تازہ ترین

’’ بیک ٹو وِلیج ‘‘ پروگرام کے چوتھے دن چناب خطہ میں مختلف سرگرمیاں جاری

 جموں//عوامی رابطے کے پروگرام ’’ بیک ٹو وِلیج‘‘پروگرام کے تحت چناب ویلی اضلاع میں ریاستی حکومت کے نامزد افسران نے لوگوں کی دہلیز پر جاکر اُن کے مسائل و مطالبات بغور سنے ۔ رام بن میں ضلع کے 31پنچایتو ں میں بیک ٹو ولیج پروگرام منعقد کیا گیا۔ان پنچایتوں میں گول ، سنگالڈ ،گندھاری اور گنڈی دھرم بلاک شامل تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے پروگرام کی عمل آوری کے سلسلے میں کئی پنچایتوں کا دورہ کیا اور حکومت کی طرف سے چلائے جارہے پروگرام و سکیموں کی عمل آوری کا فیڈ بیک لوگوں سے حاصل کیا۔لوگوں نے اس موقعہ کئی ترقیاتی مسائل اُبھارے جن میں ڈرینوں کی تعمیر ، سڑکوں پر تار کول بچھانے ، بجلی و پینے کے پانی کی فراہمی ، ایم جی نریگا کے تحت مختلف کاموں کی عمل آوری ،کلوٹوں کی تعمیر و مرمت ، پاور سپلائی سکیموں کی مرمت ، عملے کی کمی اور طبی و تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو

ڈگری کالج بٹوت کی کلاسوں میں تاخیرپر تشویش کااظہا ر

 بٹوت// نوقائم شدہ گورنمنٹ ڈگری کالج بٹوت میںریاستی گورنرانتظامیہ کی یقین دہانی کے باوجودکلاسوں کا آغازہونے میں تاخیر ہورہی ہے ۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوے پی ڈی پی لیڈرشامون احمدمیر کاکہنا تھا کہ ڈگری کالج بٹوت کا قیام بٹوت وگردنواح کے علاقہ جات کے عوام کی دیرینہ مانگ وخواہش کی تکمیل ہوئی ہے اوریہ بٹوت کی موجودہ اورآنے والی نسلوں کی اعلیٰ تعلیم تک آسان رسائی کے لئے بڑی نعمت ثابت ہوگامگر یہ بڑے دُکھ و افسوس کی بات ہے کہ گورنرانتظامیہ بٹوت عوام کے ساتھ وعدے و یقین دہانی کے باوجودابھی تک کالج میں کلاسوں کاآغاز کرنے میںکامیاب نہیں ہوپائی ہے جس کی وجہ سے طلبا میں سخت بے چینی کی کیفیت پائی جارہی ہے۔ میرکے بقول بٹوت اور گردنواح کے علاقات سے تعلق رکھنے والے وہ سینکڑوںطلبا جوبٹوت سے باہرمختلف ڈگری کالجوںمیں زیر تعلیم ہیں،کواپنی تعلیم کوجاری رکھنے میں بیسوںقسم کی مشکلات کا سامنا درپیش ہے

جامع اہلحدیث رام بن میں عازمین کیلئے خصوصی تربیتی کیمپ

 بانہال // دارالحدیث السلفیہ امام آباد رام بن کی طرف سے ضلع کے عازمین حج کیلئے ایک روزہ تربیتی کیمپ مرکزی جامع مسجد اہلحدیث میں منعقد ہوا جس میں جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں زیرتعلیم اسکالرز کے علاوہ داعی طائف شیخ رحمت اللہ المدنی نے عازمین کو حج کے ارکان واجبات اور سنن کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کرتے ہوئے حج جیسی عظیم عبادت سے حاصل ہونے والے دروس سے مستفید کیا۔ الشیخ رحمتہ اللہ المدنی بتایا کہ حج کا احرام باندھ کر ہی مساوات اور انسانی برابری کا اظہار ہوتا ہے وہیں تلبیہ پڑھتے ہوئے اللہ کی وحدانیت اور عقیدہ توحید کااظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج جیسی عظیم عبادت سے ہی لسانی قومی اور برادری کی یکسانیت معلوم ہوتی ہے اور اتحاد واتفاق انسانی مساوات کا درس ملتا ہے۔ انہوں نے ضلع رام بن کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے حجاج کرام سے کہا کہ عالمی امن اور انسانی بھائی چارے اور امت مسلمہ

گول کی اندرونی رابطہ سڑکوں پر تارکول کے کام میں غیر معیاری میٹریل کا الزام

 گول// ضلع رام بن کے ضلعی ہیڈکوارٹر سے 52کلو میٹر کی دوری پر واقع سب ڈویژن گول کی اندرونی سڑکوں پر تارکول بچھانے میں بھاری مقدار میں خرد بردکئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے مقامی لوگوں نے سٹیٹ ویجی لینس اور تحقیقاتی ایجنسیوں سے تحقیقات کی مانگ کی ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گول میں بہت ساری اندرونی سڑکیں جن میں پولٹری فارم سے جرال محلہ ، پولٹری فارم سے موئلہ ،زیارت روڈ ، گول بائی پاس روڈ، زیرو پوائنٹ داچھن سے ششل روڈ، گول بس اسٹینڈ سے سلبلہ روڈ جن پر محکمہ آر اینڈ بھی سب ڈویژن گول نے ٹھیکیدار کے ساتھ ساز باز کر کے سڑکوں پر معمولی مقدار میں میکڈم بچھاکر منظر عام پرلایا اور خزانہ عامرہ سے جلد از جلد بلیں بھی نکالیں ۔ان کاکہناتھاکہ اگر چہ موقعہ پر محکمہ آر اینڈ بی کے آفیسران سے بھی اس سلسلے میں پوچھا گیا تھا لیکن انہوں نے اس کو تسلی بخش قرا ر دیا اور تین سال تک اس میں کوئی بھی خرابی پ

سیاحت کے فروغ کیلئے موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی

 بھدرواہ //بھدرواہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی جس میں 24موٹرسائیکل سواروںنے شرکت کی جن میں 3خواتین بھی تھیں ۔ یہ ریلی مشہور چھتہ گالاپاس سے ہوتے ہوئے گزری جس کا مقصد ایڈوینچر ٹورازم کو فروغ دیناہے ۔اس ریلی کا اہتمام محکمہ سیاحت ، بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور لکھنپور سرتھل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے کیاگیا۔ یہ اس نوعیت کی بھدرواہ میں پہلی ریلی تھی ۔ریلی کو ٹورازم دائریکٹر جموں اوم پرکاش بھگت نے ہری جھنڈی دکھاکر بسولی سے روانہ کیا اور رات کو بنی میں ٹھہرنے کے بعد یہ ریلی چھتہ گالا پاس بھدرواہ بسوہلی سڑک پر اتوار کو پہنچی جہاں بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او پرساد کھجوریہ نے ریلی کے شرکاء کا استقبال کیا ۔  

سروڑی نے سڑک حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی

 کشتواڑ//کشتواڑکے بندھارکوٹ میں ایک بھیانک موڑپرگاڑی حادثہ کاشکارہوئی جس میں بچوں وخواتین سمیت9افراد زخمی ہوگئے ، ان زخمیوں کاعلاج اسپتال میں چل رہاہے۔سابق رکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے علاوج ومعالجہ کامعائنہ کیا۔سروڑی یہاں حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع اسپتال کشتواڑ پہنچے جہاں یہ زخمی زیرعلاج ہیں۔ اُنہوں نے فرداً فرداً زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں دی جانے والی طبی خدمات بارے جانکاری حاصل کی۔اُنہوں نے طبی عملے وڈاکٹروں سے بھی ان کے علاج پرہورہی پیش رفت کی جانکاری لی اور ان سے تلقین کی کہ زخمیوں کو ہرممکن اور بہتر طبی سہولیت فراہم کی جائے تاکہ وہ جلد صحت یاب ہوں ۔زخمیوں میں سمرینہ بیگم، زرینہ بیگم، نندل لال، ریحانہ بیگم، بے بی اعظمیٰ، بشیر احمد، شکور دین سالو، صغرینہ بیگیم شامل ہیں۔سروڑی نے یقین دلایاکہ وہ ہرممکن مددکریں گے۔  

مزید خبریں

رہبر کھیل تحت منتخب ہوئے اساتذہ کوحکمنامہ ملے نہ پوسٹنگ  اساتذہ4 ماہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھا نے پر مجبور نصیر احمد کھوڑا ڈوڈہ// ریاست کے دیگر حصوں کی طرف ضلع ڈوڈہ میں رہبر کھیل کے تحت منتخب ہوئے اساتذہ جن کی تعداد 198بتائی جارہی ہے،کو ابھی تک چار ماہ کا وقفہ گذرنے کے باوجود ان کو نہ ہی آرڈر دیئے گئے ہیں اور نہ ہی ان کی تعیناتی یعنی پوسٹنگ عمل میں لائی گئی ہے جس کی وجہ  رہبر کھیل کے تحت لگائے گئے اساتذہ ابھی تک دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔رہبر کھیل کے تحت لگے ان اساتذہ نے بتایا کہ ان کی سلیکشن کے بعد تمام تر لوازمات مکمل کرلئے گئے ہیں اور ان سے نزدیکی تعلیمی اداروں میں ڈیوٹی سرانجام دینے کاکہاگیاہے مگر آج جبکہ چار ماہ کاوقفہ گذر گیا ہے،ان کو ابھی تک باضابطہ طورپر آرڈراجرا نہیں کئے گئے  اور نہ ہی ان کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ، جس کی وجہ سے وہ  سخت ذ