تازہ ترین

گول میں 2مشتبہ جنگجوئوں کی گرفتار

گول //پولیس اور فوج کی طرف سے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران گول ہارا رام بن سے دو مشتبہ جنگجوئوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا جن کا تعلق جنوبی کشمیر سے ہے ۔ان کی تحویل سے اسلحہ و نقدی رقم بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیاگیاہے ۔پیر کی علی الصبح ساڑھے تین بجے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی گئی جس دوران دو مشتبہ افراد کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ۔گول میں سات سال کے بعد ایسا واقعہ رونماہواہے ۔58آر آر کے ہیڈ کوارٹر گول میں ایک پریس کانفرنس کے دوران آرمی برگیڈیئر نودیپ دیا نے اسے فوج اور پولیس کی ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہاکہ مصدقہ اطلاع کے بعد علاقے کوگھیرے میں لیکرصبح3:30بجے تلاشی شروع کی گئی جس دوران دو جنگجوگرفتار ہوئے جن کی شناخت شوکت احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ ساکنہ چرسو پلوامہ اونتی پورہ اور تاویل محی الدین ڈار ولد غلام محی الدین ڈار ساکنہ مالی پورا کولگام کے طور

منریگاایکٹ کے تحت 15 دنوں کے اندرمزدوروں کو اجرت کی ادائیگی کے دعوے بے بنیاد

 ڈیٹھ پیٹھ میں اندروال حلقہ کی 15 پنچایتوں کے لوگوں کامحکمہ دیہی ترقی کیخلاف احتجاج  کشتواڑ//اسمبلی حلقہ اندروال کی 15 پنچایتوں کے پنچایت نمائندوں اور لوگوں نے ڈیٹھ پٹھ میںمحکمہ دیہی ترقی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین نے متعلقہ محکمے پر عوامی مسائل کو نظر انداز  کرنے کا الزام عائد کیا۔ سرپنچوں وپنچوںنے کہا کہ گزشتہ 2 سالوں سے ایم جی نریگا کے تحت جن مزدوروں نے کام کیا ہے انہیں ابھی تک ان کی اجرتیں واگزار نہیں کی گئیں جبکہ اس مسئلہ کو کئی بار متعلقہ حکام کی  نوٹس میں لایا گیا لیکن ان کی طرف سے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ اگر چہ ایم جی نریگاایکٹ کے تحت  15 دنوں کے اندر مزدوروں کی اجرت کی ادائیگی ادا کرنا لازمی ہوتا ہے لیکن محکمہ کی طرف سے ایم جی نریگا قواعد کی سرے عام خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے لوگ پریشانی میں مبتلا

فرقان پبلک سکول دالی میں یوم والدہ کی مناسبت سے تقریب

ڈوڈہ //فرقان پبلک سکول دالی میں یوم والدہ کی مناسبت سے ایک تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں مقررین نے ماں کی عظمت اوروقارپرخیالات کااظہارکرتے ہوئے مائوں کوخراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے دوران دالی پنچایت کے نمائندوں نے ماں کی اہمیت کے بارے میں روشنی ڈالی ۔اساتذہ نے بھی بچوں کوماں کی عظمت اوروقار کے بارے میں آگاہ کیا۔اس دوران مقررین نے کہاکہ بلاشبہ ’’ماں‘اللہ تعالیٰ کی طرف سے دْنیامیں اولادکیلئے عطاکیاگیا نایاب اورانمول تحفہ ہوتی ہے۔ماں ہی ہرانسان کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے اوریہی وہ ہستی ہوتی ہے جواولادسے بے لوث محبت رکھتی ہے۔ ہرپل پریشان رہنامگراپنی اولادکوکوئی دْکھ نہ پہنچے کی فکرماں کوشدت سے ستاتی رہتی ہے۔والدکی محبت کابھی کوئی نعم البدل نہیں۔انسان کتنی بھی ترقی کیوں نہ کرلے ،بہت بڑے بڑے معرکے اورسلطنتیں فتح کیوں نہ کرلے مگروہ اپنی ماں کوفراموش کردیتاہے توسمجھواس نے دْنیامیں ک

رام بن کی بیشترسڑکیں خستہ حالی کاشکار

رام بن//ضلع میں پی ایم جی ایس وائی اورمحکمہ تعمیرات عامہ کی زیرنگرانی بیشتر سڑکیں خستہ حالی کاشکارہیں جس کی وجہ سے مسافروں اورٹرانسپورٹروں کومشکلا ت کاسامناکرناپڑرہاہے۔پولیس سٹیشن، ضلع کورٹ کمپلیکس اورضلع ہسپتال رام بن کوجوڑنے والے لنک روڈ بھی خستہ حالی کاشکارہیں اورمتعلقہ حکام کی ناقص کارکردگی کاثبوت پیش کررہی ہیں۔ذرائع کے مطابق سڑکوں پرجگہ جگہ کھڈے بنے ہوئے ہیں جن کی مرمت کیلئے متعلقہ محکمہ کوئی توجہ نہیں دیتاہے۔لوگوں کاکہناہے کہ محکمہ پی ڈبلیوڈی نے لنک روڈکی مرمت کاکام ادھوراچھوڑدیاہے جس کی وجہ سے سڑک بالخصوص ٹی چوک تا ڈاک بنگلوکراسنگ تک نہایت بدحالی کاشکارہے ۔لوگوں نے کہاکہ محکمہ پی ڈبلیوڈی کے انجینئرسڑکوں کی مرمت کرنے میں ناکام ہیں جس کاخمیازہ عام لوگوں کوبھگتناپڑرہاہے۔لوگوں نے مزیدبتایاکہ اس سڑک پرضلع ترقیاتی کمشنردن میں دومرتبہ سفرکرتاہے لیکن اس کے باوجود اس سڑک پربنے کھڈوں کوپر

انتظامیہ نے مہورمیں مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی

 مہور// مہورانتظامیہ نے ناجائزمنافع خوری روکنے کے مقصدسے مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی اوراس دوران قواعدکی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں سے 7000 روپے جرمانہ وصول کیاگیا جبکہ دس کلو لفافے اور 3 سلینڈر ضبط کئے۔ اس دوران ٹیم نے خراب سبزیاں بھی تباہ کیں۔ٹیم نے دکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ سبزیوں اور پھلوں کو مناسب قیمتوں پربیچیں تاکہ لوٹ کھسوٹ نہ ہو۔اس دوران بازار میں ریڑھی والوں سے اجازت نامے دکھانے کو کہایگا اور جن کے پاس اجازت نامے نہیں تھیانہیں ریڑی ہٹانے کا حکم دیا۔مارکیٹ چیکینگ ٹیم میں ایس ڈی ایم مہور ،محمد رشید،تحصیلدار مہور نربھے شرما،سی ڈی پی او مہور محمد اسلم،ایس ایچ او مہور انظر میر اور محکمہ خوراک کے ملازمین شامل تھے۔

مڈل سکول منجوس کھڑی میں تعینات ماسٹر4برسوںسے ڈیوٹی سے غیرحاضر

بچوں کے مستقبل کیساتھ کھلواڑکرنے والے استادکیخلاف ٹھوس کارروائی کامطالبہ  بانہال // سرکاری مڈل منجوس تعلیمی زون کھڑی ضلع رام بن کے ایک ماسٹر جوعرصہ دراز سے سکول سے غیر حاضر ہے کے معاملے کولیکر پیر کے روزسکول کے طلبا و طالبات اورمعززین نے تحصیل ہیڈکوارٹر کھڑی میں ناچلانہ - مہو سڑک پر دھرنا دیااور محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیاکہ120 بچے مڈل سکول منجوس میں زیر تعلیم ہیں اور یہاں ہیڈماسٹر سمیت تین اساتذہ تعینات ہیں جبکہ دو اسامیاں خالی ہیں۔ احتجاجی دھرنے پر بیٹھے بچوں اور مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ مڈل سکول منجوس میں تعینات ایک ماسٹر چار سال سے مسلسل غیر حاضر ہے اور سالوں سے یہ غیر حاضر ماسٹر لائف انشورنس کا ایجنٹ ہے اور سکول کے بجائے وہ اپنے کاروبار کو بانہال سے چلارہا ہے  - انہوں نے الزام لگایا کہ زونل ای

کھلینی میں تعلیم کی اہمیت پرپروگرام کاانعقاد

ڈوڈہ//ڈپٹی کمشنرڈوڈہ ڈاکٹرساگرڈی ڈائیفوڈ کی قیادت میں گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول کھلینی ڈوڈہ میںوشواگرام گجرات کی ایک سماجی تنظیم نے ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈٹریننگ کے باہمی اشتراک سے تعلیم کے موضوع پر ایک پروگرام منعقدکیاگیاجس میں بچوں کی کثیرتعدادموجودتھی۔اس دوران مقررین نے شرکاکوتعلیم کے مختلف جدیدطریقوں سے روشناس کرایااوربچوں کوتعلیم کے مختلف طریقے عملی طورپرپیش کئے۔واضح رہے کہ گجرات کی سماجی تنظیم ضلع ڈوڈہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں 23 مئی تک مختلف پروگراموں کے انعقادکاسلسلہ جاری رکھے گی۔  

آنجہانی راماکانت گپتاکی زوجہ بملادیوی انتقال کرگئیں

ڈوڈہ//ضلع کے معروف تاجرگھرانے سے تعلق رکھنے والی بملادیوی زوجہ آنجہانی راماکانت گپتا (کاملو) ادہم پورمیں انتقال کرگئیں ۔ ان کی آخری رسومات اداکردی گئی ہیں ۔بملادیوی، سنجے کمارگپتاکی والداورایڈوکیٹ موہن لعل گپتا، اشوک کمار،کوشل کمار(پپو)،تلک راج (چھانگو)کی بھاوج تھی۔آنجہانی خاتون اوصاف حمیدہ کی مالک تھیں اورسخاوت کی وجہ سے خاص پہچان رکھتی تھیں ۔ سماج کے تمام طبقوں نے بملادیوی کی وفات پرتعزیت کااظہارکرتے ہوئے غمزدہ عیال سے ہمدردی ظاہرکی ہے اوران کیلئے صبرجمیل عطافرمانے کی دعاکی ہے۔ ایڈوکیٹ حسان بابرنہرو ،شکیل احمددیو، نعمت اللہ ٹاک ، غلام حسن پانپوری ،ایڈوکیٹ اجے کمار ٹھاکور،ڈاکٹربشارت فریدی، منظوراحمدبٹ ، اشتیاق احمددیو، کرامت اللہ نہرو ، فیضان علی ترمبو، محمدعباس دیو، نصیراحمدکھوڑا ، شادمسگر، طارق حسین وانی نے تعزیت کااظہارکیاہے۔

مزید خبرں

ڈوڈہ کے سکولوں میں اورنٹیشن پروگراموں کاآغاز نصیراحمدکھوڑا ڈوڈہ//ضلع ڈوڈہ میں تعلیمی نظام کوموثربنانے اورتدریسی عملہ کوپیشہ وارانہ تربیت دینے کے مقصدسے سرکاری سکولوں کے اساتذہ اورطلباکیلئے اورنٹیشن پروگراموں کی مہم کاآغازکیا۔مہم ضلع ترقیاتی کمشنرڈوڈہ ڈاکٹرساگرڈی ڈوئیفوڈ کی زیرنگرانی اورہدایات پرچلائی جارہی ہے ۔اس سلسلے میں ایک اورنٹیشن پروگرام کاانعقادکیاگیاجس میں مختلف سکولوں کے طلبااورفیکلٹی ممبران نے حصہ لیا۔اس دوران مقررین نے اورنٹیشن پروگراموں کے اغراض ومقاصدبیان کئے ۔اس دوران اساتذہ پرزوردیاگیاکہ وہ معیارتعلیم کوبلندکرنے کیلئے جدیدتکنیکوں کے تحت طلباکوتعلیم دیں۔    چوہدری بشیر احمد ناز کے انتقال پر جاویدرانا،شاہنواز،انعام حفیظ اورسروڑی کااظہارتعزیت جموں//نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈراورسابق ایم ایل اے مینڈھرجاویداحمدرانا،پردیش کانگریس کمیٹی کے جنر