شاہراہ یکطرفہ طور پر کھول دی گئی

 سرینگر// محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعرات کی شام سے شروع ہوا برف باری اور بارشوں کا سلسلہ پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میںجمعہ کو بھی دن بھر وقفے وقفے سے جارہی رہا ۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران وادی کے بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکے سے درمیانہ درجہ کی بارشیں اور برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ جواہر ٹنل علاقے میں تازہ برف باری کے سبب سڑک پر پھسلن پیدا ہونے کے نتیجے میں شاہراہ کو احتیاطی طور پر گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند رکھا گیا تھا تاہم جمعہ کی صبح 18 گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد شاہراہ پر درماندہ ٹریفک کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی او ر اس دوران درماندہ ہوئے 12سو سے زیادہ مال بردار ٹرکوںاور درجنوں مسافر گاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پروادی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔ جمعہ کو جموں سے سرینگر کسی بھی گاڑی کو نہیں چھوڑا گیا تاہم موسم میں آئی تبدیلی

سوائن فلو:منہ اور ناک ڈھانپنے کی صلاح

 سرینگر//سوائن فلو سے7 اموات اور69مریضوں کے مثبت ٹیسٹ رپورٹ سامنے آنے کے بعدڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے لوگوں کو اس وبائی بیماری سے بچنے کیلئے احتیاط برتنے کامشورہ دیا ہے ۔ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے ایک بیان میں کہا کہ احتیاطی تدابیر سے اس زکام کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھانسنے اورچھینکنے کے دوران منہ اور ناک کو ڈھک لینے اور ہاتھوں کو صابن سے دھونے سے آپ اپنے آپ اور دوسروں کوصحت منداور ٹھیک رکھ سکتے ہیں ۔ڈاکٹر نثار نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ میلے کچیلے ہاتھوں سے آنکھوں،ناک اور منہ کو چھونے سے پرہیزکریں ۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو زکام ہوگیا تو گھر میں24گھنٹے بیٹھیں،جب تک آپ زکام کی علامات سے نجات پائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ماسک لگانے سے زکام کاجرثومہ  مریض سے دوسرے کوپھیلنے سے رُکے گااور اگر تیماردار بھی ماسک لگائے ہو تو وہ بھی انفیکشن

اترپردیش میں یادو،جاٹ،دلت ،کانگریس اتحاد خوش آئند:سوز

 سرینگر//سابق مرکزی وزیراور پردیش کانگریس رہنما پروفیسر سیف الدین سوزنے اترپردیش میں یادو،جاٹ،دلت ،کانگریس اور اقلیتوں کے مضبوط اتحاد کو ملک کے سیکولر سماج کیلئے قوت قرار دے کر اس اتحاد میں شامل اکھیلیش یادو،مایاوتی،اجیت سنگھ اور کانگریس کو مبارکباد دی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد ملک کیلئے ایک درخشان مستقبل کی راہ روشن کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ اترپردیش ملک کی سب سے بڑی ریاست ہے اور یہاں سے 85ارکان پارلیمان منتخب ہوتے ہیں۔اب اتر پردیش میں ایسے سیاسی حالات ہیں کہ اس نے پورے ملک کے سیکولر کردار کو مستحکم بنانے کااشارہ دیا ہے ۔اکھیلیش یادو،مایاوتی ،اجیت سنگھ اور کانگریس اور اقلیتوں نے مل کر طے کیا ہے کہ وہ2019کے عام انتخابات میں صرف ملک کے سیکولر سماج کو مضبوط کریں گے جس سے بھارت کی ترقی کانیا باب رقم ہوگا۔کانگریس پارٹی اترپردیش اتحاد میں پیش پ

تازہ برفباری کے بعد چوکی بل کرناہ سڑک بند

 کپوارہ//تازہ برفباری کی وجہ سے چوکی بل کرناہ سڑک گاڑیو ں کی آ مد و رفت کیلئے دوبارہ بند ہوگئی ہے۔ادھر کپوارہ کے دیگر سرحدی علاقوں کا ضلع صدر مقام سے گزشتہ ایک ہفتہ سے رابطہ منقطع ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں کا بنیادی سہولیات کے حوالہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کپوارہ کے میدانی علاقوں میں 2سے 4انچ تازہ برف جمع ہوئی لیکن ضلع کے نستہ ژھن گلی ،فرکیا ں ٹاپ اور زیڈ گلی مژھل پر 1سے ڈیڑھ فٹ برف ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں چوکی بل کرناہ سڑک محض 3روز کے بعد دوبارہ گا ڑیو ں کی آ مد و رفت کے لئے بند کر دی گئی ۔اس دوران حد متارکہ پر واقع کیرن ،مژھل اور جمہ گنڈ علاقے حالیہ بھاری برفباری کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتہ سے ضلع صدر مقام سے کٹ کر رہ گئے ہیں اور ضلع انتظامیہ نے ان علاقوں کو جانے والی شاہرائو ں پر برف ہٹانے کاکام شروع کیا تھا تاہم تازہ برف باری کی وجہ سے کیرن ،مژحل اور جمہ گ

سعدپورہ سوپور میں پانی کی قلت،لوگوں کامحکمہ پی ایچ ای کیخلاف احتجاج

 سوپور//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سعدپورہ سوپور میں جمعہ کو لوگوںنے پانی کی عدم دستیابی پر پی ایچ ای کیخلاف احتجاج کیا۔ سعدپورہ زینہ گیر کے لوگوںکاکہنا ہے کہ ان کا علاقہ قصبہ سوپور سے فقط3کلومیٹر دور ہے اور عوام ندی و نالوں کا گندہ پانی استعمال کرنے کیلئے مجبور ہورہے ہیں۔ انہوںنے الزام عائد کیاکہ پی ایچ ای محکمہ عوام کو صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہے اور کئی برسوں سے علاقہ میں پانی کی قلت ہے۔ مقامی شہری منظور احمد ڈار نے کہاکہ ’ہمارے بچے اور بزرگ مضر صحت پانی کے استعمال سے بیماریوں کا شکار ہوگئے ہیں‘۔ مذکورہ شہری نے کہاکہ ’اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں معاملہ لایاگیا تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی‘۔ انہوںنے کہاکہ ہم سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہیں اور گورنر اور متعلقہ محکمہ سے پھر اپیل کی جاتی ہے کہ پانی کی فراہمی

کپوارہ کی بستیوں میں جنگلی جانوروں کارخ

 کپوارہ//برفباری کے بعد جنگلی جانور غذا کی تلاش میں انسانی بستیو ں کی طرف رخ کرنے سے لوگوں میں خوف وہراس پایاجارہاہے۔ ضلع کے دور دراز علاقوں میں جنگلی جانورو ں نے بھیڑ بکریوں کی چیر پھاڑ کی جبکہ کئی طالب علم حملہ میں زخمی کئے۔ جمعہ کی علی الصبح زانگلی علاقہ میں ایک تیندوا نے بستی کا رخ کیا تو وہ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے نصب کئے گئے پنجرے میں پھنس گیا اور لوگوںکی توجہ کا مرکز بن گیا۔محکمہ کے اہلکاروں نے تیندوے کو بے ہوشی کے انجکشن لگا کر اس کو قابو کرکے اپنی تحویل میں لے لیا ۔

طاقت اور تشدد مسئلہ کشمیر کا حل نہیں:آغا حسن

 سرینگر//انجمن شرعی شیعیان سربراہ آغا سید حسن نے ریاست اور بیرون ریاست جیلوں میں مقید کشمیری حریت پسندوں کے تحریکی عزم و استقلال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ کئے جارہے ناروا سلوک اور ان کی نظر بندیوں کو طول دینے کے نت نئے حربوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔مرکزی امام باڑہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ گرفتاریاں کسی بھی تحریک آزادی کا ایک لازمی جز ہوتا ہے، تاہم کشمیری حریت پسندوں کو جیلوں میں جس طرح انتقام گیری کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،وہ سراسر انسانیت سوزی اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ آغا حسن نے کہا کہ حریت قائدین اور سرکردہ کارکنوں کو فرضی الزامات کے تحت سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر حریت پسند قیادت کے حوصلوں کو توڑنے کی ناکام سعی کی جارہی ہے۔ آغا حسن نے کہا کہ قربانیوں اور گرفتاریوں سے کشمیری حریت پسند قوم کو اپنی برحق مطالبہ آزادی

پردیش کانگریس ضلع صدور کی میٹنگ

 سرینگر//کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ کانگریس نے ہمیشہ جموں وکشمیر عوام کے احساسات وجذبات کی قدر کی ہے ۔سرینگر میں ضلع صدور کی میٹنگ میں کونسلروں اور مہیلا کانگریس کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد میر نے کہاکہ کانگریس نے اقتدار کی خاطر کبھی عوام کو دھوکہ نہیں دیا اور تینوں خطوں کے عوام کو پارٹی کی پالیسیوں پر مکمل اعتمادہے ۔انہوں نے پارٹی عہدیداراں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ریاست میں آئندہ اسمبلی وپارلیمانی انتخابات کے حوالے سے متحرک ہوجائیں اور پارٹی کو واضح اکثریت کے ساتھ فتح سے ہم کنار کرانے میں لوگوں سے قریبی رابط بنائیں ۔انہوں نے پی ڈی پی ۔بھاجپا دور اقتدار کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دونوں جماعتوں نے اقتدار کی خاطر ریاستی عوام کو گمراہ کیا اور عوام کے جذبات کا وقت وقت پر استحصال کیا ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ریاست کے تینوں خطو

سکنڈلوں میں ملوث اخلاقیات کا درس نہ دیں:این سی

 سرینگر//نیشنل کانفرنس نے کہاہے کہ پی ڈی پی کی تنزلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب یہ پارٹی جرائم پیشہ اور بدنامِ زمانہ سکینڈلوں میں ملوث افراد کے ذریعے اخلاقی بیانات جاری کرنے پر مجبور ہوگئی ہے کیونکہ ان کے پاس اب کوئی جانا پہنچا چہرہ باقی نہیں رہ گیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صوبائی ترجمان عمران نبی ڈار نے پی ڈی پی کے لیڈر خورشید عالم کے بیان کو بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہاکہ موصوف اصل میں اپنے پارٹی کے مرحوم بانی کے کارناموں کو نیشنل کانفرنس پر تھوپنے کی کوشش مذموم کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موصوف کو یاد ہوناچاہئے کہ اخوان کی بنیاد مرحوم مفتی محمد سعید نے اُس وقت ڈالی جب وہ مرکز میں وزیر داخلہ کی کرسی بر براجمان تھے اور اُس وقت یہاں نیشنل کانفرنس کی حکومت نہیں بلکہ گورنر راج تھا اور مفتی محمد سعید نے اپنے دیرینہ ساتھی اور کشمیریوں و مسلمانوں کے ازلی دشمن جگموہن کو یہاں

انتخابی دھاندلیاں ،اخوان اورٹاسک فورس

 سرینگر//پی ڈی پی کے لیڈراورضلع صدرسرینگرمحمدخورشیدعالم نے نیشنل کانفرنس پرانتخابی دھاندلیوں کے ذریعے ریاست کی سیاسی افراتفری کاماحول پیداکرنے کاالزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ وعدوں سے منہ پھیرنا،اخوان اورٹاسک فورس ا سی جماعت کی دین ہے ۔ قانون سازکونسل کے ممبراورپی ڈی پی لیڈرنے نیشنل کانفرنس جنرل سیکرٹری کے حالیہ بیان پرسوال اُٹھاتے ہوئے کہاکہ اگراگربقول موصوف ہماری جماعت نے عوامی منڈیٹ کونظراندازکیاتوکس بناء پرنیشنل کانفرنس ہمیں غیرمشروط حمایت دینے کی پیشکش کی ۔انہوں نے کہاکہ این سی لیڈروں کویہ غلط فہمی ہے کہ ریاستی عوام کیساتھ تاریخی دھوکہ بازی کے باوجودیہ جماعت پھرعوام کوگمراہ کرنے میں کامیاب ہوجائیگی ۔محمدخورشیدعالم نے کہاکہ مخالفین کی کردارکشی ،گلی کوچوں میں فضول نعرے بازی ،مخالفین پربے بنیادالزامات عائدکرنااوراقتدارکیلئے کسی بھی حدتک جانانیشنل کانفرنس کاطرہ امتیازرہاہے ،اورتاریخ

شبیر شاہ کی حالت ِصحت دگرگوں

 سرینگر//ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے کہاہے کہ تنظیم کے محبوس سربراہ شبیر احمدشاہ کو تہاڑ جیل کے کستوری وارڈ منتقل کیا گیا ہے جو اُن قیدیوں کی سزا کیلئے مخصوص ہے جن کا رویہ جیل میں موجود د یگر قیدیوں یا جیل حکام کے ساتھ ٹھیک نہیں ہو۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کستوری وارڈ تہار جیل کے اندر چھوٹی چھوٹی کوٹھریوں پر مشتمل ہے جنہیں قیدیوں کو سزا دینے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کستوری وارڈ کے اندر شبیر شاہ کو ایک اتنی چھوٹی سیل کے اندر ٹھونس کے رکھا گیا ہے جہاں وہ سوتے وقت اپنی ٹانگیں بھی پھیلانے سے قاصر ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ شبیر شاہ مختلف امراض میں مبتلاء ہیں جن میں کمر کی تکلیف، آرٹھرائٹس،بلڈ پریشر،ذیابطیس اور امراض قلب شامل ہیں۔ کستوری وارڈ میںعلیل شبیر شاہ کا رہنا اُن کیلئے انتہائی تکلیف دہ بن رہا ہے۔ترجمان نے مزید کہاکہ شبیر شاہ کو سزا کیلئے مخصوص کوٹھری میں منتقل کرنے

ظلم و جبر سے نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے پر مجبور کرنیکا عمل

  سرینگر//حریت (ع) چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت ظلم و جبر سے کشمیری نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے پر مجبور کررہا ہے ،پھر تصادموں کے دوران انہیں بے دردی سے قتل کردیتا ہے اور پھر اس کو اپنی بڑی کامیابی سے تعبیر کرتاہے۔جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ پر خطاب کرتے ہوئے میر واعظ نے کہا کہ آئین ہند کی شق 35 اے  پر رواں ماہ کے دوران عدالت عظمیٰ میں شنوائی  ہورہی ہے اوراگر اس قانون سمیت ریاست کے پشتینی باشندگان قانون سے متعلق ایسا کوئی فیصلہ سامنے آیا،جس سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل ہوئی تو جامع احتجاجی لہر چھیڑ دی جائے گی۔میرواعظ نے بانڈی پورہ میں تین نوجوانوں کو گرفتاری کے بعد ان پر پی ایس ائے عائد کرکے کورٹ بلوال جیل منتقل کرنے کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے ہی کشمیری نوجوانوں کو عسکریت کا راستہ اختیار کرنے پر مجبورکیا جارہا ہے

گورنر کا بیا ن مضحکہ خیز:انجینئر

 سرینگر//اے آئی پی سربراہ انجینئر رشید نے گورنر ستپال ملک کی طرف سے دئے گئے اس بیان کو کہ کشمیر کا مسئلہ تیرہ سے تئیس برس کی عمر کے نوجوانوں کا ہے مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ گورنر موصوف کا بیان نہ صرف بیہودہ ہے بلکہ پوری دنیا کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انجینئر رشید نے کہا ’’گورنر صاحب کو سمجھ لینا چاہئے کہ 1990ء سے اب تک کشمیریوں کی تین پیڑیاں گاجر مولیوں کی طرح صرف اس لئے کٹ رہی ہیں کیونکہ نئی دلی اپنی ضد ،ہٹ دھرمی اور ناکامیوں کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہے اور اس نے اقوام متحدہ سے لیکر شملہ تک میں صرف جھوٹ بول کر اپنے ناجائز اہداف کو حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ۔ بلا شبہ کشمیر کس مسئلہ نوجوانوں کا مسئلہ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مسئلہ سیر و تفریح، سینما گھروں کے کھولنے ، کافی شاپوں کی عدم دستیابی یا کھیل کے میدانوں کی نایابی کا نہیں بلکہ طفی

مزید خبریں

صوبائی کمشنر کی احتیاط برتنے کی صلاح سرینگر//ناسازگار موسمی حالات اوربرفباری کی پیش گوئی کے پیش نظر صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے صوبہ کشمیر کے 9اضلاع کے لئے برفانی تودے گر آنے کی تازہ وارننگ جاری کی ہے۔صوبائی کمشنر نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اننت نا گ ، کولگام ، بڈ گا م ، بارہمولہ،کپوارہ،بانڈی پورہ اورگاندربل کے علاوہ کرگل اورلیہہ اضلاع کے بعض علاقوں میں پسیاں اور برفانی تودے گِر آنے کا اندیشہ ہے۔چنانچہ صوبائی کمشنر نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوگوںکو احتیاط برتنے کی صلاح دیں تاکہ جانوںکی امکانی تلافی کو روکا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنروں کو کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایس ڈی آر ایف،پولیس اور نیم فوجی عملے کو ایمبولینس سمیت تیاری کی حالت میں رکھنے کے لئے کہا گیا ہے۔     وادی میں زلزلہ کے جھٹکے  سرینگر// وا

تازہ ترین