تازہ ترین

ترہگام میں فوج کے ہاتھو ں شہری کی مار پیٹ

کپوارہ//ترہگام میں فوج کے ہاتھو ں شہری کی مبینہ مار پیٹ کے خلاف لوگو ں نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔ایک روز قبل اسی علاقہ میں فوج نے ایک شہری کی نجی گا ڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔ترہگام میں اس وقت حالا ت کشیدہ ہوگئے جب فوجی کانوائے کے دوران اہلکارو ں نے شہری کو ان کی ذاتی گاڑی فوری طور ایک طرف کھڑا نہ کرنے پر مار پیٹ کی ۔ محمد اسلم شیخ نامی ساکن شیخ پورہ ترہگام گھر سے نکل کر جو ں ہی کپوارہ کرالہ پورہ شاہراہ پر پہنچاتو ا س دوران فوج کی کانوائے وہا ں سے گزری ۔محمد اسلم شیخ کا کہنا ہے کہ جوں ہی میں نے اپنی گاڑی سڑک کے کنارے پر کھڑا کرنے کی کوشش کی تو کانوائے سے آگے چلنے والی گا ڑی سے فوجی اتر گئے اور مجھے مارا پیٹااور گا ڑی کو نقصان پہنچایا۔ فوج اور احتجاجیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد فوج نے احتجاجیو ں پربراہ راست بندوقیں تان دیں تاہم فوجی آفیسر بروقت وہاں پہنچ گیااور بندوقوں کا رخ اوپ

سجاد لون کاعمرعبداللہ سے سوال

 سرینگر//پیپلز کانفرنس چیئرمین سجاد غنی لون نے کہا ہے کہ ڈلیور کرنے میں مین سٹریم لیڈران کی نااہلی جزوی طور الیکشن عمل میں لوگوں کی کم شرکت کیلئے ذمہ دار ہے۔ ایک بیان میں سجاد غنی لون نے کہا’’آپ نے لوگوں کیلئے کیا کیا ہے ؟ دیگر ریاستوں کی طرح یہاں لوگ بھاری تعدادمیں گھروں سے باہر نکل کر ووٹنگ کی قطاروں میں شامل کیوں نہیں ہوتے ہیں؟ ہم مین سٹریم سیاست میں قدرے نئے ہیں ،آپ کی جماعت 70سال پرانی ہے۔بدقسمتی سے ہم غلط تاثر کے شکار ہوگئے ہیں جو یہاں عوام میں مین سٹریم کے تعلق سے پایا جاتا ہے۔ہم مانتے ہیں کہ یہاں کافی حد تک نظریاتی بائیکاٹ کا عنصر موجود ہے تاہم اس کاایک حصہ میں سٹریم لیڈران کی ڈلیور کرنے میں ناکامی کے خلاف بھی ہے ‘‘۔بلند وبانگ وعدوں کی وفائی میں ناکامی پر نیشنل کانفرنس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سجاد لون نے کہا کہ کشمیری عوام جانتے ہیں کہ عبداللہ خان

انتخابات تعمیری اور موقعہ پرست سیاست کے درمیان مقابلہ

سرینگر// کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ موجودہ لوک سبھا انتخابات تعمیری اور موقعہ پرست سیاست کے درمیان مقابلہ ہے اور ملکی اور ریاستی عوام فرقہ پرست اور تقسیمی سیاست کے بجائے تبدیلی کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی پر چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ قلم دوات کی سیاسی پینترہ بازیوں سے پوری طرح خبردار ہیں اور عوام اُن کی ٹافی اور دودھ کی سیاست سے غیر مانوس نہیں ہوئے ہیں۔ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے سنیچروار کو ڈورو اننت ناگ میں روڑ شو کے دوران بتایا کہ ملکی اور ریاستی عوام انتخابات کے ذریعے تبدیلی کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ لوک سبھا انتخابات تعمیری اور موقعہ پرست سیاست کے درمیان مقابلہ ہے جس میں دھوکہ بازوں اور موقعہ پرست سیاست دانوں کی ناکامی انتہائی ناگزیر ہے۔انہوں نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کشمیری

بھاجپالیڈرشری واستوکے بیان پر این سی برہم

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے اترپردیش میں بھاجپا لیڈر رنجیت بہادر شری واستو کے اُس بیان کو شرانگیز قرار دیا ہے جس میں موصوف نے کہا تھا کہ مسلمانوںکو ختم کرنا ہے تو مودی کو ووٹ دو۔ این سی ترجمان عمران نبی ڈار نے کہاکہ شری واستو کے اس بیان سے بھاجپا کی اصلیت،مسلم دشمنی اور دہشت گرد سوچ کھل کر سامنے آگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شری واستو نے اپنی زہر افشائی میں مودی سرکار کی مسلم مخالف پالیسی بھی بیان کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہار بھانپتے ہی بھاجپا نے مذہبی کارڈ کھیلنا شروع کردیا ہے۔ مالے گائوں بم دھماکوں میں ملوث سادھوی پرگیا کو بھوپال سے منڈیٹ دینا اور اب شری واستو کی زبان سے مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش انتخابات کو مذہبی رنگت دینے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی جنگ میں مسلمانوں نے سب سے زیادہ قربانیاں پیش کیں اور اس جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا

گجرات کے دولیڈروں کو ملک کے آئین وقانون کااحترام نہیں:سوز

سرینگر//پردیش کانگریس کے سابق صدر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ گجرات کے دو لیڈروں کوملک کے قانون اور آئین کا کوئی احترام نہیں ہے۔ایک بیان میں سوز نے کہاکہ ایڈوکیٹ تحسین پونا والا اور فلم ادکارہ سوارا بھاسکر نے بجاطور پر عدلیہ سے کہا ہے کہ وہ پریگیا ٹھاکر کو واپس جیل بھیج دے کیونکہ اُس نے بیماری کا بہانہ بناکر ضمانت پر کچھ دیر کیلئے رہائی پائی ہے ۔وزیر اعظم مودی اور امیت شاہ نے پریگیا ٹھاکر جیسی دہشت گرد کو بھوپال سے لوک سبھا کا الیکشن لڑنے کیلئے چن لیا ہے اور اس طرح ثابت کیا ہے کہ گجرات کے ان دونوں لیڈروں کو ملک کے قانون اور آئین کا کوئی احترام نہیں ہے۔ہندوستان کے جانکار سیاسی تجزیہ نگاروں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ گجرات کے ان لیڈروں نے ہندوستان کی سماجی ، سیاسی اور ثقافتی فضاء کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔  سوز نے مزیدکہا کہ تعجب کی بات ہے کہ ان دونوں لیڈروں کو اس بات کا

پارلیمانی چنا و2019 | لیہہ میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال

لیہہ//لیہہ میںریٹریننگ آفیسر اِونے لواسہ نے پارلیمانی چنائو کے سلسلے میں داخل کئے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی۔اس موقعہ پر جنرل اوبزرور لیہہ الیکشن کمار،اے آر اوز لیہہ کرگل وزانسکار ،انڈین نیشنل کانگریس اوربھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کے علاوہ دیگر امیدوار کے نمائندے بھی موجودتھے۔اس دوران کانگریس کے ریگزن سپلبار،بی جے پی کے جمینگ سرنگ نمگیال،آزاد امیدوار ان سرنگ نمگیال،اصغر علی کربلائی سجاد حسین،کاچو محمد اور اصغر علی کے کاغذات نامزدگی جائز قراردے کر منظور کئے گئے جب کہ بی جے پی کے ایک امیدوار کے کاغذات مستر دکئے گئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 22اپریل دوپہر 3بجے تک ہے۔  

سوپورکے عبدالغنی کی مسلسل اسیر ی صحرائی نے مذمت کی

سرینگر //تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے تنظیم کے محبوس لیڈر عبدالغنی بٹ ( سوپور) کی گرفتاری کو انتظامیہ کی جانب سے طول دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موصوف سال2016 کی عوامی تحریک کے دوران گرفتار کئے گئے جبکہ اِس دوران اُن کے گھر اور اسباب خانہ کو تہس نہس کیا گیااور ان کے لکڑی کے کارخانے کی توڑ پھوڑ کی گئی۔صحرائی نے کہا عبدالغنی بٹ پر دوران اسیری ہی بار بار سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا جبکہ ریاستی عدلیہ نے ان پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کو کالعدم قرار دے کر اُن کی رہائی کے احکامات صادر کئے،مگر انتظامیہ نے اُن پر فرضی الزامات عائد کئے اور ان ہی فرضی الزامات میں گزشتہ ڈھائی برسوں سے وادی اور بیرون وادی جیلوں میں اسیری کی زندگی گزاررہے ہیں۔اہل خانہ کے مطابق کل اُن کو کل سپیشل کورٹ میں سرینگر میں پیش کیا گیا،مگر عدالت نے انہیں ضمانت فراہم نہیں کی ۔ صحرائی نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ عبدالغنی بٹ