تازہ ترین

علیحدہ ’چناب ویلی ہل ڈیولپمنٹ کونسل ‘کے قیام کامطالبہ

سابقہ ضلع ڈوڈہ  کے باغیورعوام سے جدوجہدمیںبڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی اپیل  بھدرواہ //سابق ممبرپارلیمنٹ اورنیشنل کانفرنس لیڈر شیخ عبدالرحمن نے کہاہے کہ آل پارٹی ایکشن کمیٹی (اے پی اے سی ) خطہ چناب کو’چناب ویلی ہل ڈیولپمنٹ کونسل ‘کادرجہ دلانے کیلئے تمام فریقین کے تعاون سے پھرسے مہم شروع کرنے کیلئے ہرممکن جتن کرے گی ۔نیشنل کانفرنس لیڈراورنائب صدرانڈین چیپٹرآف بھارت بنگلہ دیش پاکستان پیپلزس فورم شیخ عبدالرحمن نے ان خیالات کااظہاریہاں بھدرواہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔شیخ عبدالرحمن نے کہاکہ وادی چناب کے لوگ گزشتہ دودہائیوں سے علیحدہ چناب ویلی ہل ڈیولپمنٹ کونسل کے قیام کی مانگ کولے کرپرامن جدوجہدکررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری مانگ ہے کہ لداخ، لہول۔سپتی اوردارجیلنگ کی طرزپروادی چناب کی توقعات کااحترام کرنے کیلئے خطے کی ترقی اورمعاشی بہبود یقینی بنانے کیلئے

کشتواڑسنتھن قومی شاہراہ پرماروتی کارپسی کی زدمیں آگئی

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کو وادی کشمیرسے جوڑنے والی کشتواڑ۔سنتھن قومی شا ہرہ پر گزشتہ روز صبح کے وقت کڑیا پل کے قریب پسی گر آئی جس کی زدمیں ایک ماروتی گاڑی زیر نمبر JK17-2798 آگئی تاہم گاڑی میں سوارمعجزاتی طورپربال بال بچ گئے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز صبح 9بجے کے قریب  پیش آیا۔مقامی لوگوں کا کہنا  ہے کہ کڑیا پل سے کچہن کے لیے سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے جس کے پیش نظر پتھر وں اورمٹی کو نکال کرپھینکا جاتا ہے جو نیچے سڑک پر گرتی ہے جس کے سبب سڑک پر چلنا خطرے سے خالی نہیں رہتا ہے اورآئے روزاس سڑک پرپتھرگرتے رہتے ہیں۔گزشتہ روزایک ماروتی گاڑی اس سڑک سے گزررہی تھی ،اوپرسے اچانک ایک پسی گرآئی جس کی وجہ سے گاڑی کونقصان پہنچاتاہم اس میں سوارمسافرمعجزاتی طورپرمحفوظ رہے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ اس سڑک کی حالت نہایت خستہہو چکی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ ہرروزاس سڑک سے ہزاروں گاڑیاں گزرتی

اے ڈی ڈی سی رام بن نے مہر۔نیرا۔گنوٹ سڑک کامعائینہ

رام بن//ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈی ڈی سی )رام بن نواب دین کسانہ نے پی ایم جی ایس وائی محکمہ کے انجینئروں کے ہمراہ مہر۔نیرا۔گنوٹ سڑک کامعائینہ کیا۔اس دوران اے ڈی ڈی سی نے سڑک کے 3/119سے 10 کلومیٹراور10/400 آرڈی کی تعمیرمیں متعددبے ضابطگیاں پائیں جن میں چوڑائی کی کمی ،سڑک کیلئے حاصل کی گئی اراضی کے دونوں اطراف قبضہ ، بائونڈری پلرس نہ ہٹانا، مرمتوں کارکھ رکھائونہ کرناوغیرہ شامل ہیں ۔نواب دین نے محکمہ کے انجینئروں کوہدایات دیں کہ وہ سڑک کی چوڑائی ،ڈرینج ایج سسٹم کوبہتربنانے کے علاوہ قواعدکوملحوظ خاطررکھاجائے۔پی ایم جی ایس وائی کے اہلکاران نے بتایاکہ قابضین کونوٹس جاری کرنے کے باوجودقبضہ نہیں چھوڑاجارہاہے۔انہوں نے محکمہ مال اورپی ایم جی ایس وائی کوہدایات دیں کہ وہ سڑک کی اراضی کوقبضہ سے چھڑانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔اے ڈی ڈی سی نے پی ایم جی ایس وائی افسران کوہدایات دیں کہ وہ

نیشن فرسٹ ٹرسٹ نے خون کے عطیہ کاعالمی دن منایا

رام بن //خون کے عطیے کے عالمی دن کے موقعہ پراس نیک عمل کی اہمیت کواُجاگرکرنے کے مقصدسے نیشن فرسٹ (این ایف )ٹرسٹ جوکہ ایک سماجی تنظیم ہے نے ڈسٹرکٹ اسپتال رام بن کے اشتراک سے ایک تقریب کاانعقاد کیا۔اس دوران تقریب میں چیف میڈیکل افسرڈاکٹرسیف الدین خان، ڈپٹی سی ایم اوڈاکٹراقبال بٹ، میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ضلع ہسپتال ڈاکٹرجے پی سنگھ اورچیئرمین نیشن فرسٹ (این ایف )ٹرسٹ نیرج سنگھ چب کے علاوہ ڈاکٹر،رضاکاراورضلع ہسپتال کے سٹاف ممبران موجودتھے۔اس موقعہ پر این ایف ٹرسٹ نے ضلع ہسپتال رام بن میںخون کے عطیہ کاایک کیمپ بھی منعقدکیاجس میں ٹرسٹ کے رضاکاروں بشمو ل ثاقب رفیق ، دھیرج سنگھ ، روہت کمار، امن دیپ سنگھ، انوراحمد، رگھوناتھ سنگھ ،انوراحمد، پرمویرسنگھ، کلیان سنگھ،ظہورماگرے اورشکیل احمدنے خون کاعطیہ دیا۔اس موقعہ پربولتے ہوئے چیف میڈیکل افسرنے کہاکہ اس سال ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن رضاکارانہ طورپربغیرکسی رقم

محکمہ لیبر رام بن کے زیراہتمام بٹوت میں بیداری کیمپ کاانعقاد

رام بن //محکمہ لیبررام بن نے جموں وکشمیربلڈنگ اینڈادر کنسٹرکشن ورکر ویلفیئر بورڈ (جے کے بی اوسی ڈبلیوڈبلیوبی ) کی طرف سے منظم وغیرمنظم ورکروں کیلئے چلائی جارہی بہبودسکیموں کی جانکاری عام کرنے کے مقصدسے بٹوت میں بیداری کیمپ کاانعقادکیا۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ لیبرکمشنر(اے ایل سی )رام بن راکیش اروڑہ مہمان خصوصی تھے ۔اس دوران پروگرام میںمحکمہ کے اہلکاران کے علاوہ بٹوت اورملحقہ علاقوں کے  معززین کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔اسسٹنٹ لیبرکمشنرنے تعمیراتی ورکروں اورمزدوروں پرزوردیاکہ وہ حکومت کی طرف سے ان کی بہبودکیلئے چلائی جارہی سکیموں سے استفادہ کریں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ لیبراورجموں وکشمیربلڈنگ اینڈادر کنسٹرکشن ورکر ویلفیئر بورڈکی طرف سے تعمیراتی ورکروں اورمزدوروں کی بھلائی کیلئے سکیمیں چلارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ مزدورطبقہ ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اورحکومت ان کی بہبودکیلئے وعدہ بندہے

پرائمری سکول چدوس نیل بانہال کی غیرمتعین حدودسے طلبامشکلات سے دوچار

حکام خواب خرگوش میں ،سرکاری اراضی کی نشاندہی کرنے میں تاخیرپرعوام برہم  بانہال // تعلیمی زون بانہال کے گورنمنٹ اپر پرائمری سکول چدوس نیل میں 135 بچے زیر تعلیم ہیں لیکن  1995 میں قائم اس سکول کی اراضی ابھی تک غیر متعین ہے اور کئی لوگ سکول اراضی پر قابض ہیں۔  اس سکول کیلئے ایک کھیل کے میدان کے نام پرکھیلو انڈیا کے تحت چار لاکھ روپے بھی منظور ہوئے ہیں لیکن سکول گراؤنڈ کا کام سکول کے حدود کی حد بندی نہ کئے جانے کی وجہ سے التوا میں پڑا ہوا ہے۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ سکول کے قیام کے وقت سنہ 1995 میں اس وقت کے معززین نے سکول ہذا کی عمارت کو سرکاری اراضی میں تعمیر کرانے کا فیصلہ کیا اور محکمہ تعلیم نے وقفے وقفے سے اس اراضی میں سکول ہذا کے متعدد کمرہ جات اب تک تعمیر کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوبیس سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود سکول ہذا کی رجسٹریشن اور اسکی حدو

سرکاری مڈل سکول دھنوا رامسو میں عملے کافقدان ،تعلیمی سرگرمیاں بُری طرح متاثر

طلباء کاجموں سرینگرقومی شاہراہ پردھرنا،دوگھنٹوں تک ٹریفک متاثررہی بانہال // ضلع رام بن کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور سکول عمارتوں کی کمی کے خلاف گزشتہ کئی روز سے ضلع رام بن کے مختلف سرکاری سکولوں سے تعلق رکھنے سے والے زیر تعلیم طلبا حکام کے خلاف گزشتہ تین روزسے سراپااحتجاج ہیں لیکن اس سب کے باوجود بھی محکمہ تعلیم اور سرکار کی طرف سے ان سکولوں میںزیرتعلیم غریب بچوں کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ سرکار اور محکمہ تعلیم کی عدم توجہی کے خلاف تین روز سے رامسو تعلیمی زون کھڑی اور نیل تعلیمی زون بانہال سمیت کئی سرکاری سکولوں کے طلباء سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور سکول عمارتوں کی کمی کے خلاف سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔ جمعہ کے روز  گورنمنٹ گرلز مڈل سکول دھنوا سربگنی سب ڈویژن رامسو کے بچوں نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامسو کے مقام دھرنا دیا اور اپنے سکول میں ڈیڑھ سو بچوں کیلئے محض

یوپی میں اڑھائی سالہ بچی کی عصمت ریزی وقتل کامعاملہ

کشتواڑ//گزشتہ ماہ علی گڑھ اتر پردیش میںاڑھائی سال کی بچی کے اغوا، عصمت ریزی اورقتل کے معاملے کولے کر کشتواڑ میں نیشنل کانفرنس سٹوڈنٹس یونین کے کارکنان نے سانحے کوانسانیت سوزقراردیتے ہوئے موم بتیاں جلاکر احتجاج کیا۔یہ احتجاج کورٹ کمپلیکس سے شروع ہوکر ایچ ڈی ایف سی بینک کے باہر پہنچ کراختتام پذیر ہوا۔ اس موقعہ پر این سی ایس یو کے ضلع صدرمدثر آہنگر نے مانگ کی کہ اس گھنائونے اورانسانیت سوزجرم میں ملوث افراد کو پھانسی کی سزا دی جانی چاہیئے تاکہ آئندہ  کوئی ایسا شرمناک واقعہ پیش نہ آے۔ انھوں نے کہا کہ آئے روز ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں لیکن حکومت ملزمین کو کڑی سزا دینے کے لیے کوئی اقدام نہیں کررہی  ہے جوکہ تشویشناک بات ہے۔واضح رہے کہ 31 مئی کو علی گڑھ اتر پردیش میں اغوا کے بعداڑھائی سالہ بچی کی عصمت ریزی کرکے اس پرتیزاب ڈال کرقتل کردیاگیاتھا اوراس کی نعش کوکوڑادان میں ڈال

مزید خبرں

جواں سال محمداقبال شیخ کی حادثاتی موت پراظہارتعزیت  پیپلزمومنٹ کے کوآرڈی نیٹرکاایکس گریشاریلیف کامطالبہ  کشتواڑ//جموں اینڈکشمیرپیپلزمومنٹ (جے کے پی ایم ) کے حلقہ اندروال کے کوآرڈی نیٹر توصیف خالدشیخ نے اندروال کے ایک سماجی کارکن محمداقبال شیخ کی وفات پرتعزیت کااظہارکرتے ہوئے حکومت سے مہلوک نوجوان کے افرادخانہ میں سے ایک شخص کوملازمت اورایکس گریشیاریلیف واگزارکرنے کی اپیل کی ۔یہاں جاری تعزیتی بیان میں توصیف خالدشیخ نے کہاکہ محمداقبال شیخ ایک شریف النفس انسان تھے اورہمیشہ خدمت خلق میں مصروف رہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ مرحوم موصوف سماج کی بہبوداورغریبوں وضرورتمندوں کی مددکیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ محمداقبال شیخ کی وفات سے سماج سے جوخلاپیداہوئی ہے اس کاپرہوناممکن نہیں ہے۔توصیف خالدشیخ  نے غمزدہ خاندان سے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کیلئے اللہ تعالیٰ س