تازہ ترین

ملک کو روشن کرنے والاخطہ چناب اندھرے میں

ڈوڈہ//وادی نور کہلانے والا خطہ چناب پیر کو 7ویں روز بھی مکمل طور گھپ اندھرے میں ہے ۔بار بار اصرار اور یقین دہانیوں کے بائو جود  بھی اس خطہ کو ابھی بجلی رابطہ سے دوبارہ بحال نہیں کیا گیا ہے۔اگر چہ یہ خطہ ملک کی مختلف ریاستوں کو روشنی سے استفادہ دیتا ہے لیکن یہاں کی عوام مسلسل 7روز سے انتظار میں ہے کہ کب یہاں کے قصبہ جات کے ساتھ ساتھ دوردراز مقامات میں بھی بجلی کی سہولیات سے استفادہ حاصل کر یں۔بجلی کا 7روز سے بند رہنا جہاں لوگوں کو ایک طرف سے پریشانی اور مشکلات کا باعث بنا ہے وہیں دوسری جانب حاکم بالا ،گورنر انتظامیہ کیلئے کوئی نیک شگون نہیں ہے اس سے اس بات کا بر ملا اظہار ہوتا ہے کہ یہ حکام لوگوں کی ان مشکلات میں کتنی سنجیدہ ہے ۔مقامی انتظامیہ نے بھی اس طور کوئی پیش رفت نہیں کی اور نہ ہی لوگوں کو صاف اور واضع بتایا کہ اس کے بحال ہونے میں کتنا وقت در کار ہے مگر یہاں عوام انتظار میں

چناب خطہ کو صوبہ کی کوئی ضرورت نہیں : جتیندر سنگھ

ریاسی// وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے الزام لگایا کہ وادی کشمیر کی مرکزیت والی سیاسی جماعتیں مذہب کے نام پر زہر کا بیچ بونے کا کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جماعتیں جموں کے کچھ حصوں میں لوگوں الگ صوبے مانگنے پر اکسارہی ہیں۔ جتیندر سنگھ پیر کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔ پیرپنچال اور وادی چناب کے لئے الگ صوبے کی مانگیں سامنے آنے پر ان کا کہنا تھا ’بی جے پی لداخ کو صوبے کا درجہ دینے کا مطالبہ گذشتہ کئی برسوں سے کررہی تھی۔ اس کی کچھ ٹھوس وجوہات تھیں۔ خطہ لداخ جموں وکشمیر کا سب سے بڑا خطہ ہے اور وادی کشمیر سب سے چھوٹا خطہ ہے۔ وہاں لوگوں کو دقعتوں کا سامنا بھی ہے۔ راستے پانچ چھ ماہ تک بند رہتے ہیں‘۔ انہوں نے کہا ’یہاں اب کچھ پارٹیاں کچھ حصوں کو الگ صوبے بنانے کا مطالبہ کرنے لگی ہیں، وہ لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھولنے کا کام کررہی ہ

انتظامیہ برفباری سے پیدا صورتحال سے نمٹنے میں ناکام

ڈوڈہ//برفباری سے پیدا شدہ صورت حال سے نمٹنے میں گورنر انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ پوری طرح ناکام ہوئی ہے اور لوگوں کو کئی دن گذرنے کے بائو جود بھی شدید ترین مشکلات در پیش ہیں۔خطہ چناب کے ملحقہ جات ڈوڈہ، بھدرواہ،ٹھاٹھری ،گندو بھلیس و ان مقامات میں دیہات کی آبادی کو گوں نا گوں دقتوں کا سامنا ہے۔جہاں ایک طرف اندرونی رابطہ سڑکیں مکمل طور بند پڑی ہیں وہیں دوسری جانب بجلی کا نظام بھی بری طرح در ہم ہوا ہے۔علاقہ جات میں سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے غذائے اجناس ،کھانے پینے کی قلت ،رسوئی گیس ،ادوایات اور خاص کر تیل خاکی کہیں پر دستیاب نہیں ہے۔اس تمام صورت حال کے پیش نظر سیول سوسائٹی ڈوڈہ جس میں ضلع بار اسوسی ایشن ،تاجر ،میڈیا سے وابستہ افراد،سٹوڈنٹ ونگ،اے آئی ایس ایف ،ڈیولپمنٹ فرنٹ،چناب سٹیزن فورم،چناب گروپ آف سیول سوسائٹی و دیگر کئی تنظیموں نے آج بس سٹینڈ ڈوڈہ میں احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے

ڈھیڈہ گول میں رہائشی مکا ن خاکستر

گول// یہاں گول سب ڈویژن سے تقریباً پندرہ کلو میٹر دورعلاقہ ڈھیڈہ جنوری میں ایک رہائشی مکان کو اچانک آگ لگی جس وجہ سے تقریباً دس کمروں پر مشتمل دو منزلہ عمارت مکمل طور پر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ جمال الدین مغل ولد مرحوم محمد رمضان مغل وارد نمبر3ڈھیڈہ جنوری چارلی کا رہائشی مکان دس کمروں پر مشتمل تھا اور اچانک آگ لگنے کی وجہ سے مکان مکمل طو رپر خاکستر ہو گیا اور اس میں تمام سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ اگر چہ یہاں پر مقامی لوگ آئے لیکن یہاں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام بھی بے بس ہو کر رہ گئی ۔ اس دوران مالک مکان آگ کو بجھاتے ہوئے شدید زخمی ہوا جسے چارپائی کے ذریعے سے لوگوں نے  ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زیر علاج ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے جلد از جلد اس شہری کو امداد دینے کی اپیل کی ۔  

ریاسی میں نیشنل کانفرنس کا تعزیتی اجلاس

ریاسی//جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس ضلع ریاسی کے منشی محمد مختیار بانڈے کی وفات پر ایک ماتمی اجلاس زیر صدارت ضلع و سابقہ وزیر بابو جگ جیون لال منعقد ہوا ۔اجلاس میں طارق بٹ ،راج کمار شرما،رتن لال بھگت،چرن داس ڈوگرہ،ایوب بٹ،بیلی رام،گندھرب سنگھ، مدن لال بھگت کے علاوہ کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اجلاس میں بابو جگ جیون لال نے کہا کہ مرحوم نے نیشنل کانفرنس کی مضبوطی کیلئے 50سال سال کام کیا اور لوگوں کی خدمت کی ۔مرحوم ایک پڑھے لکھے سیاسی اور سوج بوجھ رکھنے والی شخصیت کے مالک تھے اور ہمیشہ غریبوں،مسکینوںکو ان کا حق دلانے کیلئے لڑتے تھیان کی موت سے لوگ ان کی رہنمائی سے محروم ہو گئے ہیںاور ہم سب کیلئے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جس کو پُر کرنا شائد نا ممکن ہے۔ہم سب مرحوم کیلئے دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کو اللہ جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ت

مزید خبرں

خطہ چناب اور پیر پنچال کو ڈویژن کا درجہ آل جموں وکشمیر گوجر بکروال کانفرنس کی طرف سے حمایت کا اعلان  ایم ایم پرویز رام بن//آل جموں وکشمیر گوجر بکروال کانفرنس کے ریاستی صدر چوہدھری محمد یوسف نے خطہ چناب اور پیر پنچال کو ڈویژن کا درجہ دینے کی مانگ کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خطہ چناب اور پیر پنچال کے لوگوں کی علیحدہ ڈویژن درجہ کی دیرانہ مانگ ہے ۔ چوہدھری نے کہا کہ ان دونوں علاقوں کو گورنر انتظامیہ نے نظر انداز کیا ہے انہوں نے سابقہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے اعلان کی تعریف کی کہ وہ اقتدار میں آئے تو خطہ چناب اور پیر پنچال کو ڈویژن کا درجہ دیں گے۔انہوں نے شکایت کی کہ حکومت نے ان خطوں کو ترقیاتی اور دیگر فوائد کے لئے نظر انداز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیر پنچال اور خطہ چناب کے لوگ  لداخ کی طرح ڈویژن کا درجہ کے مستحق ہیں انہوں نے وعدہ کیا کہ اس مقصد کیلئے   ان کی