تازہ ترین

شریڈی مہاراشٹرا میں جے کے بینک برانچ کا افتتاح

سرینگر//جموں و کشمیر بینک نے کل مہاراشٹرا ریاست کے شریڈی علاقے میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح کیا جہاں جدید طرز کی ساری بینکنگ سہولیات دستیاب رہے گی۔ بینک کی سینئر منیجمنٹ ٹیم اور بینک کے چیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبرکے ہمراہ اس بیرون ریاست برانچ کا افتتاح ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کے ہاتھوں کیا گیا جہاں پر علاقے کے کاروباری لوگ، تاجر اور کافی سارے علاقائی باشندے بھی موجود تھے۔ بینک کی اعلیٰ انتظامیہ میں سے تقریب پر شامل تھے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ پی کے تکو، زونل ہیڈ ممبئی شفاعت حسین رفائی، وائس پریزیڈنٹ سشیل کمار گپتا اور روشن خیال۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ یہ بڑی مسرت کی بات ہے کہ جے اینڈ کے بینک ا پنی ریاست سے باہر اپنی خدمات کا دائرہ پھیلا رہا ہے اور وہ بھی خاص طور ایسے مذہبی اور عقیدتی مقامات پر جہاں زائرین اور علاقائی لوگ آسان اور جدید طرز

وادی میں ملاوٹی اور بوسیدہ راشن کی فراہمی

سرینگر// کشمیراکنامک الائنس نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا پر وادی کے صارفین کوناقص اور بوسیدہ چاول سپلائی کرنے کاالزام عائد کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ سڑاہوااوربوسیدہ چاول راشن ڈیپوںسے لینے سے انکار کریں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے کہا کہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا وادی کے صارفین کو راشن کے نام پر زہر فراہم کررہی ہے اور یہی بوسیدہ اور ملاوٹی چاول آئی سی ڈی ایس(آنگن واڑی مراکز)اوراسپتالوںکو بھی سپلائی کیاجاتا ہے جس کی وجہ سے آنگن واڈی مراکز میں بچوں اور اسپتالوں میں مریضوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیاجارہا ہے ۔فاروق ڈار نے اس بات کا انکشاف کیا کہ نجی انٹرپرائز گودام(پی ای جی) کے ذریعے چور بازاری اور ملاوٹ کو فرغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے گوداموں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ گودام خالی ہیں،تاہم فوڈ کار

پٹرول چھ پیسے اور ڈیزل 9 سے 19 پیسے سستا

 نئی دہلی//ملک میں مسلسل چوتھے دن اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔ آج پٹرول چھ پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 9 سے 10 پیسے فی لیٹر سستا ہوا۔دہلی میں پٹرول کی قیمت چھ پیسے کم ہو کر 69.93 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ گزشتہ دن اس کی قیمت 69.99 روپے فی لیٹر تھی۔ ڈیزل کی قیمت 10 پیسے کم ہو کر 63.84 روپے فی لیٹر پر آ گئی۔ انڈیا آئل کارپوریشن کے مطابق ممبئی میں پٹرول 75.63 روپے اور ڈیزل 66.93 روپے فی لیٹر جبکہ کولکتہ میں پٹرول 72.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 65.76 روپے فی لیٹر ہے ۔چنئی میں پٹرول کی قیمت 72.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 67.52 روپے فی لیٹر ہے ۔یواین آئی