پانچویں روزبھی ہوکا عالم ،تمام دفاتر ،دکانیں بند

سرینگر// پولیس نے پیر کومکمل لاک ڈائون کیلئے ڈرون کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو بندشوں کی اطلاع اور گھر سے باہر نہ آنے کی ہدایت دی۔وادی میں پانچوں روز بھی مکمل کرئونا کرفیوں کا نفاذ جاری رہا جس کے دوران عام زندگی کی رفتار تھم گئی۔ جمعرات سے وادی میں جاری کرئونا کرفیو کا سلسلہ روز بہ روز مزید سخت ہوتا جا رہا ہے،جبکہ حکام کی طرف سے جاری بندشوں کے بیچ عام زندگی کا نبض ہی تھم گیا ہے۔ منگل کو پولیس نے شہر میں ڈرون کے ذریعے لوگوں کو مطلع کیا کہ وہ گھروں سے باہر نہ آئے ،جبکہ تاکید کے ساتھ انہیں اپنی ہی جگہوں پر رہنے کی تلقین کی گئی۔شہر میں قریب15لاکھ کی آبادی مکمل لاک ڈائون کے نتیجے میں گھروں میں محصور ہوگئی۔بیشتر لوگوں نے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیج دی اور انتہائی ضرورت کے وقت ہی باہر آئے۔ کاروباری،تجارتی اور دیگر تمام قسم کی سرگرمیاں پانچویں روز بھی بند رہیں،جبکہ سرکاری دفاتر میں معراج ا

الطاف بخاری کا محلہ ومسجد کمیٹیوں کو متحرک کرنے پرزور

سرینگر//’اپنی پارٹی‘ کے صدرالطاف بخاری نے عوام کی مدد کے لئے کیمونٹی سطح کی کمیٹیوںکے قیام  پر زور دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ سماجی دوری کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اپنی سماجی اور اخلاقی ذمہ داریوں سے دور ہوجائیں ۔انہوںنے تمام لوگوں اور خاص کر ’اپنی پارٹی‘ لیڈران کو اس مشکل وقت میں عوام کی مدد کیلئے پیش پیش رہنے کا مشورہ دیا۔انہوںنے سرکار سے وادی اورجموں میں تیزرفتارانٹرنیٹ سروس فوری طور بحال ااور بی پی ایل کنبوں میں مفت راشن فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کے این ایس  کے مطابق جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بحاری نے آفات کے وقت محلہ کمیٹیوں کی رول کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے پھیلائو پر زور دیا ہے تاکہ اس مہلک وباء کے وقت میں ہم لوگوں کی مدد کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کچھ سرکار پر نہیں چھوڑ سکتے، تاہم محلہ کمیٹیاں اس میں ایک بڑا رول ادا کر سک

کورونا وائرس کا خوف

تاجروں کی دکانداروں اور عوام سے ا تظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل  سرینگر// کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن نے حکومت کی طرف سے31مارچ تک مکمل لاک ڈائون کی حمائت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہلک کروناوائرس کے پھیلائوکی روکتھام کیلئے جو قدم انتظامیہ نے اٹھایا اس کی فی الوقت اشد ضرورت تھی۔فیڈریشن کے قائمقام صدر منظور احمد بٹ نے لوگوں بالخصوص تاجروں سے اپیل کی کہ انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اس قدم کو کامیاب بنانے میں وہ تعاون دیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم لوگوں کے تحفظ کیلئے اٹھایا گیا ہے اور لوگوں کو بھی چاہے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں اور اپنے گھروں میں بیٹھ کر اس مہلک وائرس کے پھیلائو کو روکنے میں اپنا رول اد کیا۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں چند لوگ ناجائز منافع خوری اور کالا بازاری کرکے تمام شعبے کی شبیہ بگاڑ رہے ہیں،جن کو ناہی تاجر اور ناہی تاریخ معاف کرے گی۔ انہوں نے

جنگجوئوں کے5بالائے زمین کارکن گرفتار

کپوارہ//پولیس نے کپوارہ میں جنگجوئوں کے 5اعانت کاروں کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے  کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق دو روزقبل پولیس نے شمالی کشمیرکے سوپورعلاقہ میں کئی جنگجوئوں کوگرفتار کیااوراُن سے پوچھ تاچھ کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ مذکورہ جنگجوئوں کو حدمتارکہ پرواقع کیرن علاقہ کے متعددنوجوان مدد کرتے ہیں،جو بالائے زمین ورکرہیں۔سوپور پولیس اور کپوارہ پولیس نے گرفتار کئے گئے جنگجوئوں کی نشاندہی پرضلع صدر مقام کپوارہ سے70کلومیٹردور کیرن علاقہ میں وہاں تعینات60راشٹریہ رائفلزکے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران پانچ مقامی نوجوانوں کو گرفتار کیااور اُن کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارودضبط کیا،جس میں 8اے کے رائفلز،9پستول،300سے زیادہ اے کے رائفلز کے رائونڈ ،آر ڈی ایکس اور70ہتھ گولے شامل ہیں۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ای

شوپیان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 5 گرفتار

شوپیان//جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پانچ افراد کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔  پولیس ذرائع کے مطابق مخصوص اطلاع ملنے پر شوپیان پولیس کی ایک ٹیم نے اتوار کی شب ضلع کے زورہ،کاٹھوہالن،آریہل اور شاداب کریوہ کے علاقوں میں چھاپہ مارے جس دوران پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔   انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار افراد سے عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے کچھ پوسٹر بھی برآمد ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں شوپیاں پولیس اسٹیشن  میں غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 34/2020 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔واضح رہے کہ دو روز قبل شوپیان پولیس اور فوج  نے عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت کرنے کیلئے نوجوانوں کو راغب کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔عرفان احمد  شوپ

جیلوں میں نظربندقیدیوں کو رہا کیاجائے:حسنین مسعودی،التجامفتی

 سرینگر//جموںوکشمیر کی سیاسی پارٹیوں نے کورنا وائرس کے پیش نظر سبھی قیدیوں کی رہائی اور فو ر جی موبائیل انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ یو پی آئی کے مطابق ممبر پارلیمنٹ اننت ناگ حسنین مسعودی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ جموںوکشمیر یوٹی اور ملک کی مختلف ریاستوں میں قید کشمیریوں کو فوری طورپر رہا کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ کورنا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کی رہائی ناگزیر ہے کیونکہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اس سے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ چونکہ پورے ملک میں ٹراول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے لہذا اس صورت میں والدین کیسے اپنے لخت جگروں کے ساتھ ملاقات کرنے کیلئے جا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ والدین کو موجودہ صورتحال میں راحت دینے کی اشد ضرورت ہے۔ حسنین مسعود ی نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ فی الحال سبھی قیدیوں کو رہا کیا جائے ۔ ممبر پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ

ماور میں سڑک حادثہ ،معمر شہری لقمہ اجل

کپوارہ //اشرف چراغ //ہندوارہ کے قلم آباد علاقہ میں ایک نجی گا ڑی نے ایک معمر شہری کو ٹکر مار کرشدیدزخمی کردیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ماور ہندوارہ کے پنگرو علاقہ میں پیر کو ایک تیز رفتار نجی گا ڑی آئی ٹین گرینڈ نے راہ چلتے ایک 70سالہ بزرگ شہری محمد عبد اللہ بٹ ساکن پرنگرو قلم آ باد کو ٹکر مار دی جس کے باعث بزرگ شہری شدید طور مضروب ہوئے اور مقامی لوگو ں نے فوری طور خون میں لت پت محمد عبد اللہ بٹ کو نزدیکی اسپتال میں دا خل کیا، تاہم ڈاکٹر وںنے اُسے ضلع اسپتال ہندوارہ منتقل کیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مذکورہ بزرگ شہری اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخمو ں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔

ٹول پوسٹ پر مزید دومراکز قائم کئے جائیں گے:بصیر خان

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان جو کشمیر صوبے میں کرونا وائرس کے کنٹرول کے لئے اِنچارج بھی ہیں ، نے کووِڈ 19 سکریننگ مراکز کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔مشیر موصوف نے زِگ ، جواہر ٹنل ، ٹول پوسٹ لور منڈا او رایمرجنسی ہسپتال قاضی گنڈ کا دورہ کر کے باہر سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر اننت ناگ بشیر احمد ڈاراور ڈپٹی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ کے علاوہ دیگر کئی اعلیٰ افسران ان کے ہمراہ تھے۔مشیر نے باہر سے آنے والے تمام مسافروں کی مکمل سکریننگ کے احکامات دئیے ۔انہوں نے کہا کہ ٹول پوسٹ پر مزید دو سکریننگ مراکز قائم کئے جائیں گے۔اُنہوں نے ضروری اشیاء لانے والی گاڑیوں کی بلا خلل نقل و حمل کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ اِس سے قبل سکریننگ سینٹر زِگ کے دورے کے دوران مشیر موصوف کو دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے اپنے اپنے حد اِختیار می

غیر مقامی افراد کی کثیر تعدادخفیہ راستوںسے جنوبی کشمیر میں داخل

اننت ناگ// کرونا وائرس کی دستک کے ساتھ ہی جہاں ہر طرف لوگ دہشت کا شکار ہیں وہیں جنوبی کشمیر میںہندوستان کی مختلف ریاستوں سے سینکڑوں افراد وادی میںداخل ہو گئے ہیں ۔کشمیر عظمیٰ کو باوثو ق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بہار اور دیگر کئی ریاستوں سے وابستہ درجنوں افراد سکریننگ کے بغیریہاں منتقل ہورہے ہیں۔ ویری ناگ اور ڈورو کے لوگوں نے بتایا کہ اُنہوں نے کئی غیر مقامی باشندوں کی نقل وحرکت دیکھی ہے جس کے سبب انہیں خدشات پیدا ہوگئے ہیں ۔گریٹر ویری ناگ نامی سول سو سائٹی کے ایک عہدیدار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ زِگ موڑ پر قائم سکریننگ مرکز کے سبب گذشتہ دنوں شاہراہ پر ٹریفک جام لگ جاتا تھا جس کے باعث کئی غیر مقامی افراد گاڑیوں سے اُتر کر اموہ پہاڑی راستہ سے پیدل چل کر ویری ناگ میں داخل ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ انتظامیہ نے اموہ راستہ کو مکمل طور پر بند کیا ہے تاہم اس کے باوجود بھی کچھ افراد ن

صوبائی کمشنر کا جے وی سی او رسکمزدورہ

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے جے وی سی بمنہ میں میڈیکل کالج اور سکمز ہسپتال کا دورہ کر کے کروناوائرس سے بچائو کے لئے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے اِن دونوں اداروں کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مشتبہ مریضوں کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ افسرا ن کو ذاتی حفاظتی آلات (ماسک و سینی ٹائزر)، وینٹی لیٹر ، ٹیسٹنگ سہولیات اور دیگر انتظامات کے علاوہ خصوصی وارڈوں کو تیاری کی حالت میں رکھنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ان وارڈوں کو گنجان جگہوں سے دور رکھا جانا چاہئے۔اس موقعہ پر افسران نے صوبائی کمشنر کو یقین دلایا کہ دونوں اداروں میں کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔صوبائی کمشنر کے ہمراہ ڈائریکٹر سکمز ، میڈیکل سپر انٹنڈنٹ جے وی سی، کارڈی نیٹر سکمز میڈیکل کالج اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی تھے۔ &

سوپور میں سڑکیں سنسان اور بازار بند

سوپور//کورونا وائرس کے خلاف جہاں ضلع انتظامیہ متحرک ہے وہیں عوام بھی تعاون دے رہا ہے۔سوپور اور اس کے مضافاتی علاقوں میںپیر کو مکمل لاک ڈاؤن رہا۔قصبے میں تمام دکانیں، پیٹرول پمپ اور دیگر کاروباری ادارے بند رہے اور لوگ انتہائی کم تعداد میں سڑکوں پر دیکھے گئے۔بیشتر سڑکیںاور گلیاں سنسان نظر آئیں ۔ نہ صرف سوپور قصبہ بلکہ ضلع کے دیگر علاقوں رفیع آباد، زینہ گیر، سنگرامہ، کریری اور دیگر علاقوں میں بھی تمام دکانیں بند رہیں۔ اگر چہ نجی گاڑیاں بہت کم تعدادمیںسڑکوں پر نظر آئیں تاہم مسافر گاڑیوں کی نقل و حرکت بالکل مسدود رہی۔ ضلع انتظامیہ و پولیس نے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا کہ اگر کسی بھی شخص کو خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس کیلئے پورے قصبے میں پولیس گشت کررہی ہے۔دوسری جانب قصبہ سوپور میں میو نسپل کونس

گاندربل میں پولیس کی بیداری مہم

گاندربل//کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر ضلع انتظامیہ کی جانب سے گاندربل قصبہ اوردیگر علاقوں کا جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیاجبکہ پولیس کی جانب سے کئی مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لوگوں کو جانکاری فراہم دی گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی گاندربل کی جانب سے کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے گاندربل کے میونسپل حدود میں کئی علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا جبکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی خاطرکتابچے اور پوسٹر بھی تقسیم کئے گئے۔ادھر ایس ایس پی گاندربل محمد خلیل پسوال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لوگوں لازمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کے لئے ادویات کی دکانوں اور اے ٹی ایم مشینوں کے باہر ایک دوسرے سے دور رہنے کیلئے نشانات لگائے گ

لاک ڈائون سے1000 کروڈ لیپس ہونے کا خدشہ

سرینگر// وادی میں کورنا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے حکومت کی طرف سے31مارچ تک جموں کشمیر میں مکمل لاک ڈائون اور16لازمی محکموں کو اِ س سے مستثنیٰ رکھنے کے فیصلے کے بیچ تعمیرات عامہ سے جڑے ہوئے لوگوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے کہ لازمی محکموں کی فہرست میں انجینئرنگ شعبے اور ٹریجریوں کو نہیں رکھا گیا ہے۔ ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ مارچ کے اس آخری حصے میں ٹریجریوں کو بند کرنے سے قریب 1000کروڑ روپے کے رقومات لیپس ہونگے۔ حکومت نے مہلک کرئونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لازمی سروس کو بندشوں سے مستثنیٰ رکھا اور اس میں16محکموں کو شامل کیا گیا۔تعمیراتی ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ مارچ کے آخری ماہ میں بیشتر رقومات واگزار ہوتے ہیں اور ٹریجریوں و انجینئرنگ شعبہ کو اس فہرست میں شامل نہ کرنے کے نتیجے میں ایک ہزار کروڑ روپے کی رقم لیپس ہونے کا خدشہ ہے۔تعمیراتی ٹھیکداروں کے مشترکہ پلی

لاک ڈائون کی وجہ سے میوہ صنعت متاثر

سرینگر//جموں کشمیر اپنی پارٹی کے لیڈر دلاورمیرنے کہا وادی کشمیر میں مہلک کورونا وائرس کے نتیجے میں اٹھائے گئے اقدامات  خاص کرلاک ڈائون کے باعث میوہ صنعت سے وابستہ فرادبری طرح متاثر ہونے لگے ہیں۔انہوں نے کہا کیوں کہ اس وقت درختوں پر مختلف اقسام کے ادویات کرنے اورکھادڈالنے کا سیزن زوروں پرتھا ۔انہوں نے سرکار اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کی طرز پر جموں کشمیر میںکھاد،باغات کے ادویات کی تیاری اور تقسیم کاری کو لازمی سروسز میں شامل کیا جائے تاکہ اہل وادی  اس اہم موسم میںتمام ضروری اقدامات اٹھاکر نقصان سے بچ جائیں۔ کے این ایس کے مطابق جموں کشمیر اپنی پارٹی کے لیڈر دلاور میر نے سوموار کو ا ایک بیان میںکہا کہ وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں سرکارکی جانب سے احتیاطی پابندیوں کے نتیجے میںکسان اور مالکان باغات سخت پریشانیوں میں مبتلا ہوئے ہیں انہوں نے بتایا اس وقت باغات

کورونا وائرس کووِڈ ۔19 کے پھیلائو کی روکتھام

 وادی کے مختلف اضلاع میں انتظامیہ مزید متحرک سری نگر//کورونا وائرس کووڈ۔19 کے پھیلائو کی روکتھام کے لئے وادی کے مختلف اضلاع کی انتظامیہ مزید متحرک ہوگئی ہے او راس  مقصد کے لئے مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا نے وائرس سے متاثرہ بیرونی ممالک سے آنے والے شہریوں کے لئے ضلع میں قائم کئے گئے سینٹروں کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ وہ ڈبلیو ایچ او  اور مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود محکمہ کی طرف سے وضع کردہ وایس او رپی پر سختی سے عمل درآمد کریں تاکہ کورنٹین مراکز میں وائرس سے متاثرہ اَفراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ ترقیاتی کمشنرنے کہا کہ ضلع میں 19کورنٹین مراکز قائم کئے گئے ہیں جن کے لئے اے سی آر بانڈی پورہ کو نوڈل آفیسر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔اُدھر ترقیاتی کمشنر نے قصبہ بانڈی پورہ میں میونسپل کمیٹی کی

مزید خبرں

سرینگرجموں شاہراہ پرحادثہ ایک ہی کنبے کے4افرادزخمی بانہال //محمد تسکین//سرینگر جموں شاہراہ پر سڑک کے ایک حادثے میں ایک ہی کنبے کے چارافراد زخمی ہوئے جن میں دوخواتین بھی شامل ہیں۔سوموارصبح کو جموں سے کشمیرآرہی ایک آلٹو کارشابن باس کے نزدیک سڑک سے لڑھک کرکھائی میں جاگری اور اس میں سوار ایک ہی کنبے کے چار افرادزخمی ہوگئے۔حادثے کی خبر ملتے ہی بانہال پولیس اور مقامی رضاکارجائے حادثہ پر پہنچے اورزخمیوں کو بانہال اسپتال پہنچایا۔پولیس نے زخمیوں کی شناخت شوپیان کے محمد علی،اُن کی اہلیہ زبیدہ بیگم ،دخترنرگس جان اور فرزندسہیل احمد کے طور کی۔بتایاجاتا ہے کہ ماں اور بیٹی کو معمولی زخم آئے ہیں جبکہ باپ اور بیٹاشدیدزخمی ہوئے ہیں اور اُنہیں متعدد فریکچر آئے ہیں۔اُنہیں مزید علاج کیلئے ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیاگیاہے۔ادھر رام بن کے راج گڑھ رابطہ سڑک پر ایک کار کوحادثہ پیش آیاتاہم اس کاڈر

تازہ ترین