تازہ ترین

سمبل واقعہ انسانیت پر بدنما داغ،سیاسی ،مزاحمتی اور مذہبی جماعتوں کا اظہار افسوس،مجرم کو قرارِواقعی سزا دینے کا مطالبہ

سرینگر//حریت (ع)،فریڈم پارٹی،انجمن شرعی شیعیان، اتحاد المسلمین،محازآزادی،مسلم لیگ اور پیروان ولایت نے ترگام سمبل میں ایک کمسن بچی کے ساتھ پیش آئے المناک اور دلخراش سانحہ پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اس شرمناک واقعہ میں ملوث شخص کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔حریت (ع)نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سے قبل بھی خطہ جموں میں گزشتہ سال اسی طرح ایک کمسن کو بھی درندگی کا نشانہ بنا کر اسے بے دردی سے قتل کیا گیا اور اب سمبل علاقے میں ایک اور کمسن بچی کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا جوبے راہ روی کے بڑھتے ہوئے رحجان کو ظاہر کرتی ہے جو کشمیری سماج کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔بیان میں اس سانحہ کی غیر جانبدارانہ اورجنگی بنیادوں پر تحقیقات کرکے ملوث شخص کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ فرقہ وارانہ اور مسلکی ہم آہنگی کے ماحول کو ہر قیمت پر برقرار رکھتے ہوئ

بچوں کودینی تعلیمات سے روشناس کریں | جمعیت اہلحدیث ،جمعیت علماء ،دارالعلوم رحیمیہ اور انجمن حمایت الاسلام کااظہاررنج

سرینگر/ /جمعیت اہلحدیث ،جمعیت علماء جموں و کشمیر،دارالعلوم رحیمیہ اور انجمن حمایت الاسلام نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمبل سو ناواری میں ایک معصوم کلی کے سا تھ پیش آیا جنسی زیادتی کا معاملہ انتہائی دلخراش اور سنگین ہے۔ ناظم دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ محمد رحمت اللہ میر قاسمی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ جموں و کشمیر نے اپنے بیان میں مسلم اکثریتی ریاست میں  فحاشی اور بے حیائی کے بڑھتے ہوئے اس شرمناک واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علماء کرام، ائمہ مساجد اور سماجی ذمہ داران سے گذارش کی ہے کہ قرب قیامت کے اس ماحول میں اپنے اپنے منصبوں سے اس مصیبت کے تدارک کے لئے کوشش کریں یہ انتہائی حساس معاملہ ہے۔ بیان کے مطابق سال رواں میں وادی کے مختلف علاقوں میں اس قسم کے دل کو لرزادینے والے واقعات منظر عام پر آئے ہیں۔ جو اخلاقی گراوٹ کی انتہاء پرپہنچنے کا ثبوت ہے۔ موصوف نے ان

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے اپیل | بڈگام میں شیعہ سنی کارڈی نیشن کمیٹی کی میٹنگ

بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے ایس پی بڈگام امود اشوک ناگپوری کے ہمراہ نیو کانفرنس ہال میںشیعہ سُنی کارڈی نیشن کمیٹی بڈگام کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی۔بانڈی پورہ میں پیش آئے افسوسناک واقعہ کے تناظر میں اس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ کے آغاز میں شرکاء نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت قراردیا ۔صوبائی کمشنر نے کہا اس واقعہ نے ہر ذی شعور کو رنجیدہ کردیا ہے اوراس کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اس واقعہ کے خلاف پرامن طور احتجاج کیا جاسکتا ہے البتہ امن وآشتی کو کسی بھی طرح کا زک نہیں پہنچنا چاہیے۔ترقیاتی کمشنر نے مسلم برادری سے امن ویگانگت اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ہر صورت میں برقراررکھنے کی اپیل کی۔اس موقعہ پر ایس پی بڈگام نے کہاکہ امن کا ماحول درہم برہم کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں

جعلی ای میل اور فون کالز | جے کے ایس ایس بی نے اُمیدواروں کوخبردار کیا

سرینگر//سروس سلیکشن بورڈکی طرف سے مختلف اسامیوں کے لئے لئے جانے والے امتحانات میں شامل ہونے والے اُمیدواروں کی طرف سے ملی شکایات کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ شرپسند عناصر اُمیدواروں کو بذریعہ ای میل یا ٹیلی فون کر کے اُن سے رقومات کا مطالبہ کرتے ہیں اور انہیں سلیکشن کا جھوٹا وعدہ کرتے ہیں۔یہ شر پسند عناصر جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے نمائندے ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ابتدائی چھان بین کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس طرح کے عناصر کی طرف سے دی گئی ای میل آئی ڈیز کا بورڈ کے ساتھ کوئی بھی واسطہ نہیں ہے۔ان امتحانات میں شامل ہوئے تمام اُمیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ اس طرح کے جعلی کالوں اور میلز سے خبردار رہیں اور ان کی طرف کوئی توجہ نہ دیں۔اُمیدواروں سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ اس طرح کے جھانسے میں نہ آئیں اور اس طرح کی میل یا کال ملنے کی صورت میں فوری طور سے جے کے ایس ایس بی ب

جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کو حریت (ع )کاخراج عقیدت

سرینگر// حریت (ع)نے شوپیاں کے سیتا پور علاقے میں فورسز کے ساتھ تصادم آرائی کے دوران جاں بحق کئے گئے دو عسکریت پسندوں کو  خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ظلم و جبر سے عبارت پالیسیاں یہاں کی نوجوان نسل کو عسکریت کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کررہی ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میںبھی کشت و خون کا سلسلہ برابر جاری ہے اور طاقت اور قوت کے بل پر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا عمل نہ ماضی میں کامیاب ہوا ہے اور نہ اس سیاسی مسئلہ کو Military Might  سے عبارت پالیسی سے حل کیا جاسکتا ہے  بلکہ اس کے لئے ضروری ہے کہ مسئلہ سے جڑے تینوں فریقو کے درمیان  ایک بامعنی مذاکراتی عمل کیلئے ماحول  سازگار بنایا جائے۔    

حریت پسندوں کی قید کو طول دینے کے حربے انتقام گیری: گیلانی

سرینگر// حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے جموں وکشمیر کے حریت پسند راہنماؤں کو بنا کسی قانونی یا اخلاقی جواز کے اور ان رشتہ داروں کو مبینہ طور فرضی اور من گھڑت کیسوں میں پھنسا کر انہیں سیاسی انتقام گیری کا نشانہ بنائے جانے پر سخت برہمی کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں گیلانی نے کہاکہ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے تہاڑجیل میں محبوس سید شاہد یوسف اور سید شکیل احمد کو محض اس لیے ایک من گھڑت کیس میں ملوث کیا گیا ہے کیونکہ وہ ریاست کی ایک خانہ زاد عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے فرزند ہیں۔  9مئی کو دہلی کی عدالت میں دونوں محبوسین کی درخواست ضمانت پر بنا کسی بحث کے 70دنوں تک مؤخر کرنا اور اسی طرح لمبی لمبی تاریخیں مقرر کرکے ان کے مدّتِ اسیری میں طول دینے کی ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایسا کرکے بھارتی حکمرانوں نے اپنی ہی جمہوریت پر سوالا

صوبائی کمشنر نے مختلف پاور پروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائز ہ لیا

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تمام چیف انجینئروں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران وادی میں مختلف پاور پروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران زیر تکمیل پاور پروجیکٹوں بشمول بانڈی پورہ میں گرڈ اسٹیشن اورٹرانسمشن ٹائوروں کو نصب کرنے،گاندربل سے بانڈی پورہ لسی پورہ گرڈ اسٹیشن تک ٹرانسمیشن لائین بچھانے،احمدپورہ ماگام میں گرڈ اسٹیشن ،چرارشریف گرڈ اسٹیشن اورآلسٹینگ گرڈ اسٹیشن کے کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی کمشنر نے پروجیکٹوں کی عمل آوری کے دوران موثر نگرانی کرنے اور ہر طرح کے معیار کو ملحوظ نظر رکھنے کی ہدایت دی۔انہوںنے متعلقہ ایجنسیوں پر مزید افرادی قوت اورمشینری کو بروئے کار لانے پر بھی زوردیا تاکہ کاموں کی مقررہ وقت میں تکمیل یقینی بن سکے۔صوبائی کمشنر نے تمام چیف انجینئروں کوکاموں کی پیش رفت کے حوالے سے ہر پندرہ واڑے کے

کرو ڑ پتی بننے کے لالچ میں گوس کپوارہ کا کنبہ لُٹ گیا

کپوارہ//کپوارہ قصبہ سے 3کلو میٹر دور گوس کے شہری پر اس وقت بجلی گری جب اسے ’کون بنے گا کروڑ پتی ‘کی لالچ میں آکر ٹھگ لیا گیا اور اس کی23لاکھ کی رقم اینٹھ لی گئی ۔گوس کپوارہ کے رہنے والے عبد المجید کے بیٹے رفیق احمد کودسمبر 2018میں ایک نا معلوم نمبر سے سو شل میڈیا واٹس اپ کے ذریعے ایک اطلاع مو صول ہوئی جس میں اس کو کرو ڑ پتی بنے کی لالچ دی گئی اور ا سکے لئے اسے کچھ شرط بھی رکھی گئی ۔رفیق کا کہنا ہے کہ اسے بتا یا گیا کہ آپ ان خوش قسمت شہریوںمیں ایک ہے جنہیں ڈیڑھ کرو ڑ نقد اور ایک کار ’کون بنے گا کرو ڑ پتی‘‘کے تحت منظور ہوئی ہے اور اس کے لئے آپ کو پہلے 16ہزار روپے ان کے اکاونٹ نمبر میں جمع کرنے ہیں ۔ رفیق کا کہنا ہے کہ اس نے لالچ میں آکر سٹیٹ بینک آف انڈیا کپوارہ شاخ کے ذریعہ 16ہزار روپے بھیج دئیے جس کے بعد اسے ڈیڑھ کرو ڑ اور ایک کار حاصل کرنے کے لئے وقف

ویری ناگ میں سرگرم جنگجوکی گرفتاری کادعویٰ

اننت ناگ//ویری ناگ میں فورسز نے جیش محمد تنظیم سے وابستہ جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ فوج کی 19آر آر اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے پانژو ویریناگ علاقہ کو محاصرہ میں لیا اورگائوں میں چھپا جیش محمد تنظیم سے وابستہ سرکرم جنگجوں ہلال احمد نائیک ولد علی محمد ساکنہ پانژو ویری ناگ کو گرفتار کیا۔ ہلال احمد محکمہ پولیس میں بطور ایس پی او کام کرتا تھا تاہم دو سال قبل اُس نے ملازمت سے سبکدوشی اختیار کی تھی جس کے بعد وہ گذشتہ سال مئی میں اچانک لاپتہ ہوگیا اور بعد میں جولائی2018کو وہ جنگجوئوں کے صف میں شامل ہوگیا ۔اس سے پہلے فوج اور پولیس نے گوجر بستی حالن کو محاصرہ میں لیا اور گھر گھر تلاشی کاروائی عمل میں لائی تاہم بعد میںمحاصرہ ختم کیا گیا۔    

چھترگل کنگن میں دلدوز حادثہ

کنگن//چھترگل کنگن میں ایک دلدوز حادثہ میں گاڑی سے گرکر نوجوان لقمہ اجل بن گیا ۔کنگن سے چھترگل کی طرف جارہی ایک مسافر بس زیر نمبر3247/ کی چھت سے 22سالہ محمد یونس ولد محمد اشرف کھٹانہ ساکن چھترگل کنگن گرگیااور شدید زخمی ہوگیا ۔ مذکورہ نوجوان کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کنگن لایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کیاہے۔  

تاریگامی اور رینزو شاہ کی گورنر سے ملاقات

 سری نگر//سابق ایم ایل اے محمد یوسف تاریگامی نے راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔اِس دوران اُنہوں نے عوامی نوعیت کے کئی معاملات گورنر کی نوٹس میں لائے ۔اس دوران چیئرمین کشمیر سوسائٹی اِنٹرنیشنل خواجہ فاروق رینزو شاہ نے ستیہ پا ل ملک سے ملاقات کی ۔ اُنہوں نے کشمیرمیں صوفی درگاہوں کی تجدید نو کرانے کیلئے گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی محکمہ کو ان متبرک زیارت گاہوں پر پلگرمیج سیاحت کو بڑھاوا دینا چاہیئے ۔اُنہوں نے فلائی اووروں کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے ، ریلوے ٹریکس بچھانے ، وادی میں شراب پر پابندی عائد کرنے اور شہرخاص کو ہیرٹیج شہر قرار دینے جیسے کئی معاملات گورنر کے سامنے اُجاگر کئے۔  

پلوامہ میں4 قمار باز گرفتار | 20ہزار روپے ضبط

سرینگر//پلوامہ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران چار قمار بازوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے اور ان سے دائو پر لگائے گئے 20ہزار روپے ضبط کئے ۔ سی این آئی کے مطابق ایس ڈی پی او لیتر غلام حسن کی قیاد ت میں انچارج ایس ایچ او پولیس پوسٹ لیتر کی سربراہی میں ایک پولیس پارٹی نے اتوار کی شام ایک خصوصی چھاپہ مار کارروائی کے دوران چار قمار بازوں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ پولیس نے پتی پورہ لاسی پورہ علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران چار قمار بازوں کی گرفتاری عمل میں لاکر وہاں دائو پر لگائے گئے 20ہزار روپے بھی ضبط کئے جبکہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔  

ٹنگمرگ میں کرنٹ لگنے سے6کتے ہلاک

ٹنگمرگ// منی سکریٹریٹ ٹنگمرگ میں حالیہ پارلیمانی الیکشن کے دوران فورسز نے اپنی حفاظت کیلئے عارضی طور خاردار تاراُس وقت 6 کتوں کی ہلاکت کا سبب بن گئی جب اس خار دارتارسے کرنٹ گزررہی تھی ۔ادھر سیاحتی مقام گلمرگ میں اتوار کو جوہرا ہوٹل کے نزدیک ریچھ نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایک ملازم غلام احمد لون ولد محمد سلطان لون ساکنہ گرٹہ بل دیجی ٹنگمرگ پر حملہ کرکے زخمی کردیا ہے۔ زخمی ملازم کو پرائمری ہیلتھ سنٹر گلمرگ سے ٹنگمرگ اوربعد میں علاج ومعالجہ کی خاطر سکمز منتقل کیا گیا ۔ادھر ٹنگمرگ کی شمس کالونی فیروزپورہ، چندی لورہ اور اوگمونہ کنزرمیں ریچھوں کی موجودگی سے لوگ کافی خوفزدہ ہیں۔     

سیاسی بساط پر مسلمانانِ ہند کی حیثیت

ملک  میں جاری لوک سبھا الیکشن ۱۱؍اپریل سے  شروع ہوئے اور یہ۱۹؍مئی ۲۰۱۹ء تک سات مراحل میں مکمل ہوں گے۔ قومی الیکشن میں ۱۸ ؍ سال یا اس سے زائد کے تقریباً ۹۰۰ ملین ووٹر اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے ملک کی ۵۴۳ سیٹوں پر ممبر آف پارلیمنٹ کا انتخاب کریں گے۔ اس درمیان دو بڑے اور اہم واقعات سامنے آئے جو ہمیں مسلمانانِ ہند کی حالت زار وزبوں کی طرف واضح اشارہ دیتے ہیں ۔ پہلا واقعہ یہ ہے کہ آئی اے ایس محمد محسن کا بطور آفیسر وزیراعظم نریندر مودی کے فضائی قافلہ کی از رُوئے قانون تلاشی لینااور پھر ا س کی پاداش میں اُن کی معطلی ہے ، دوسرا واقعہ بد نام زماں مالیگاؤں دہشت گردی معاملے میں عدالت کا سامنا کر رہی سادھوی پرگیہ ٹھاکر کا بھوپال سے بھاجپا کی طرف سے کانگریس کے سینئر لیڈر دگوجے سنگھ کے خلاف میدان میں اُتارا جانا ہے۔ ان دو واقعات کے درمیان ایک اور واقعہ قابل اہم پیش آیا جسے عموماً

مزید خبریں

چوہدری بشیر نازپونچھ کے سیاسی افق سے غروب  گورنر،ڈاکٹر فاروق ،عمر اور آزادکااظہارِ تعزیت عشرت حسین بٹ منڈی// سابق ممبرقانون سازیہ و گوجر بکروال مشاورتی بورڈ کے وائس چیئرمین چوہدری بشیر احمد ناز مختصر علالت کے بعد پیر کو دیر رات گئے اپنی جموں رہائش گاہ پر اس دار فانی سے کوچ کر گئے جنہیں پیر کو اپنے آبائی علاقے لورن میں سپرد خاک کردیاگیا۔مرحوم کا تعلق تحصیل منڈی کے علاقہ لورن ڈھنہ سے تھا اوران کے والد مرحوم چوہدری فیروز دین کا شمار علاقہ کے اہم سیاستدانوں میں ہوتاتھا۔ بشیر ناز مارچ 1959کو لورن میں پیدا ہوئے اورانہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم پرائمری سکول ونڈ گیگیاں لورن سے حاصل کی اورپھرہائی سکول لورن سے دسویں جماعت کا امتحان پاس کر کے ہائراسکینڈری سکول منڈی سے بارہویں کی ڈگری حاصل کی ۔مرحوم نے اس کے بعدڈگری کالج پونچھ سے گریجویشن مکمل کی اور سیاست کے میدان میں سفر شروع کی