تازہ ترین

رام بن میں 23سالہ گونگی بہری لڑکی کی عصمت ریزی

بانہال// تحصیل و ضلع رام بن کے پنتھیال علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک 23سالہ گونگی بہری (قوت سماعت و قوت گویائی سے محروم)لڑکی کی آبروریزی کے الزام میں پولیس نے  ایک ادھیڑ عمر کے شخص کو گرفتار کیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ متاثرہ لڑکی چار ماہ سے حاملہ ہے۔ایس ایچ او رام بن سنیل شرما نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ لڑکی کے والد محمد شریف ولد نور محمد ساکن پنتھیال رام بن نے پولیس اسٹیشن رام بن میں ایک تحریری درخواست میں الزام لگایا کہ ان کی 23/24سالہ گونگی بہری بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر انکے ہمسایہ باون سالہ عبدالقیوم شیخ ولد محمد الدین نے کئی بار زنا بالجبر کیا ہے جس سے انکی بیٹی حاملہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریری شکایت کے بعد رام بن پولیس حرکت میں آگئی اور ملزم عبدالقیوم شیخ کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ لڑکی کا ضلع ہسپتال را م بن میں ڈاکٹری معائنہ کرایا گیا ہے۔ انہ

بانہال کے 25مزدوروںنے 220کلو میٹرمسافت طے کی

رام بن //کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈائون کی وجہ سے بانہال  کے پچیس مزدوروں کو گھر پہنچنے کیلئے کوئی گاڑی نہیں ملی جس کے بعد انہوں نے 220کلو میٹر کا سفر پیدل طے کیا۔یہ سبھی مزدور بلاور سے پیدل چل کرمنگل کے روز بانہال پہنچے۔انہوں نے کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بندشوں کی وجہ سے انہیں کوئی گاڑی نہیں ملی اور وہ پیدل چلنے پر مجبور ہوئے تاہم خوش قسمتی کی بات ہے کہ وہ گھر پہنچنے میں کامیا ب ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ انہوںنے اپناسفر چار روز قبل شروع کیاتھا اور حکام نے پیدل چلنے کی ہی اجازت دی تھی۔انہوں نے بتایاکہ حکام کی طرف سے انہیں تاکید کی گئی کہ راستے میں چلتے ہوئے بھی سماجی دوری بنائے رکھی جائے اوراس پر انہوں نے عمل درآمد کیا۔  

مسلسل لاک ڈائون کے اثرات | مفلوک الحال کنبوں کوپریشانیوں کا سامنا

پلوامہ //ملک کے ساتھ ساتھ وادی میں مسلسل لاک ڈائون کے20مکمل ہوئے اوراس دوران غریب لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہیں۔سوموار اورمنگل کو وادی کے بیشتر  بینکوں کی شاخوں پر گاہکوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی اوراکثر مقامات پر سماجی دوریوں کو بنائے رکھنے کیلئے پولیس کو بھی تعینات کیا گیاتھا۔اس نمائندے کو کئی بینکوں کے باہر قطار میں بیٹھے لوگوں نے بتایا کہ اُنہیں لمبی مسافت طے کرنے کا کائی شوق نہیں تھامگر اُن کے گھروں میں کوئی چیزموجود نہیں تھی اور بینک سے پیسے نکالنے کیلئے مجبور تھے۔اِن میں زیادہ تعداد بیوائوں،پنشنروں،اورجسمانی طور خاص افراد کی تھی ۔ایک بیوہ خاتون نے بتایا کہ میرے چھوٹے بچے ہیں اور مجھے سرکاری وظیفہ کے علاوہ آمدنی کاکوئی ذریعہ نہیں ہے ۔جسمانی طور خاص ایک شہری نے بتایا کہ اُس کے کھاتے میں 1600روپے پہلے ہی کے تھے جنہیں نکالنے کیلئے آج وہ دس کلومیٹر کاسفر پیدل

منجاکوٹ سے ہرن برآمد | محکمہ وائلڈ لائف نے اپنی تحویل میں لیا

منجاکوٹ //منجاکوٹ کے دبروٹ علاقہ میں مقامی لوگوں نے ایک ہرن کو پکڑ لیا تاہم بعد میں اسے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیاگیا۔ محکمہ کے راجوری پونچھ وارڈن مشتاق چوہدری کو اس بارے میں اطلاع دی گئی جنہوں نے ایک ٹیم کو موقعہ پر روانہ کیا جس نے ہرن کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ڈی ایف او راجوری نے بتایاکہ ہرن کا معائنہ کیاجارہاہے اوراس کے بعد اسے اپنی جگہ پر چھوڑ دیاجائے گا۔  

سرینگر جموں شاہراہ پر حادثہ

 بانہال // سرینگر جموں شاہراہ پر سنیچر سہہ پہر کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میںٹرک ڈرائیور راکیش کمار ولد سورج پرکاش ساکن دومیل ضلع ادہمپور کے طور کی گئی ہے۔ یہ ٹرک شاہراہ سے کئی سو فٹ نیچے نالہ بشلڑی میں گر تباہ ہوگیا۔ حادثے کی خبر ملتے ہی بانہال پولیس اور رامسو کے رضاکاروں نے بچاؤ کاروائیوں کے بعد شدید زخمی ہوئے ڈرائیورکو سب ضلع ہسپتال بانہال پہنچایا جہاں شدید زخمی حالت میں اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ۔یہ ٹرک وادی کشمیر سے جموں کی طرف جارہا تھا۔تاہم معلوم ہوا ہے کہ ٹرک خالی تھا ۔   

بھدرواہ میں وی ڈی سی ممبرکے والد کی بیٹے کی بندوق سے خودکشی

بھدرواہ //بھدرواہ میں ایک درمیانہ عمر کے شہری نے اپنے بیٹے کی بندوق سے خود کوگولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا ۔55سالہ دیوندر کمار ولد امر چند ساکن ہموٹ بھالرہ نے اپنے وی ڈی سی بیٹے کی بندوق اٹھاکر خود پر گولی چلادی جس سے اس کی موت ہوگئی ۔واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ڈی پی او بھدرواہ عادل ریشو نے بتایاکہ یہ سننے میں آیاہے کہ دیوندر کمار نے وی ڈی سی بندوق سے خود کوگولی مار دی جس سے اس کی موت ہوئی ہے       

بانہال میں لاک ڈاؤن سختی سے جاری

بانہال// ضلع رام بن کے باقی علاقوں کی طرح قصبہ بانہال اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاط کیلئے لاک ڈاؤن کا نفاذ سختی سے جاری ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کے عہدیدار لوگوں کو گھروں تک ہی محدود کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔اس دوران ترقیاتی کمشنر رام بن ناظم زئی خان نے اتوار کی شام کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ضلع رام بن میں اتوار کو کوئی ڈھیل نہیں دی گئی اور لاک ڈاؤن کو سختی سے عملایا جارہا ہے کیونکہ وباء سے بچاؤ کیلئے لوگوں کی نقل وحرکت کی مکمل بندش ہی واحد علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوارکو ضلع میں راشن گھرگھر پہنچانے کا عمل بھی روکنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں اس وائرس سے زیادہ خطرے کے امکانات موجود ہیں کیونکہ لاک ڈاؤن سے پہلے یہاں سے روزانہ ہزاروں لوگوں کا گذر ہوچکا ہے جن میں وادی کشمیر میں کئی افراد کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔   

سرینگرجموں شاہراہ ہنوزٹریفک کیلئے بند

بانہال//گزشتہ کئی روزکی بارشوں کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ ،کم سے کم ایک درجن مقامات پر پسیاں اور پتھر گرآنے کی وجہ سے ہنوزٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند ہے اور رام بن اورادھمپور کے درمیان کئی مقامات پر کشمیرجانے والی مال بردار گاڑیاں درماندہ ہیں ۔کروناوائرس کی وباء پھوٹ پڑنے کے بعد اگر چہ شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کے چلنے پر پابندی عائد ہے تاہم کشمیراور چناب خطے میں ضروری اشیاء اور سازوسامان کی کمی نہ ہونے دینے کیلئے سڑک پر مال بردار گاڑیوں کے چلنے پر کوئی روک نہیں ہے ۔سنیچر کی صبح موسم میں بہتری آنے کے بعداگرچہ شاہراہ کی بحالی کاکام شروع کیاگیا تھا تاہم سنیچردیر رات تک شاہراہ کی مکمل بحالی کے امکانات کم ہی دکھائی دے رہے تھے۔مقامی لوگوں نے کشمیرعظمیٰ کوبتایا کہ تعمیراتی کمپنیوں نے شاہراہ پر گرآئی پسیوں کوصاف کرنے کی کارروائی سنیچر بعد دوپہر بھی شروع نہیں کی تھی۔ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائ

۔31مارچ سے پھر بارشوں اور برفباری کا امکان

 سرینگر//اتوار صبح سے موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے 31مارچ سے بارشوں اور برفباری کے ایک اور مرحلے کی پیشگوئی کی ہے ۔ ادھر موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اتوار کی صبح سے موسم میں بہتری آنے کے امکانات ظاہر کئے ہیں ۔ سرینگر میں مقیم محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سنیچر کی شام سے بارشوں کا سلسلہ تھم گیا جبکہ اتوار صبح سے موسمی صورتحال میں بتدریج بہتری آئے گی اور 31مارچ تک موسم بہتر رہے گا تاہم 31مارچ سے موسمی صورتحال میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں ایک مرتبہ پھر اثر اندوز ہو رہی ہے اور جموں کشمیر میں 31مارچ سے ایک مرتبہ پھر موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ہے اور یکم اپریل تک بالائی حصوں میں ہلکی برفباری اور میدانی

بانہال میں تین گھنٹوں کی ڈھیل

بانہال // کرونا وائرس سے بچنے کیلئے بانہال میں چار روز سے جاری سخت ترین لاک ڈاؤن کے دوران سنیچرکو تین گھنٹوں کی ڈھیل دی گئی ۔ اس دوران چند دکانیں ہی کھلیںاورلوگوں نے ضروریات زندگی کی خریداری کی۔ یہ ڈھیل صبح آٹھ بجے سے دن کے گیارہ بجے تک دی گئی اور اس کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے لاک ڈاؤن پرپھر سے عملدرآمد کرالیا۔  

رام بن میں ملکی و غیر ملکی سفر سے لوٹے344 افراد زیر نگرانی

 بانہال // کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سفر سے لوٹے ضلع رامبن کے 344 افراد پر قریبی نظر گزر رکھی جارہی ہے۔ ان افراد میں 336 کو گھریلو قارنطین جبکہ گیارہ 8افراد کو سرکاری قارنطین مراکز اور میں رکھا گیا ہے جو سرکاری ہسپتالوں میں قائم ہیں۔ اس دوران 2 افراد، جو بیرون ملک کے سفر سے لوٹے ہیں، نے اپنی قارنطین کی مدت پوری کی ہے ۔سرکاری ذرائع نے کشمیرعظمی کو بتایا کہ ضلع رامبن میں جمعہ تک344 افراد، جن میں 35 بیرون ممالک سے اور 311 بیرون ریاستوں سے لوٹے ہیں،کو قارنطین کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ضلع رامبن سے کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے اور کسی کے ٹیسٹ کا نتیجہ آنا بھی باقی نہیں ہے۔   

لاک ڈائون : سرینگر جموں شاہراہ پر کم قلیل مال بر دار گاڑیوں کی آمد و رفت

 بانہال// محمد تسکین//لاک ڈاؤن کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر کم قلیل مال بردار گاڑیوں کی کی آمدورفت جمعرات کو بھی جاری رہی جبکہ مسافر گاڑیوں پر پابندی کا نفاذ سختی سے جاری ہے۔ کورو ناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کے اقدام کے تحت جاری لاک ڈائون کے دوران سرینگر جموں شاہراہ پر صرف مال بردار ٹرکوں کی قلیل تعداد ہی نظر آرہی ہے۔ ضلع رامبن کے ہالہ ، دھندراٹھ، راجگڑھ ، نیل ، مہو منگت ، چاپناڑی وغیرہ علاقوں کے لوگوں نے فون پر کشمیر عظمی کو بتایا کہ اُن کے علاقوں میں مسافر گاڑیوں پر سخت بندش ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت سے نمٹنے کیلئے ضلع رامبن کے مذکورہ علاقوں تک ایس آر ٹی سی سروس چلانا بہت ضروری ہے تاکہ عوام کو مشکلات سے بچایا جاسکے۔  

رام بن ضلع میں ضروری خدمات کی دکانیں بھی بند

بانہال// بانہال سمیت رام بن ضلع کے تقریباً تمام قصبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ بدھ کوسختی سے جاری رہا تاہم ضروری سروسز کیلئے نامزد دکانیں بھی بند رہیں اور پولیس نے لوگوں اور دکانداروں کو بازاروں میں داخل نہیں ہونے دیا ۔ ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس کیلئے طریقہ کار اور اوقات وضع کئے جارہے ہیں اور رجسٹرڈ دکانداروں کو پاس دئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  جمعرات کو لاک ڈاؤن کے دوران لازمی سہولیات کومیسر رکھا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بلاوجہ بازاروں،قصبوں اور ہسپتالوں کا رخ نہ کریں اور بچوں کو دکانوں اور ہسپتالوں میں اپنے ساتھ نہ لائیںاورنہ ہی بزرگوں کو باہر آنے دیں ۔  

پابندی سے مستثنیٰ ضروری خدمات کی دکانیں بھی بند

بانہال// بانہال سمیت رام بن ضلع کے تقریباً تمام قصبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ بدھ کے روز دوسرے دن بھی سختی سے جاری رہا تاہم 21 روز تک لاک ڈاؤن کو بڑھانے کے بعد ضروری سروسز کیلئے نامزد دکانیں بدھ کے روز بھی بند رہیں اور پولیس نے لوگوں اور دکانداروں کو مارکیٹ میں داخل نہیں ہونے دیا اور سختی سے عملدرآمد کیا گیا۔ اس صورتحال سے عام لوگوں کو ضروری چیزوں کے حصول میں سخت دشواری رہی۔ ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس کیلئے طریقہ کار اور اوقات وضع کئے جارہے ہیں اور رجسٹرڈ دکانداروں کو پاس دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ بدھ شام تک اوقات کام وضع کرنے جمعرات کو لاک ڈاؤن کے دوران مستثنیٰ سروس گروسری، فوڈ آئٹمز ، ملک پروڈکٹ سبزی پھل وغیرہ کو بڑی احتیاط کا دھیان رکھتے ہوئے میسر رکھا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاوجہ بازاروں،قصبوں اور ہسپتالوں کا رخ ن

گول میں مکمل بند ، سڑکیں اور بازار ویران

گول// ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں بھی مکمل بند رہا ۔ سب ڈویژن گول میںبند کو کامیاب بنانے اور لوگوں کو جانکاری دینے کے سلسلے میں جموںو کشمیر پولیس نے نمایاں کار کردگی ظاہر کی اور اس دوران گول کی باقی تینوں نیابتوں سنگلدان ، اندھ اور گنڈی داڑم میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ۔ سب ڈویژن کی جانب آنے والی تمام سڑکوں پر پولیس کے ناکے بٹھا دئے گئے اور سڑکوں میں کریٹ تار کا بھی استعمال کیا گیا ۔باہر سے آنے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔ باہر سے آنے والے 20 افراد کو بیرون جموں وکشمیر سے آئے ان کو چیک اپ کیا گیا اور انہیں گھریلو قرنطینہ میں رہنے کی بھی ہدایت دی گئی ۔اس بات کی جانکاری بلاک میڈیکل آفیسر گول بشیر احمد تراگوال نے دی ۔ سب ڈویژن کے دور دراز علاقوں کے لوگوں نے غذائی اجناس کی قلت کو دورکرنے کی مانگ کی ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگوں تک غذائی اجناس پہنچانے کے لئے کچھ رضا کار

حکم عدولی پرکشتواڑ میں 2کیس درج

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں کوروناوائرس کی وجہ سے انتظامیہ کی طرف سے عائد دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیس درج کئے گئے ہیں۔قصبہ میں خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں کے خلاف 2 کیس درج کئے گئے ہیں۔ایس ایچ او کشتواڑ اعجاز احمد نے کشمیر عظمی ٰکو بتایا کہ ضلع انتظامیہ کشتواڑ کی طرف سے کوروناوائرس کے سلسلے میں جاری کی گئی ہدایات کی خلاف ورزی پر دوگاڑیوں کے مالکان کے خلاف کیس درج کئے گئے ہیں ۔انہوںنے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے انتباہ دیاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گااوران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔  

ٹنل کے آرپارہلکی بارشیں دوسرے روز بھی جاری | 31مارچ کے بعد موسم میں بہتری ہوگی:محکمہ موسمیات

سرینگر //ٹنل کے آر پار دوسرے روز بھی مطلع اَبرآلود رہا اور کئی ایک علاقوں میں ہلکی بارشیں بھی ہوئی جس کے نتیجے میں ٹھنڈ میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا کہ  31 مارچ سے موسم میں بہتری آنی شروع ہو گی۔محکمہ کی پیشگوئی کے عین مطابق بدھ کو دوسرے رو زبھی مطلع اَبر آ لود رہا اور ہلکی بارشیں ہوئیں ۔ مجمو عی طور وادی اور جموں کے اکثر اضلاع میںموسمی صورتحال خراب رہی ۔ادھر جنوبی کشمیرکے اننت ناگ ، شوپیان ، کولگام ، بانڈ ی پورہ اضلاع کے بالائی علاقہ جات سے دوران شب وقفے وقفے سے بارشوںکی اطلاع ملی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں دن بھر جاری رہیں،، گلمرگ ، پہلگام ، سونہ مرگ میں بھی بارشیں ہوئی اور وہاں د ن بھر ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہیں ،ادھر خطہ چناب کے بانہال ، گول گلاب گڑھ علاقے میں بھی بارشوں ہونے کی اطلاعات ہیں، پہلگام سے امر ناتھ گپھا کی طرف جانے

۔2000مال بردار گاڑیاں سرینگر وارد 400نجی گاڑیوں کو بھی شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی گئی

بانہال// سرینگرجموں شاہراہ پرپر کسی بھی مسافر گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہے تاہم  بدھ کوجموں میں لاک ڈائون کی وجہ سے درماندہ چار سونجی گاڑیوں کے علاوہ مال بردار گاڑیوں کو بھی سرینگر جانے دیا گیا۔منگل کی شام کو سرینگرجموں شاہراہ جوٹریفک کی آمدورفت کیلئے بندتھی، پرٹریفک بحال کیاگیا اور شاہراہ پردرماندہ گاڑیوں کواپنے منزل کی طرف جانے دیا گیا۔اس دوران بدھ کو جموں سے اشیائے ضروریہ سے لدے ٹرک اور پٹرول اور ایل پی جی گاڑیوں کو وادی جانے کی اجازت دی گئی ۔اس کے علاوہ فورسز کانوائے اور ادھمپور اور جموں میں درماندہ چار سوسے زائدنجی گاڑیوں اورٹیکسیوں کو بھی سرینگر جانے دیاگیا۔ ایس پی ٹریفک شمشیرسنگھ نے اس سلسلے میں کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ بدھ کے روزجموں سے وادی کشمیر کیلئے اشیائے ضروریہ سے لدے ٹرکوں کوجانے کی اجازت دی گئی اوراس طرح منگل کی رات سے2ہزارکے قریب مال بردار گاڑیاں کشمیر پہنچی ۔انہو

رام بن میں 13 کیس درج

بانہال// رام بن ضلع میں انسانی نقل و حرکت کو محدود کرنے کیلئے لاک ڈاؤن کا نفاذ منگل کو بھی سختی سے جاری رہا اور اب تک پولیس نے ضلع ضلع میں سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب 13 معاملات درج کئے ہیں جبکہ ملکی اور غیر ملکی سفر سے واپس لوٹنے پر 70 کے قریب افراد کو حکام نے قرنطینہ بھیج دیا ہے۔ بانہال سمیت ضلع کے دیگر علاقوں میں پولیس نے بلاوجہ بھیڑ بھاڑ ترک کرنے کی اپیل کی ہے ۔ایس ایس پی رام بن حسیب الرحمان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ موجودہ حالات ہر فرد کیلئے ایک امتحان ہے اورایڈوائزری پر من و عن عمل کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کی پاداش میں اب تک ضلع میں 13 کیس درج کئے گئے ہیں اور16 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔  

مسافر گاڑیوں پر پابندی اور طبی مراکزمیں عملے کی کمی

بانہال// ضلع رام بن میں مسافر گاڑیوں پر مکمل بندشوں اور دیہی علاقوں میں طبی مراکز کی ابتر حالت کی وجہ سے ضلع کے کئی دیہات میں آباد ہزاروں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مریضوں کے علاج ومعالجہ کیلئے ان کے تیمارداروں کو دشواریوں کا سامنا ہے۔ ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے سب ڈویژن رامسو کے نیل علاقے میں پندرہ ہزار سے زائد آبادی محصور ہے اور علاقے میں کئی سب سینٹروں میں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کیلئے بے معنی ہیں اور معمولی تکالیف کیلئے لوگوں کا رام بن پہنچنا انتہائی مشکل ہے۔ نیل کے سرنگہ علاقے میں ایک سب سینٹر کئی سال پہلے قائم کیا گیا ہے لیکن پچھلے ایک مہینے سے یہ سب سینٹر مسلسل بند پڑا ہے اور نیل سرنگہ کی عوام کو اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔ مشتاق احمد نامی ایک مقامی شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سب سینٹر سرنگہ کا طبی مرکز عملہ نہ ہونے کی وجہ سے پچھلے ایک مہی