سونہ مرگ گائوں کے ٹوٹے پل کی سرنو تعمیرکا مطالبہ

کنگن//صحت افزاء مقام سونہ مرگ کے گائوںکارابطہ پل اس سال شدید برفباری کی وجہ سے ٹوٹ جانے کی وجہ سے مقامی لوگوں مشکلات کاسامنا ہے ۔ مقامی باشندے نظیر احمد شیخ نے ’کشمیر عظمیٰ‘ کو بتایا 2016میں بھاری برفباری کی وجہ سے یہ پل ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد مقامی بستی کے لوگوں نے سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے پل کی سرنوتعمیر کا مطالبہ کیا تھا اور اتھارٹی نے لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سال2018میں پل کی مرمت کا کام شروع کیا۔ مقامی لوگوں نے الزام عائدکیا کہ اس پل کی مرمت میں غیرمیعاری مواد استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے پل دوبارہ ٹوٹ گیا ۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ پل کو دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں تاکہ سونہ مرگ کی بستی کے لوگوں کودرپیش مشکلات کا خاتمہ ہو۔مقامی لوگوں کے مطابق سونہ مرگ شاہراہ بحال ہونے کے ساتھ ہی وہاں کے رہائش پزیر لوگ اپنا مال مویشی لیکر اب

ایس ڈی ایم ڈورو پر حملے کیخلاف سول سوسائٹی ممبران کا احتجاج

اننت ناگ //ایس ڈی ایم ڈورو و دیگر سرکاری ملازمین پر فوجی اہلکاروں کی مارپیٹ کو لے کر ڈورو شاہ آباد میں سول سوسائٹی ممبران نے احتجاج کیا ۔قصبہ کے سول سوسائٹی ممبران شاہ آباد ڈیولپمنٹ فورم کے بینر تلے تحصیل آفس کے سامنے جمع ہوئے اور واقعہ کے خلاف احتجاج کیا ۔احتجاجیوں نے ہاتھوں پر پلے کارڈذ اُٹھا رکھے تھے جن پر واقع کے خلاف نعرے درج تھے ۔ اس موقعہ پرفورم کے چیئرمین ظہور احمد ملک نے کہا کہ وادی میں انسانی حقو ق کی پامالیاں جاری ہیں اور اب سرکاری افسران کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ یہ ایس ڈی ایم پر حملہ نہیں بلکہ یہ شاہ آباد پر حملہ ہے ۔انہوں نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ جو بھی اہلکار اس واقع میں ملوث ہے اُس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔ اُدھر قاضی گنڈ میں بھی پی ڈی پی نے اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔پی ڈی پی کے سینئر لیڈر سرتاج مدنی کی قیادت می

پارلیمانی اِنتخابات ۔2019ء | گاندربل،ڈوڈہ اور کشتواڑ کے مختلف علاقوںکیلئے782 پولنگ پارٹیاںروانہ

گاندربل ،ڈوڈہ//ڈوڈہ ،کشتواڑ اورگاندربل اضلاع کے مختلف علاقوں میں پولنگ ڈیوٹی انجام دینے کیلئے عملہ کی782جماعتوں کو روانہ کیا گیا۔ادھمپور پارلیمانی حلقہ اِنتخاب کے ڈوڈہ اور بھدرواہ اسمبلی حلقوں میں لگ بھگ 171 اِنتخابی جماعتوں کو پولنگ کے لئے تعینات کیاگیا  ہیں جہاں 18  اپریل کو ووٹ ڈالیں جائیںگے۔اِن اِنتخابی جماعتوں میں 94ڈوڈہ اور 77 بھدرواہ کے لئے روانہ کی گئیں جبکہ  اِنتخابی مواد بشمول ای وی ایم اوروی وی پی اے ٹی بھی اس عملے کے ساتھ روانہ کیا گیا۔اِنتخابی عملے کو روانہ کرنے کے عمل کی ضلع الیکشن آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائیفورڈ نے نگرانی کی۔منگلوار کو ڈوڈہ اور بھدر واہ کے دوردراز علاقو ںکے لئے179پولنگ پارٹیاں روانہ کی گئی تھیں۔ ضلع کشتواڑ کے دو اسمبلی حلقوں اندروال اور کشتواڑ میں اِنتخابات کے منصفانہ اِنعقاد کے لئے 376 پولنگ پارٹیاں روانہ کی گئی ہیں۔ضلع الیکشن آفیسر ک

ترہگام کو تعمیرترقی کے محاذپرنظرانداز کرنے کاالزام

کپوارہ// کپوارہ کے تاریخی گائوں ترہگام کو تعمیروترقی کے محاذپر مسلسل نظرانداز کرنے پر مقامی لوگوں میں زبردست ناراضگی پائی جاتی ہے اوراب علاقہ کی ویلفیئرکمیٹی نے یہ معاملہ گورنرکی شکایتی سیل کی نوٹس میں بھی لایا ہے۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ کوئی بھی بڑاادارہ قائم کرنے پرعلاقہ کو نظراندازکیاگیا۔ترہگام ضلع صدرمقام کپوارہ سے پندرہ کلومیٹر دورواقع ہے اوراس کی آبادی ایک لاکھ پچیس ہزار نفوس سے زیادہ ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں اگرچہ کئی ہائرسکینڈری اورہائی اسکول ہیں لیکن ترہگام میں ایک ڈگری کالج کی اشدضرورت ہے تاکہ یہاں کے دوردرازعلاقوں کے طلباء کواعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے دوردرازکاسفر نہ کرناپڑے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سابق مخلوط سرکار نے کپوارہ ضلع میں بھی ڈگری کالج قائم کرنے کو منظوری دی لیکن اس سلسلے میں ترہگام کو نظراندازکیاگیا۔لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ ترہگام میں گزشتہ

ڈورو میں سارق لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا

اننت ناگ//براگام ڈورو میں دوران شب لوگوں نے سارق کودبوچ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔براگام میں دوران شب لوگ اُس وقت گھروں سے باہر آئے جب فاروق احمد وانی کے گھر میں ایک شخص نقب لگانے کی کوشش کر رہا تھا ۔اس بیچ مکینوں نے سارق کو دبوچ لیا اور بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا ،جس کی شناخت گلزار احمد سعید کے طور ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چوروں کی تعداد3تھی تاہم 2اندھیرے کا فائدہ اُٹھا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ۔ایس ایچ او ڈورو نے اس سلسلے میں کہا کہ ایک شخص کو گائوں والوں نے مشکوک حالت میں دبوچ کر پولیس کے حوالے کیا ہے جس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ شاہ آباد میں گذشتہ ایک مہینے سے نقب زنی کے کئی واقعات پیش آئے ہیں ۔    

قوم اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتی :گیلانی

سرینگر// حریت(چیرمین) سید علی گیلانی نے تحقیقاتی ادارے این آئی ات کی طرف سے کشمیری عوام کے خلاف بالعموم اور حریت قائدین، ان کے اہل خانہ اور معروف تاجروں کے خلاف بالخصوص کاروائیاں جاری رکھنے کی شدید مخالفت کی۔ انہوں نے کہاکہ اپنے فرزند ڈاکٹر نعیم گیلانی کی دہلی طلبی، ٹریڈ رس فیڈریشن کے صدر محمد یٰسین خان کے نام سمن جاری کرنے اور معروف تاجر ظہور احمد وٹالی کی جائیداد کی ضبطی کے احکامات کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ہم بار بار کہہ چکے ہیں کہ یہ ایک عوامی تحریک ہے جو عوام کی مالی مدد اور تعاون سے پچھلے 71سال سے چل رہی ہے۔ اس تحریک میں یہاں کا ہر فرد کسی نہ کسی طرح شامل ہے۔ قدمے، درمے اور سخنے اپنی مقدور کے مطابق ہر ایک اس ملی تحریک کا ساتھ دینا اپنے لیے سعادت سمجھتا ہے۔ اس کو بدنام کرنے اور فنڈنگ کے نام پر ذی عزت شہریوں، صنعت کاروں اور حریت قائدین کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے سے یہاں کے زم

شبیر شاہ کی بیٹی کی طلبی، اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی مثال:طاری

 سرینگر// تہاڑ جیل میں نظر بندفریڈم پارٹی چیئرمین شبیر احمد شاہ کی دختر کو انفورسمنٹ دائریکٹوریٹ کی طرف سے طلب کرنے پر سخت ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے’’یہ ثابت ہوتا ہے کہ نئی دہلی شبیر احمد شاہ کو غیر اخلاقی طریقوں سے خوفزدہ کرنا چاہتی ہے۔‘‘ سرینگر کے ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فریڈم پارٹی کے سنیئر لیڈر مولانا محمد عبداللہ طاری نے کہا’’ سماء شبیر کو طلب کرنا،شبیر احمد شاہ کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے واضح مثال ہے،جبکہ نئی دہلی مسلسل اپنے اداروں کو سیاسی مخالفین اور لوگوں کو خاموش کرنے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کی طرف سے شبیر احمد شاہ کے ساتھ غیر انسانی رویہ اختیار کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے’’بھارت کو کشمیری عوام کی فکر نہیں بلکہ انہیں صرف کشمیر کی زمین

ظفر اکبر ودبارہ دلی طلب

سرینگر// بھارتی ایجنسی نے ایک بار پھرسالویشن مومنٹ کے سربراہ اور چیرمین ظفر اکبر بٹ کے نام سمن اجرا کئے ہیں۔ایک تازہ خط کے ذریعے انہیں اپریل19کو دہلی طلب کرلیا گیاہے۔این آئی اےکی جانب سے ظفر اکبر بٹ کی رہائش گاہ واقع عثمانیہ کالونی باغ مہتاب میں فروری کے مہینے میں چھاپہ ڈالا اور گھنٹوں کی تلاشی کاروائی کے دوران اہل خانہ کو ہراسان کیا اور اسکے بعد ہمہامہ اور دہلی میں پوچھ تاچھ کی گئی۔سالویشن مومنٹ نے پارٹی چیرمین ظفر اکبر بٹ کو NIAکے ذریعے پھر سے دہلی طلب کئے جانے پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کاروائیاں قابل مذمت ہیں اور اس طرح جموں کشمیر کی تحریک مزاحمت کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔  

منصوبہ مرکز کو بھیج دیا ہے | فی الحال سنٹرل جیل سرینگر کی منتقلی زیرغور نہیں: دلباغ سنگھ

سرینگر//ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے اس بات کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے پاس فی الوقت سنٹرل جیل سرینگر کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا کوئی بھی منصوبہ زیر غور نہیں ہے تاہم سرینگرکی اس مرکزی جیل کو دوسری جگہ تعمیر کئے جانے سے متعلق منصوبے کو پہلے ہی حکومت کو بھیجا گیا ہے۔ دلباغ سنگھ کا کہنا تھا کہ سرینگر سنٹرل جیل کو سرینگر سے باہر منتقل کرنے کا فی الوقت کوئی بھی منصوبہ زیر غور نہیں ہے تاہم سنٹرل جیل میں حال ہی میں پیش آئے تشدد آمیز واقعات جس میں اندرون جیل کئی عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا تھا، کے بعد نئے جیل کی تعمیر سے متعلق ایک منصوبہ حکومت کو روانہ کیاگیا ہے۔یاد رہے 5اپریل2019کو کاٹھی دروازہ مخدوم صاحب میں قائم سنٹرل جیل سرینگر میں شام دیر گئے اُس وقت اسیروں اور جیل انتظامیہ کے بیچ تشدد بھڑک اُٹھا جب قیدیوں نے جیل کی بارکوں میں مرمت پر اعتراض اُٹھایا۔ڈائریکٹر جنرل آف پو

تازہ ترین