تازہ ترین

قطر کا ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان

 اسلام آباد//قطر اور پاکستان نے توانائی، تجارت سرمایہ کاری اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے معلومات کے تبادلے سے متعلق تین مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔اس حوالے سے اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے دورے پرآئے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر اعظم عمران خان نے شرکت کی۔دورہ پاکستان کے دوران امیر قطر نے وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کی جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت میں توانائی، سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے پر غور کیا گیا۔دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور قطر کے مابین دو طرفہ تجارت کا حجم ڈھائی ارب ڈالر سے بڑھایا جائے گا۔دونوں ممالک نے سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان قطر مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی بھی منظوری دی ہے۔پاکستان اور قطر نے من

وادی بنگس کا ناقص بنیادی ڈھانچہ | سیاحت کو فروغ دینے کے دعوے سراب

سرینگر // سطح سمندر سے 10ہزار فٹ بلندی پر واقعہ وادی بنگس اپنی خوبصورتی کی ایک ایسی تصویر ہے جس پر رشک کیا جا سکتا ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ اس خوبصورت وادی کو جہاں حکومتیں متواتر نظر انداز کرتی آئی ہیں وہیں 1947کی تقسیم کے بعد ایل او سی قائم ہونے کے بعد اُسے سیاحتی نقشے پر لانے کیلئے کوئی بھی اقدامات نہیں کئے گے تاہم بنگس درنگیاڑی ڈیولپمنٹ اٹھارٹی کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کیلئے یہاں کسی بھی قسم کی کوئی کنکریٹ تعمیرکھڑی نہیں کی جائے گی ۔یاد رہے کہ کئی سال قبل سرکار نے بنگس لولاب درنگیاڑی ڈولپمنٹ اٹھارتی کا قیام اس لئے عمل میں لایا تھا تاکہ یہاں بنیادی سہولیات سیاحوں کو فراہم ہونے کے ساتھ ساتھ بنگس کی ترقی بھی ہو لیکن حالت ایسی ہے کہ اٹھارٹی بنگس کے آس پاس کے علاقوں میں نہ ہی سیاحوں کیلئے کوئی سہولیات مہیارکھ پائی ہیں اور نہ ہی بنگس کی جانب کوئی دھیان دیا جا رہا ہے ۔