تازہ ترین

سرینگر لیہہ شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام مکمل

کنگن//سرینگر لیہ شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ بیکن ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 434کلو میٹر طویل سرینگر لیہ شاہراہ  سے برف ہٹانے کا کام سوموار کو مکمل کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دراس سے زیرو پوائنٹ تک پروجیکٹ وجیک نے اتوار کو رات دیر تک برف ہٹانے کا کا م کیا جبکہ سونہ مرگ سے زیروپوائنٹ تک سوموار کو صبح ساڑھے آٹھ بجے تک برف ہٹانے کا کام مکمل کیا گیا۔ بیکن ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اب شاہراہ کی مرمت میں دس روز درکارہیں تاکہ گاڑیوں کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ذرائع نے بتایا کہ امسال بھاری برفباری کی وجہ سے بیکن اور وجیک کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ زوجیلاا اور شیطانی نالہ سمیت مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں برفانی تودے گرآنے سے مشکلات پیش آئے۔ واضح رہے کہ سرینگر لیہ شاہراہ کو بھاری برفباری کے بعد نومبر میں آمد ورفت کیلئے بند کردیا گیا تھا جس کی و

پارلیمانی انتخابات2019

سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل حشمت علی خان نے پیر کو متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں 18اپریل کو ہورہے الیکشن  کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی۔میٹنگ میں ڈی ڈی ای او،اے آر اوز اورنوڈل افسران نے بھی شرکت کی۔میٹنگ کے دوران چنائو عمل سے متعلق امور بشمول پولنگ عملے کی تعیناتی ،چنائو سے متعلق مواد کی تقسیم،تشکیل دئے گئی ٹیموں کے کام کاج ،ٹرانسپورٹیشن ،کنٹرول رومز کے قیام،ہیلپ ڈیسک،فسٹ ایڈ اورپبلک ایڈریس سسٹم کے علاوہ دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔جبکہ پولنگ اسٹیشنوں میں بجلی،پانی،بیت الخلاء کے علاوہ ٹرانسپورٹ اورپارکنگ سہولیات وغیرہ دستیاب رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی۔اس دوران ضلع چنائو آفیسرنے نودل افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ چنائو کا منصفانہ اورغیر جانبدارانہ انعقاد یقین

بادامی باغ ہسپتال میں دم توڑ چکے میجر کو خراج عقیدت

سرینگر // فوج نے شمالی کشمیر میں لقمہ اجل بنے میجر کو خراج عقیدت ادا کیاجوبادامی باغ فوجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔فوجی بیان کے مطابق مذکورہ میجر شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پیر پھسل جانے کے باعث کھائی میں گرکر شدید زخمی ہوا تھا اور اُس کے سینے اور سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں ۔ فوج نے اُسے علاج کیلئے بادامی باغ اہسپتال پہنچا دیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چلا بسا۔بادامی باغ فوجی چھائونی میںایک تقریب کے دوران لیفٹنٹ جنرل کے جے ایس ڈھلن اور چنار کور کے سبھی افسروں اوراہلکاروں نے اُسے خراج عقیدت پیش کیا ۔اس دوران فوج کے ساتھ دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ افسر ان بھی موجودتھے۔ اترپردیش کے میجر رکاس سنگھ کی عمر 29سال تھی اور وہ2010کو فوج میں بھرتی ہوگئے تھے۔ تقریب کے اختتام پرموصوف کی میت اس کے آبائی گائوں روانہ  کی گئی جہاں اُن کے آخری رسومات پورے فوجی ا

سوپور کی بیشتر سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل

سوپور//شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور اور آس پاس علاقوں کی بیشتر سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں ۔ان سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں نے محکمہ آراینڈ بی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ یہاںکی سڑکوں کی مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے اور اس قصبے کو گزشتہ کئی دہائیوں سے نظر انداز کیا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں جس کے نتیجے میں عام راہ گیروں اور ٹرانسپوٹروں کو چلنے پھرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔ان سڑکوں کی حالت اس قدر خستہ ہے کہ ٹرانسپورٹروں نے گاڑیوں کوچلانا ہی بند کردیا ہے۔ معمولی بارشوں کے دوران یہ سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرتی ہیں۔ٹریڈرس فیڈریشن سوپور اور اکنامک الائنس کے تحصیل صدر قاضی حشمت اللہ ہاشمی نے کہا کہ یہ تجارتی قصبہ حکومت کی نظروں سے اوجھل ہوچکا ہے۔ انہوں ن

سوشل میڈیا پر تصویر اور اسکے بعد ودشیزہ کی خودکشی

سرینگر// عدالت نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ سے تعلق رکھنے والی18سالہ دوشیزہ کی تصویر سماجی میڈیا پر عام کرنے کے بعد مذکورہ لڑکی کی خود کشی کے معاملے میں کیلر شوپیاں  کے نوجوان کی ضمانت مسترد کی،تاہم کیس کی تحقیقات پر کوئی بھی رائے زنی نہیں کی۔ پلوامہ کی ایک دوشیزہ نے 7مارچ کو اپنی قابل اعتراض تصویر سماجی میڈیا پر دیکھنے کے بعدکوئی زہریلی شے کھا کے خود کشی کی۔انہیں اگر چہ صدر اسپتال سرینگر پہنچایا گیا تاہم اسکی موت واقع ہوئی۔اس سلسلے میں اہل خانہ نے کیلر شوپیاں کے ایک نوجوان پر یہ تصویر سماجی میڈیا پر منظر عام لانے کا الزام عائد کیا ،جس کے نتیجے میں مذکورہ نوجوان کو حراست میں لیا گیا۔ کسی سے متعلق پلوامہ کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے امنے ملزم کے والدین نے ضمانت کی درخواست کی تاہم پیر کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ پلوامہ نے ضمانتی درخواست کو مسترد کیا۔ سی جے ایم پلوامہ نے اپنے فیصلے میں کہا’&

مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں،ظلم وجبر سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا:حریت(ع)

سرینگر//حریت (ع)ترجمان نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور دونوں ممالک کی فوجوں کے آر پاربالخصوص پونچھ اور راجوری سیکٹر میں گولہ باری سے ہو رہے نقصان اور سرحدوں پر رہ رہے لوگوں کی نقل مکانی کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی سرحدی کشیدگی کا خمیازہ ہمیشہ آر پار کشمیری عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ بیان میں کہاگیا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیرکو جب تک اس کے تاریخی پس منظر میں حل کرنے کیلئے اقدامات نہیں کئے جاتے دونوں ملکوں کے درمیان سات دہائیوں سے چلی آرہی کشیدگی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔بیان میں حکومت ہندوستان کی جانب سے جموں ، سرینگر،بارہمولہ شاہراہ پر ہفتے میں دو دن عام شہریوں کی نقل و حرکت پر قدغن کے احکامات کو عوام کو اس فیصلے سے ہو رہی پریشانی اور مصیبتوں کے پس منظر میں فوری طور واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے

کنگن کو ترقیاتی محاذ پر پیچھے دھکیل دیا گیا:میاں الطاف

گاندربل// نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سابق ممبر اسمبلی کنگن میاں الطاف احمد نے وسن میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران سرینگر پارلیمانی نشست کے لئے نیشنل کانفرنس کے امیدوار ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔اس موقع پر میاں الطاف احمد نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ، "پچھلے پانچ سالوں سے جہاں پوری ریاست جموں و کشمیر کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے وہی کنگن میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام روک دیا گیا،سرکاری راشن گھاٹوں پر غذائی قلت پیدا کردی گئی،چاول کی مقدار کم کئی گئی، کھانڈ بند کردیا،سوشل ویلفیئر میں فنڈز بند کردئے گئے جس کی وجہ سے عمر رسیدہ اور معذور افراد کو مشکلات درپیش آئی۔غریبی کی سطح سے نیچے گزر بسر کرنے والے افراد کو اندرا آواس یوجنا کے تحت سرکار کی طرف سے کچھ مالی امداد ملتی تھی جس سے نیا مکان بنانے میں تھوڑا بہت سہارا ملتا تھا ان گزرے

زعفرانی برگیڈ کی سازشیں ناکام ہونگی:نعیم اختر

سرینگر// پی ڈی پی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر منقسم کرنے والے ایجنڈا کے حامل طاقتوں کو شکست دیکر ملک کے لوگوں کو بھی ایک نئی راہ دکھائیں گے۔ گاندربل کے ولی وار علاقے میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگوں نے یہ تہیہ کیا ہے کہ وہ منقسم کرنے والی طاقتوں کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ زعفرانی برگیڈ کے مسلمانوں کو منقسم کرنے اور ہندوئوں کو یکجا کرنے کے ناپاک منصوبوں،جس کا خاکہ انکے لیڈر سبھرمنیم سوامی نے تیار کیا ہے کا بھی منہ توڑ جواب دیا جائے گا،اور جموں کشمیر میں انہیں شرمناک ہار کا سامنا کرنا پڑے گا،اور وہ بے جے پی کو اس کا کرارا جواب دینگے۔ نعیم اختر نے کہا کہ جب جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بات آتی ہے تو اس میں ہر مذہب کے ماننے والوں کا ایک موقف ہے،اور ریاست ملک کو اس سلسلے میں راہ فراہم کریں گی۔اس موقعہ پر نعیم

دفعہ370کو انتخابی ہتھیار بناناقابل افسوس

سرینگر/سابق وزیر مال و پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیرمین حکیم محمد یٰسین نے اْن سیاسی جماعتوں کی سخت نکتہ چینی کی ہے جنہوں نے عوامی اہمیت کے حامل اصلی معاملات کو پس پشت ڈال کر دفعہ 370اور 35Aکو ووٹ بٹورنے کے لئے ہتھیار کے طور استعمال کیا حالانکہ یہ امر اظہر من شمس ہے کہ آئین ہند کے مذکورہ دفعات کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ قانونی طور ناممکن ہے۔ ایک بیان میں حکیم یٰسین نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ دفعہ 370اور 35Aناقابل تنسیخ ہیں لیکن پھر بھی مرکزی و ریاستی سیاسی جماعتوں نے اصلی عوامی مسائل و معاملات کو درپردہ رکھ کر دفعہ 370کے بارے میں رائے عام کو گمراہ کرنے کی کوششیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے تھا کہ وہ ریاست کو درپیش اصلی معاملات مثلا بجلی پروجیکٹوں کی واپسی ، آبی وسائل کے تحفظ ، سیاحت کو فروغ، ترقیاتی عمل اور بے روزگاری کے مسئلے کو حل کرنے کے بارے میں اپنے

ڈاکٹر فاروق اورجسٹس مسعودی حمایت کے حقدار:سی پی آئی ایم

سرینگر//سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری غلام نبی ملک نے رائے دہندگان پر زور دیاہے کہ وہ انتخابی عمل میں حصہ لیکر نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو سخت جواب دیں ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ریاستی عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دیں اور قابل اعتماد اور ریاست کے خصوصی تشخص کی حفاظت کرنے کے اہل امیدوار کو ووٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جاری انتخابی عمل بہت ہی اہم ہے اور موجودہ حالات میں سی پی آئی ایم یہ یقین رکھتی ہے کہ نیشنل کانفرنس کے سرینگر اور اننت ناگ سے لوک سبھا امیدوارحمایت کے حقدار ہیں ۔سی پی آئی ایم لیڈر نے کہاکہ جموں وکشمیر ایک بڑے بحران کاشکا رہے اور ماسوائے تباہی و ہلاکتوں کے یہاں پچھلے پانچ برسوں میں کچھ بھی نہیں ملا ۔ ان کاکہناہے کہ بی جے پی نے ووٹ کی خاطر جموں وکشمیر کوفرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کردیاہے اور ریاست

پی ڈی پی اور پی سی بھاجپا کے پراکسی:نیشنل کانفرنس

سرینگر// 35اے اور 370کی دفعات کیساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کے تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اورحکومت ہند کو ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنا چاہئے جس سے آگ کے شعلے بھڑکنے کا احتمال ہو۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس صوبائی ترجمان اور انچارج کانسچونسی عمران نبی ڈار نے حلقہ انتخاب چنائو مہم کے دوران ورکرس کنونشن اور متعدد میٹنگوں کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر پارٹی کے نامزد اُمیدوار جسٹس(ر) حسنین مسعودی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ دفعہ35اے اور دفعہ370کے تحت جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن قائم و دائم رہنی چاہئے ، نیشنل کانفرنس ریاست کو حاصل خصوصی مراعات کے تحفظ کیلئے ہر وقت کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ لوگوں سے نیشنل کانفرنس اُمیدوار جسٹس حسنین مسعودی کے حق میں ووٹ مانگتے ہوئے عمران نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی انتخابات ملک میں فرقہ پرستوں اور سیکولر طاقتوں کے درمیان

آغا سیدحسن کی گرفتاری کی خبربے بنیاد

سرینگر/انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے تنظیم کے صدر اور سینٔر حریت رہنماآغا سید حسن کی سرینگر ائرپورٹ پر گرفتاری کی مقامی اخبارات میں شائع خبر کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ اخبارات کوحساس نوعیت کی خبریںجن کا تعلق عوام کی عقیدت و جذبات کے ساتھ ہو شائع کرنے سے پہلے مکمل تحقیق کرنی چاہیے اور مذکورہ خبر سے متعلق انجمن شرعی شیعیان کے صدر یا کسی تنظیمی ذمہ دار سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔ ترجمان نے کہا کہ آغا حسن وادی کی ایک انتہائی قدیم نمایندہ دینی تنظیم کے قائد، ایک بااثر دینی شخصیت اور ایک دیرینہ تبلیغی مشن کے امین ہیں اور لاکھوں لوگوں کی عقیدتیں اس خانوادہ سے وابستہ ہیں۔ اس طرح کی بے بنیاد خبر عوام میں انتشار پیدا کرکے نقص امن کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ جہاں تک ائرپورٹ پر انکم ٹیکس حکام کی طرف سے ضبط شدہ رقم کا تعلق ہے اس کے ساتھ آغا حسن کا ذاتی طور پ

ظلم وجبر کا خاتمہ ضرور ہوگا:اعظم انقلابی

سرینگر// قومی محاذِ آزادی کے سینئر رکُن اعظم انقلابی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں نے یہاں ظلم وجبر کے ہتھکنڈوں سے اِس صوفی منش قوم کو زیر اور زِچ کرنے کا عمل شروع کیا۔ پچھلے 70 سال کے دوران وہ یہاں 13 اپریل 1919 ء؁ کے جلیاں والا باغ قتل عام سانحہ کو ہی replicate  کرتے رہے۔ یہاں 500 مزار ہائے شہیداء میں ہمارے جو چھ لاکھ جگر پارے محوِ استراحت ہیں وہی ہمارے حقیقی ہیرو ہیں، وہ ہمارے باعثِ افتخار قائدین ہیں اور وہی ہمارے چراغِ راہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مزاحمتی سفر میں مصروف فدائینِ حق و حرّیت کی نگاہوں میں امریکی ڈالر اور برطانوی پونڈ کی کوئی اہمیت نہیں۔ اِن سکوں کی کوئی اہمیت ہوتی تو آئے روز ہمارے جو فرزندانِ چمن مقتل کی نذر ہوتے رہتے ہیں اُن کی جیب میں چند نوٹ ضرور موجود ہوتے۔ حق تو یہ ہے قوم کے یہ نظریاتی بیٹے اس دنیا میں خالی ہاتھ آئے اور خالی ہاتھ ہی رخصت ہوئے۔یوں ہزار سال

بانڈی پورہ میں ماہی گیر وں کا احتجاج

بانڈی پورہ//ضلع بانڈی پورہ میں ماہی گیروں نے یونین کے ضلع صدر علی محمد ڈار کی قیادت میں ولرجھیل میں غیر قانونی طور مچھلیاں پکڑنے کے خلاف احتجاج کیا ۔ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ کے صحن میں احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ولر جھیل میں غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے والوں کوکھلی چھوٹ دی جارہی ہے جس کی وجہ سے اس جھیل میں مچھلیاں نایاب ہونے لگی ہیں۔انہوںنے کہا کہ ماہی گیربرادری کی روزی روٹی اسی جھیل پر منحصر ہے لیکن اب مچھلیاں ہی ناپید ہوری ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ۔اس دوران اسٹنٹ کمشنر ریونیو نثار احمد بیگ نے احتجاجی ماہی گیروں پر مشتمل ایک وفداور محکمہ فشریز کے افسران کا ضلع کمشنر  بانڈی پورہ کے سامنے اس معاملے پر تبادلہ خیال ہوا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے وفد کے سامنے محکمہ مچھلی پالن کے افسران کو ہدایت دی کہ ایک مہینے کے اندر کارروائی کی

مزید خبرں

چٹے بانڈے کا شرمناک سانحہ مقامی لوگوں کا ملزم کو پھانسی دئے جانے کا مطالبہ بانڈی پورہ//عازم جان //چھلیوان چٹے بانڈی پورہ گجربستی کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ سے اپیل کی کہ وہ چند روز قبل پیش آئے گھنائونے واقعے میں ملوث شخص کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کریں ۔علاقے کے لوگوں نے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا۔ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر لکھا ٹھا ملزم باپ کو پھانسی دو اور ایک گھنٹے تک نعرہ بازی کرتے رہے اس دوران ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا نے دفتر سے باہر آکر روبرو ہوکر احتجاج کرنے والے زن و مرد کی فریاد سنی اور یقین دہانی کی کہ فاسٹ ٹریک بنیاد پر عدالت میں چالان روانہ کرکے سماعت ہوگی اور گرفتار ملزم کے خلاف کوئی رعایت نہیں ہوگی ڈپٹی کمشنر موصوف نے کہا کہ جو بھی ملزم کا رشتہ دار یابھائی مداخلت کرے گا اس کو بھی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیں گے یہ خالص انسانی مسئلہ ہے ا