رام بن ضلع میں ضروری خدمات کی دکانیں بھی بند

بانہال// بانہال سمیت رام بن ضلع کے تقریباً تمام قصبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ بدھ کوسختی سے جاری رہا تاہم ضروری سروسز کیلئے نامزد دکانیں بھی بند رہیں اور پولیس نے لوگوں اور دکانداروں کو بازاروں میں داخل نہیں ہونے دیا ۔ ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس کیلئے طریقہ کار اور اوقات وضع کئے جارہے ہیں اور رجسٹرڈ دکانداروں کو پاس دئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  جمعرات کو لاک ڈاؤن کے دوران لازمی سہولیات کومیسر رکھا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بلاوجہ بازاروں،قصبوں اور ہسپتالوں کا رخ نہ کریں اور بچوں کو دکانوں اور ہسپتالوں میں اپنے ساتھ نہ لائیںاورنہ ہی بزرگوں کو باہر آنے دیں ۔  

پابندی سے مستثنیٰ ضروری خدمات کی دکانیں بھی بند

بانہال// بانہال سمیت رام بن ضلع کے تقریباً تمام قصبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ بدھ کے روز دوسرے دن بھی سختی سے جاری رہا تاہم 21 روز تک لاک ڈاؤن کو بڑھانے کے بعد ضروری سروسز کیلئے نامزد دکانیں بدھ کے روز بھی بند رہیں اور پولیس نے لوگوں اور دکانداروں کو مارکیٹ میں داخل نہیں ہونے دیا اور سختی سے عملدرآمد کیا گیا۔ اس صورتحال سے عام لوگوں کو ضروری چیزوں کے حصول میں سخت دشواری رہی۔ ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس کیلئے طریقہ کار اور اوقات وضع کئے جارہے ہیں اور رجسٹرڈ دکانداروں کو پاس دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ بدھ شام تک اوقات کام وضع کرنے جمعرات کو لاک ڈاؤن کے دوران مستثنیٰ سروس گروسری، فوڈ آئٹمز ، ملک پروڈکٹ سبزی پھل وغیرہ کو بڑی احتیاط کا دھیان رکھتے ہوئے میسر رکھا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاوجہ بازاروں،قصبوں اور ہسپتالوں کا رخ ن

گول میں مکمل بند ، سڑکیں اور بازار ویران

گول// ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں بھی مکمل بند رہا ۔ سب ڈویژن گول میںبند کو کامیاب بنانے اور لوگوں کو جانکاری دینے کے سلسلے میں جموںو کشمیر پولیس نے نمایاں کار کردگی ظاہر کی اور اس دوران گول کی باقی تینوں نیابتوں سنگلدان ، اندھ اور گنڈی داڑم میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ۔ سب ڈویژن کی جانب آنے والی تمام سڑکوں پر پولیس کے ناکے بٹھا دئے گئے اور سڑکوں میں کریٹ تار کا بھی استعمال کیا گیا ۔باہر سے آنے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔ باہر سے آنے والے 20 افراد کو بیرون جموں وکشمیر سے آئے ان کو چیک اپ کیا گیا اور انہیں گھریلو قرنطینہ میں رہنے کی بھی ہدایت دی گئی ۔اس بات کی جانکاری بلاک میڈیکل آفیسر گول بشیر احمد تراگوال نے دی ۔ سب ڈویژن کے دور دراز علاقوں کے لوگوں نے غذائی اجناس کی قلت کو دورکرنے کی مانگ کی ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگوں تک غذائی اجناس پہنچانے کے لئے کچھ رضا کار

حکم عدولی پرکشتواڑ میں 2کیس درج

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں کوروناوائرس کی وجہ سے انتظامیہ کی طرف سے عائد دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیس درج کئے گئے ہیں۔قصبہ میں خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں کے خلاف 2 کیس درج کئے گئے ہیں۔ایس ایچ او کشتواڑ اعجاز احمد نے کشمیر عظمی ٰکو بتایا کہ ضلع انتظامیہ کشتواڑ کی طرف سے کوروناوائرس کے سلسلے میں جاری کی گئی ہدایات کی خلاف ورزی پر دوگاڑیوں کے مالکان کے خلاف کیس درج کئے گئے ہیں ۔انہوںنے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے انتباہ دیاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گااوران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔  

ٹنل کے آرپارہلکی بارشیں دوسرے روز بھی جاری | 31مارچ کے بعد موسم میں بہتری ہوگی:محکمہ موسمیات

سرینگر //ٹنل کے آر پار دوسرے روز بھی مطلع اَبرآلود رہا اور کئی ایک علاقوں میں ہلکی بارشیں بھی ہوئی جس کے نتیجے میں ٹھنڈ میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا کہ  31 مارچ سے موسم میں بہتری آنی شروع ہو گی۔محکمہ کی پیشگوئی کے عین مطابق بدھ کو دوسرے رو زبھی مطلع اَبر آ لود رہا اور ہلکی بارشیں ہوئیں ۔ مجمو عی طور وادی اور جموں کے اکثر اضلاع میںموسمی صورتحال خراب رہی ۔ادھر جنوبی کشمیرکے اننت ناگ ، شوپیان ، کولگام ، بانڈ ی پورہ اضلاع کے بالائی علاقہ جات سے دوران شب وقفے وقفے سے بارشوںکی اطلاع ملی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں دن بھر جاری رہیں،، گلمرگ ، پہلگام ، سونہ مرگ میں بھی بارشیں ہوئی اور وہاں د ن بھر ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہیں ،ادھر خطہ چناب کے بانہال ، گول گلاب گڑھ علاقے میں بھی بارشوں ہونے کی اطلاعات ہیں، پہلگام سے امر ناتھ گپھا کی طرف جانے

۔2000مال بردار گاڑیاں سرینگر وارد 400نجی گاڑیوں کو بھی شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی گئی

بانہال// سرینگرجموں شاہراہ پرپر کسی بھی مسافر گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہے تاہم  بدھ کوجموں میں لاک ڈائون کی وجہ سے درماندہ چار سونجی گاڑیوں کے علاوہ مال بردار گاڑیوں کو بھی سرینگر جانے دیا گیا۔منگل کی شام کو سرینگرجموں شاہراہ جوٹریفک کی آمدورفت کیلئے بندتھی، پرٹریفک بحال کیاگیا اور شاہراہ پردرماندہ گاڑیوں کواپنے منزل کی طرف جانے دیا گیا۔اس دوران بدھ کو جموں سے اشیائے ضروریہ سے لدے ٹرک اور پٹرول اور ایل پی جی گاڑیوں کو وادی جانے کی اجازت دی گئی ۔اس کے علاوہ فورسز کانوائے اور ادھمپور اور جموں میں درماندہ چار سوسے زائدنجی گاڑیوں اورٹیکسیوں کو بھی سرینگر جانے دیاگیا۔ ایس پی ٹریفک شمشیرسنگھ نے اس سلسلے میں کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ بدھ کے روزجموں سے وادی کشمیر کیلئے اشیائے ضروریہ سے لدے ٹرکوں کوجانے کی اجازت دی گئی اوراس طرح منگل کی رات سے2ہزارکے قریب مال بردار گاڑیاں کشمیر پہنچی ۔انہو

تازہ ترین