تازہ ترین

مسئلہ کشمیر ’فرضی داستان‘:جتندرسنگھ

سرینگر //بی جے پی کے سینئر لیڈر جتیندر سنگھ نے مسئلہ کشمیر کو ایک ’فرضی داستان‘ قرار دیتے ہوئے اس کو پیدا کرنے میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔جتیندر سنگھ کا کہنا تھا کہ این سی کے بانی شیخ محمد عبداللہ نے دل کی رضامندی کیساتھ کشمیر کو ملک کا اٹوٹ انگ قبول کیا مگر جونہی وہ اقتدار سے باہر ہوئے تو انہوں نے رائے شماری اورریفرنڈم جیسے نعروں سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیراعظم دفتر میں بحیثیت وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر کی ریاست بھارت کی دیگر ریاستوں کی ہی طرح ہے جن میں کوئی بھید بھائو نہیں ہے۔بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر جیسا تنازعہ کوئی معاملہ ہے ہی نہیں اور جو لیڈران اس طرح کا کوئی ایشو اُٹھارہے ہیں وہ انتہائی خود غرض لوگ ہے جو رائی کا پہاڑ بناکر سادہ لوح عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں ن

کشمیر سیاسی اور انسانی مسئلہ:گیلانی

سرینگر//سیدعلی گیلانی چیئرمین حریت(گ)کی صدارت میں منعقدہ حریت مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔ایک بیان کے مطابق اجلاس میں مختلف امورسے متعلق شرکاء اجلاس کی تجاویز کاجائزہ لینے کے بعد حریت (گ)چیئرمین سیدعلی گیلانی نے اپنے خطاب میں رواں جدوجہدکے دوران عوام کی قربانیوں کوخراج تحسین اداکرتے ہوئے کہا کہ حریت (گ) عوام کی قربانیوں کی حفاظت کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک انسانی اورسیاسی مسئلہ ہے اور ریاستی عوام کے دیرینہ مطالبے کو ایک منظم اور پرامن تحریک کے ذریعے عالمی ایوانوں تک پہنچانے میں کسی ناامیدی کاشکار نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے فورسز اور انتظامیہ کی طرف سے ریاستی عوام اور قیادت کے سیاسی،معاشی،جمہوری مذہبی اورانسانی حقوق کوتلف کرنے کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ روئے زمین پر اس وقت کسی خطے یا ملک کو اس قدرظلم ک

عوام گوںناگوںمشکلات سے دوچار | گورنر ذاتی مداخلت کریں: الطاف بخاری

سرینگر//سابق وزیر خزانہ سید الطاف بخاری نے جمعہ کی شام ریاست کے گور نر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی اورگورنر سے عوام کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل کو حل کرنے میں ذاتی مداخلت کی اپیل کی ۔الطاف بخاری نے راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی اور انہیں عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے جانکاری فراہم کر کے ان کے ازالہ کے لئے گورنر کی ذاتی مداخلت کی اپیل کی ۔ملاقات کے دوران الطاف بخاری نے گورنر کو مختلف مرکزی اور ریاستی سرکاری کی ترقیاتی کام کاج اور عمل آوری کے حوالے سے بات کی ۔ الطاف بخاری نے گورنر کو شہر سرینگر ،جس میں خاص کرحلقہ انتخاب امیراکدل میں زیر تعمیر پرجیکٹوں کو جلد مکمل کرنے کے حوالے سے بات کی ۔انہوںنے صنعت نگر،نوگام اور بمنہ کراسنگ  میں علیحدہ گریڈ سیپریٹر تعمیر کرنے کیلئے کام اور فنڈس واگزار کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں گورنر کو تینوںپروجیکٹوں کی اہمیت اور سڑک حادثات اور ٹریفک کے دباو

پریگیہ ٹھاکر نے مودی کا اصلی روپ سامنے لایا: سوز

سرینگر//سابق مرکزی وزیراورپردیش کانگریس رہنما پروفیسرسیف الدین سوز نے کہا ہے کہ پریگیہ ٹھاکور نے وزیراعظم نریندر مودی کا اصل روپ سامنے لایا ہے۔پریگیہ ٹھاکور وہ سب کچھ علیٰ لاعلان کہتی ہیں جوہندوتو کے فرقہ پرست ایجنڈا کے پروپیگنڈا کیلئے موزوں ہے۔ایک بیان میں سوز نے کہاکہ موجودہ مرکزی سرکار کا دعویٰ ہے کہ این آئی اے ملک کی سب سے بڑی تحقیقاتی ایجنسی ہے اور اسی ایجنسی نے پریگیہ ٹھاکور کو دہشت گرد قرار دیا تھا اور اُس کو جیل بھی جانا پڑتا تھا۔ اُس وقت پریگیہ ٹھاکور نے اور باتوں کے علاوہ تسلیم کیا تھا کہ انہیں کا موٹر سائیکل مالیگائوں میں بم دھماکوں کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔اب چونکہ آج کے ہندوستان میں آر ایس ایس کو انتظامیہ کے سبھی شعبوں میں بالا دستی حاصل ہے، تو پریگیا ٹھاکور کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا ہے۔آر ایس ایس  بی جے پی سنگٹھن نے پریگیہ ٹھاکور کو بھوپال سے رواں الیکشن میں امید

نورمحمد کلوال پر پی ایس اے کااطلاق مٹن جیل منتقل

سرینگر//لبریشن فرنٹ کے زونل صدرنورمحمد کلوال کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مٹن جیل اننت ناگ منتقل کردیا گیا ہے۔کلوال جنہیں30اپریل کو پولیس نے گرفتار کرکے کوٹھی باغ تھانے میں بند رکھاتھا،کوپولیس نے سنیچروار صبح کو مطلع کیا کہ اُن پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیا ہے جس کے فوراًبعد اُنہیں مٹن جیل اننت ناگ منتقل کردیاگیا ۔ پولیس نے گزشتہ روز فرنٹ کے ایک اور محبوس لیڈر ظہور احمد بٹ جو پی ایس اے کے تحت ہی مذکورہ جیل میں مقید ہیں، کے پی ایس اے کی مدت میں بھی تین ماہ کا مزید اضافہ کردیا ۔ یہ بات واضح رہے کہ فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک جنہیں 22 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا آج کل دہلی کے تہاڑ جیل کی کال کوٹھری میں قید ہیں جبکہ بشیر احمد کشمیری پی ایس اے کے تحت کورٹ بلوال جیل میں مقید ہیں،نیز ایک اور سینئر قائد شیخ نذیر احمد اسی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔   

ایئروائس مارشل پنکج موہن سنہا کی گورنر سے ملاقات

سرینگر// ائیر افسر کمانڈنگ جے اینڈ کے ائیر وائس مارشل پنکج موہن سنہا نے راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کر کے ریاست میں انڈین ائیر فورس کی ذمہ داریوں سے متعلق اُنہیں آگاہ کیا۔گورنر نے انڈین ائیر فورس کی جانب سے ریاست میں پیشہ وارانہ طریقہ پر فرائض انجام دینے کی سراہنا کی اور ریاست کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ائیر فورس کی جانب سے فراہم کی جانے والی مدد کی بھی تعریف کی۔      

شاہ فیصل وجے کمار سے ملاقی |ریاست کی حفاظتی صورتحال اور ترقیاتی منظر نامے پر تبادلہ خیال

سرینگر/ /جموں وکشمیر پیپلز مومنٹ کے سربراہ ڈاکٹرشاہ فیصل گورنر کے مشیر کے وجے کمار سے ملاقات کرکے ریاست کی حفاظتی وترقیاتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔شاہ فیصل نے مشیر موصوف پر ریاست میں سیکورٹی صورتحال میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہاں امن وامان کے حالات بحال کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوانوںجن کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس عدالت عالیہ نے کالعدم قراردیئے ہیں کو بغیرکسی خلل کے معمول کی زندگی بسر کرنے کا بھر پور موقعہ فراہم کیا جانا چاہئے نیز پولیس کو ہدایت دی جانی چاہئے کہ ایسے نوجوانوں کے ساتھ سماجی برتائو کریں تاکہ وہ اپنی معمول کی زندگی نتیجہ خیز طریقے پر گزارسکیں۔شاہ فیصل نے مشیرموصوف کی نوٹس میں قومی شاہراہ پر متواتر طور پسیاں گرآنے کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال بھی لائی۔ مشیر موصوف نے یقین دلایا کہ حکومت نے مغل روڑ پر چیک پوسٹ اور عوامی راحت کی دیگر سہولیات ہنگ

بھیم سنگھ کا ملک کی سیاسی جماعتوں کو مکتوب

سرینگر// نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے حکمران پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ سمیت ملک کی چھ قومی پارٹیوں کے صدوراور 48تسلیم شدہ علاقائی پارٹیوں کے سربراہان کے نام ایک خط لکھ کرجموں وکشمیر کے ہندستان کے ساتھ مکمل الحاق کے تعلق سے ان کی خاموشی پر سوال کھڑا کیا ہے۔انہوں نے خط میں کہا ہے کہ جموں وکشمیر ہندستان کی واحد ریاست ہے جس کے باشندوں کو ہندستانی شہری تسلیم کئے جانے کے باوجود جموں وکشمیر کاالگ آئین اور الگ جھنڈا ہے ۔ جموں وکشمیر کے آئین میں ہندستان کے آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کا باب ہی نہیں جوڑا گیا ہے جس میں ہندستان کے تمام لوگوں کو بنیادی حقوق فراہم کئے جانے کی ضمانت دی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ سیاسی پارٹیاں جن کی پارلیمنٹ میں موجودگی ہے وہ جموں وکشمیر میں رہنے والے ہندستانی شہریوں کو بلاشرط ہندستانی آئی

کپوارہ پبلک پارک گاڑیوں کی پارکنگ میں تبدیل

کپوارہ//کپوارہ قصبہ میں محکمہ سیاحت کی جانب سے لاکھو ں روپئے کی لاگت سے تعمیر کی گئی پبلک پارک کو گا ڑیو ں کی پارکنگ میں تبدیل کرنے کیلئے عام لوگو ں میں انتظامیہ کے خلاف ناراضگی پائی جارہی ہے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قصبہ میں ٹریفک جام سے چھٹکارا پانے کیلئے اس کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں تھا ۔پارک کے ایک طرف مرغ فروشوں نے ڈھیرہ ڈال دیا ہے تاہم لوگو ں کی شکایت پر عدالت نے مرغ فروشوں کو پارک کے آس پاس مرغ فروخت کرنے سے منع کیا لیکن مرغ فروش اپنی ضد پر قائم رہے جس کی وجہ سے اس پارک کی ہئیت ہی بدل گئی ۔اس دوران ضلع میں آئے روز ٹریفک جام کو کم کرنے کے لئے پہلے ہی نجی گا ڑیو ں کو ٹھہرنے کے لئے درزی پورہ اور پولیس چوکی کپوارہ کے نزدیک اراضی کی نشاندہی بھی ہوئی اور اس پر کام شروع کرنے کے لئے با ضابطہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے ٹینڈر بھی نکالے گئے لیکن اچانک پارک کو گا ڑیو ں کی پارکنگ میں تبدیل

قیمتوں میں ہوشربا اضافہ | گنڈ کنگن کی آبادی انتظامیہ سے نالاں

کنگن //گنڈکنگن میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف عوام میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ  قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے یا مارکیٹ چیکنگ کیلئے کوئی سرکاری سکارڈ نظر نہیں آتا ہے۔تحصیل گنڈ کے کلن، گنڈ، ریزن،ریول ،سونہ مرگ اورگنگن گیر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سبزی و مرغ فروشوں اور قصابوں نے قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کرکے صارفین کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ دوکانداروں نے نرخ ناموں کو بالاطاق رکھ کر عوام کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ قصاب فی کلو گوشت پانچ سو تیس روپے کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں جبکہ مرغ اور سبزی فروشوں نے بھی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چیکنگ سکارڈ متحرک کئے جائیں۔  

افطار اور سحری کے وقت بجلی کی عدم دستیابی

پلوامہ +بانڈی پورہ//پلوامہ کے متعدد دیہات ،بانڈی پورہ قصبہ اوراس کے ملحقہ علاقوں میں افطار اور سحری کے وقت بجلی غائب رہنے سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔پلوامہ کے ذاسو ،تملہ ہال ،لاسی پورہ اور دیگر دیہات کے صارفین نے علاقہ میں بجلی کی آنکھ مچولی کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریسوینگ سٹیشن لاسی پورہ میں تعینات عملہ کی غفلت شعاری کی وجہ سے اس متبرک مہینے میں بھی بجلی نظام درہم برہم ہے اور  افطار اور سحری کے وقت بجلی غائب رہنے سے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔سماجی کارکن مظفر احمد نے بتایا کہ اگر بجلی سپلائی میں فوری طور سدھار نہیں ہوا تو وہ احتجاجی راستہ اختیار کرنے کیلئے مجبور ہوجائیں گے۔ادھرقصبہ بانڈی پورہ ،کلوسہ ، سونرونی، چکریشی پورہ ،اہم شریف ،بونہ کوٹ ،منتری گام، خیار، پزل پورہ، اونگام ،آلوسہ، ملنگام، وٹہ پورہ، کیما ارن ،سملر بانیاری، حا

بانڈی پورہ کا استاد گھر سے نکلنے کے بعد پر اسرار طور لاپتہ

باندی پورہ //بانڈی پورہ میں ایک 29سالہ سرکاری استاد مشتاق احمدلون گھر سے ڈیوٹی نکلنے کے بعد پر اسرار طور لاپتہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اہل خانہ اور رشتہ دار موصوف کی سلامتی سے متعلق طرح طرح کے خدشات میں مبتلا ہوئے ہیں۔13مئی کی صبح گھر سے ڈیوٹی کیلئے گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول چونٹ مولہ سکول کے لئے نکلالیکن شام کوگھر واپس نہیں آیاجس کے نتیجے میں افراد خانہ تشویش میں مبتلا ہوگئی۔اس دوران لاپتہ ہوئے استاد کے بھائی منظور احمد نے بتایاکہ ان کا بھائی ہر روز ڈیوٹی کے بعد شام کو گھر آتا تھا۔ انہوں نے کہا ’’ہم نے ان کے فون نمبر پر فون کیا لیکن وہ بند آرہا تھا جس کے بعد انہوں نے تمام رشتہ داروں کو مطلع کیا اورسبھی ممکنہ جگہوں پر تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا‘‘۔اس دوران افراد خانہ کو جب بیٹے کے متعلق کوئی سراغ نہیں ملا تو انہوں نے پولیس اسٹیشن پیٹھ کوٹ میں گمشد گی کے حو

بانڈی پورہ کا استاد گھر سے نکلنے کے بعد پر اسرار طور لاپتہ

باندی پورہ //بانڈی پورہ میں ایک 29سالہ سرکاری استاد مشتاق احمدلون گھر سے ڈیوٹی نکلنے کے بعد پر اسرار طور لاپتہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اہل خانہ اور رشتہ دار موصوف کی سلامتی سے متعلق طرح طرح کے خدشات میں مبتلا ہوئے ہیں۔13مئی کی صبح گھر سے ڈیوٹی کیلئے گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول چونٹ مولہ سکول کے لئے نکلالیکن شام کوگھر واپس نہیں آیاجس کے نتیجے میں افراد خانہ تشویش میں مبتلا ہوگئی۔اس دوران لاپتہ ہوئے استاد کے بھائی منظور احمد نے بتایاکہ ان کا بھائی ہر روز ڈیوٹی کے بعد شام کو گھر آتا تھا۔ انہوں نے کہا ’’ہم نے ان کے فون نمبر پر فون کیا لیکن وہ بند آرہا تھا جس کے بعد انہوں نے تمام رشتہ داروں کو مطلع کیا اورسبھی ممکنہ جگہوں پر تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا‘‘۔اس دوران افراد خانہ کو جب بیٹے کے متعلق کوئی سراغ نہیں ملا تو انہوں نے پولیس اسٹیشن پیٹھ کوٹ میں گمشد گی کے حو

موہن پورہ میں محکمہ بجلی کے خلاف انوکھا احتجاج

سرینگر// ضلع بڈگام کے موہن پورہ پکھر پورہ میں لوگوں نے بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف انوکھا احتجاج درج کر کے ترسیلی لائنوں کو ہی محکمہ کے سپرد کردیا۔ کے این ایس کے مطابق تیلی محلہ موہن پورہ میں بجلی کی عدم دستیابی نے سنگین رخ اختیار کیا ہے جس کے سبب مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس دوران مقامی لوگوں نے تنگ آکرگائوں کی ترسیلی لائینوں کو بجلی کھمبو ں سے کاٹ کر فیصلہ کیا کہ وہ آج سے بجلی کا استعمال نہیں کریں گے ۔مقامی لوگوں نے ترسیلی لائینوں کو محکمہ بجلی کے انسپکٹر اور دیگرملازمین کے سپرد کیااور بجلی کنکشنوں کو فوری طور منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ۔   

کشتواڑ کا کنبہ انتقام گیری کا شکار:گیلانی

سرینگر// حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے کشتواڑ (دچھن) میں جاوید حسین وانی کے اہل خانہ کو پولیس انتظامیہ کی طرف سے آئے روز چھاپہ مار کارروائیوں کے ذریعے ظلم اور بربریت کا شکار بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جاوید حسین کا واحد جرم یہ ہے کہ ان کا بیٹا عسکری محاذ پر اس وقت سرگرم ہے۔ایک بیان میںگیلانی نے کہا ہے کہ بیٹے کے بدلے باپ اور دو بہنوں کو پولیس اوراین آئی اے کی طرف سے گرفتار کرنا اور انتقام گیری کا نشانہ بنانا انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ حریت چیرمین نے جاوید حسین کی دو بیٹیوں کواین آئی اے کی طرف سے دلی طلب کرنا مذکورہ ایجنسی کی اخلاقی گراوٹ اور انتقام گیری کا ثبوت قرار دیا۔ حریت چیرمین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کنبے کو ظلم وجبر کا نشانہ بنائے جانے کی غیر انسانی اور غیر اخلاقی کارروائیوں پر

مزید خبریں

مقدس ایام میں بھی عوام امن و سکون سے محروم وادی کو آ گ و آہن کے سپرد کردیا گیا:صحرائی سرینگر// تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے پنزگام پلوامہ کے خونین معرکہ میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں شوکت احمد (پنزگام )، عرفان احمد ( سوپور) اور مظفر احمد ( ٹہاب ) کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری وادی کو بالعموم اور جنوبی کشمیر کو بالخصوص آگ و آہن کے حوالے کیا گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو گولیوں سے بھونا جارہا ہے ،مکانات کو بموں اور بارود سے اُڑایا جاتا ہے ۔صحرائی نے کہا کہ بستی بستی فوجی محاصرے تلاشیاں ،چھاپے ،گرفتاریاں اور ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ  بھارتی حکمرانوں نے جموں کشمیر میں نسل کشی کا سلسلہ تیز کیا ہے۔صحرائی نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام سات دہائیوں سے حصول حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں اورجدوجہد آزادی کی اس راہ

تازہ ترین