بصیراحمدخان کی صدارت میں میٹنگ

 تمام داخلہ مقامات پر سخت سکریننگ کی ہدایت جموں//لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے یہاں ایک میٹنگ طلب کر کے جموں کشمیر میں کورونا وائیرس کے پھیلاؤ کی روکتھام کیلئے مختلف محکموں کی جانب سے کئے جا رہے اقدامات کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم  بوپندر کمار ، او ایس ڈی کورونا وائیرس کنٹرول اویس احمد اور دیگر افسران موجود تھے ۔ صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے ، کشمیر صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں ، ڈائریکٹر سکمز م پرنسپل جی ایم سی سرینگر ، سرینگر ائیر پورٹ کے حکام اور دیگر کئی افسروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ مشیر موصوف نے سرینگر ائیر پورٹ اور جواہر ٹنل کے علاوہ سرینگر کے تمام داخلہ مقامات پر باہر سے آنے والے تمام مسافروں کی سخت سکریننگ پر زور دیا ۔ انہوں نے سونہ مرگ زوجیلہ سڑک کو مکمل طور بند رکھنے کا حکم دیا ۔ انہوں نے ہدایت دی

مابعد توتومیں میں

کپوارہ//رام حال اور کرالہ گنڈ میں دوشہریوں کی پراسرارحالات میں موت ہونے سے کہرام مچ گیا تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دونوں کی موت کیسے واقع ہوئی۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ ویلگام کو ایک مصدقہ اطلاع ملی کہ مشتاق حمد گوجری ولد عبد الرزاق گوجری ساکن ککروسہ ویلگام کی پر اسرار موت ضلع اسپتال ہندوارہ میں ہوئی ۔مشتاق احمد گوجری کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ وار پورہ ماگام اپنے بھائی بشیر احمد گوجری کے ہاں گیا تھا۔بشیر احمد گوجری کی شادی وار پورہ میں غلام ا حمد گوجری کی دختر سے ہوئی ہے اور وہا ں مشتاق احمد کو  بشیر احمد کے ہمسایو ں سے کسی بات کو لیکر جھگڑا ہوا ،تاہم بعد میں مشتاق احمد اپنے گھر واقع ککروسہ لو ٹ آئے ۔مشتاق کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھر پہنچتے ہی اس کی طبیعت بگڑگئی اور انہوں نے اُسے فوری طور ضلع اسپتال ہندوارہ

سینئرپی ڈی پی رہنما فقیرمحمدخان بھاجپامیں شامل

جموں //پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ممبراسمبلی فقیرمحمدخان نے یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت کی اور کہا کہ حدمتارکہ کے قریب گریزعلاقے کے لوگ وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسوں سے پُرامید ہیں۔خان جنہوں نے پیپلزڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت سے قبل ضلع بانڈی پورہ کے گریزحلقہ اسمبلی سے1996میں آزاداُمیدوار کی حیثیت سے انتخاب جیتا تھا،کابھاجپا میں شامل ہونے پر مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں کشمیر کے بھاجپاصدررویندررینہ نے پارٹی صدردفتر پرخیرمقدم کیا۔فقیرمحمدخان پی ڈی پی سے مستعفی ہونے سے قبل پارٹی کے زونل صدر تھے۔انہوں نے اسمبلی انتخابات میں گریز کی نشست پر ووٹوں کی کثیر تعدادسے بھارتیہ جنتاپارٹی کی جیت کادعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ گریز کے لوگوں کووزیراعظم نریندرمودی کی پالیسیوں سے کافی اُمیدیں وابستہ ہیں ۔گریز میں اب تک سہولیات کی کمی تھی لیکن اب ہمیں یقین ہے کہ ہمارے تمام مسائل حل ہ

گلمرگ میں ہلکی برف باری ،میدانی علاقوں میں بارشیں

سرینگر//  محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کے میدانی علاقوں میں تازہ بارشیں ہونے کے علاوہ گلمر گ سمیت کئی پہاڑی علاقوں میںہلکی بر ف بار ی ہوئی۔ ادھر پسیاں گر آ نے کے بعدسر ینگر جموں شاہرا ہ کوٹر یفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے اور شاہراہ کی مرمت کے پیش نظر آج کسی بھی گاڑی کواِس سڑک پرچلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔سنیچروار کی صبح سیا حتی مقام گلمرگ اور دیگر پہاڑ ی علاقوں میں برف بار ی ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں دن بھر بارشیں ہوئیں۔  گلمرگ کے ساتھ ساتھ افروٹ ، کنگڈوری ، کھلن مرگ اور دیگر کئی پہاڑوں پر بھی تازہ برف باری ہوئی ۔سرینگر میں دو بجے کے قریب بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ،جو وقفے وقفے سے شام تک جاری تھا۔اس دوران ہلکی بارشیں ہوئی ۔مجمو عی طور وادی کے تمام اضلاع میںموسمی صورتحال خراب رہی ۔ادھر جنوبی کشمیرکے اننت ناگ اور شوپیان اضلاع کے بالائی علاقہ جات سے دوران شب وق

فرائض سے غفلت شعاری

 پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرکے ڈیوٹی سے غفلت برتنے پرپلوامہ کے ڈسٹرکٹ انڈسٹریزمنیجر کومعطل کرکے اُنہیں اے سی آر/اے ڈی ایم پلوامہ کے دفتر کے ساتھ منسلک کرنے کاحکم دیا ہے۔ڈپٹی کمشنرنے لاپرواہ افسر کیخلاف سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں دفعہ188آئی پی سی اور51-56ڈزاسٹرمنیجمنٹ ایکٹ کے تحت کیس درج کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اُن کے خلاف وجہ بتائو نوٹس بھی جاری کیا۔  

کرونا وائرس ۔۔۔۔ بانڈی پورہ میں ہوٹل اور10دکانیں سربمہر

بانڈی پورہ//ضلع انتظامیہ نے بانڈی پورہ میں ایک ہوٹل اور دس دکانوں کو سربمہر کردیا ہے۔ضلع میں کروناوائرس سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر دفعہ144نافذ ہے اور دیگرکاروباری سرگرمیاں معطل رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔قصبہ کے مین بازار میں سنیچر کو ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر تحصیلدار بانڈی پورہ نے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کی پاداش میںدس قصابوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اُن کی دکانوں کو سربمہر کردیا ۔اس دوران انتظامیہ نے ایک ہوٹل کو بھی روزمرہ کا کام کاج جاری رکھنے کی پاداش میںسربمہر کردیاگیا۔ تحصیلدار بانڈی پورہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مذکورہ دکانداروں کوخلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جس کے نتیجے میں اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ضلع بھر میں بازار اور ٹریفک کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔دریں اثناء سمبل حاجن بانڈی پورہ میں جراثیم کش ادویات چھڑکنے کا عمل جاری ہے۔ترقیاتی کمش

ہندوارہ میں جانکاری پوسٹر تقسیم

کپوارہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ کی ہدایت پر ضلع ریڈ کراس ٹیم نے سب ضلع ہندوارہ میں کرونا وائرس کی روکتھام کے سلسلے میں جانکاری پوسٹر تقسیم کئے ۔پوسٹرو ں پر اس وباء سے بچنے کے احتیا طی تدابیر درج تھے۔ ٹیم نے جانکاری پوسٹر گاڑیو ں ،دکانو ں اور کارو باری ادارو ں پر بھی نصب کئے ۔انہوں نے لوگو ں کو مشورہ دیا کہ وہ بلا وجہ گھرو ں سے باہر نہ آئیں ۔  

مفرورتین سکالر بازیاب | سکریننگ کیلئے مخصوص طبی مراکز منتقل

سرینگر//پویس اورانتظامیہ نے وادی کشمیر سے تعلق رکھنے ان تینوں پی ایچ ڈی اسکالروں کو بازیاب کر لیا،جو گزشتہ روز علی گڈھ مسلم یونیورسٹی اور انتظامیہ کی اجازت کے بغیرہی مخصوص طبی مراکز سے فرار ہوئے تھے۔ تینوں نوجوانوںکو اپنے علاقوں کے طبی مراکز منتقل کر کے سکرینگ کے لئے روانہ کیاگیاہے ۔ جمعہ کی شام میڈیکل اتھارٹی علی گڈھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہوئی تھی،جس میں شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے 2اور جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سے 1پی ایچ ڈی سکالریونیورسٹی اور انتظامیہ کی اجازت کے بغیر یہاں فرار ہوئے ۔ کشمیرمیں انتظامیہ متحرک ہوئی اورتینوں کو برآمد کر لیا۔ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری نے بتایاکہ مفرو سکالروں کو اننت سے برآمد کر لیا گیا ۔ادھر دیگر دو سکالروں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹرجی این ایتونے بتایاکہ دونوں سکالروں کو برآمد کرنے کے بعد نزیکی اسپتال

راجوری میں 31مارچ تک مکمل لاک ڈائون کا حکم

راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں انتظامیہ نے کرونا وائرس کے سلسلہ میں احتیاطی طورپر31مارچ 2020تک مکمل طورپر پابندیاں عائد کردی ہیں جن کے دوران میڈیکل سٹوروں کو چھوڑ کر باقی تمام دکانیں ،تجارتی مراکز اور گاڑیوں کے چلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ان پابندیوں کے دوران مکینوں کو پیدل چلنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی لیکن عوامی مفاد کیلئے کچھ محکموں کے ملازمین کو شناختی کارڈ دکھانے کی بنیاد پر چھوڑا جائے گا جبکہ کسی شخص کی موت کے سلسلہ میں آخری رسومات کی اجازت بھی ہوگی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نذیر شیخ کی جانب سے جاری شدہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع راجوری میں 31مارچ تک صرف میڈیکل سٹور ہی کھولے جائیں گے جبکہ دیگر تمام سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی جبکہ اس دوران کسی بھی شخص کو اپنے گھروں سے باہر نکلنے کی کوئی اجازت نہیں دی جائے گی ۔جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ او

مساجد بند نہیں ہونگی:علماء کا فیصلہ | جمعہ کے خطبات5منٹوں تک محدود کرنیکی ہدایت

سرینگر// علمائے کرام نے ہفتے کو کہا کہ کورو ناوائرس کے خوف سے مساجد بند نہیں کی جائیں گی،تاہم جمعہ کے خطبات کومختصر کرکے اُنہیں صرف5 منٹوں تک محدود کیا جائے گا۔انہوں نے فوج اور نیم فوجی دستوں کی اعلیٰ کمان پر زور دیا کہ وہ اہلکاروں کو بارکوں میں واپس جانے کی ہدایت دیں اور انکی رخصتوں کو منسوخ اور نقل و حمل کومحدود کر یں ۔ علماء نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ فورسز و پولیس اہلکاروں پر بھی دفعہ144کا نفاذ عمل میں لایا جانا چاہئے۔ جموں کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ وادی کے علمائے کرام نے متفقہ فیصلہ لیا ہے کہ کورو ناوائرس کے خوف کی وجہ سے جمعہ اور نماز پنجگانہ کیلئے مساجد کو بند نہیں کیا جائے گا،تاہم ائمہ کرام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جمعہ خطبات کو مختصر کرکے صرف5منٹوں کیلئے محدود کریں۔ سرینگر کے صورہ علاقے میں اپنی رہائش گاہ پرمختلف مکاتیب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کی

تین نوجوانوں پر عائد سیفٹی ایکٹ کالعدم | عدالت عالیہ نے رہائی کے احکامات صادر کئے

سرینگر//عدالت عالیہ نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت تین نوجوانوں کی نظر بندی ختم کرکے انہیں رہا کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں ۔ جسٹس علی محمد ماگرے نے تین نوجوانوں شمیم احمد گنائی، طفیل احمد اور فردوس احمد پرعائد پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انہیں فوری طور رہا کرنے کا حکم دیا ۔شمیم احمد کا تعلق رتنی پورہ پلوامہ ، طفیل احمد سعدہ کدل سرینگر جبکہ فردوس احمد کا تعلق وارپورہ بارہمولہ سے ہے۔( سی این آئی )  

حقانی ٹرسٹ کی تقریب مؤخر

سرینگر//حقانی میموریل ٹرسٹ نے موجودہ حالات کے پیش نظر صوفی شاعر حضرت علائو الدین المعروف علی صاحب حقانی کے یوم وصال کی تقریب کو مؤخر کیاہے۔یہ تقریب23مارچ کو منعقد ہونے والی تھی۔بیان کے مطابق اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔دریں اثناء ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی نے معراج النبی ؐ کے موقعہ پر عالم اسلام کو عموماً اور مسلمانان کشمیر کو خصوصاًمبارکباد پیش کرتے ہوئے موجودہ حالات کو مدنظررکھ کرتوبہ و استغفار کی اپیل کی ہے ۔  

منشیات مخالف مہم | ہندوارہ میں 2 افرادسیفٹی ایکٹ کے تحت جیل منتقل

ہندوارہ//ہندوار میں پولیس نے منشیات کے دھندے میں ملوث دو افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیا ۔ہندوارہ پولیس کے مطابق عبد الحمید راتھر ساکن امرگڑھ تارت پورہ رامحال ،پرویز احمد ملک ساکن دریل پائین رامحال کو پولیس نے سالِ رواں کے آغاز میں ہی گرفتار کرلیا تھا اور انہیں اب پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بارہمولہ جیل بھیج دیا گیا ۔ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر سندیپ سکر ورتی کا کہنا ہے کہ پویس کی جانب سے منشیات مخالف مہم جاری رہے گی اور سماج میں ایسے موجود مجرموںکو چن چن کر گرفتار کر کے قانون کے تحت سزا دی جائے گی ۔انہو ں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچو ں پر نظرگزر رکھیںکیونکہ نوجوان ہی قوموں کا مستقبل ہوتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ہندوارہ پولیس نے رواں سال کے دوران 14افراد کو منشیات کے دھندے میں گرفتار کیاہے ۔  

ڈاکٹر فاروق کی نوروز پر مبارکباد

سرینگر // نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نوروزکے موقع پر ریاستی عوام خصوصاً شیعہ برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے ریاست میں خوشحالی ، امن وامان اورملی اتحاد کی فضا قائم و دائم رہنے اورکروناوائرس سے نجات کیلئے دعا کی۔   

اترپردیش کانوجوان اونتی پورہ میں لاپتہ | افراد خانہ پریشان،عوام سے تعاون کی اپیل

اونتی پورہ//اونتی پورہ میں اترپردیش کا ایک 14سالہ نوجوان فردین احمد شاہ گذشتہ کئی روز سے لاپتہ ہے جس کی وجہ سے اُس کے افراد خانہ پریشانی میں مبتلا ہیں۔مذکورہ نوجوان کا والد گزشتہ کئی برسوں سے قصبے میںعارضی رہائش اختیار کئے ہوئے ہے۔انہوں اس حوالے سے مقامی پولیس اور لوگوں سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ اپنے ایک رشتہ دار سے کسی بات پر جھگڑنے کے بعدمذکورہ نوجوان لاپتہ ہوا ہے ۔اُس کے والد جاوید احمدشاہ نے بتایا کہ  گزشتہ روز اپنے ایک رشتہ دار کے ساتھ معمولی ’تو تومیں میں ‘کے بعد نمازکی ادائیگی کیلئے گھر سے نکلا لیکن واپس نہیں لوٹا۔انہوں نے بتایا ’’ہمیں پہلے  محسوس ہوا کہ شائد ہمارے (والدین)کے ڈر سے کہیں نزدیک میں ہی چھپ گیا ہے تاہم جگہ جگہ تلاش کرنے اور دو روز گزر نے کے باجودجب ہمارا بیٹا گھر نہیں لوٹا تو ہم سخت تشویش میں مبتلا ہوگئے‘&lsqu

تازہ ترین