تازہ ترین

بٹوت میں 11واں تین روزہ سالانہ مانوسنت سمیلن اختتام پذیر

 شری گوروروی داس بھون بٹوت میں منعقدہ 11واں تین روزہ سالانہ مانوسنت سمیلن اختتام پذیرہوگیا۔ سمیلن کے اختتامی روز شوبھایاترانکالی گئی اوراس کے بعدڈیرہ سوامی جگت گیری ٹرسٹ پٹھانکوٹ کے سوامی گردیپ گیری جی مہاراج نے عقیدت مندوں سے خطاب کیا۔اس دوران گوروروی داس کے عقیدت مندوں نے ریاست اوربیرون ریاست سے بڑھ چڑھ کرسمیلن میںپہنچ کربھجن کیرتن میں حصہ لیا۔قبل ازیں سنیچروار کوبٹوت بازارمیں پربھات پھیری نکالی گئی اورجمعہ کے روزسمیلن کاآغاز اکھنڈپاٹھ، آرتی ارداس اوربھجن کیرتن سے ہواتھا۔اس سمیلن نے تین روزتک لنگربھی جاری رہا۔گوروگیری جی مہاراج نے عقیدت مندوں پرزوردیاکہ وہ روی داس کے درس کواپنی زندگی میں عملی طورپراپنائیں۔اس دوران ضلع اورپولیس انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔

آل انڈیاغفران میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ

 ڈوڈہ//سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ میں جاری 15ویں آل انڈیاغفران میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ 2019 میں اتوارکے روز کھیلے گئے ایک میچ میں جوڑا کرکٹ کلب (جے سی سی )ڈوڈہ نے فرینڈس کرکٹ کلب ٹھاٹھری کو19 رنوں سے شکست دے کرمیچ جیت لیا۔ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے جوڑاکرکٹ کلب  ڈوڈہ نے 20اوروں میں  8وکٹوں کے نقصان پر181 رن بنائے۔اس دوران سندیپ کمارنے 46 جبکہ پردیپ منش نے 35 رن بنائے ۔بالنگ کرتے ہوئے فرینڈس کرکٹ کلب ٹھاٹھری کی طرف سے عمرگنائی ،عمران لطیف اورعادل جان نے بالترتیب دودووکٹیں حاصل کیں۔جوابی پاری کھیلتے ہوئے فرینڈس کرکٹ کلب ڈوڈہ ہدف کوحاصل نہ کرسکی اور20 اوروں میں 9 وکٹوں پر162رن ہی سکورکرسکی اورا س طرح میچ کو19رنوں سے ہارگئی ۔اس دوران عمرگنائی نے شانداربلے بازی کرتے ہوئے 62 رنوں میں 100 رن جبکہ عادل جان نے 12رن سکورکئے۔جوڑاکرکٹ کلب ڈوڈہ کی طرف سے بالنگ کرتے ہوئے پردیپ

ست گروسیواٹرسٹ بٹوت کاایثار

 بٹوت //ست گروسیوا ٹرسٹ بٹوت نے سوامی بھونیشوری دیوی کی قیاد ت میں گیتابھون بٹوت میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران غریب اورمستحق لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ ٹرسٹ کے صدرہری کرشن اروڑہ نے کہاکہ ہم نے 450غریب لوگوں کو125 سوٹ، 100 بیگوں کے علاوہ فی فرد 10 کلوآٹا، 5کلوچاول اور5کلومکس راشن تقسیم کیا۔یہ پروگرام تین روزہ 28ویں سالانہ دھرم روہانی سنت سمیلن کے اختتامی روز سوامی رامیش ورانڈ کی یادمیںمنعقدکیاگیا۔میونسپل کمیٹی بٹوت کے صدررویندرسنگھ، پرنسپل ہائرسکینڈری سکول بٹوت ایس کے نندا، نائب تحصیلدار بٹوت جگل کشوربھارتی ،صدربیوپارمنڈل بٹوت سنجے گپتااوردیگرمعززین بھی تقریب میں موجودتھے۔  

چوگان میدان کی صفائی کیلئے مہم کااہتمام

 کشتواڑ//تاریخی چوگان گرائونڈکوصاف ستھرارکھنے ے مقصدسے فوج اورمقامی نوجوانوں نے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صفائی مہم کااہتمام کیاجس میں معززین ،نوجوانوں اوربچوں نے جوش وجذبے سے حصہ لیا۔ اس موقعہ پر نوجوانوں نے قصبہ کشتواڑ  کے لوگوں سے اپیل کی  کہ وہ اپنے آس پاس کو صاف ستھرا رکھیں اورچوگان گرائونڈکے اندر پالی تھین و دیگرغیر ضروری  چیزیں نہ لائیں جس سے یہاں کی سبزا زاری کونقصان نہ پہنچے جبکہ صفائی صرف ایک ہی دن تک محدود نہیں رہنی چاہیئے  بلکہ اس عادت  کومعمول بنالیناچاہیئے ۔اس موقعہ پر فوج کی 26 آر آر کے او سی  میجر دگ وجے سنگھ اور ان کی ٹیم نے بھی حصہ لیا انھوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور اس  مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پرزوردیا۔مہم میں  شامل نوجوانوں و بچوں نے فوج ،میونسپلٹی اور پی ایچ ای کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس مہم میں ان کی

قصبہ کشتواڑ کے ناگنی علاقہ میںنوائد بچے کی نعش بوری سے برآمد

 کشتواڑ//ضلع ہیڈکوارٹر کشتواڑ سے چند کلومیڑ کی دوری پر واقع علاقہ ناگنی میں ایک بوری سے نوزائدبچے کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ذرائع  کے مطابق  علاقہ کے لوگ کھیتوں میں  کام کرنے جارہے  تھے اوراس دوران ان کی نظر کھیت میں جھاڑیوں کے پاس  پڑی ایک مشکوک بوری پر پڑی جس کے بعداس کی اطلاع پولیس کو دی گئی ،اطلاع ملنے پرپولیس ٹیم جائے موقعہ پر پہنچی ،اورتلاشی لینے پربوری کے اندرسیایک نوزائد بچے کی نعش کوپایا،پولیس نے نعش کو سب ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اسے نزدیکی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ایس ایچ او کشتواڑ اعجاز  وانی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ  پولیس نے  ایک معاملہ ایف آئی ارنمبر 118 زیر دفعہ 318 آر پی سی کے تحت پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں درج کیا ہے اور کاروائی شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے اس طرح کے واقعات قصبہ

مزید خبریں

ہائی سکول سناسرکوہائرسکینڈری کادرجہ توملا لیکن کوئی بھی لیکچرارتعینات نہیں    عملے کے بغیرہی گیارہویں جماعت کی کلاسزشروع کردیں،فائنل امتحانات میں محض چارماہ باقی  ارشد کاظمی  بٹوت //خطہ جموں کے ضلع رام بن میںقدرتی حُسن کے لیے ملک کے کونے کونے میں اپنی ایک منفرد پہچان کا حامل علاقہ بٹوت حکومتی عدم توجہی کاشکارہے جس کی وجہ سے تحصیل بٹوت کی نہ صرف تعمیروترقی بُری طرح متاثرہورہی ہے بلکہ تعلیمی نظام بھی تنزلی کاشکارہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق تحصیل بٹوت کے متعدداسکولوں میں اساتذہ کی شدیدقلت ہے جس کے سبب طلباکی تعلیم متاثرہورہی ہے۔پہاڑی دشوار گزار علاقہ سناسر میں ایک طویل عوامی جہدو جہد کے بعد ہائی سکول سناسرکوریاستی گورنرانتظامیہ نے گزشتہ سا ل آرڈرنمبر 735/9/6/2018کے تحت  ہائر سکینڈری کا درجہ دیاتھا،سکول ہذاکوہائرسکینڈری کادرجہ تو مل گیا مگر عوام سناسر کاک