تازہ ترین

قاضی گنڈ میں ژالہ باری میوہ باغات کو نقصان

اننت ناگ//قاضی گنڈ کے کنڈ علاقے میں شدید ژالہ باری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سرسوں کی فصل اور میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔کولگام ضلع کے کنڈ،دیوسر ،ناگرس ،ملک آباد میں جمعہ شام دیر گئے متعدد علاقوںمیں تیز ہوائوں کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے میوہ باغات و دیگر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ۔ سلر پہلگام ا وراس کے مضافاتی علاقوں میں بھی ژالہ باری کی اطلاع موصول ہوئی ہیں ۔