تازہ ترین

صوبائی کمشنرنے ڈوڈہ کے میگاپروجیکٹوں کاجائزہ لیا

ڈوڈہ //صوبائی کمشنر جموں سنجیوورمانے دوروزہ دورہ ڈوڈہ کے دوران ضلع کے میگاپروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائزہ لینے کے علاوہ گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے پروجیکٹ کے کام کاج کابھی معائینہ کیا۔دورے کے دوران ڈویژنل کمشنرکوتعمیراتی ایجنسی نے بتایاکہ ایڈمنسٹریٹیو،اکیڈمک بلاک اورمسنوری بلاکوں کاکام بھی زیرتکمیل ہے۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنرنے ایڈمنسٹریٹیواوراکیڈمک بلاکوں کاکام مقررہ مدت کے اندرمکمل کیاجائے اوراس کاکام شفٹوں میں لگایاجائے تاکہ وقت کے اندرتکمیل یقینی بن سکے۔اس کے علاوہ جی ایم سی ڈوڈہ کے مستقبل راستے کامعاملہ بھی ڈویژنل کمشنرکانپٹارہ کیا۔ڈویژنل کمشنرنے اکرم آباد نے ٹرک ٹرمینل کے پروجیکٹ کے کام کاج کابھی موقعہ پرجاکرجائزہ لیااورمیونسپل کمیٹی ڈوڈہ کوہدایت دی کہ پروجیکٹ کاکام ایک ہفتے کے اندرشروع کیاجائے گااورڈی سی ڈوڈہ کوہدایت دی کہ اس کی رپورٹ جلددیں تاکہ ضلع میں ٹریفک کی گنجانیت کامعاملہ

گوڑین قطرسامنہ کشتواڑسڑک خستہ حالی کا شکار

کشتواڑ//ضلع صدر مقام سے چند کلومیڑ کی دوری پر واقع گوڑین قطرسامنہ سڑک خستہ حالی کاشکارہے جس کی وجہ سے  لوگوں کوسخت پریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے۔ضلع صدرمقام کی سڑک ہذاکی زبوں حالی سے اندازہ لگانامشکل نہیں ہے کہ سب ڈویژن کشتواڑکے دوردرازعلاقوں میں سڑکوں کی حالت کسقدرخستہ ہوگی۔مقامی لوگوں کے مطابق گوڑین قطرسامنہ سڑک کی حالت اس قدر خستہ ہے کہ اس پرگاڑیوں کاچلناتودورعام لوگوں کاپیدل چلنابھی محال ہے ۔اس سڑک سے جہاں دیگرلوگ روزانہ گزرتے ہیں وہیں سکول جانے والے بچوں کوبھی سڑک کی خستہ حالی کے سبب شدیدکوفت کاسامنارہتاہے اور جب بھی بارش ہوتی ہے تو اس سڑک پر سفر کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بن جاتا ہے۔ اوربارش کے موسم میں بیشترلوگ گھروں میں رہنے کو ہی ترجیح دینے پرمجبورہوتے ہیں۔اس بارے میں لوگوں نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ اگرچہ اس ڈھائی کلومیڑ سڑک کو 19 سال قبل محکمہ آراینڈ

موبائل سائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے مٹی کی پرکھ

 کسانوں کوMSTLاستعمال کرنے کے فوائدکی جانکاری دی گئی  رام بن //محکمہ ہارٹیکلچرکی ٹیم نے ضلع رام بن کے فروٹ گروورس میںموبائل سائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے  مٹی کی پرکھ کے رجحان کوفروغ دینے کے مقصدسے دوروزہ دورے کاانعقاد کیا۔اس دوران محکمہ ہارٹیکلچرکی ٹیم نے 112 نمونے جمع کئے اوردوردرازعلاقوں بشمول پوگل ، کوٹ، شیرگڑھی، اکھڑال اوررام سوکے علاوہ گول ، رام بن اوربٹوت میںمٹی کی پرکھ کی۔اس دوران لوگوں کوایم ایس ٹی ایل (موبائل سائل ٹیسٹنگ لیبارٹری )کوچلانے کیلئے بارے میں ڈیموبھی دیاگیا اوربرسرموقعہ متعددکسانوں کومٹی کی پرکھ کی رپورٹیں بھی دی گئیں۔ ہارٹیکلچرڈیولپمنٹ افسربانہال اوربٹوت نے لوگوں کوسائل ٹیسٹنگ عمل کے بارے میں جانکاری دی اورانہیں ہرتین سال کے بعدمٹی کی پرکھ کرانے کامشورہ دیا۔چیف ہارٹیکلچرنے محکمہ کے عملہ کوہدایات دیں کہ وہ باغبانوں اورکسانوں کومٹی کی صحت کی اہمیت

بلاک گاندھری رام بن میں ژالہ باری سے

 رام بن//بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات ریاست کے دیگرحصوں کی طرح ضلع رام بن کی بلاک گاندھری کے مختلف دیہات میں بارشوں ،ژالہ باری اورتیزآندھی وطوفان سے فصلوں،سبزیوں اورمیوہ باغات کوبڑے پیمانے پرنقصان پہنچاہے۔مقامی لوگوں کے مطابق بارش اورژالہ باری وآندھی طوفان سے ربیع فصل اورمیوئوں کونقصان ہواہے ۔انہوں نے کہاکہ ضلع ترقیاتی کمشنرکوچاہیئے کہ وہ زراعت اورہارٹیکلچرمحکموں کوژالہ باری سے ہوئے نقصانات کاجائزہ لینے کیلئے ٹیموں کوروانہ کرنے کی ہدایات دیں۔گاندھری بلاک کے باغبانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے معروف صحافی اورسماجی کارکن رحمت اللہ رونیال نے نمائندہ کوبتایاکہ خوبانی ،آڑو،ناشپاتی ،سیب اوراناردانہ کے علاوہ سبزیوں اورفصلوں کوحالیہ ژالہ باری سے شدیدنقصان پہنچاہے ۔انہوں نے کہاکہ کھڑی فصلیں بھی تہس نہس ہوگئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گاندھری بلاک کے ایک درجن سے زیادہ دیہات جن میں بلٹی، کابی، دٹھن،

رام بن نے ملٹی سروس کیمپ کااہتمام کیاDLSA

 رام بن//ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے ) رام بن نے چیف جسٹس جموں وکشمیرگیتامتل کی ہدایات اورڈی ایل ایس اے کے چیئرمین کشورکمارکی نگرانی میں معززشہریوں کیلئے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس رام بن میں ملٹی سروس کیمپ کاانعقادکیا۔اس دوران کیمپ کاافتتاح ممبرسیکریٹری ڈی ایل ایس اے رام بن امت شرما کے ہاتھوں ہوا۔کیمپ کے دوران لوگوں کاطبی معائینہ ،سماعتی امداداورعینکوں کی تقسیم کے علاوہ آدھارکارڈ کی رجسٹریشن اورلیگل سروسز سکیموں سے متعلق بیداری عام کی گئی۔کیمپ کے دوران میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ضلع ہسپتال رام بن کی طرف سے تعینات کی گئی میڈیکل افسران نے 45 مریضوں کامعائینہ کیا۔اس دوران مریضوں اورضرورتمندوں میں ضلع سوشل ویلفیئر افسرکی طرف سے مفت ادویات اورسماعتی امدادبھی تقسیم کی گئی۔ضلع اسپتال رام بن کے آنکھوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹرنے 17 مریضوں کامعائینہ کیااوران میں عینکیں تقسیم کیں۔ لیگل سروسز ک

منی مہیش یاترا،کیلاش یاترااور تہواروں کے انتظامات کوحتمی شکل

اے ڈی سی بھدرواہ کی افسران کو ضروری خدمات یقینی بنانے کی ہدایت  بھدرواہ//یکم اگست کوشروع ہوکر25اگست تک چلنے والی منی مہیش یاترا اول اور24 اگست تا7 اگست منی مہیش یاترادوم ،جنم اشٹمی 23 اگست اور24 اگست، 26 اگست تا 28 اگست کیلاش یاترااور3 تا5 ستمبر پٹ میلہ، دسہرہ 8 اکتوبر اور27 اکتوبر دیپاولی اوردیگریاترائوں کے انتظامات کوحتمی شکل دینے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(اے ڈی سی )بھدرواہ ڈاکٹرروی کماربھارتی نے ایک میٹنگ کاانعقادکیا۔میٹنگ کے دوران بجلی وپانی کی بلاخلل سپلائی ،بنیادی سہولیات، برائڈل پاتھ، بالن کی لکڑی اورادویات کی دستیابی کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران میٹنگ میںتمام سب ڈسٹرکٹ آفیسرس ،سی ای اوبی ڈی اے ،تحصیلداربھدرواہ /بھالہ، ایس ڈی پی او،ایس ڈی پی او، ای اوایم سی،بی ڈی او،اے ای ای ۔پی ایچ ای اورپی ڈی ڈی بھدرواہ کے علاوہ مذہبی تنظیموں کے نمائندے بشمول صدرشری سناتن د

ضلع ڈوڈہ میں طوفان اورژالہ باری نے تباہی مچادی

ڈوڈہ //بدھ کی شام تیزآندھی ،طوفان ،بارش اورژالہ باری نے جہاں خطہ چناب کے مختلف مقامات پرکھڑی فصلوں،میوہ باغات اوراراضی کوزبردست نقصان پہنچایاوہیں دوسری طرف رابطہ سڑکوں ،بجلی وپانی کی ترسیلی لائنوں کوبھی شدیدنقصان سے دوچارکیا۔ضلع ڈوڈہ میں بارشوں کی وجہ سے پینے کے پانی میں مٹی ،ریت ،کنکریوں کی ملاوٹ ہونے سے گندہ پانی پائپوں میں آنے کی وجہ سے محکمہ پی ایچ ای کے حکام نے پانی کی سپلائی منقطع کردی جبکہ پینے کے پانی کی سب سے بڑی سپلائی لائن دیسہ نالہ سے فراہم ہونے والے پانی کی پائپیں مختلف مقامات سے ٹوٹ گئیں جس کے سبب قصبہ ڈوڈہ اوراس کے گردونواح میں پانی کی قلت پیداہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام تیزآندھی اورشدیدبارش اورژالہ باری سے بھدرواہ کے متعدددیہات جن میں تھنالہ، مٹھولا، مڑسکھی بروڑ باغ ، سنگلی، سرتنگل، سموٹ ،کیلاڑ ، بستی،سیری اورچنتہ میں فصلوں اورمیوہ باغات کونقصان ہواہے ۔وہیں

مزید خبرں

میونسپل کمیٹی بٹوت کی حدودمیں صفائی ستھرائی نظام ناقص  قصبہ میںڈمپنگ یارڈندارد، ہرسو عفونت سے لوگ پریشان ارشدکاظمی بٹوت/میونسپل کمیٹی بٹوت کی حدودمیں گزشتہ کئی برسوں سے کوڑاکرکٹ ٹھکانے لگانے کاکوئی معقول انتظام نہیں ہے اورمقامی لوگوں کی طرف سے کئی بار میونسپل کمیٹی دفترکے قریب ڈمپنگ یارڈ کیلئے جگہ کی عدم دستیابی کے معاملے کومتعلقہ افسران کے نوٹس میں لایاگیاہے لیکن ضلع انتظامیہ اورمیونسپل کمیٹی بٹوت کے عہدیداران قصبہ بٹوت میں گندگی اورکوڑاکرکٹ کوٹھکانے لگانے میں چنداں دلچسپی ظاہرنہیں کررہی ہے جس کے نتیجے میں قصبہ بٹوت میں صفائی ستھرائی کانظام نہایت ناقص ہے ۔اس بارے میںمقامی لوگوں کاکہناہے کہ ضلع انتظامیہ بٹوت میں صفائی ستھرائی کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے قصبے میں ہرسوعفونت ہی عفونت پھیلی ہوئی ہے اوریہ مسئلہ سنگین رُخ اختیارکررہاہے ۔مقامی لوگوں نے ریاستی