پانی آئے تو کہاں سے۔۔۔ | کرالپورہ سب ڈیوژن میں15فلٹریشن پلانٹ بیکار

کپوارہ// محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے ضلع کپوارہ کے سب ڈو یژن کرالہ پورہ میں لوگو ں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے15فلٹریشن پلانٹ قائم کئے ہیں لیکن سب کے سب بے کار ہیں اور آج تک ان فلٹریشن پلانٹوں کے ذریعے لوگو ں کو کبھی بھی پانی صاف کر کے فراہم نہیں کیا گیا ۔کرالہ پورہ سب ڈویژن سے منسلک درجنو ں علاقوں جن میں آ ورہ ،زرہامہ ،کنن پوشہ پورہ ،ترہگام ،گزریال ،سلامت واری آلوسہ ،ہری ،گوگلوسہ ،شمناگ ،بڈنمل ،بٹہ پورہ ،پنزگام ،درد پورہ ریشی گنڈ ،دردسن اوروارسن شامل ہیں ،کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آج تک جس مقصد کے لئے فلٹریشن پلانٹ بنائے گئے ہیں وہ مقصد ہی فوت ہواہے کیونکہ ان علاقوں کے لوگ دہائیو ں سے گندہ پینے کا پانی استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے مہلک بیماریا ں پھو ٹ پڑنے کا اندیشہ ہے ۔اس دوران مذکورہ سب ڈویژن میں 45ایس آر ہیں جن میں پانی جمع کر کے سپلائی کیا جاتا ہے لیکن لوگو ں کے مطابق ا

طالب علموں کے ذریعے گاڑی دھلوانے کا معاملہ

اننت ناگ //چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ نے سرکاری استاد سمیت دوسرے ایک ملازم کو طالب علموں کے ذریعے اپنی گاڑی دھلوانے پر منسلک کیا ہے اور معاملہ کیلئے تحقیقات کے احکامات صادر کئے ہیں ۔چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ نے سماجی ویب گاہ پر وائرل ہوئے ویڈیو جس میں گورنمنٹ مڈل اسکول بدری وائیلو کے طلاب اسکول کے ایک استاد کی ذاتی گاڑی کو نزدیکی نالہ میں دھورہے ہیں، کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے استاد محمد اقبال خان اور درجہ چہارم ملازم شبیر احمد لون کو فوری طور منسلک کیا ہے اور معاملہ کے حوالے سے تحقیقات کے احکامات دئے ہیں ۔  

سرکاری سکول میں تدریسی عملہ کی کمی

اوڑی//اوڑی کنٹرول لائن پر واقع گوالتہ نامی گائوں کے لوگوں نے بدھ کو محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کیا اور گورنمنٹ بائزہائی سکول کو مقفل کر دیا۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ بائز ہائی سکول گوالتہ جہاں 150 طلاب زیر تعلیم ہیں مگر صرف 4 رہبر تعلیم اساتذہ تعینات ہیں۔ہیڈ ماسٹر کی کرسی بھی گزشتہ دو سالوں سے خالی پڑی ہے اور سکولی عمارت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے طلاب عارضی شیڈ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ کئی بار محکمہ تعلیم کے افسران کی نوٹس میں معاملہ لانے کے باوجود بھی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور اْن کے بچوں کا مستقبل دائو پر لگا ہوا ہے۔  

راشن کی قلت، بجلی کی نایابی اور حد سے زیادہ مہنگائی انتظامی ناکامی :نیشنل کانفرنس

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے راشن کی قلت، بجلی کی عدم دستیابی اور مہنگائی کو گورنر انتظامیہ کی غیر سنجیدگی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی ایک مسلم اکثریتی ریاست کے لوگ بنیادی ضروریاتِ زندگی سے محروم ہیں۔ پارٹی کے شمالی زون صدر محمد اکبر لون، وسطی زون صدر علی محمد ڈار اور جنوبی زون صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری نے ایک مشترکہ بیان میں گورنر انتظامیہ کے کام کاج کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف لوگ بنیادی ضروریات کیلئے ترس رہے ہیں اوردوسری جانب ذرائع ابلاغ میں سب کو ٹھیک جتلا کر بلند بانگ دعوے کئے جارہے ہیں ۔بیان کے مطابق صارفین سے اشیائے خوردو نوش کی من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں لیکن انتظامیہ قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے میں ناکام دکھائی رہے رہی ہے۔ لیڈران نے کہا کہ سحری اور افطار کے وقت لوگوں کو بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے اورانتظامی غیر سنجیدگی کا انداز

ترال اور پانپورمیں مارکیٹ چیکنگ،قصور وار دکانداروں سے جرمانہ وصول

ترال//ترال میں بازاروں کی چیکنگ کے دوران قصور وار دکانداروں سے9500روپئے کاجرمانہ وصول کیا گیا۔اس دوران 20کلو پالتھین کو ضبط کرنے کے علاوہ 40کلو گلی سڑی سبزیاں اور میوہ جات کوموقعہ پر ہی ضائع کیا گیا ۔یہ کارروائی تحصیلدار ترال غلام رسول بٹ کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔علاقے کے مختلف بازاروں کا معانیہ کیا گیا جس دوارن قصور وار دکانداروں سے 9500روپے کاجرمانہ وصو ل کرنے کے علاوہ20کلو پالتھین کو ضبط کیا گیا۔حکام نے اس موقعہ پر دکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزان رکھنے کے علاوہ مقررہ قیمتوںپر ہی تازہ سبزیاں اور میوہ جات کے ساتھ باقی اشیا ء فروخت کرنے کی ہدایت دی ۔ اس دوران دکانداروں سے اس بات کا بھی پابند رہنے کی ہدایت بھی دی گئی کہ وہ دکانوں سے باہر اپنا سامان نہ رکھیں کیونکہ یہ طرز عمل راہ گیروں کے مشکلات کا باعث بن جاتا ہے ۔ تحصیل پانپور میں محکمہ مال ،میونسپل کمیٹی،پولیس ،فوڈ سیفٹی خوراک اور

نیوکالونی مرگنڈ کنگن سڑک خستہ

گاندربل//سرینگر لیہ شاہراہ سے نیو کالونی مرگنڈ کنگن کی رابط سڑک خستہ ہونے سے مقامی آبادی میں غم و غصہ کا اظہارپایا جارہا ہے۔رابطہ سڑک کی حالت خستہ ہونے کے نتیجے میں لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مرگنڈ کے ایک شہری فاروق احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس سڑک پر سالوں سے نہ ہی میکڈم بچھایا گیا اور نہ کبھی مرمت کی گئی ۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس رابط سڑک کی مرمت کی جائے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجینئر نے اس ضمن میں کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس سال کے منصوبے میں اس سڑک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔  

ٹنگمرگ میں آگ،رہائشی مکان خاکستر

ٹنگمرگ // ٹنگمرگ میں آتشزدگی کی ایک واردات میںایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔ٹنگمرگ قصبے سے5کلو میٹر دورکمپورہ نامی گائوں میں  سحری کے وقت فاروق احمد ملک و عبدالحمید ملک پسران عبدالاحد ملک کے مشترکہ رہائشی مکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہوگیا۔ اگرچہ فائر سروس ٹنگمرگ نے موقعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم آگ اسقدر بھیانک تھی کہ چند منٹوں کے اندر ہی مکان مال واسباب سمیت خاکستر ہوگیا ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ سے متاثرین  کو مالی معاونت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔  

سمبل واقعہ | حریت (گ)وفد متاثرہ بچی کے والدین سے ملا

سرینگر//حریت چیئرمین سید علی گیلانی کی ہدایت پربلال احمد صدیقی، مولوی بشیر احمد، غلام محمد ناگو، سید محمد شفیع، محمد مقبول ماگہامی، ارحد احمد بٹ، زمرودہ حبیب اور یاسمین راجہ پر مشتمل ایک وفدنے ترگام سمبل جاکر کمسن بچی کے والدین اور لواحقین سے بزرگ رہنما کی طرف سے ہمدردی کاپیغام پہنچایا اور اس شرمناک سانحہ پر ان کے گہرے دُکھ اور صدمے کے تاثرات سے آگاہ کیا۔ وفد نے بھی اس المناک سانحہ کے حوالے سے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔اس دوران پیپلز لیگ کے سینئر وائس چیئرمین محمد یاسین عطائی نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ مجرمین کو کڑی سزا دینے کی مانگ کی ہے۔       ائمہ اور مبلغین اپنا  کردارادا کریں،انجمن علماء  سرینگر //انجمن علماء وائمہ مساجدجموں کشمیرکے امیر اور مہتمم دارالعلوم سید المرسلین چوگام قاضی گنڈنے اپنے ایک بیان میںگزشت

ڈگڈول میں پسیوں کا قہر | شاہراہ 15گھنٹوں کے بعد بحال، 4ہزار گاڑیاں عبور

بانہال // گرتے پتھروں اور پسیوں کی وجہ سے ڈگڈول کے مقام متاثر رہنے والی جموں سرینگر شاہراہ پر بدھ کی شام 15گھنٹوں کے بعد ٹریفک بحال کیا گیا۔ چار ہزار سے زائد درماندہ ٹرکوں کو جموں کی طرف نکالا گیا ۔ پچھلے کئی روز سے ڈگڈول کے مقام پر پسیوں اور پتھروں کے گرنے کا عمل جاری رہا اور منگل کو شاہراہ بھاری پسیاں گر آنے کی وجہ سے بند کردی ہوگی تھی۔تاہم بدھ کی شام شاہراہ کو بحال کیا گیا اور در ماندہ گاڑیوں کو نکالا گیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک رام بن سریش شرما نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ منگل کی شام دیر گئے بارہ گھنٹوں بعد بحال کی گئی شاہراہ پر ڈگڈول کے مقام   پرگرتے پتھروں کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا اور درماندہ ٹریفک کو بھی نکالنے کا عمل رات بھر جاری رہا ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی روز کے مقابلے میں بدھ کے روز ٹریفک کی روانی قدرے بہتر رہی اور شام تک اڑھائی ہزار سے زائد درماندہ مال اور مسافر گ

راج بھون میں سیاسی لیڈران کی حاضری

سرینگر//سلیکشن کم اوورسائیٹ کمیٹی کے ممبر راجیو کھجوریہ نے راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کر کے اُنہیں ریاست میں جوینائل جسٹس ایکٹ 2013ء کی عمل آوری کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ۔اُنہوں نے گورنر کو بتایا کہ ریاست کے تمام 22اضلاع میں چائیلڈ ویلفیئر کمیٹیاں اور جوینائل جسٹس بورڈ قابلِ کار ہیں اورتحفظ اور نگہداشت کی ضرورت والے بچوں کے معاملات کے ازالے کے لئے سرگرم رول ادا کر رہے ہیں ۔اُنہوں نے گورنر کو مذکورہ کمیٹی کے لئے چیئرپرسن کو نامزد کرنے کی گزارش کی تاکہ ان کمیٹیوں اور بورڈوں کے کام کاج میں معقولیت لائی جاسکے ۔اُنہوں نے آئی سی پی ایس میں کام کر رہے کنٹریکچول عملے کی مستقلی ، سٹیٹ چائیلڈ پروٹیکشن سوسائٹی کو خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزارت کے ضوابط کے مطابق رقومات منتقل کرنے ، باقی ماندہ اضلاع میں 14 پرنسپل مجسٹریٹوں کی اَسامیوں کے قیام اور ایکٹ کے تحت مختلف اضل

پٹن میں دلدوز حادثہ ، ڈرائیور لقمہ اجل

 بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک ڈرائیور اپنی ہی ٹریکٹرکی زد میں آکرلقمہ اجل بن گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ اْس وقت پیش آیا جب ٹریکٹرڈرائیور عبدالمجید وانی ولد عبدالخالق وانی ساکنہ تاپر بدھ کو باجری لوڈ کرکے واپس آرہا تھا جونہی وہ ہارچک وانی گام مقام پر پہنچا تو مذکورہ ڈرائیور کا ٹریکٹر پلٹ گیا اور وہ خود ہی اس کے نیچے آکر شدید زخمی ہوگیا۔اگر مذکورہ ڈرئیور کو نزدیکی اسپتال پہنچا یا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اْسے مردہ قرار دیا۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔  

پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں طلباء کے داخلوں پر پابندی

سرینگر// حریت (ع) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے حکومت کی طرف سے جموں کشمیر کے طالب علموں کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں قائم تعلیمی اداروں میں داخلہ نہ لینے کی ہدایات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اب حصول تعلیم کو بھی سیاست کاری کا شکار بنایا جانے لگا ہے حالانکہ طالب علموں کو دنیا میں کہیں پر بھی تعلیم پانے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا ان ہدایات سے ان طالب علموں کا مستقبل بھی مخدوش ہوکررہ گیا ہے جو پہلے سے ہی وہاں زیر تعلیم ہیں۔ میرواعظ نے کہ کہ دنیا بھرکے طالب علموں کی طرح کشمیر کے طالب علموں کو بھی جہاں چاہئے تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے اور اُن کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر جو کہ جموں کشمیر کا حصہ ہے اور اس وجہ سے وہاں کے مستقل باشندے ہیں کیلئے ایسی ہدایت جاری کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ میرواعظ نے کہا کہ ایل او سی ، آر پار تجارت کو معطل کرنے کے فیصلے سے پہلے ہی یہاں کی

نوجوانوں کے مستقبل کی راہ میں رکاوٹیں

سرینگر// پیوپلز مومنٹ صدر ڈاکٹر شاہ فیصل نے ریکروٹمنٹ ایجنسیوں سے تلقین کی ہے کہ وہ مختلف محکموں میں ہزاروں کی تعداد میں خالی پڑی اسامیوں کوہنگامی بنیادوں پر پورا کریں تاکہ حقدار اور ذہین امیدواروں کو غیر ضروری طوالت کے بغیر روزگار فراہم ہو سکے۔ انہوں نے عدالتوں میں مقدمہ بازی کی وجہ سے التواء میں پڑے مختلف سلیکشن لسٹوں کو بھی معیاد بند طریقے پر اجرا کرنے کی تاکید کی ہے تاکہ متعلقہ نوجوانوں کا مستقبل متاثر نہ ہونے پائے۔شاہ فیصل نے کہا کہ ایک طرف عدالتوں میں مقدمہ بازی اور دوسری طرف انتخابی ضابطہ عمل (کوڈ آف کنڈکٹ) کی وجہ سے پیدا شدہ رکاو ٹوں سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مستقبل کے سامنے  ایک سوالیہ نشان کھڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ امیدوار حکومت کی اس نوجوان کش پالیسی کی وجہ سے انتہائی مایوسی اور نا امیدی کے شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اسامیوں کو پورا کرنے کیلئے اور

گاندر بل متاثرہ کی شناخت ظاہر کرنے کا شاخسانہ

گاندربل//گاندربل میں عصمت ریزی کی شکار کمسن بچی کی تصویر اور ویڈیو اپ لوڈ کرنے اور ان کی شناخت ظاہر کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے ایک نیوز ویب سائٹ کیخلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ عصمت ریزی کی متاثرہ خاتون یا لڑکی کی شناخت کو نیوز رپورٹ کرتے وقت خفیہ رکھا جانا لازم ہے ۔ پولیس نے آج ہرن گاندربل میں پیش آئے شرمناک واقعہ پر سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر اصلی شناخت ظاہر کرنے کے الزام میں کیس زیر نمبر 106/2019 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔  

مزید خبریں

گورنر کے مشیر کا لاسی پورہ دورہ انڈسٹریل ایسٹیٹ کا تفصیلی جائزہ لیا سرینگر// گورنر کے صلاحکار کے سکندن نے سینٹر آف ایکسی لینس زاؤرہ سرینگر اور کنٹرولڈ ایٹماسفئیر کورڈ سٹور یونٹ لاسی پورہ پلوامہ کا دورہ کر کے ان یونٹوں کے کام کاج کا جائیزہ لیا۔اُن کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت نوین چودھری، سیکرٹری باغبانی منظور احمد لون، ڈائریکٹر باغبانی اعجاز احمد بٹ، ڈائریکٹر ایگری کلچر الطاف اعجاز اندرابی، ڈائریکٹر صنعت و حرفت محمود احمد شاہ ، ڈپٹی کمشنر پلوامہ سید عابد رشید شاہ اور دیگر افسران بھی تھے۔زاؤرہ میں صلاحکار نے سینٹر کے معائنہ کے علاوہ ہائی ڈینسٹی باغات کا بھی معائنہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ سینٹر کو9.24 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے جس میں اعلیٰ معیاری سیب کے درختوں، مائیکرو اری گیشن، ہائی ٹیک گرین ہاؤس ٹیکنالوجی، ٹِشو کلچر، بائیو کنٹرول لیبارٹریاں اور موسم کی

کپوارہ قصبہ کو جاذب نظر بنانے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں غور

کپوارہ// کپوارہ قصبہ کوجاذب نظربنانے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر انشل گرگ نے یہاں مختلف سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی،بیوپارمنڈل،بار ایسوسی ایشن اورذارئع ابلاغ سے وابستہ نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرسیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے کپوارہ قصبہ میں عام لوگوں کو درپیش مسائل کی مکمل جانکاری ضلع کمشنر کو فراہم کی جبکہ بیوپار منڈل کے صدر نے دکانداروں کو درپیش مشکلات سے ڈپٹی کمشنر کو باخبر کیا۔میٹنگ کے دوران ماہ رمضان کے متبرک مہینے میں  قصبہ میںبجلی کی عد م دستیابی کا معاملہ چھایا رہا جبکہ فلٹریشن پلانٹ کی کمی کی وجہ سے قصبہ کے لوگو ں کو نا صاف پانی کا استعمال کرنا پڑتا ہے ۔انہو ں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کی توجہ قصبہ میں سولر لائٹس کی خرابی کی طرف بھی مبذول کرائی اور قصبہ میں ڈرنیج سسٹم نہ ہونے سے معمولی بارشو ں سے عبور و مرور میں مشکلا ت کا معاملہ بھی ان  کی نوٹس میں لا

اندراآواس یوجنا | شتکڑی سونہ مرگ کا غریب کنبہ 8بر س سے امداد کامنتظر

کنگن//اندراآواس یوجناکے تحت مکان کی تعمیرکیلئے امداد کے انتظار میں شتکڑی سونہ مرگ کاآٹھ افراد پر مشتمل کنبہ بوسیدہ مکان میں زندگی گزار نے پر مجبور ہے۔وسطی ضلع گاندربل کے شتکڑی سونہ مرگ میں غلام محمد میر نامی شخص ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے ۔ان کے گھر میں بزرگ باپ کے علاوہ آٹھ افراد ہیں جو ایک بوسیدہ کچے مکان میں گزر بسر کرتے ہیں۔ غلام محمد میر نے ’کشمیر عظمیٰ‘ کو بتایا کہ اُن کا ایک منزلہ رہائشی مکان پوری طرح خستہ ہوچکا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ انہوں نے آٹھ سال قبل مرکزی معاونت والی سکیم آئی اے وائی کے تحت رہائشی مکان تعمیر کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر گاندربل کے دفتر میں ایک درخواست دی تھی کہ انہیں اس سکیم کے تحت رہائشی مکان تعمیر کرنے کے لئے امداد دی جائے۔ غلام محمد میر کے مطابق ڈی سی آفس سے اس کیس کو بلاک ڈیولپمنٹ افسر کے دفتر گنڈ کنگن  روانہ کیا گیا اور گزشتہ آٹھ

ڈورو میں سفیدے کے درختوں کی بھر مار

اننت ناگ//ڈورو شاہ آباد میں ہر طرف سفیدے کے درختوں کی بھر مار سے مقامی آبادی کئی امراض میں مبتلا ہو چکی ہیں۔ڈورو شاہ آباد میں روسی سفیدے درختوں کی پیداوار بغیر کسی روک ٹوک کے جاری ہے ،جس کی وجہ سے ان درختوں سے نکلنے والی روئی کی وجہ سے مقامی آبادی نزلہ،زکام اور دیگر امراض میں مبتلا ہو چکی ہیں ۔روسی سفیدے جہاں نجی افراد کے کھیتوں میں پائے جارتے ہیں، وہیں یہ درخت سرکاری دفاتر جن میں پولیس اسٹیشن ،تحصیل آفس اور اسکولی میدانوں میں پرورش پا رہے ہیں ۔اگر چہ انتظامیہ نے روسی سفیدے کے درختوں کو کاٹنے اور نئے اُگانے پر پابندی عائد کی ہے ،تاہم زمینی سطح پر ان احکامات پر عمل در آمد نہیں ہو پارہا ہے اور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سرکاری حکام بھی احکامات کو سرے سے ہی نظر انداز کر رہے ہیں ۔لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکار ی احکامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا ئے جائیں۔  

ونود کمار سینئراسسٹنٹ کے بھائی سورگباش

سرینگر// محکمہ اطلاعات کے سینئر اسسٹنٹ ونود کمار کے بھائی کے انتقال پر محکمہ کے نان گزیٹیڈ ملازمین یونین کی ایک تعزیتی میٹنگ یونین کے صدر شبیر احمد کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں تمام ممبران اور ملازمین نے شرکت کر کے آنجہانی کی روح کی شانتی کیلئے پرارتھنا کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ دِلی ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر دُعا کی گئی کہ سوگوار کنبہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی قوت عطا ہو۔اس تعزیتی میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر سے وابستہ ملازمین نے بھی شرکت کر کے ونود کمار کے بھائی کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے غمزدہ کنبہ کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی ہے۔  

مزید خبریں

میلہ کھیر بھوانی انتظامات | ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے جائزہ لیا کپوارہ// ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے حکام کی ایک میٹنگ میں 10جون کو منائے جارہے میلہ کھیر بھوانی کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ کھیر بھوانی میلہ ٹکر کپوارہ میں منایا جائے گا اور میلے کے احسن اور خوش اسلوبی کے ساتھ انعقاد کے لئے علاقے میں صفائی ستھرائی،شیڈوں کی تعمیر وتجدید،لاویٹری بلاکوں اورمندر اور اس کے گردونواح میںسلامتی اقدامات کی طرف ٹھوس توجہ مبذول کی جارہی ہے۔ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو میلے کے دوران شردھالوئوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے لازمی اقدامات کرنے پر زوردیا۔انہوںنے مندر کی طرف جانے والی سڑکوں کی تجدید ومرمت کی بھی ہدایت دی۔         سرینگرجموں شاہراہ کے بارباربند ہوجانے سے رام بن کی آبادی مصائب سے دوچار محمد تس

تازہ ترین