تازہ ترین

رام بن کے 79عازمین حج کیلئے روانہ

 رام بن// ضلع رام بن سے حرمین شریفین کی زیارت اور مناسک حج کی ادائیگی کے لئے سفر محمود پر تشریف لے جانے والے عازمین حج کا 79 افراد پر مشتمل پہلا قافلہ نہایت ہی شان و شوکت سے روانہ ہوا جس میں بانہال سے 50 رام بن سے 20 اور پوگل پرستان سے 9عازمین شامل تھے۔ اس موقعہ پر عازمین کے اعزاز و اکرام میں جدید جامع مسجد کی ا نتظامیہ کمیٹی نے ایک مختصر دعائیہ و استقبالیہ مجلس کا اہتمام کیاجس میں ائمہ مساجد، علماء کرام اور متعدد کمیٹیوں کے ذمہ داران ،ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ ، ایس ایس پی رام بن میڈم انیتا شرما ، اے ڈی ڈی سی نواب دین، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اصغرعلی ملک،ڈی ایس پی ٹریفک سریش شرما، ایس ایچ او رام بن سنجے کوتوال کے علاوہ بڑی تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے قاری علی حسین،مولانا نذیر احمد قاسمی، محمد شوکت مغل، مفتی اعجاز احمد قاسمی، حاجی عبد الرحمن

کشتواڑ کے 60 عازمین کا دوسرا قافلہ سفر محمود پر روانہ

  کشتواڑ//ضلع کشتواڑ سے عازمین کرام کا دوسرا قافلہ سفرمحمودپر روانہ ہوا جس میں 60عازمین شامل تھے۔ان میں 37مرد و 23 خواتین شامل ہیں۔ اس دوران ایم ایل سی سجاد کچلو،سابق ایم ایل سی فردوس ٹاک،ایڈیشنل ڈسڑکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر محمد حنیف ملک،مرکزی امامہ جامعہ کشتواڑ فاروق احمد کچلو،اوقاف اسلامیہ کے ایڈ منسٹریٹر مشتاق احمد قاضی ودیگران نے ہری جھنڈی دکھا کر عازمین کو سفرمحمودپر روانہ کیا ۔ اسلامیہ فریدیہ اسکول میں حسب روایت سینکڑوں کی تعداد میں مرد خواتین بچوں و بزرگ نماز فجر کے بعد جمع ہوئے جہاں لوگوں نے حجاج کرام کو نیک خواہشات کیساتھ الوداع کیااور خصوصی دعا کی درخواست کی ۔حجاج کرام نجی گاڑیوں میں سوار تھے جبکہ 30 کے قریب گاڑیاں ان کے ہمراہ تھی جن میں حجاج کرام کے رشتہ دار و عزیز بھی ان کے قافلے میں تھے جو بذریعہ سنتھن ٹاپ کے راستے سرینگر گئے۔امام جامع مسجدنے حجاج کرام کو سفر محمودپر جان

ریاسی میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ منصوبے پر تبادلہ خیال

 ریاسی//ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی اندو کنول چب کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں 2019-20ء سال کے لئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان پر غور و خوض کیا گیا۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل سطح پر رضاکاروں کو اس مقصد کے لئے تربیت دی جائے گی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے تحصیلدار ، ایس ڈی پی او، ہوم گارڈس ، بی ایم اوو دیگر ممبران پر مشتمل سول ڈیفنس کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی ۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجندر شرما ، ایس ایس پی نشانتھیال ، ایس ڈی آر ایف اور فوج کے نمائندوں کے علاوہ ضلع افسران موجود تھے۔  

گول میں پلوں کی تعمیر کاکام التواکاشکار

 گول//ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں تعمیروترقی کی سرگرمیاں ماند پڑی ہوئی ہیں اور صورتحال دیکھ کر یہ ادراک ہوتاہے کہ ایسی سڑکیں بھی زیر تعمیر ہیں جنہیں کئی دہائیوں قبل شرو ع کیاگیاتھا۔ گول میں جنگلات روڈ جو کافی پرانا روڈ ہے ، محکمہ تعمیرات عامہ کی عدم توجہی کا منہ بولتاثبوت ہے۔یہاں پر محکمہ جنگلات کا پرانا دفتر بھی ہے اور جب سے حالات ناسازگار ہوئے تو 58آ ر آر کا کیمپ بھی قائم کیاگیااور یہ جنگلات جو گول کوچاروں طرف سے ملاتا ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اس روڈ پر ایک ایسا پل جو لکڑی کے ستونوں سے بنا ہوا ہے ،کو ابھی تک جدید تقاضوں کے مطابق نہیں بنایاگیابلکہ یہ بھی تبھی بنایاگیاجب سڑک بنی ہوگی ۔ اگر دوسری سڑکوں پر پلوں کی بات کی جائے یہی تصویر سامنے آتی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق خزانہ عامرہ سے لاکھوں نکال تو لئے لیکن ندی نالوں پر پل نہیں بنے ، جاپہ ، شیر لی ، چنا ، ، گگر سولہ وغیرہ

مزید خبریں

مہور میں درجنوں گاؤں برقی رو سے محروم زاہد ملک   مہور//سب ڈویژن مہور کے دور دراز علاقہ جات میں اس دور میں بھی درجنوں گاؤں بجلی جیسی سہولیات سے محروم ہیں۔اگرچہ جموں کشمیر کو سوبھاگیہ سکیم کے تحت صد فیصد بجلی فراہم کرنے کیلئے ایوارڈ سے نوازہ گیا مگر سب ڈویژن مہور کے کئی ایک گاؤں ابھی بھی بجلی کا بلب دیکھنے کیلئے ترس رہے ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ اس ڈیجیٹل دور میں بجلی کی غیر موجودگی میں کوئی بھی کام کرنا ممکن نہیں لیکن وہ لوگ ابھی بھی قدیم انسانوں کی طرح روایتی طور سے گھروں میں موم بتیاں جلا کر روشنی کا بندوبست کرتے ہیں۔سب ڈویژن مہور کے دیول بٹ پورہ،گلابگڑھ،دیول ڈوگاہ،کیدورہ،نہوچ،شبراس،اڑبیس،بگوداس وغیرہ علاقہ جات میں ابھی تک بجلی فراہم نہیں کی گئی۔لوگوں کے مطابق اگرچہ گزشتہ سال محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی لگانے کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن کئی ایک گاؤں میں بجلی