تازہ ترین

سرینگرجموں شاہراہ کے بند ہونے کاخمیازہ

بانہال //سرینگرجموں شاہراہ کے مسلسل تین روز سے بند ہونے کی وجہ سے مال مویشیوں سے لدے ٹرکوں میں جہاں سینکڑوں بھیڑبکریاں ہلاک ہوگئیں وہیں32ٹرکوں میں بندوادی لائی جارہی لاکھوں شہدکی مکھیاں بھی شدت کی گرمی برداشت نہ کرکے ہلاک ہوئی ہیں۔شہدکی مکھیوں کے کاروبار سے جڑے ایک وفد نے ’کشمیرعظمیٰ‘ کوبتایا کہ وہ سالانہ مائیگریشن کے سلسلے میں جموں سے کشمیر آرہے تھے لیکن اُن کی گاڑیاں سرینگرجموں شاہراہ پر ڈگڈول کے قریب پسیاں گرآنے کی وجہ سے درماندہ ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ انتہائی نازک ہونے کی وجہ سے پچھلے تین روز کے دوران شدت کی گرمی برداشت نہ کرتے ہوئے لاکھوں کی تعدادمیں شہدکی مکھیاں ہلاک ہوگئیں۔بی کیپرس ایسوسی ایشن بانہال کے صدرفاروق احمد وانی نے بتایا کہ وہ شاہراہ پر جمعرات سے درماندہ ہیں اور گرمی کی شدت سے بچانے کیلئے انہوں نے شہدکی مکھیوں سے لدھی 32گاڑیوں کو قدرے معتدل مقام پٹنی ٹاپ

ڈی جی ریلوے پروٹیکشن فورس اور کشمیرچیمبر وفد گورنر سے ملاقی

سرینگر//ڈائریکٹر جنرل ریلوے پروٹیکشن فورس ارون کمار نے راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے گورنر کو ریلوے مسافروں اور ریاست میں ریلویز کے اثاثوں کو تحفظ بخشنے کیلئے کئے جا رہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی ۔ ادھر کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عاشق احمد کی قیادت میں وفدراج بھون سرینگر میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقی ہوا ۔ وفد نے گورنر کو مختلف امور کے بارے میں جانکاری دی ۔ جن میں سرینگر جموں قومی شاہراہ متواتر طور بند ہونے سے ہو رہے اقتصادی نقصانات ، شاہراہ کی تجدید و مرمت سے جُڑے معاملات ، مغل روڈ کو قومی شاہراہ کا درجہ دینا ، سرینگر اور جموں کے درمیان شہری ہوا بازی کی وزارت کی سکیم اُڑان کی طرز پر ہوائی رابطہ شروع کرنا ، دریائے جہلم پر چھوٹے پلوں کو گاڑیوں کے پلوں میں تبدیل کرنا ، زراعت اور باغبانی سیکٹروں کیلئے کراپ انشورنس سکیم

نظربندوں کی حالت زار پرگیلانی کوتشویش

سرینگر//حریت (گ)چیرمین سید علی گیلانی نے ریاست اور ریاست سے باہر جیل خانوں میں نظربندوں کی حالتِ زار پر گہری تشویش اور فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے حریت پسند سیاسی نظربندوں کو انتقام گیری کا نشانہ بنانا اقوامِ متحدہ کے تسلیم شدہ انسانی حقوق چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو ایک سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کس قدر ایک المیہ ہے کہ پوری دنیا میں حقِ خودارادیت کو ایک پُرامن اور جمہوری فارمولہ تسلیم کیا گیا ہے، لیکن ریاست جموں کشمیر کے عوام کو اس بنیادی حق سے محروم کرتے ہوئے اس کو طاقت کے ذریعے دبائے جانے کے مذموم ہتھکنڈے استعمال میں لائے جارہے ہیں۔گیلانی ے جامع مسجد سرینگر کے گردونواح میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے روز عین نماز کے وقت عوام بالخصوص اور نوجوانوں پر طاقت کا بے تحاشا استعمال کرکے انہیں مضروب اور پولیس تھانوں میں گرفتار کرکے لے

مرکز ریاست میں سال بھر قابل آمد ورفت شاہراہ بنانے میں ناکام:ساگر

سرینگر//سرینگر جموں شاہراہ کے مسلسل بند رہنے اور مغل شاہراہ پر چیکنگ کے نام پر سفر کو انتہائی مشکل بنانے کو وادی کو ایک منصوبہ بند سازش کے تحت اقتصادی بدحالی کا شکار بنانے کی ایک مذموم کوشش قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ آزادی کے 73گزر جانے کے باوجود بھی نئی دلی کشمیر کیلئے سال بھر قابل آمدورفت رہنے والی شاہراہ بنانے میں ناکام ہوئی ہے۔  انہوں نے کہاکہ سرینگر جموں شاہراہ کے مسلسل اور آئے روز بند رہنے سے نہ صرف وادی کے تاجروں کو کروڑوں اور اربوں کا نقصان ہورہا ہے بلکہ عام لوگوں کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔شاہراہ کے بند رہنے سے وادی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان چھو جاتی ہیں جبکہ عام لوگوں کو گھنٹوں کا سفر طے کرنے میں کئی کئی دن لگ جاتے ہیں۔علی محمد ساگر نے کہا کہ اگرچہ لوگ سرما میں سرینگر جموں شاہراہ کے بند رہنے کی صورت میں م

عمر عبداللہ کی رہائش گاہ کے باہر سانپ نمودار | محکمہ وائلڈ لائف کی بروقت کارروائی

سرینگر//نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ کی رہائش گاہ واقع گپکار میں سانپ کی موجودگی کے بعدوائلڈ لائف محکمہ کی ٹیم نے سانپ کو پنجرے میں بند کر کے داچی گام نیشنل پارک میں چھوڑ دیا۔عمر عبداللہ کی رہائش گاہ واقع گپکار کے نزدیک سنیچر کی دوپہر اس وقت سراسمیگی پھیل گئی جب یہاں ایک زہریلے سانپ کی موجودگی پائی گئی۔سانپ کو اپنی تحویل میں لینے کی غرض سے محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے یہاں پہنچ کر کارروائی کی۔بتایا جاتا ہے کہ سانپ ’’وائپر‘‘ ذات کا تھا جسے عام طور پر ’’گنس‘‘ کہا جاتا ہے۔خیال رہے  2017میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی جموں رہائش گاہ پر بھی ایسے ہی ایک واقعے میں کوبرا سانپ نمودار ہوا تھا۔  

ویری ناگ میں سومو گاڑی کوحادثہ،9شہری زخمی

اننت ناگ//ویر ناگ میں سوموگاڑی کوحادثہ پیش آنے کے نتیجے میں شیرخوار بچے سمیت9مسافرزخمی ہوئے جنہیں علاج معالجہ کیلئے اسپتال میں داخل کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ویری ناگ سے کپرن جارہی سومو زیر نمبر JK03D 8837جونہی نوگام موڈ کے نزدیک پہنچی تو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک سے لڑھک کر کھیتوں میں جاگری جس کے نتیجے میں سومو میں سوار9مسافر زخمی ہوگئے جنہیں علاج معالجہ کے لئے پی ایچ سی ویری ناگ میں داخل کیا گیا جہاں سے4زخمیوں کو مزید علاج معالجہ کے لئے ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ اس روٹ پر ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے کے علاوہ  گنجائش سے زیادہ سواریاں اٹھاتے ہیں جس کے نتیجے میں آئے روز حادثات پیش آتے ہیں اُنہوں نے ٹریفک حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔  

سونہ مرگ میں نالہ سند سے عدم شناخت لاش برآمد

کنگن//سونہ مرگ میں نالہ سندھ سے عدم شناخت لاش برآمد کی گئی ہے۔ کشمیر عظمیٰ کو پولیس ذرائع سے معلوم ہو کہ سنیچروار کے روز بعد دوپہر کو کچھ لوگوں نے سونہ مرگ میں نالہ سندھ میں ایک لاش دیکھی جس کے فوراً بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے فوری طور موقعہ پر جاکر لاش کو نالہ سندھ سے برآمد کرکے اپنی تحویل لیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاش ایک غیر ریاستی شخص کی ہے جس کی شناخت نہیں ہوئی ۔ سونہ مرگ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر دفعہ 174درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔  

نہرو کے وعدوں کو پورا کیاجائے:انقلابی

سرینگر//محاذآزادی کے سینئررکن اعظم انقلابی نے  الزام لگایا ہے کہ حکومت نے کشمیریوں کیخلاف عملاًایک جنگ شروع کی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور لبریشن فرنٹ جیسی پرامن جمہوری تحریکوں پر پابندی عائد کی گئی اور ان تنظیموں کے رہنمائوں کو جیلوں کی زینت بنایا گیا ۔ اعظم انقلابی نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کے وعدے اورکشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادیں ہمارے لیے ہر اعتبار سے مقدّس ہیں۔ بھارتی حکمران ایفائے عہد کریں ۔ اُن کی عہد شکنی نے ہی کشمیر کو نیو کلیئر فلیش پوئٹ بنادیا ہے۔حکومت کشمیریوں کو یرغمال بنا کر بھارت کے کروڑوں غربا کی زندگی اجیرن بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت صبح وشام یہ اعلان کرتی ہے کہ ہم دوبارہ اقتدار سنبھالیں گے تودفعہ370کوختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ370کوہٹانے کی صورت میں کشمیر میں حالات بگڑ جائیں گے ۔اعظم انقلابی نے مطالبہ کیا کہ حکومت

نرخ ناموں پر سختی سے عمل کیا جائے | خورشید گنائی کی تاجروں سے اپیل

سرینگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے تاجر انجمنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے مختلف چیزوں کیلئے مقرر کئے گئے نرخ ناموں پر سختی سے عمل کریں اور لوگوں سے زیادہ قیمتیں نہ وصول کریں ۔ خورشید گنائی جن کے پاس خوراک ، سول سپلائیز و امور صارفین محکموں کا چارج بھی ہے ، نے یہ اپیل سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت میں خلل پڑنے ، بارشوں کی پیشگوئی اور رمضان المبارک کے مہینے کے تناظر میں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کے مشکلات کم کرنے اور اس مقدس مہینے کے دوران اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے تمام لازمی اقدامات کرے گی ۔ مشیر موصوف نے کہا کہ تمام متعلقین کو اعتماد میں لا کر مختلف چیزوں کے نرخ مقرر کئے گئے ہیں اور اب غیر ضروری طور پر اضافی قیمتیں وصول کرنے کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی طرف سے مقرر کئے گئے نرخ ناموں کی عدولی کرنے والوں کے

صوبائی کمشنر نے مارکیٹ چیکنگ کی پیش رفت کاجائز ہ لیا

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمدخان نے وادی کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران مارکیٹ چیکنگ کی پیش رفت ،اشیاء خوردنی کی دستیابی ،بجلی اور پانی کی سپلائی اورصفائی ستھرائی کا جائز ہ لیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ پلوامہ میں قصورواردکانداروں پر 15000کاجرمانہ عائد کیا گیا اور10دکانیں سربمہر کی گئیں۔کولگام میں 200دکانوں اورکاروباری اداروں کے خلاف کارروائی کے دوران 7000روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ اننت ناگ ،بانڈی پور ہ اور سرینگر ضلع میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں عمل میںلائی گئیں۔ترقیاتی کمشنروں نے میٹنگ میں بتایا کہ اُن کے متعلقہ اضلاع میں راشن،ایل پی جی اورپٹرولیم مصنوعات کا اطمینان بخش سٹاک موجود ہے۔میٹنگ میںمزید بتایا گیا کہ اینمل اینڈ شیپ ہسبنڈری محکموں کے فارموں میں20لاکھ مرغ اور85000بھیڑ دستیاب ہیں۔اس دوران صوبائی کمشنر نے ایس ایم سی حکام کو صفائی ستھرائی ک

پلوامہ میں 5500کا جرمانہ وصول

پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ کی ہدایات پر ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی کی قیادت میں مارکیٹ چیکنگ سکارڈوں نے پلوامہ بازار میں چیکنگ کے دوران ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت میں ملوث دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی اوراُن سے5500روپے کا جرمانہ وصول کیا۔اس دوران گلی سڑی سبزیوں کو ضائع کرنے کے علاوہ 20کلو گرام پالیتھین بیگ بھی ضبط کئے گئے۔چیکنگ سکارڈوں نے غیر معیاری اشیاء خوردنی فروخت کرنے اورکم وزن تولنے کی پاداش میں بھی قصورواردکانداروں پر جرمانہ عائد کیا۔  

گاندربل میں گلی سڑی سبزیاں ضائع

گاندربل//ماہ رمضان میں اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث گاندربل میں دودرہامہ سے بی ہامہ تک تحصیلدار گاندربل،ایس ایچ او،محکمہ امور صارفین،لیگل میٹرالوجی اورمیونسپل کمیٹی کی مشترکہ ٹیم نے بیکری،قصابوں،مرغ فروش،سبزی فروش،میوہ فروش،سمیت دیگر دکانداروں کی چیکنگ کی ۔اس موقع پر کئی کلو گلی سڑی سبزیاں اور میوہ کو ضائع کردیا گیا جبکہ موقع پر ہی ہزاروں روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا۔اس موقع پر دکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں رکھنے اور سرکاری ریٹ کے مطابق اشیاء خوردنی فروخت کرنے کی ہدایت دی۔   

سوپور میں دوسرے روز بھی ہڑتال

سوپور// سوپور میں جنگجو کو جاں بحق کرنے کے خلاف دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی ۔مذکورہ جنگجو شوپیان کے امشی پورہ رامنگری میں10مئی کوفورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مسلح تصادم آرائی ہوئی کے دوران جاں بحق ہوگیاتھا۔ کے این ایس کے مطابق اشفاق احمد صوفی عرف عمر ولد مشتاق احمد صوفی ساکن ماڈل ٹائون سوپور نامی اِس جنگجو نوجوان کی یاد میں علاقے میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال سے ہوکا عالم رہا اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئیں۔ ہڑتال کی وجہ سے سوپور، زینہ گیر اور مضافاتی علاقوں میں بھی ہڑتال رہی۔ قصبے کی اندرونی و بیرونی راستوں پر گاڑیوں کی نقل و حمل متاثر رہی۔ اشفاق احمد صوفی کے گھرمیں لوگوں کا تانتا بندھا رہاجو لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے تھے۔ سوپور، زینہ گیراور رفیع آباد سمیت کئی علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے غمزدہ کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس دوران انتظامیہ نے کسی بھی امکانی

پینے کے پانی کی سخت قلت،گناہ پورہ لنگیٹ میں احتجاجی مظاہرہ

کپوارہ// ضلع کپوارہ کے گناہ پورہ لنگیٹ علاقہ میں لوگو ں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا ۔گناہ پورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کے لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے علاقہ میں ایک واٹر سپلائی سکیم کو منظوری دی گئی جس کے بعد اس سکیم کے تحت لوگو ں کو پینے کا پانی فراہم کیا گیا لیکن محض 3ماہ لوگو ں نے پینے کا پانی حاصل کیا اور اب کا فی عرصہ سے گناہ پورہ کی کثیر آ بادی پینے کے پانی سے محروم ہے اور پورے علاقہ میں ہا ہا کار مچی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ ماہ رمضان کے اس متبرک مہینے میں پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترستے ہیں ۔لوگو ں کا کہنا ہے کئی بار اس معاملہ کو محکمہ کے اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا گیااور انہو ں نے یقین دلایا کہ اس سکیم کو از سر نو چالو کر کے لوگو ں کو صاف پینے کاپانی فراہم کیا جائے گا لیکن آج تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔

ڈورو شاہ آباد میں بھاجپا کانسچونسی انچارج پارٹی سے مستعفی

اننت ناگ //ڈورو شاہ آباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کانسچونسی انچارج نے پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے ۔عبدالمجید ڈار ساکن نوگام شاہ آباد انچارج حلقہ انتخاب ڈورو شاہ آباد نے مقامی مسجد میں معافی مانگتے ہوئے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے تاہم مستعفی ہونے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ۔  

ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ میں طبی و نیم طبی عملے کی کمی

کنگن//صحت افزا مقام سونہ مرگ میں قائم پبلک ہیلتھ سنٹر میں طبی و نیم طبی عملے کی کمی اور لاکھوں روپے کی مشینری بیکار ہونے کی وجہ سے مریضوں کودیگر ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ ہسپتال میں ماہر امراض خواتین ، لیبارٹری ٹیکنیشن اور دیگر نیم طبی عملہ کی اسامیاں کئی برسوں سے خالی پڑی ہیں جن کو آج تک پر نہیں کیا گیا ۔ پی ایچ سی میں لاکھوں روپے کی مشینری تو دستیاب ہے لیکن اُس کیلئے کوئی ماہر تعینات نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ مشینری اب زنگ آلودہ ہو چکی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سونہ مرگ سیاحتی مقام ہونے کے ساتھ ساتھ سرینگر لداخ شاہراہ اور امرناتھ یاترا کی وجہ سے بھی اہمیت کا حامل ہے اور اس وجہ سے بھی اس ہیلتھ سنٹر پر دبائو رہتا ہے ۔اس صورتحال کے باوجود ہسپتال میں طبی و نیم طبی عملے کو تعینات نہیں کیا جاتا ہے جس کے باعث ہسپتال آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا

بجلی کا ناقص نظام ،ماور قلم آ باد میں احتجاج ،رسیونگ اسٹیشن مقفل

کپوارہ//ماور علاقہ میں بجلی کے نا قص نظام کے خلاف لوگو ں نے قلم آ باد میں احتجاج کرتے ہوئے مقامی رسیونگ اسٹیشن کو مقفل کیا ۔مقامی لوگو ں نے الزام لگایا کہ علاقہ میں بجلی کے بحران نے اس قدر سنگین رخ اختیار کیا کہ سحری اور افطار کے اوقات بجلی اکثر و بیشتر غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے لوگو ں کو ان اوقات میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ہفتہ کو شاہ نگری ،آ ڈورہ ،قلم آباد ،درنگسو ،ہرل اور پنگرو کے لوگ مرد و زن اپنے گھرو ں سے باہر آئے اور قلم آ باد میں واقع رسیونگ اسٹیشن کے باہر محکمہ بجلی کے خلاف زور دار احتجاجی مظا ہرے کئے ۔لوگو ں نے الزام لگایا ہے کہ جب سے محکمہ بجلی نے ماہ رمضان کے پیش نظر بجلی شیڈول میں تبدیلی لائی اس کے مطابق سحری اور افطار کے وقت بجلی غاب رہتی ہے ۔ان علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ نئے کٹوتی شیڈول کے مطابق صارفین کو بجلی کے حوالہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا

مزید خبریں

صحرائی کاشیخ محمد افضل سے اظہار تعزیت  سرینگر//تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے لبریشن فرنٹ کے وائس چیئرمین شیخ محمد افضل کے والد خضر محمد شیخ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیاہے۔صحرائی نے مرحوم کی جنت نشینی کے لئے دعا کی ۔دریں اثناء تحریک حریت کے ایک وفدنے صدر ضلع اسلام آباد محمد شفیع وگے کی خالہ کی وفات پر عشمقام اسلام آباد جاکر غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی اور مرحومہ کے حق میں دعا کی ۔وفدمحمد یوسف لون اور بشیر احمد قریشی پر مشتمل تھا۔ وفد نے تنظیم کے رکن عاشق حسین نارژور کی 9ماہ بعد جیل سے رہائی پر اُن کا خیر مقدم کیا اور ان کی رہائی پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا ۔       بڈگام میں آفات سے نمٹنے اور حفاظتی تدابیر پر ورکشاپ کا انعقاد بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے نیشنل سکول سیفٹی پلان کے تحت بڈگام میں سکولی ڈ