تازہ ترین

سب ڈویژن گول کی بیشترسڑکیں بدحالی کاشکار

 گول ۔سلبلہ سڑک کی مرمت، داڑم رابطہ سڑک کی بحالی اورچناسڑکوں پرتعمیراتی کام شروع کرنے کامطالبہ   گول //خطہ چناب میں سڑکوں کی خستہ حالت کی وجہ سے ہر روز کسی نہ کسی مقام پر جان لیوا حادثہ ہوتا ہی ہے اور سرکار کا دعویٰ ہے کہ ان حادثات کی روک تھام کے لئے اعلیٰ سطحی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیںلیکن سالہا سال سے تعمیر ہو رہی سڑکوںکی حالت اتنی خستہ ہے کہ یہاں گاڑی تو دور انسانوں کو چلنا بھی دشوار گزار ہے ۔اس کی تازہ مثالیں خاص کر کے ضلع رام بن کے دور دراز علاقوں میں پائی جاتی ہیں ۔ گول میں بہت ساری ایسی سڑکیں ہیں جن پر سالہا سال سے تعمیری کام ٹھپ پڑا ہے ، جمن گاگرہ روڈ کی بات کریں ، یا چنا کو ملانے والی سڑک کی جو پی ایم جی ایس وائی کے تحت آتی ہیں لیکن ان پر تعمیری کام شروع نہیں کیا جا رہا ہے ۔ گول سلبلہ روڈ جو محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے تحت ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پچھلے ہی سال

اے سی آرکشتواڑنے لچ خانزادہ گائوں میں عوامی دربارلگایا

کشتواڑ//لوگوں کی پریشانیوں کاازالہ کرنے اوراراضی مالکان میں معاوضہ تقسیم کرنے کے سلسلے میں کلکٹرلینڈایکویزیشن کشتواڑ(اسسٹنٹ کمشنرریونیو)ڈاکٹرعامرحسین نے فیلڈعملے کے ہمراہ لچ خانزادہ گائوں میں عوامی مسائل ازالہ کیمپ کاانعقادکیا۔اس دوران کیمپ میں اے سی آرکشتواڑکے علاوہ انچارج تحصیلدار کشتواڑ،جاویدکھانڈے ،خورشیداحمد،ریڈربرائے اے سی آرکشتواڑ، کاشف دفترپٹواری لینڈایکویزیشن ،عابدویری پٹواری،لینڈایکویزیشن ،ستیش پٹواری حلقہ مٹااورلینڈایکزیشن ٹیم وتحصیل کشتواڑکے دیگرافسران اوراراضی مالکان موجودتھے۔کیمپ کاانعقاد ڈی سی کشتواڑانگریزسنگھ راناکی ہدایات پرکیاگیاتھا۔آئی آرپی 5ویں بٹالین کمپلیکس کی تعمیرکیلئے لینڈایگزیشن عمل چندبرس پہلے شروع ہواتھاجس کے تحت 61 کنال اور1مرلہ اراضی حاصل کی گئی تھی جس کامعاوضہ 8.86کروڑروپے بنتاتھا۔اس دوران 4.105کروڑ روپے 39 اراضی مالکان کوموقعہ پردیاگیا۔ایک نان اگریری

چنگام کشتواڑ میں ’عوام ۔فوج دوستی‘ موضوع پرلیکچر

کشتواڑ//خطے میں امن اوربھائی چارے کوفروغ دینے کے مقصدسے فوج کی جانب سے چنگام کشتواڑمیں ’عوام ۔فوج دوستی ‘موضوع پرایک لیکچرکاانعقادکیاگیا۔اس دوران پروگرام میں مختلف مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ فوج عوام کی حفاظت اورملک کی خدمت کیلئے کام کررہی ہے ۔انہوں نے لوگوں پرزوردیاکہ وہ فوج کے ساتھ دوستانہ تعلقات بحال رکھیں۔مقررین سماج کے تمام مذاہب کے لوگوں پرزوردیاکہ وہ امن اورسماج میں بھائی چارے کوفروغ دینے کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم تیارکریں ۔انہوں نے کہاکہ متنوع سماج کی خصوصیات کے بارے میں خیالات کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں امن اوربھائی چار ہ کوعام کرناوقت کاتقاضاہے ۔پروگرام میں شامل لوگوں نے منتظمین کوامن کیلئے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔۔انہوں نے کہاکہ ہم برداشت اوربھائی چارے اورمتنوع معاشرے میں یقین رکھتے ہیں۔مقامی لوگوں نے فوج

رام بن میں معمرشہریوں کیلئے ملٹی سروس کیمپ کاانعقاد

رام بن//ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے ) رام بن اورضلع پولیس رام بن کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ پولیس لائن رام بن میں  یواین ورلڈایلڈرس ابیوزڈے یعنی بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی مخالف دن کی مناسبت سے معمرشہریوں کیلئے منعقدہ ایک ملٹی سروس کیمپ اختتام پذیرہوگیاہے۔اس دوران کیمپ کی نگرانی ایس ایس پی رام بن انیتاشرماکررہی تھیں۔اختتامی تقریب کے دوران سیکریٹری  ڈی ایل ایس اے رام بن امت شرما نے کیمپ کے اغراض ومقاصدبیان کئے ۔انہوں نے پیرامیڈیکل فورس اہلکاروں اورجیل کے معززقیدیوں کومعمرشہریوں کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ بزرگوں کے ساتھ اچھاسلوک کیاجاناچاہیئے اوراس طرح کے پروگراموں سے عوام اورپولیس کے درمیان رابطہ مضبوط ہوتاہے ۔انہوں نے نوجوانوں پرزوردیاکہ وہ معمرشہریوں کی عزت کریں اوران کے ساتھ اچھابرتائوکریں۔اس دوران شرکاکی طرف سے پیش کئے گئے متعددمسائل کا

بھدرواہ کے جانبازنائب صوبیدارچونی لال کی 12ویں برسی

بھدرواہ //فوج کی بھدرواہ نشین راشٹریہ رائفلزنے ہندوستانی فوج کی تاریخ میں سب سے زیادہ اعزازات حاصل کرنے والے جوان نائب صوبیدارچونی لال کی ملک کیلئے دی گئی قربانی کویادکرنے کیلئے اس کی 12ویںبرسی کوشہیدی دیوس کے طورپرمنایا۔نائب صوبیدارچونی لال کاتعلق بھدرواہ کے سوتھ گائوں سے تھا اوروہ 24جون 2007 کوکپواڑہ سیکٹرمیں دراندازوں کے ساتھ ایک تصادم میں جان بحق ہوئے تھے۔نائب صوبیدارچونی لال ،8ویں بٹالین جیکلائی کے واحدسولجرتھے جنھوں نے سینامیڈل،ویرچکرااوراشوک چکرا(بعدازمرگ) حاصل کیاتھاکی خدمات کو4آرآرنے برسی کے موقعہ پرلیک ویوئوریزورٹ گاٹھہ بھدرواہ میں یادکیا۔اس دوران آنجہانی نائب صوبیدارچونی لال کے مجمسے پرسول لوگوں،پولیس وفوج کے افسران کے علاوہ جنرل آفیسرکمانڈنگ ڈیلٹافورس ،سی او4آرآرنے ہارڈالے۔اس موقعہ پر 50سے زائد مقامی ایکس سروس مین، وارویٹرنس اوراین سی کیڈٹس کے علاوہ بھدرواہ تحصیل کی و

مذہبی رواداری کوفروغ دینے کی کوشش

کشتواڑ//جہاں ملک میں عدم تشدد اورفرقہ وارانہ تنائوکاماحول ہے وہیں گزشتہ روزکشتواڑقصبے میں جموں کشمیرپیپلزمومنٹ پارٹی کے مسلم کارکنوں نے ڈاکٹرشاہ فیصل کے انسانیت کی خدمت کے مشن کوفروغ دیتے ہوئے مندھل ماتایاتراپرآئے یاتریوں میں کھانا،پانی اوردیگرامدادسامان تقسیم کیا۔اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کااہتمام جے کے پی ایم کوآرڈی نیٹر حلقہ اندروال توصیف خالدنے مذہبی رواداری کوفروغ دینے کیلئے کیاتھاجس کے تحت 300سے زائد یاتریوں میں کھانااوردیگرکھانے پینے کاسامان بشمول بسکٹس، کیلے وغیرہ تقسیم کیا۔

تلواڑہ ریاسی میں عوام ۔پولیس اجلاس منعقد

ریاسی//ایڈیشنل ایس پی ریاسی شیوکمارسنگھ چوہان کی نگرانی میںکمیونٹی ہال تلواڑہ میں پولیس۔عوام اجلاس کاانعقادکیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران لوگوں کودرپیش مسائل مثلاً پانی کی قلت ، بجلی کی لوڈشیڈنگ، طلباء کیلئے ٹرانسپورٹ سہولیات کے فقدان وغیرہ کوزیربحث لایاگیا۔اس موقعہ پر پولیس افسران نے لوگوں کومسائل متعلقہ حکام کے ساتھ زیربحث لاکران کاازالہ کرانے کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران پولیس افسران نے مقامی لوگوں پرزوردیاکہ وہ سماج  کو منشیات کی لعنت سے دورکرنے کیلئے تعاون دیں ۔اس موقعہ پر وسیم ہمدانی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرریاسی ،اشونی کمارایس ایچ اوریاسی، پرشوتم کمار،انچارج پولیس پوسٹ تلواڑاورعلاقہ کے معززین موجودتھے۔  

بھدرواہ میں ’بزرگوں کی عزت کی بحالی ‘مہم اختتام پذیر

بھدرواہ//ڈسٹرکٹ لیگل سروسزاتھارٹی بھدرواہ کے زیراہتمام سب ضلع ہسپتال بھدرواہ میں منعقدہ ایک ہفتے تک ’ایجنگ وِد ڈگنٹی‘موضوع سے متعلق چلنے والا بیداری پروگرام اختتام پذیرہوگیاہے ۔پروگرام سول انتظامیہ کے تعاون سے چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسزاتھارٹی بھدرواہ ،پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈسیشنس جج بھدروا ہ اشوک کمارشون کی صدارت اورسیکریٹری ڈی ایل ایس اے بھدرواہ سوشیل سنگھ اورچیئرپرسن تحصیل لیگل سروس کمیٹی بھدرواہ رینوگپتاکی مجموعی نگرانی منعقد کیاگیاتھااورپروگراموں کوممبرسیکریٹری جے اینڈکے سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی سرینگرنے انوگرھاریجنل ریسورس اینڈٹریننگ سنٹرآن ایجنگ نے ترتیب دیاہے جن کامقصد عمررسیدہ لوگوں کودرپیش چیلنجزسے متعلق سماج کوبیدارکرناہے۔علاوہ ازیں ڈی ایل ایس اے نے عمررسیدہ افرادکیلئے ایک طبی کیمپ کاانعقادبھی کیاجس کاافتتاح پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈسیشنس جج نے کیا۔اس موقعہ پر بلاک میڈیکل افس

مزید خبرں

ضلع ڈوڈہ کے کونسلروں کامشاہرہ وسہولیات فراہم کرنے کامطالبہ  ْصوبائی کمشنر اورڈی سی کے ذریعے حکومت کومیمورنڈم ارسال کیا ڈوڈہ //میونسپل کمیٹی ڈوڈہ،بھدرواہ اورٹھاٹھری سمیت ضلع ڈوڈہ کی میونسپل کمیٹیوں کے منتخبہ نمائندوں نے امتیازکے خلاف آوازبلندکرتے ہوئے حکومت سے مشاہرہ اورسہولیات فراہم کرنے  کامطالبہ کیاہے۔اس سلسلے میں ضلع ڈوڈہ کے کونسلروں کاایک اجلاس آصف جہاں گتو،کونسلروارڈنمبر 12اورسابق صدر میونسپل کمیٹی ڈوڈہ کی صدارت میں منعقدہوا۔اس دوران مقررین نے کونسلروں نے حکومت سے مانگ کی کہ وہ منتخبہ نمائندوں کیلئے مشاہرہ اورسہولیات کاانتظام کرے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ایک میمورنڈم صوبائی کمشنرجموں اورضلع ترقیاتی کمشنرڈوڈہ کے ذریعے ریاستی گورنراورمرکزی حکومت کوروانہ کیاگیا۔اس دوران کونسلروں نے الزام عائد کیاکہ ریاستی حکومت نے وعدہ کیاتھاکہ منتخبہ نمائندوں کوقانون سازوں کی