تازہ ترین

اوڑی میں ژالہ باری سے میوہ باغات کو نقصان

اوڑی//سرحدی قصبہ اوڑی کے مختلف دیہات میں حالیہ ژالہ باری کی وجہ سے میوہ باغات کو نقصان پہنچنے کے بعد کسان سخت پریشان ہیں۔ اوڑی کے جو دیہات زیادہ متاثڑ ہوچکے ہیں اُن میں بلکوٹ، سلی کوٹ، ہتھلنگا، موٹھل، تھاجل، تلاواڑی، نامبلہ، گھرکوٹ، ، سلطان ڈھکی اور کمل کوٹ کے علاوہ تحصیل بونیار کے میدانن، باڑین اورترکانجن وغیرہ شامل ہیں۔ قصبہ اوڑی میں اخروٹ کی اچھی پیداوار ہوتی ہے اور بیشتر لوگوں کی آمدنی کا واحد ذریعہ بھی ہے ۔باغ مالکان نے گورنر انتظامیہ سے معاوضہ فرہم کرنے کی اپیل کی ہے۔  

جے کے بینک انفارمیشن سکیورٹی آفیسرکو اعزاز عطا

سرینگر// جے اینڈ کے بینک کے انفارمیشن سکیورٹی آفیسر منیر حسن وانی کو پونا مہاراشٹرا میں سال 2019کا سکیورٹی اینڈ  اعزازسے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں انٹر نیشنل ڈاٹا گروپ  کی جانب سے دیا گیا جو ایک ٹیکنالوجی میڈیا آرگنائزیشن ہے جو کہ پیشہ ورانہ طور ٹیکنالوجی میں موثر حفاظتی اقدامات اٹھانے پر کام کر رہی ہے اور ہر سال 21  جون کو IDGسکیورٹی ڈے منارہی ہے۔منیر حسن وانی کو یہ اعزاز انکی قابل قدر سوچ اور کاروباری لحاظ سے ٹیکنالوجی میں بہتر حفاظتی ذرائع کھوج نکالنے کیلئے دیا گیاہے۔ جموں و کشمیر بینک کے اعزاز یافتہ آفیسر ایک سند یافتہ انفارمیشن سکیورٹی پروفیشنل ہونے کے علاوہ ایک سند یافتہ انفارمیشن سکیورٹی منیجر بھی ہے ۔اس اعزازی تقریب میں ملک بھر کے سر کردہ چیف انفارمیشن سکیورٹی افسراں کی عزت افزائی کی گئی جس میں جے کے بینک کے ٹیکنالوجی سکیورٹی افسر کی پذیرائی بھی کی گئی۔گورننس،