مزید خبریں

 قانون ساز اسمبلی لائبریری کمپلیکس کادورہ سپیکر نے ڈیجیٹائزیشن اور توسیعی پلان کا جائیزہ لیا سرینگر//قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ریاستی قانون ساز اسمبلی کے لائبریری بلاک کا دورہ کر کے وہاں ڈیجیٹائزیشن منصوبے کی عمل آوری کا جائیزہ لیا۔سیکرٹری قانون اچل سیٹھی اُن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے سپیکر موصوف کو اس عمل اور لائبریری بلاک کے توسیعی پلان کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔اس موقعہ پر سپیکر نے لائبریری بلاک کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ اشاعتوں اور مخطوطات کی ڈیجیٹائزیشن میں جدید طرز عمل اپنائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کا کام ڈیپارٹمنٹ آف لائیرریز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پیشہ وروں کے مشورے سے عملایا جارہا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ کتابوں اور دیگر ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے لئے الگ الگ پورٹل تیار کرنے ہوں گے۔ڈاکٹر نرمل سنگھ نے

جموں وکشمیر کی اندرونی صورتحال ناگفتہ بہہ:گیلانی

سرینگر//؍حریت (گ)چیرمین سید علی گیلانی نے جموں کشمیر جیسی چھوٹی ریاست میں قبرستان جیسی خاموشی کو بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے امن کا نام بخشنے کو دیوانے کی بڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر نریندر مودی کی تاویل صحیح ہے تو پھر مغربی بنگال کو ایک شورش زدہ ریاست ہونے کی بناء پر فوج کے حوالے کرنے میں کیا پس وپیش ہے اور یہاں AFSPA، POTA، PSAاور ULAجیسے کالے قوانین کا نفاذ عمل میں کیوں نہیں لایا جاتا ہے؟ حریت چیرمین نے کہا کہ انہیں مغربی بنگال میں حالات سازگار ہونے کی وکالت کرنے کا شوق نہیں ہے، لیکن ریاست جموں کشمیر میں خوف وہراس کے اندھیاروں اور جنگی طرز کے حالات کو امن کا نام دینے پر بھارتی وزیر اعظم کے سوچ اور اپروچ پر تعجب ہورہا ہے۔ حریت رہنما نے ریاست جموں کشمیر میں نامساعد حالات کی شدّت کا احساس دلانے کے لیے بھارت کی ارون دھتی رائے، گوتم نولکھا اور تپن پوس جیسے غیر جانبدار اور ب

د لباغ سنگھ کا دورہ گریز | پولیس اور آرمی افسران کے ساتھ تبادلہ خیال

مئی //ڈائریکٹر جنرل آف پولیس شری دلباغ سنگھ نے شمالی کشمیر کے گریز علاقے کا دورہ کیا جہا ں انہوں نے آرمی اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ سیکورٹی کے متعلق تبادلہ کیا۔ ان کے ہمراہ آئی جی پی کشمیر شری ایس پی پانی بھی تھے۔ اس دوران ڈی جی پی نے بریگیڈ ہیڈ کواٹر س گریز میں  افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  اس سرحدی  میںموجودہ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس اجلاس میں بریگڈیئر سریش کمار کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی  اور ڈی جی پی کو سیکورٹی انتظامات کے بارے میں  جانکاری فراہم کی۔ بعد میں ڈی جی پی نے پولیس سٹیشن دیور اور اور پولیس بارکس کا معائنہ کیا ۔ متعلقہ ایس ایچ او نے ڈی جی کو علاقے میںمختلف جرائمی صورتحال  کے بارے میں جانکاری دی۔اس دوران پولیس اہلکاروں نے کچھ مطالبات ڈی جی پی کے نوٹس میں لائے جس پر ڈی جی نے جوانوں کو یقین دہانی کرائی کی اٰن

لال پورہ لولاب کا نوجوان لاپتہ

کپوارہ//بٹہ پورہ لال پورہ کا 19سالہ نوجوان بدھ کی شام سے لاپتہ ہو ا جس کے نتیجے میں لو احقین میں تشویش کی لہر دو ڈ گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ ذاکر احمد بٹ ساکن بٹہ پورہ لال پورہ افطار کے بعد گھر سے نماز تروایح پڑھنے کے لئے مسجد کو نکلا لیکن نماز کے بعد وہ گھر واپس نہیں ا ٓیا اور افراد خانہ نے ذاکر کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی لیکن رات بھر ا سکا کوئی اتہ پتہ نہیں مل سکا ۔جمعرات کو لواحقین نے ذاکر کی تلاشی دوبارہ شروع کی اور اپنے رشتہ دارو ں اور عزیزوں سے بھی ذاکر کے بارے میں دریافت کیا لیکن اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں ذاکر کی سلامتی سے متعلق تشویش پائی جارہی ہے ۔پولیس تھانہ لال پورہ میں ذاکر کی گمشدگی کے بارے میں رپورٹ بھی درج کر ائی گئی ۔  

ریچھ کامعمر خاتون پر حملہ | نوگام کنڈی بارہمولہ میں واقعہ

 بارہمولہ//نوگام کنڈی بارہمولہ میں ریچھ نے ایک خاتون کو چیر پھاڑ کر شدید زخمی کردیا جسے فوری طور نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ معلوم ہو اہے کہ 56 سالہ راجہ  بیگم زوجہ مرحوم بشیر احمد ساکنہ نوگام کنڈی کو اُس وقت ایک جنگلی ریچھ نے شدید زخمی کردیا جب وہ اپنے کھیت میں کام کررہی تھی ۔ مقامی لوگوں نے مذکورہ خاتون کو فوری طور سب ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے ضلع اسپتال بارہمولہ منتقل کیا  

سیاسی و سرکاری شخصیات گورنر سے ملاقی

   سرینگر//سابق ایم ایل اے یاور میر اور سیاسی لیڈر منظور خان نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ساتھ ریاست میں موجودہ سیاسی، سماجی اور اقتصادی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔سابق ایم ایل اے رفیع میر نے آج یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے پہلگام میں بنیادی ڈھانچے کی ضروریات جن میں سڑکوں کی اپ گریڈیشن، ہسپتال اور کھیل کود سہولیات کے علاوہ بجلی کی فراہمی میں بہتری لانے کے معاملات شامل تھے۔رفیع میر نے آنے والی شری امر ناتھ جی یاترا کو احسن طریقے پر منعقد کرنے کے بارے میں انپے خیالات کا اظہار کیا۔کمشنر سیکرٹری جنگلات و اطلاعات منوج کمار دِویدی نے آج امپا کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج سبنھالا۔ یہ عہدہ اگلے احکامات تک ان کے پاس رہے گا۔اس سے قبل حکومت نے منوج کمار دویدی کو ڈی جی امپا کا اضافی عہدہ تفویض کیا تھا۔ &

مغل روڈ پر سہولیات کی دستیابی | یقینی بنانے کی صوبائی کمشنر کی ہدایت

سرینگر//مسافروں کو بلا خلل سفر کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے تاریخی مغل روڈ پر بہتر سہولیات دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے ان باتو ں کااظہار ایک میٹنگ کے دوران کیا جس میں اس اہم شاہراہ سے جُڑے مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی کمشنر نے چیف انجینئر مغل روڈ کو 21کلو میٹر شاہراہ کی فوری مرمت کا کام شروع کرنے کی ہدایت دی تاکہ مال بردارٹرکوں کو سفر کے دوران دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مغل روڈ پر ماحول دوست صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے صوبائی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کو شاہراہ پر ایسی سہولیات دستیاب رکھنے کی ہدایات دیںجن سے ماحولیات کو کسی قسم کا زک نہ پہنچے۔انہوںنے دبجن زنزر اورپیر کی گلی میں سیاحوں کیلئے بہتر سہولیات دستیاب رکھنے پر زوردیا دیا۔اس دوران صوبائی کمشنر نے ہر پورہ شوپیان میں قائم کئے گئے سیاحتی مرکز کا باقی ماندہ کام مکمل کرنے کی ہدایت د

کیا جموں میں مسلمان ہونا گناہ ہے؟:انجینئر رشید

سرینگر//بھدرواہ میں نتھلی کے مقام پر نام نہاد گائو رکھشکوں اور وی ڈی سی ممبران کی طرف سے نعیم بٹ نامی شہری کو بلا وجہ گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اے آئی پی سربراہ انجینئر رشید نے الزام لگایا ہے کہ جموں خطہ میں مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی گئی ہیں اور پوری انتظامیہ فرقہ پرستوں کی لونڈی بن کے رہ گئی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انجینئر رشید نے کہا ’’ایک طرف سرکار نے پارلیمانی انتخابات کے وقت لائیسنس یافتہ بندوق برداروں سے اپنے ہتھیار متعلقہ تھانوں میں جمع کرنے کی سختی سے ہدایت کی لیکن دوسری طرف فرقہ پرست دہشتگردوں پر اس حکمنامہ کا نہ کوئی اطلاق ہوا اور نہ کوئی اثر ۔ انتظامیہ کو اس بات کا بغیر کسی بہانہ بازی کے جواب دینا چاہئے کہ آخر ان دہشتگردوں کے پاس ہتھیار کہاں سے آئے اور نہتے مسلمانوں پر وقفہ وقفہ سے وار کرنے کا حکمنامہ آخر کون دیتا ہے ۔ نعیم

جہلم توی ریکوری پروجیکٹ پر صرف5فیصد رقومات خرچ | سیلاب سے بچائو کیلئے 1500کروڑ کا پروجیکٹ بھی ناکام:نیشنل کانفرنس

سرینگر// نیشنل کانفرنس نے سابق پی ڈی پی بھاجپا مخلوط حکومت کی ناقص کارکردگی پر زبردست افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ریاست کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ’’جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ‘‘ بھی نہیں بچ سکا۔ پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2014کے تباہ کن سیلاب کے بعد ورلڈ بینک کی طرف سے جہلم اور توی دریائوں کی ڈریجنگ، پشتوں کی تعمیر و تجدید اور دیگر ضروری کاموں کیلئے 1500کروڑ روپے کی فراہمی کو منظوری ملی لیکن سابق پی ڈی پی سربراہی والی حکومت نے 3سال میں صرف71کروڑ روپے ہی خرچ کر پائی ہے۔این سی ترجمان نے کہا کہ 2014کے سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے21 اکتوبر 2014میں ورلڈبنک اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے رجوع کیا تھا جس کے بعد ورلڈ بینک نے جہلم اور توی دریائوں کیلئے1500

اسمبلی الیکشن کے انعقاد میں تاخیر کیوں | سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا:کانگریس،این سی

سرینگر//بی جے پی کی طرف سے خانہ بدوشوں کی واپسی تک اسمبلی الیکشن کو ناممکن قرار دئے جانے پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس سے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اگر ریاستی سرکار جموںوکشمیرمیں اسمبلی الیکشن کووقت ضائع کئے بغیر منعقد نہیں کریگی تو ایسے میں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جائیگا۔ کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے بی جے پی کی طرف سے خانہ بدوشوں کی واپسی تک جموںوکشمیر میں اسمبلی الیکشن کو ناممکن قرار دئے جانے پر اپنے ردعمل میں بتایا کہ حکومت جان بوجھ کے اسمبلی الیکشن کے حوالے سے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے تاکہ اس کا فائدہ بلاواسطہ بی جے پی کو ملے۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی کا معاملہ اگر دیکھا جائے کہ جب گوجر جموں میں تھے تو کشمیرمیں بھی چنائو منعقد کئے گئے اور جب گوجر کشمیر میں تھے تو تب جموں میں بھی چنائو منعقد ہوئے لہٰذا اسمبلی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے بی جے پی کی جانب سے

الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کے نئے چیئرمین لوکیش جھا نے عہدے کا حلف لیا

 سری نگر//گورنر کے مشیر کے کے شرما نے یہاں ایک تقریب پر لوکیش دَت جہا کو جے اینڈ کے سٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن ( جے کے ایس ای آر سی ) کے چیئرمین کی حیثیت سے حلف دِلایا۔تقریب میں پرنسپل سیکرٹری فائنانس، پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی ، کمشنر سیکرٹری بجلی ،ممبر سٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن ، سیکرٹری قانون ، سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ، چیف انجینئر صاحبان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کے کے شرما نے کہا کہ کمیشن سرکار کو توانائی سیکٹر سے متعلق جانکاری فراہم کرنے کے معاملے میں اپنے فرائض انجام دیتا رہے گا۔اُنہوں نے کہاکہ کمیشن جدید توانائی وسائل کے استعمال کے لئے راہیں ہموار کرنے اور دیگر معاملات حل کرنے کے لئے اقدامات کرتا رہے گا۔جے کے ایس ای آر سی کے چیئرمین نے بھی اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اِظہار کیا۔    

آزاد ،عمر اور میر بھدرواہ ہلاکت پر برہم

سرینگر// کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد،نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے بھدرواہ ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملوثین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد نے بھدرواہ ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاکت میں ملوثین کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ کچھ مفاد پرست عناصر ہمیشہ قصبے کے بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے درپے رہتے ہیں۔دریں اثناء آزاد نے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنرسے اس ضمن میں مجسٹیرئل تحقیقات شروع کرنے کیلئے کہا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھدرواہ میں گائورکھشکوں کی طرف سے ایک شہری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مط

شہری ہلاکتوں کا کوئی جواز نہیں:نیشنل کانفرنس

سرینگر// نیشنل کانفرنس نے شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوموں کی ہلاکت کا کوئی جواز نہیں ہے۔ پارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ آغا سید روح اللہ نے پلوامہ میں تصادم آرائی کے دوران شہری کی ہلاکت ، پٹن کے زخمی نوجوان اور شوپیاں کے زخمی پی ڈی پی کارکن کے فوت ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوموں کی ہلاکت کو کوئی بھی جواز نہیں بخشا جاسکتا، انسانی جان سب سے زیادہ قیمتی ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تصادم آرائیوں میں عام شہریوں کی ہلاکتیں انتہائی تشویشناک امر ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہیں ہونے چاہئیں۔روح اللہ نے کہا کہ احتجاج کا جواب گولی اور طاقت کا بے تحاشہ استعمال نہیں ہوسکتا اور نہ ہی سیاسی نظریات کی بنیاد پر کسی کی جان لینا انسانی و جمہوری تقاضوں سے میل کھاتا ہے۔   

ماردھاڑ فورسز کا مشغلہ بن چکا ہے:صحرائی

سرینگر//تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے پلوامہ میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں اور عام شہری کو خراج عقیدت اورپٹن کے زخمی ہوئے جوان کی ہلاکت واقع ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے جموں کشمیر کی سر زمین کو معصوم اور بے گناہوں کے لہو سے لالہ زار بنایا ہے۔انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگوں کا خون بہانے کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے ، کیونکہ بھارتی حکمرانوں کی طرف سے بار بار کے یہ اعلانات کہ فورسز کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے ،کا ہی نتیجہ ہے کہ فورسز نے نہتے اور معصوم عوام کے خلاف کھلی جنگ چھیڑ دی ہے اور ریاستی عوام کو ظلم و جبر تشدد اور مار دھاڑ کا نشانہ بنانا اب فورسز کا مشغلہ بن چکا ہے ۔صحرائی نے کہا کہ  رمضان کا مقدس مہینہ عبادات ،اخوت،ایثار کے ساتھ ساتھ جسمانی اور روحانی ریاضت کا مہینہ ہے اور اس مقدس مہینے میں انسان اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول رہتا ہے

عالمی برادری نوٹس لے:بار

سرینگر// کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈلی پورہ پلوامہ میں فورسز کی بے تحاشہ فائرنگ سے ایک غیرمسلح شہری کی ہلاکت اور ایک کوزخمی کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری اورحقوق انسانی اداروں کو ان واقعات کا نوٹس لے کر بھارت کو کشمیری لوگوں کے انسانی حقوق پامال کرنے سے روکے۔ ایک بیان میں بار نے میرگنڈ پٹن کے ارشدحسین ڈار کی موت پر بھی افسوس کااظہار کیا ،جوسوموار کو پیلٹ سے زخمی ہوا تھا۔بار نے اپنے اس موقف کو دہرایا ہے کہ لوگوں کی آوازدبانے یاریاست میں الیکشن منعقدکرانے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا ۔بیان کے مطابق بھارت کے رہنمائوں کو زمینی حقائق کاادراک کرنا چاہئے اور مسئلہ کشمیرکا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ڈھونڈنا چاہئے ۔بار نے گاندربل میںایک سولہ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کے معاملے کی مذمت کرتے ہوئے ملزم کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالت میں کارروائی

محبوبہ مفتی کا پٹن اورزینہ پورہ ہلاکتوں پر اظہار رنج

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی صدراورسابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے ژینہ بل پٹن کے ارشداحمدڈارکے گھروالوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا۔ محبوبہ نے بانڈی پورہ معاملے کی تحقیقات میں تیزی لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوں میں پائی جارہی غلط فہمیوں کاازالہ ہوگااور حالات بحال ہوں گے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اتحاد کا دامن سختی سے پکڑ رکھیں اورمفاد پرست عناصر کے اُن منصوبوں کو ناکام بنائیں جو یہاں مسلکی اورفرقہ وارانہ بنیادوں پر لوگوں میں دشمنی پیداکرناچاہتے ہیں ۔محبوبہ مفتی نے زینہ پورہ شوپیان کے عرفان حمیدشیخ کی موت پر بھی افسوس کااظہار کیا۔8مئی کونامعمولم بندوق بردارعرفان کی دکان میں داخل ہوئے تھے اور عرفان احمداورمظفراحمدپر گولیاں چلائی تھیں ۔محبوبہ مفتی نے مرحوم کی روح کے ابدی سکون کی دعا کی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا۔  

تمبر ہامہ ٹنگمرگ میں پل کی عدم دستیابی

بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے تمبر ہامہ ٹنگمرگ علاقے میں ایک سرکاری اسکول کی طرف راستہ نہ ہونے کی وجہ سے طالب علموںکو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔طالب علموں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں ایک پل تعمیر کیا جائے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نالہ فیروز پورہ پر واقع تمبر ہامہ گائوں میں ایک بائز مڈل اسکول قائم ہے تاہم اس سکول طرف جا نے کا راستہ نہ ہونے سے طالب علموں کو مشکلات درپیش ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر چہ اس نالے پر ایک پل ہے لیکن وہ کافی دور ہے جس کی وجہ سے اسکولی بچوں کو اس نالے سے عبور کرکے سکول پہنچنا پڑتا ہے جو کسی بھی وقت ان بچوں کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر چہ اس معاملے میں لوگوں نے کئی مرتبہ متعلقہ حکام کو آگاہ کیا تھا تاہم اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔سکول میں زیر تعلیم طالب علموں کے ولدین نے سرکار سے مطالبہ کیا  کہ یہاں ایک چھو ٹا پ

بجلی کی عدم دستیابی | گاندربل کے کئی علاقے لوڈشیڈنگ سے پریشان

گاندربل//گاندربل کے بیشتر علاقوں میں افطار اور سحری کے اوقات میں گھنٹوں بجلی غائب ہو جاتی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وسن،پرنگ،چھترگل،منہ گام، بونہ زل، ہاری پورہ، اندرون، یارمقام، ارہامہ،درسوما، منیگام، گوٹلی باغ، وائل، اور سہپورہ سمیت دیگر علاقوں میں افطار اور سحری کے اوقات میں بجلی کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ بجلی کی یقین دہانی کہ رمضان المبارک میں افطار اور سحری کے اوقات میں بجلی سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا،کا دعویٰ کھوکھلا ثابت ہورہا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو پوری آبادی سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔  

حضرت خدیجہؓ کی ازدواجی زندگی خواتین عالم کیلئے مشعل راہ:مولانا قانونگو

سرینگر// ام المومین حضرت خدیجہ الکبریؓ کے یوم وصال پر انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت خدیجہؓ کی ازدواجی زندگی خواتین عالم کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوںنے حضور اقدسؐ کی حیات مقدس قبول کرکے فقر کی زندگی بسر کرتے ہوئے ترویج اسلام کے دوران مصیبتوں کا سامنا کیا اور آنحضورؐکی بلند قامت رفیق حیات ثابت ہوئیں۔   

کرناہ میں سکولی بچوں کی احتجاجی ریلی

کرناہ // سمبل واقعہ کے خلاف اورئنٹ پبلک سکول کھوڑ پارہ کی جانب سے ایک پرامن احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔سکول کے پرنسپل کی قیادت میںیہ ریلی کھوڑپارہ سے ٹنگڈار تک نکالی گئی جس دوران سکول کے بچوں نے بچی کے حق میں نعرہ بازی کی ۔احتجاج کرنے والی بچیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مجرم کو سخت سزا دینے کے مطالبات درج تھے ۔یہ احتجاجی ریلی بعد میں ٹنگڈار میں پرامن طور اختتام پزیز ہوئی ۔  

تازہ ترین