تازہ ترین

گول میں ضلع ترقیاتی کمشنر کادربار خواب بن کر رہ گیا

 گول//گول سب ڈویژن میں لوگوں کے بڑھتے مسائل پر عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن سے مطالبہ کیا کہ یہاں پر ایک عوامی دربار لگایا جائے تا کہ عوامی مسائل حل ہو۔ضلع میں ہر نئے آنے والے ڈی سی کا پہلا دربار ہوتا ہے اور آج تک کسی ڈی سی نے دوسرا دربا رنہیں کیا اور پہلے دربار میں عوامی مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی اب ٹھنڈے بستے میں پڑے ہوئے ہیں ۔ مقامی لوگوںنے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاںہر آنے والا نیا ڈی سی دربار کرتا ہے اور دوسرا دربار خواب ہی رہ جاتا ہے ۔مقامی لوگوںکا کہنا ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ نے گزشتہ سال گول میں ایک عوامی دربار منعقدکیا تھا اجس دوران بہت سارے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن اُس کے بعد انہوںنے یہاں پر دربار نہیں کیا جس وجہ سے وہ مسائل جوں کے توں ہیں ۔ گول کی تمام سڑکوں کی حالت نہایت ہی ابتر ہے ۔ بازار سے نکلنے

گول پنچایت اے میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

گول//گول کی پنچایت گول اے میں آیوشاآیورویدک کے تحت تشخیصی کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس کا اہتمام سرپنچ گول اے گلزار احمد تراگوا ل نے کیا ۔اس موقعہ پر ایس ڈی پی او گول محمد رفیع گیری و شہباز مرزا مہمان خصوصی کے طورپر موجود تھے ۔ کیمپ میں بہت سارے معزز شہریوں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقعہ پر ڈاکٹروں نے بڑی تعداد میں مریضوں کاطبی معائنہ کیااورانہیں صحت مند زندگی بسر کرنے سے متعلق اہم مشورے دیئے ۔ اس دوران ادویات بھی مناسب قیمتوں پر دستیاب رکھی گئی تھیں تا کہ تشخیص کے بعد لوگوں کو دوائی لانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے ۔ایس ڈی پی او گول محمد رفیع گیرے نے اس طرح کے مزید کیمپ منعقد کرنے کی امید کی ۔انہوں نے کہا کہ اگر مزید کیمپ لگیں گے تولوگوں کو راحت ملے گی ۔ اس موقعہ پر سرپنچ گول اے گلزا ر احمد تراگوال نے بتایا کہ اس طرح کے مزید کیمپ لگائے جائیں گے اور گول میں اگر چہ ایک سب ضلع ہسپتال ہے لیکن یہاں

کیشوان حادثے کے بعد بھی حکام غفلت میں

کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں جہاںحادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے وہی دوسری جانب ڈرائیور ائورلوڈنگ کرنے سے بھی گریز نہیں کررہے جس کے سبب ہر وقت حادثات کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ اگرچہ ٹریفک انتظامیہ و پولیس محکمہ کی طرف سے مسلسل ناکے لگائے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی گاڑی والے ائورلوڈنگ کرنے میں پوری طرح مصروف نظر آرہے ہیں اور حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ اگرچہ قصبہ و اس کے گردونواح میں ائورلوڈنگ میں کمی ہوئی ہے لیکن ضلع کے دورافتادہ گائوں کی طرف جانے والے روٹوں پرڈرائیور من مانے طریقے سے مسافروں کو گاڑیوں میں بھرتے ہیں اور آئے روزسوشل میڈیا پر ان گاڑیوں کی ائورلوڈنگ کی ویڈیوز و تصاویر دیکھی جاسکتی ہے جہاں مسافر نہ صرف گاڑیوں کے اندر بلکہ چھتوں اور گاڑی کے ساتھ بھی لٹکے ہوئے ہوتے ہیں،جو حادثات کو ہر وقت دعوت دینے کے مترادف ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کی کہ جو کوئی بھی ائو

وارڈ نمبر8 اپر ٹکسن میں ٹرانسفارمر خراب

مہور//مہور کے گاؤں ٹکسن کے وارڈ نمبر8اپر ٹکسن میں ڈیڑھ ماہ سے ٹرانسفارمر خراب پڑا ہے جس کی وجہ سے لوگ گھپ اندھیرے میں ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل علاقہ کا ٹرانسفارمر خراب ہوگیا تھاجس کو اگر چہ محکمہ کی جانب سے ٹھیک کرانے کیلئے لیا گیا لیکن اس کے بدلے خراب ٹرانسفارمر واپس لایا گیا اور اس کو دوبارہ ٹھیک کرانے کیلئے بھی نہیں لیا گیا جس کے باعث پورے وارڈ کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں نے یہ بھی شکایت کی کہ اس ٹرانسفارمر کا ایک ہی Phase چل رہا تھاجبکہ اس میں تین Phaseہوتے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ڈیجیٹل دور میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پوری دنیا سے کٹ کر رہ گئے ہیں کیوںکہ ان کے موبائل بند پڑے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ انہیں موبائل چارج کرنے کیلئے دوسرے گاؤں میں جانا پڑت

شریف نیاز کا بلاک چنگا بھلیسہ کا تین روزہ دورہ

جموں//سابق وزیر اور اے آئی سی سی ممبر محمد شریف نیاز نے بھلیسہ کے بلاک چنگا کی پنچائت ٹانٹلی ،بسران ،انارا اور گوڑاکا کا تین روزہ ٹور مکمل کیا ۔اس دوران نیاز نے کئی عوامی میٹنگیںکیں۔اس دوران عوام نے درپیش مسائل سے انکو جانکاری دیتے ہوئے ان کے ازالہ کی مانگ کی ۔پریس بیان کے مطابق عوام نے پینے کے پانی کی قلت ،بجلی کی کٹوتی دور کرنے اور راشن ڈپوئوںپر راشن پروقت دستیاب کرانے وغیرہ مطالبات سامنے رکھے ۔نیاز نے سرکار و ضلع انتظامیہ سے مانگ کی وہ لوگوںکو پینے کی پانی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے پرانی پائپوںکی تبدیلی و مرمت کئے جانے اور بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور درختوںسے تاریں ہٹانے کی مانگ کی ۔مزید کہا کہ منریگا کی اجرت کو ایک سو دن سے دو سو کئے جانے اور سالوںسے بقایا اجرت فوری واگذار کئے جانے کی مانگ کی ۔محمد شریف نیاز نے راشن ڈپوئوںپر بر وقت راشن کی سپل

لعل درمن فیسٹیول کے سلسلے میں اجلاس منعقد

ڈوڈہ //لعل درمن فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے مقصد سے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈوئیفوڈ کی طرف سے میونسپل کمیٹی ڈوڈہ کے صدر وید پرکاش گپتا اور کونسلروں کی ایک میٹنگ طلب کی گئی ۔اس موقعہ پر بتایاگیاکہ لعل درمن میلے کا مقصد علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیناہے ۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے عہدیداران سے مخاطب ہوکر کہاکہ عوامی نمائندے ہونے پر ان پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اوروہ انتظامیہ کا اٹوٹ حصہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس میلے کے دوران بھرپور تعاون دیاجائے تاکہ اس فیسٹیول کو کامیاب بنایاجائے ۔میونسپل کمیٹی کے عہدیداران کی طرف سے یقین دلایاگیاکہ انتظامیہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کیاجائے گا۔اس موقعہ پر دیگر افسران بھی موجو دتھے ۔

مزید خبرں

سمگلنگ کی کوشش ناکام ۔6مویشی بازیاب زاہد ملک    ریاسی //پولیس نے مویشی سمگلنگ کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ریاسی ضلع میں 6مویشیوں کو بازیاب کیاجنہیں غیر قانونی طور پر دوسری جگہ سمگل کیاجارہاتھا۔ایس ایس پی ریاسی نیشا نتھیال کی ہدایت پر پولیس تھانہ چسانہ کی ایک ٹیم نے مصدقہ اطلاع ملنے پر 6مویشیوں کو بازیاب کرایا۔پولیس کے مطابق اس سلسلے میں مویشی سمگلر ممتاز احمد ولد عبداللہ ساکن بیگوداس کو حراست میں لیاگیاہے ۔پولیس نے بتایاکہ ان مویشیوں کو غیر قانونی طریقہ سے کشمیر منتقل کیاجارہاتھا ۔اس ضمن میں پولیس تھانہ چسانہ میں ایف آئی آر زیر نمبر34/19زیر دفعہ 188کاکیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔یہ کارروائی ایس ڈی پی او مہور ذاکر شاہین مرزا اور ایڈیشنل ایس پی ریاسی شیو کمار چوہان کی نگرانی میں انجام دی گئی ۔    رام بن کے دور افتادہ علاقے