غیر حاضرطبی عملہ کیخلاف کھڑی باوا میں لوگوں کا احتجاج

 بانہال // ضلع رام بن میں تحصیل کھڑی کی گوجر بستی باوا علاقے میں قائم ایک طبی مرکز کے مسلسل بند ہونے اور طبی عملہ کے غائب ہونے کے خلاف مقامی لوگوں نے باوا کھڑی میں احتجاج کیا اور برفباری اور سردی سے بیماریوں کا شکار ہوئے لوگوں کیلئے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی حکام سے اپیل کی ہے۔ ضلع رام بن میں تحصیل کھڑی میں گوجر بستیوں کے مرکز باوا میں جمعہ کو طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ مہو سڑک پر باوا میں قائم طبی مرکز میں پچھلے دو ہفتوں سے تعینات عملہ موجود  ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے آکھرن ، ہل باوا اور آڑمرگ جیسے دور علاقوں سے باوا کے طبی مرکز کا پیدل رخ کرنے کے بعد مریضوں کو مایوس ہونا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کی بھاری آبادی کیلئے یہاں تعینات ملازمین مبینہ طور کبھی کبھار اور کسی کے دورے کے دوران ہی رخ کرتے ہیں جس کی وجہ س

تحصیل راج گڑھ میں بجلی کی کم وولٹیج کی شکایت

 رام بن //تحصیل راج گڑھ کے موضع چکا اور تریہل کے مکینوں کے ایک وفد نے جمعرات کے روز ایڈیشنل ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں علاقہ میں ناقص ٹرانسمیشن سسٹم کی وجہ سے بجلی کے کم وولٹیج کے مسلہ کی جانکاری دیکر اس میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔مکینوں نے اے ڈی ڈی سی کو سونپی گئی ایک تحریری شکایت میں مبینہ الزام لگایا ہے کہ علاقہ میں ناقص ٹرانسمیشن سسٹم کی وجہ سے بجلی  کی کم وولٹیج کا مسلہ پیدا ہوا ہے کیونکہ نصب شدہ 63کلو واٹ بجلی ٹرانسفارمر موضع کی مانگ پوری نہیں کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹرانسفارمر 10سال قبل نصب کیا گیا ہے ،تب سے موضع میں گھروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔وفد نے مزید بتایا کہ ایل ٹی ٹرانسمیشن کے کنڈکٹر بغیر کیس انسولیٹر کے سر سبز درختوں کے ساتھ باندھے گئے ہیں، جو کہ مکینوں کے لگاتار خطرہ بن گیا ہے۔ وفد نے اے ڈی ڈی سی سے مبینہ شکایت کی کہ موضع کی بیش

بانہال میں فٹ پاتھوں پر ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی

 بانہال // جموں سرینگرقومی شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال میں میونسپل کمیٹی بانہال کی طرف سے ناجائز تجاوازات کے خلاف کارروائی کی گئی اور قصبہ بانہال میں شاہراہ کے دونوں طرف کئی پختہ ریڑھی والوں اور فٹ پاتھوں پر قابض لوگوں کو ہٹایا گیا۔ اس مہم کی قیادت انچارج ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی بانہال محمد اشرف زرگر نے کی اور انہیں دیگر ملازمین اور پولیس عملے کا بھی ساتھ تھا۔ یہ کارروائی جامع مسجد عیدگاہ ،  بس سٹینڈ ، مرکزی جامع مسجد بانہال اور ہسپتال روڈ کے علاقوں میں عمل میں لائی گئی اور کئی دہاڑی دار ریڑھی والوں کو فٹ پاتھوں سے ہٹایا گیا اور اس کے علاوہ قابض دکانداروں کے مال کو بھی فٹ پاتھ سے ہٹایا گیا۔ مقامی لوگوں نے بانہال ہسپتال روڈ کے دونوں طرف چنجلو نالہ پر بھی ناجائز تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ہے ، جس کی وجہ سے سیلابی ریلوں کیلئے مشہور چنجلو نالہ سکڑ ک

میونسپل کمیٹی بانہال کے صدر اور نائب صدر کی حلف برداری ہوئی

  بانہال // بانہال میں نومنتخب صدر میونسپل کمیٹی بانہال فاروق احمد وانی اور نائب صدر اشوک کمار شرما کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ بانہال نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ میونسپل کمیٹی بانہال کے لئے کانگریس جماعت سے منتخب ہوئے میونسپل کمیٹی صدر فاروق احمد وانی اور نائب صدر اشوک کمار شرما کو جمعہ کے روز ٹاون ہال بانہال میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ ضمیر احمد نے حلف دلایا گیا۔ بانہال میونسپل کمیٹی سات وارڈوں پر مشتمل ہے اور تمام سات کانگریس کی ٹکٹ پر جیتے ہیں۔ حلف برداری کی اس تقریب میں ایس ڈی ایم بانہال کے علاوہ  تحصیلدار بانہال جاوید احمد ، سابق ممبر اسمبلی بانہال وقار رسول ، بیوپار منڈل صدر بانہال شمس الدین راہی ، زونل ایجوکیشن آفیسر بانہال محمد سلیم شاہ کے علاوہ ایس ایچ او بانہال محمد اعجاز وانی مقامی دوکاندار اور دیگر ذی عزت شہری موجود تھے ۔اس موقعہ پر میونسپل کمیٹی کے صدر فاروق احمد نے ح

’بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو ‘‘پر بیداری پروگرام

 کشتواڑ// ضلع میں ’نور جیون کی بیٹیاں ‘ مہم کے تحت ’’بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو ‘‘کے متعلق عوام میں بیداری کرنے کے مقصد سے ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے جمعہ کے روز یہاں نو پیدا ہوئی بیٹیوں کی مادروںکی ضلع ہسپتال میں عزت افزائی کی۔ڈی سی نو پیدا ہوئی بیٹیوں کی مادروں اور انکے اہل کنبہ کو مبارک باد دی او ر 10مادروں کو بیبی کٹس اور موقعہ پر ہی پیدائشی سرٹفکیٹ فراہم کرکے عزت افزائی کی۔اہل کنبہ کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ بیٹیاں بوجھ نہیں ہے،بکہ یہ ملک کا نام روشن کرکے ملک کے لئے فخرہیں۔انہوں نے کہا کہ بیٹیاں ہر ایک شعبہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔انہوں نے لڑکیوں کو لڑکوں کی طرح معیاری تعلیم فراہم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے والدین کو اپنی بیٹیوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کو کہا۔انہوں نے کہا کہ جو والدی

بٹوت میں تمدنی شو کا اہتمام

 رام بن // محکمہ اطلاعات و عوامی تعلقات ،ضلع اطلاعاتی مرکز کی جانب سے بٹوت کے ہل ویو ہوٹل میں مقامی گلوکاروں اور کلا کاروں کی ترغیب کے لئے ایک تمدنی شوکا اہتمام کیا گیا۔چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر سیف الدین خان اس موقعہ پر مہامان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی کمانڈنٹ ایس ایس بی ،7ویں بٹالین رمیش کمار مہمان ذی وقار تھے۔مقامی انتظامیہ کے افسروں اور معزز شہریوں کے علاوہ پروگرام میں بی ڈی او اجیت سنگھ ، بی ایم او ڈاکٹر شکیل سمبریا ،نائب تحصیلدار جگل کشور ،نریندر کور،ماسٹر جنک سنگھ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔پروگرام میں متعدد لڑکے ،لڑکیوں بشمول شمن میر، رشید ملک، دویا بھارتی، آفتاب محمد، رفیع، کپل شرما اور بشن داس وغیرہ نے ہندی، ڈوگری اور پنجابی میں گانے گا کر سامعین کو محظوظ کیا، جنھوں نے پروگرام کی کافی ستائش کی۔سی ایم او نے محکمہ اطلاعات ،ہل ویو ہوٹل کے مالک شامون میر کی جانب سے ایسا شاندار پروگرام

مہور کے گاؤں شیدول کا ٹرانسفارمر10 دنوں سے خراب

 مہور//سب ڈویژن مہور کے گاؤں شیدول کے وارڈ نمبر ایک کا ٹرانسفارمر گذشتہ دس دنوں سے خراب پڑا ہے جس کی وجہ سے وارڈ نمبر ایک کے لوگ گھپ اندھیرے میں ہیں۔مقامی لوگوں نے کشمیر اعظمیٰ کو بتایا کہ دس روز قبل یہ ٹرانسفارمر خراب ہوگیا تھا لیکن محکمہ کی جانب سے اس ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرانے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا اور لوگوں کو بجلی نا ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے بجلی عدم دستیابی سے بچوں کی پڑھائی پر برا اثر پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران سے مانگ کی ہے کہ ٹرانسفارمر کو جلدٹھیک کرایا جائے۔

مزید خبریں

پکل ڈول کی ڈرائینگ  کو سونپنے کا مطالبہ کشتواڑ/ / ضلع کے ایک سینئر یوتھ لیڈر نے منظور شدہ ڈرائینگ پکل ڈول ایچ ای پی کو سونپنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک پریس بیان کے مطابق یوتھ لیڈر جوگیندر بھنڈاری نے چناب ویلی پائور پروجیکٹس منیجمنٹ کی جانب سے منظور شدہ ڈرائینگ پکل ڈول ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کو نہ بھیجنے کی شدید مذمت کی  ہے اور کہا کہ ڈرائینگ نہ بھیجنے کی وجہ سے پروجیکٹ کو عملانے والی ایجنسیاں ملازمت پیدا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ منظور شدہ پروجیکٹ ڈرائینگ پکل ڈول ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی ایگزیکوٹنگ ایجنسیوں کو بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے،تاکہ پروجیکٹ پرکام فوری طور سے شروع کیا جا سکے اور ضلع کے بیروز گار نوجوانوں کو روز گار فراہم ہو۔      ٹھاٹھری ۔جگوٹہ میں پی ایم جی ایس وائی کیخلاف احتجاج  رفیع چودھری  ڈوڈہ //موضع جگوٹہ،بھاددان

تازہ ترین