تازہ ترین

کشتواڑ میں نا جائز منافع خوری سے عوام کومشکلات کاسامنا

 ملک کی دیگر ریاستوں میں اگر کوئی بھی تہواروں کے موقعہ پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے لیکن ہماری ریاست جموں وکشمیرمیں گنگاالٹی بہتی ہے اوریہاں پرتہواروں سے قبل  قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ کردیا جاتا ہے ۔اگرانتظامیہ کی طرف سے ماہ رمضان کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کواعتدال میں رکھنے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں لیکن اس کے باوجودضلع کشتواڑمیں بازاروں میں دکاندارذخیرہ اندوزی اورمنافع خوری کرنے میں مصروف ہیں اورانتظامیہ قیمتوں کواعتدال میں رکھنے میں یکسربے بس نظرآرہی ہے۔ذرائع کے مطابق کشتواڑمیںجہاں گوشت ،انڈے  و مرغ مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے  ہیںوہیںپھل وسبزیاں بھی منہ بولے قیمتوں پر فروخت ہورہی ہے جس کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے غریب عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔اس سلسلے میںمقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ شاہر

مہور اپر بازار سڑک خستہ حالی کاشکار

مہور//مہور ہیڈکوارٹر کی خستہ حال سڑک کی وجہ سے عام لوگوں کوسڑک پرچلنے میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ہیڈکوارٹرکی سڑک کی خستہ حالی سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ سب ڈویژن مہورکے دوردرازعلاقہ جات میں سڑکوں کی حالت کیسی ہوگی۔ مقامی لوگوں کے مطابق مہور ہیڈکوٹر ، اپر بازار کی سڑک اس قدر خستہ حال ہے کہ لوگوں کواکثراس پر چلنے میں دشواریوں کا سامنا رہتا ہے ۔اس سڑک سے اسکولوں کے طلباء اور راہگیر چلتے ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس سڑک سے کئی بار بہت سے طلباء اور مقامی افرادپھسل کر زخمی ہوچکے ہیں لیکن باوجوداس کے انتظامیہ کی جانب سے کوئی غور و فکر نہیں کیاگیا۔ایک مقامی دکاندار مشتاق احمد نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کامعاملہ کئی بار انتظامیہ کے نوٹس میں لایاہے لیکن اس کے باوجودانتظامیہ متعلقہ محکمہ ٹس سے مس نہیں ہورہاہے۔مقامی لوگوں نے کہاکہ اگرچہ محکمہ بلاک کی جانب سے بھاری پیمانے پر سڑکوں کیلئے

نام بڑے درشن چھوٹے ! انتظامیہ کے بہترسڑک رابطوں کے دعوے دھڑام

دیہی عوام کیلئے لائف لائن کی حیثیت رکھنے والی سڑک مرمت کی طلبگار جموں//اگرچہ جموں ریاست کی سرمائی راجدھانی ہے لیکن اس شہراورگردونواح کی سڑکوں کی خستہ حالی کاجائزہ لینے سے کسی بھی طوریہ کہنامناسب نہیں لگتاہے کہ یہ سڑکیں راجدھانی کی سڑکیں ہیں ۔اس میں شبہ نہیں کہ ریاستی حکومت محکمہ پی ڈبلیوڈی اوردیگرتعمیراتی ایجنسیوں کے ذریعے نئی سڑکوں کی تعمیراورپرانی سڑکوں کی مرمت کیلئے سالانہ لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے صرف کرتی ہے لیکن زمینی سطح پرسڑکوں کی خستہ حالی سے ظاہرہوتاہے کہ سالانہ لاکھوں روپے سڑکوں کی خستہ حالی دورکرنے یاتعمیرکیلئے صرف کاغذات میں ہی خرچ ہوتے ہیں اورزمینی سطح پرخستہ حال سڑکوں کی مرمت کی طرف متعلقہ محکمہ کوئی خاطرخواہ توجہ نہیں دیتاہے ۔سب ڈویژن نارتھ جموں اورتحصیل بھلوال کے تحت برن تااگورسڑک لگ بھگ بارہ کلومیٹرسڑک ان دنوں اس قدرخستہ حالی کی شکارہے کہ اس پرسفرکرنانہ صرف مسا

میونسپل کمیٹی بھدرواہ کاوفد ایکسین تعمیرات عامہ سے ملاقی

بھدرواہ//سڑکوں کی خستہ حالی کے بارے میں جانکاری دینے کے لئے میونسپل کمیٹی بھدرواہ کے وارڈممبران کے ایک وفدنے نائب صدررشی کوتوال کی صدارت میں ایکسین آراینڈبی بشیراحمدکھانڈے سے ڈانڈی بھدرواہ میں ان کے دفترمیں ملاقات کی۔اس دوران وفدنے بتایاکہ قصبہ کی سڑکیں گزشتہ طویل عرصے سے مرمت نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ان پربڑے بڑے کھڈے بن چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تکیہ چوک، سیری بازار، پاسر ی بس سٹینڈ اور لکشمی نرائن مندرکے قریب سڑک شدیدخستہ حالی کاشکارہوچکی ہے۔رشی کوتوال نے کہاکہ سڑک کی حالت پہلے ہی نہایت خستہ ہے اورجب برسات کاموسم ہوگاتواس روڈپرپھسلن کی وجہ سے سڑک حادثات کاخطرہ پیداہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ شام کے وقت بعض دفعہ کئی لوگ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے گرکرزخمی ہوجاتے ہیں۔تمام وارڈممبران نے قصبہ کی سڑکوں کی خستہ حالی دورکرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کامطالبہ کیا۔اس دوران ایکسین آراینڈبی بھ

سالانہ مچیل یاترا:25جون کو شروع اور5ستمبرکواختتام پذیرہوگی

کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑانگریزسنگھ رانانے آئندہ سالانہ متبرک مچیل یاتراکے انتظامات کاجائز ہ لینے کیلئے افسران اورمقامی مذہبی تنظیموں کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔اس دوران میٹنگ میں سینئرسپرانٹنڈنٹ آف پولیس ، کشتواڑشکتی کمارپاٹھک ،اے ڈی ڈی سی کشتواڑمحمدحنیف ملک، اے سی ڈی کشتواڑانل چنڈیل، اے سی آر کشتواڑڈاکٹرعامرحسین، ایس ڈی ایم پاڈر ورون جیت، سی پی او کشتواڑمحمداقبال ضلع افسران اورسیکٹورل افسران کے علاوہ سیکورٹی ایجنسیوں،فوج،سی آئی ایس ایف ،پولیس اورمذہبی تنظیموں نے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنرکشتواڑنے مختلف ڈیپارٹمنٹوں /ایجنسیوں کی طرف سے 25 جون 2019 سے شروع ہوکر5 ستمبر 2019 کواختتام پذیرہونے والی مچیل یاتراکے انتظامات کاجائزہ لیا۔اس دوران ڈی سی نے متعلقہ محکموں کوہدایت دی کہ وہ پینے کے پانی، بجلی، بالن،اناج، تیل خاکی، ادویات ، زندگی بخش ادویات، ٹیلی کمیونی کی

ویشنودیوی کالج آف کانرسنگ ککریال نے نرسنگ ڈے منایا

ریاسی//شری ماتاویشنودیوی کالج آف کانرسنگ ککریال نے فلورنس نائٹ اینجل ،ماڈرن نرسنگ کی موجدکے یوم پیدائش کوعالمی نرسزڈے کے طورپرمنانے کیلئے تقریب کاانعقادکیاگیا۔اس دوران رنگارنگ ثقافتی پروگرام ، فوٹوگرافی ،اکیڈمک اورشارٹ فلم مقابلوں کے علاوہ فوڈفیسٹیول منعقدہوا۔پروگرام کاآغاز روایتی شمع روشن کرنے سے ہوا۔اس موقعہ پر ایس کے شرما،میجرجنرل ایس کے شرماممبر شری ماتاویشنودیوی شرائن بورڈ اورچیئرمین گورننگ کونسل باڈی ،ایس ایم وی ڈی سی اواین مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے انٹرنیشنل نرسنگ ڈے پرخیالات کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ شعبہ صحت میں نرسنگ کاکافی اہم رول ہے۔انہوں نے کہاکہ نرسنگ ایک نیک پیشہ ہے اورخدمت خلق ہے۔ڈاکٹر(برگیڈیئر )من موہن ہرجائی ،ایڈمنسٹریٹر ،ایس ایم وی ڈی سی اواین مہمان ذی وقارتھے۔انہوں نے نرسنگ ڈے کے آغازکے بارے میں بتایا۔اس موقعہ پر ڈاکٹرشالیا کینی،پرنسپل ایس ایم وی ڈی سی اواین، نے ہ

گول کے 20 نوجوان سکل ڈیولپمنٹ کورس کیلئے دہلی روانہ

ریاسی //فوج کی جانب سے گول کے 20 نوجوانوں کوڈون باسکوٹیک سوسائٹی کے ذریعے پروجیکٹ حمایت کے تحت سکل ڈیولپمنٹ کورس کے مقصدسے لکھنواوردہلی کیلئے روانہ کیاگیا۔دورے کے دوران گول کے 20نوجوان سکل ڈیولپمنٹ کورس (تربیت )حاصل کریں گے۔پروجیکٹ حمایت ایک سکل ڈیولپمنٹ سکل ہے جس کے ذریعے نوجوانوں کوتربیت دی جارہی ہے تاکہ نوجوان اپنے قدموں پرکھڑے ہوکراپناروزگارکمانے کے قابل ہوسکیں۔ان بیس نوجوانوں کوچھ ماہ کاکورس کرایاجائے گاجس میں انہیں ڈیسک ٹاپ پبلی کیشن اورآٹوموبائل ٹیکنالوجی سوسائٹی ،اسسٹنٹ الیکٹریشن کی تربیت دی جائے گی۔مقامی لوگوں نے فوج کی طرف سے نوجوانوں کیلئے سکل ڈیولپمنٹ کورس کااہتمام کرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔  

مزید خبرں

لہاڑی نالہ تادھندل سڑک کے رکے کام کوشروع کرنے کامطالبہ  نصیراحمدکھوڑا ڈوڈہ//نیشنل کانفرنس کے جوائنٹ سیکریٹری فیض احمد لون نے متعلقہ حکام سے کاستی گڑھ علاقہ میں لہاڑی نالہ تادھندل سڑک کے رکے کام کوشروع کرنے کامطالبہ کیاہے۔فیض احمدلون نے گزشتہ روز کاستی گڑھ کادورہ کرکے پردھان منتری گرام سڑک یوجناسارس کاستی گڑھ کے کام کاج کامعائینہ کیااوراس سڑک کاکام گزشتہ کچھ برسوں سے رکاپڑاہے ۔ لون نے کہاکہ سڑک کے رکے کام کوپھر سے لہاڑی نالے سے شروع کیاجاناچاہیئے ۔انہوں نے کہاکہ یہ سڑک لہاڑی نالے سے دھندل تک کے علاقہ کو جوڑے گی اوردھندل وگردونواح کے علاقہ کے لوگوں کوسڑک کی سہولت میسرہوگی۔فیض احمد لون نے کہا کہ لوگوں کو لہاڑی نالے سے 325میٹر تک کا معاوضہ مل چْکاہے۔لوگوں نے  پی ایم جی ایس وای کے تحت سڑک کے کام کو لہاڑی نالہ سے دھندل تک تعمیر کرنے کی اپیل کی ۔ فیض احمد لون نے کہاکہ یہ افس