تازہ ترین

رامحال کے شہری کی گمشدگی کا کیس حل،چ، 23مہینے کے بعد ہڈیو ں کا ڈھانچہ بر آمد

کپوارہ//شہر کوٹ رامحال کے 23مہینے قبل لاپتہ  70سالہ شہری محمد اکرم میر ولد عبد العزیز میر کے ہڈیو ں کا ڈھانچہ ہنگنی کو ٹ جنگل سے بر آمد کیا گیا۔مقامی لوگوں نے اس بارے میں فوری طور پولیس کو اطلاع دی ۔معلوم ہو ا ہے کہ محمد اکرم میر جو محکمہ انمبل ہسبنڈری کا سبکدوش ملازم تھا 22جولائی2017کو اپنے گھر سے کسی کام کے لئے گیا تاہم شام تک وہ واپس گھر نہیں لو ٹ سکا جس کے بعد لو احقین میں تشویش کی لہر دو ڈ گئی اور محمد اکرم کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی اور وپو لیس تھانہ ویلگام ہندوارہ میں گمشدگی رپورٹ درج کرائی لیکن23مہینے گزر جانے کے با وجود بھی محمد اکرم میر کے بارے میں کوئی اتہ پتہ نہیں مل سکا ۔پیر کو علاقہ کے مقامی لوگ جنگلی سبزی کے لئے جنگل جارہے تھے کہ ا س دوران وہا ں انسانی ہڈیو ں کا ڈھانچہ پڑا ملا جس کے بعد انہو ں نے اس کے بدن پر ایک پھٹی پرانی قمیض دیکھی ۔مقامی لوگو ں نے پولیس تھان

ایکزٹ پول پر ظاہر کئے جارہے نتائج | این سی، پی ڈی پی اور کانگریس کا بھروسہ نہ کرنے کا مشورہ

سرینگر//مختلف ٹی وی چینلوں کی جانب سے ایکزٹ پول کے دوران بھاجپا کی بھاری اکثریت سے واپسی کے بعد جموں وکشمیر میں عوامی حلقوں میںخصوصی پوزیشن سے متعلق سخت تشویش پائی جارہی ہے تاہم دوسری طرف علاقائی مین اسٹریم پارٹیوں کا ماننا ہے کہ ایکزْٹ پول پر مکمل بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ علاقائی مین اسٹریم جماعتوں کا کہنا ہے کہ اگر ایکزٹ پول کے اعداد و شمار کو صحیح بھی مانا جائے تاہم اسمبلی الیکشن کے دوران ریاست کے رائے دہندگان کو سوچ سمجھ کر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنا ہوگا تاکہ ریاست کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ کسی بھی شخص یا جماعت کو کھلواڑ کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ گزشتہ کئی دنوں سے قومی ٹیلی ویژن چینلوں پر نشر ہورہے ایکزٹ پول جس میں بی جے پی کی واپسی کی دوبارہ پیشن گوئیاں کی جارہی ہے ، کے بعد جموں وکشمیرمیں عوامی حلقوں میں ریاست کی خصوصی پوزیشن سے متعلق سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ لوگوں کاماننا

آنجہانی راجیو گاندھی قدآور لیڈر | خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: میر

سرینگر //ریاستی کانگریس سے وابستہ سینئرلیڈران نے ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو اُن کی 28برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی نے ملک کو اتحاد، بھائی چارے اور ترقی کی راہ دکھلائی۔اس موقعے پر میٹنگ کے دوران پارٹی لیڈران نے مرحوم میرواعظ مولانا محمد فاروق اور مرحوم خواجہ عبدالغنی لون کو اُن کی برسیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔  جموں کشمیر پردیش کانگریس کے سینئر لیڈران اور کارکنان کی منگلوار کو ایک اہم نشست زیر صدارت پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ملک کے سابق وزیر اعظم اور پارٹی کے سابق رہنما آنجہانی راجیو گاندھی کو اُن کی 28ویں برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ میٹنگ میں موجود لیڈران نے بتایا کہ بھارت رتن سے نوازے جاچکے آنجہانی راجیو گاندھی کی شہادت ملک کو اتحاد، بھائی چارے اور تعمیر و ترقی کی راہ پر ہمیشہ آگے

آنجہانی راجیو گاندھی قدآور لیڈر | خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: میر

سرینگر //ریاستی کانگریس سے وابستہ سینئرلیڈران نے ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو اُن کی 28برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی نے ملک کو اتحاد، بھائی چارے اور ترقی کی راہ دکھلائی۔اس موقعے پر میٹنگ کے دوران پارٹی لیڈران نے مرحوم میرواعظ مولانا محمد فاروق اور مرحوم خواجہ عبدالغنی لون کو اُن کی برسیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔  جموں کشمیر پردیش کانگریس کے سینئر لیڈران اور کارکنان کی منگلوار کو ایک اہم نشست زیر صدارت پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ملک کے سابق وزیر اعظم اور پارٹی کے سابق رہنما آنجہانی راجیو گاندھی کو اُن کی 28ویں برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ میٹنگ میں موجود لیڈران نے بتایا کہ بھارت رتن سے نوازے جاچکے آنجہانی راجیو گاندھی کی شہادت ملک کو اتحاد، بھائی چارے اور تعمیر و ترقی کی راہ پر ہمیشہ آگے

نجی اسکولوں میں فیس اور اساتذہ کی تنخواہوں کا معاملہ | نجی اسکول انجمنوں کا جسٹس(ر)حکیم امتیاز کے ساتھ تبادلہ خیال

سرینگر//جموں کشمیرجوائنٹ کارڈنیشن کمیٹی آف پرائیویٹ اسکولز اورجموں کشمیرپرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن جموں نے یہاں فیس فکزیشن کمیٹی کے چیئرمین جسٹس(ر)امتیازحسین سے ملاقات کی۔جموں کشمیر جوائنٹ کارڈنیشن کمیٹی آف پرائیویٹ اسکولزکے صدر شوکت چودھری اورجنرل سیکریٹری جموں کشمیر پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن جموں اجے گپتا کی قیادت میں وفدجس میں یوسف منظر ،رامیشورسنگھ منہاس ،رام پرکاش اور دیگر شامل ہیں نے فیس فکسیشن کمیٹی کے چیئرمین کا حکم نامہ نمبر01ایف ایف سی2019،جس میں متعدد معاملات کوایڈریس کیا گیا ہے،جاری کرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔ملاقات کے دوران وفد نے چیرمین فیس فکسیشن کمیٹی کی توجہ تازہ حکمنامہ 01ایف ایف سی2019کے 8نمبر کے نکتہ کی جانب مبذول کرائی جس میں نجی اسکولوں کو داخلہ فیس چارج کرنے سے روکا گیاہے۔صدرجموں کشمیرجوائینٹ کارڈنیشن کمیٹی آف پرائیویٹ اسکولزنے چیئرمین ایف ایف سی کو بتایا کہ یہ

حـــج 2019 | کشمیر سے9حج ٹورآپریٹرس اہل قرار

سرینگر//سٹیٹ حج کمیٹی نے عام شہریوں اورحج 2019ء کے خواہش مند عازمین کو مطلع کیا ہے کہ وزارتِ اقلیتی امور بھارت سرکار نئی دہلی نے ریاست جموں وکشمیر میں9حج آرگنائزرس (پرائیوٹ ٹوراوپریٹرس) کو2019ء کے تحت رجسٹریشن کے لئے اہل قراردیا گیا ہے۔جن میں میسرز یونیورس ٹریول کارپوریشن،میسرز الھدیٰ ٹریولز ،مسرز غازی ٹورزاینڈ ٹریولز،مسرز الحیات حج اینڈ عمرہ ٹریول سروس،مسرز الغازی ٹور اینڈ ٹریولز،مسرز روہنی ٹورز اینڈ ٹریولز،مسرز لبیکہ حج اینڈ عمرہ سروسز ،مسرز بحرین ٹریولز اورمسرز سحر ٹورز اینڈ ٹریولز شامل ہیں۔ان اوپریٹرس کے لئے لازمی ہے کہ وہ متعلقہ وزارت کی ہدایت پر عمل آوری کو یقینی بائیں۔  

لبیکاکمپنی کا اظہار تشکر | حج 2019بکنگ کا اعلان

سرینگر// لبیکہ ٹور اینڈ ٹراولز  کمپنی نے ایک بیان میں اس کاسہرااُن حاجی صاحبان کے سر باندھا ہے جن کی دعائوں سے رب الکریم نے کمپنی کواللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنے کا موقعہ عطاکیا۔ لبیکا کی خدمات مکہ مکرمہ میں فائیوسٹارلی میریڈین اور مدینہ منورہ میں ال نوخھبارائل اِن  اورمنیٰ میں وی آئی پی ٹینٹوں میںسکونت شامل ہیں۔ حکومت ہندکی اقلیتی امور کی وزارت نے سوموار کو جاری ایک بیان  میںسال2019کیلئے حج کااہتمام کرنے کی حج گروپ آرگنائزرس کی807درخواستوں میں 706کو اس کااہتمام کرنے کے اہل قراردیا ہے۔اس سلسلے میں کمپنی نے حج بکنگ کااعلان کیا ہے ۔ 465کنال اراضی سے بھنگ کی کاشت تباہ   

اوڑی میں 2ملازمین کی غرقآبی کا واقعہ | ایل او سی کے آر پار دریائے جہلم میں تلاش جاری

اوڑی//اوڑی میں دریائے جہلم میں غرقاب ہوئے دو ملازمین کی بازیابی کیلئے ایل او سی کے دونوں جانب تلاش جاری ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ  دردکوٹ نامی گاوں میں پیر کو سرینگر۔ مظفر آباد سڑک پر ایک آلٹو گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں محکمہ بجلی میں بطور لائن مین کام کر رہے دو ملازمین گاڑی سمیت دریائے جہلم میں ڈوب گئے ۔ مقامی لوگ، پولیس اور غوطہ خور ٹیمیں دردکوٹ اور کمان پل کے ارد گرد جہلم میں اِن دو افراد کی تلاش کر رہے تھے تا ہم ابھی تک ان کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔ادھر پاکستانی میڈیا کے مطابق ان دو افراد کی لعشوں کو سرحد کے اْس پر جہلم کے ارد گرد تلاش کی جا رہی ہیں۔رپوٹ کے مطابق کالگئی اور سلطان ڈھکی کے رہائشیوں نے ایل او سی کی دوسری طرف اطلاع پہنچائی کہ ان کے دو رشتہ دار پیر کی شام گائوں اڑوسہ اوڑی سے کالگئی اور سلطان ڈھکی جاتے ہوئے گاڑی سمیت جھندیاں جھولہ کے مقام پر دریائے جہلم میں ڈوب گئے ہیں۔

بانڈی پورہ کی دو بستیاں بنیادی سہولیات سے محروم

بانڈی پورہ//لہروال پورہ ماہی گیر بستی اور اپر کڑورہ پسوال پٹی گجر بستی بانڈی پورہ بجلی ،پینے کے صاف پانی اوردیگر بنیادی سہولیات محروم ہیں جبکہ اہم شریف زیارت کو جانے والی سڑک کی حالت ناگفتہ بہ ہے ۔ لہروال پورہ کی آبادی نے بتایا کہ لہروال سڑک نہایت ہی خستہ ہے اور سڑک کے بیچوں بیچ بڑے بڑے کھڈ بن چکے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کاچلنا پھر نا دوبھر بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بستی پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہے ۔اس دوران اپرکڑورہ کے لوگوں نے بتایا کہ محکمہ آراینڈ بی نے سڑک تعمیر کرنے کا کام ایک سال قبل شروع کیا تھا لیکن اُسے ادھورا ہی چھوڑ دیا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔اہم شریف آرم پورہ کے لوگوں نے بتایا کہ بانڈی پورہ سے اہم شریف زیارت کوجانے والی سڑک انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب زیارت پر جانے والے زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔  

بجلی ٹرانسفارمر خراب | کرمبہورہ راجواڑ بجلی سے محروم

کپوارہ//راجواڑ ہندوارہ کے کرمبہورہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران بجلی سپلائی سے محروم ہے جس کے نتیجے میں رمضان کے مقدس مہینے میں عوام مشکلات سے دوچار ہے ۔مقامی لوگو ں نے محکمہ بجلی کے خلاف اپنی بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتا یا کہ ایک ہفتہ قبل کرمبہورہ کا بجلی ٹرانسفار مر خراب ہو گیا جس کے بعد لوگو ں نے معاملہ محکمہ کے اہلکارو ں کی نو ٹس میں لایا لیکن صارفین کے مطابق محکمہ نے خراب پڑے ٹرانسفار مر کو ٹھیک کرنے کے لئے ورکشاپ میں پہنچانے سے صاف انکار کیا اورٹرانسفارمر ورکشاپ پہنچانے کے لئے پیسوں کا مطالبہ کیا ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر گزشتہ ایک ہفتہ سے ایک مقامی شہری کے صحن میں پڑا ہے۔ انہو ں نے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں مداخلت کریں۔  

مزید خبریں

ضلع کمشنر بانڈی پورہ نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی کاجائزہ لیا بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا نے افسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی اورحصولیابیوں کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ،زیڈ ای او وز اور زیڈ ای پی اووز کے علاوہ دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں محکمہ تعلیم کے مجموعی کام کاج اور سکولوں،خصوصاً دور افتادہ علاقوں کے تعلیمی ادارو ں میںدستیاب بنیادی سہولیات کاجائزہ لیا ۔انہوںنے افسران کو تعلیمی اداروں میں بجلی، پانی،بیت الخلاء اوردیگر لازمی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ترقیاتی کمشنر نے درس وتدریس کے عمل کو طلبأ کے لئے مزید دلچسپ بنانے پر زوردیا تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبأ تدریسی عملہ میںشریک ہوسکیں۔ترقیاتی کمشنر نے اساتذہ پر زوردیا کہ وہ طلبأ ا

تازہ ترین