تازہ ترین

میں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچا: اینڈرسن

 لندن/ انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک اپنے ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچا اور ان میں ابھی کافی کرکٹ باقی ہے ۔37 سالہ اینڈرسن نے ٹیسٹ کیریئر میں 151 میچوں میں 584 وکٹ لئے ہیں جو کسی بھی فاسٹ بولر کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹ ہیں۔ تیز گیند باز نے کہا کہ دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے ان کے کیریئر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔اینڈرسن نے کہاکہ میں نے ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچا ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم پھر کھیلیں گے اور میں بھی انگلینڈ کی طرف سے کھیلوں گا۔ مجھ میں ابھی کافی کرکٹ باقی ہے اور میں انگلینڈ کے لئے آگے بھی کھیلنا چاہتا ہوں۔ میں طویل عرصے تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں اور میں اس کا کافی لطف لیتا ہوں اور اس کے ہر لمحے سے لطف لیتا ہوں۔ قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کا اثر ہے اور وہاں بھی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ا

وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال بھی کورونا کیخلاف جنگ میں شامل

لاہور/پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال بھی کورونا کیخلاف جنگ میں شامل ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کی اہلیہ ان دنوں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک اسپتال میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ہیں، شوہر وقار یونس نے پاکستان سے سڈنی پہنچ کر 14 دن کا قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر فریال ایک ڈاکٹر ہیں اور وہ آسٹریلیا میں مقیم ہیں، چند ماہ قبل وقار یونس نے مستقل طور پر فیملی کے ہمراہ پاکستان میں منتقل ہونے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن تاحال کینگروز کے دیس میں مقیم ہیں۔  

آئی سی سی نے تمام کوالیفائی ٹورنامنٹ ملتوی کئے

دبئی؍ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کورونا وائرس کے سبب 30 جون تک ہونے والے اپنے تمام کوالیفائی ٹورنامنٹ کو جمعرات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ سمیت پوری دنیائے کھیل کافی متاثر ہوئی ہے اور دنیا بھر میں بہت سے کھیل ملتوی کر دیا گیا یا منسوخ کیا گیا ہے ۔ کھیل کے سب سے بڑے ایوینٹ ٹوکیو اولمپک کو 2021 تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔آئی سی سی کے ایوینٹ چیف کرس ٹیٹلے نے بیان جاری کرکے کہاکہ دنیا بھر میں کورونا کے خطرے اور حکومتوں کی طرف سے پابندیوں کو دیکھتے ہوئے ہم اپنے تمام کوالیفائی ٹورنامنٹ کو جون کے آخری ہفتے تک ملتوی کرنے کا فیصلہ لیتے ہیں۔ ہم نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں، حکام، عملے اور شائقین کی صحت اور حفاظت کو دیکھتے ہوئے لیا ہے ۔ ہمیں اس گھڑی میں اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہے اور حکام کی ہدایات پر عمل کرنا ہے ۔ اس دوران سری لنکا میں تین سے 19 جولائی تک چلنے والے آئی س

متالی کا خاتون آئی پی ایل کرانے کا مطالبہ

نئی دہلی/ ہندستانی خاتون ون ڈے ٹیم کی کپتان متالی راج نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ کے لئے انتظار نہیں کریں اور اگلے سال چھوٹے پیمانے پر ہی سہی لیکن خاتون آئی پی ایل کا نظم کرائیں۔ہندستانی خاتون ٹیم طویل عرصے سے خاتون آئی پی ایل کا انتظار کر رہی ہے لیکن بورڈ اس پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں لے سکا ہے ۔ اس سال بی سی سی آئی نے مرد آئی پی ایل کے پلے آف کے وقت خواتین کے چار ٹیم کا ٹی -20 ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا گیا اور حکومت کی طرف سے 21 دن کے لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے آئی پی ایل پر بحران کے بادل چھا گئے ہیں۔متالی نے کہاکہ مجھے ذاتی طور پر لگتا ہے کہ خاتون آئی پی ایل اگلے سال سے شروع ہونا چاہئے ، یہاں تک کہ اگر صرف اسے چھوٹے پیمانے پر شروع کیا جائے اور ضابطوں میں کچ

لاک ڈاؤن کے دوران تمام ٹریننگ کیمپ بند رہیں گے : ریجیجو

نئی دہلی؍وزیر اعظم نریندر مودی کے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے کے بعد مرکزی وزیر کھیل کرن ریجیجو نے اس دوران ملک بھر کے تمام ٹریننگ کیمپوں اور مراکز کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔وزیر اعظم مودی نے منگل کو قوم کے نام اپنے خطاب کے دوران احتیاطا 21 دنوں کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ریجیجو نے ملک بھر کے ٹریننگ کیمپ اور مراکز کو بند رکھنے کے لئے کہا ہے ۔ریجیجو نے ٹویٹ کرکے کہا کہ حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق 21 دن کے لاک ڈاؤن کے دوران تمام ٹریننگ کیمپ اور مرکز بند رہیں گے ۔آپ سب کھلاڑی جہاں بھی ہیں وہیں آپ کی جسمانی وذہنی فٹنس کو بنائے رکھیں ۔مرکزی وزیر کھیل ریجیجو نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ٹوکیو اولمپکس کو 2021 تک ملتوی کرنے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ میں کورونا کی

عالمی کھیل فیڈریشنز کی اولمپک مؤخرکرنے کی حمایت

لوزان/کھیلوں کی مختلف تنظیموں اور ممالک نے کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے ٹوکیو اولمپک کھیلوں کو موخرکرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے ۔واضح رہے کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اور ٹوکیو 2020 کے آرگنائزنگ کمیٹی نے ایک دن قبل ہی ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ اولمپک کھیلوں کو 2021 تک ملتوی کردیا گیا ہے ۔عالمی تیر اندازی فیڈریشن نے ٹوکیو اولمپک کھیلوں کو موخرکرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے ۔ دنیا کی تیر اندازی کی گورننگ باڈی کے صدر ایگور ایرنر کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم توکیو 2020 اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے انسانیت کے لئے ایک غیر معمولی چیلینج کے پیش نظر اس موسم گرما کے کھیلوں میں تاخیر کرنے کے لئے دیئے گئے اخلاص اور جراتمندانہ فیصلے کی تعریف کرتے ہیں۔ بیان کے مطابق عالمی تیر اندازی فیڈریشن بعد میں ٹوکیو 2020 کی آرگنائزنگ کمیٹی ، آئی او سی اور انٹ

کورونا کو شکست فاش دینے کے لیے فٹ بال کی خاص تکنیک کا استعمال:عالمی صحت ادارہ

لندن؍کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 پوری دنیا میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور اس بات کا اعتراف ڈبلیو ایچ او (عالمی صحت ادارہ) نے بھی کیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کی اس تیز رفتاری کو روکنا ممکن ہے۔ اس کے لیے ادارہ کے سربراہ ٹیڈروس گیبریاسس نے فٹ بال کی ایک خاص تکنیک کا سہارا لیے جانے کی طرف اشارہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ہم کورونا وائرس کو شکست فاش دے سکتے ہیں۔ٹیڈروس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "پہلے کیس سے ایک لاکھ تک پہنچنے میں 67 دن لگے، پھر دوسرے ایک لاکھ کیس تک پہنچنے میں مزید 11 دن لگے، لیکن پھر تیسرے ایک لاکھ کیس تک پہنچنے میں صرف چار دن لگے۔ اس سے ظاہر ہے کہ معاملہ تیزی کے ساتھ پھیلا ہے۔ لیکن ہم مجبور نہیں ہیں۔ ہم اس وبا پر فتح حاصل کر سکتے ہیں۔" اس کے بعد ٹیڈروس نے کورونا کے خلاف لڑائی کو فٹ بال میچ سے جوڑا اور اس مہم کو نام دیا 'پاس

رونالڈنہو سے جیل میں ملاقاتیوں کے ملنے پر پابندی

ریو ڈی جنیرو// برازیل کے عظیم فٹ بال کھلاڑی رونالڈنہو کو پیراگوئے کی جیل میں ملاقاتیوں سے ملنے سے روک دیا گیا ہے ،جہاں انہیں مقامی حکام نے کورونا وائرس پھیلنے سے نمٹنے کی کوشش کے طور پر رکھا ہے ۔ رونالڈنہو اور ان کے بھائی رابرٹو اسیس کو جنوبی امریکہ کے ملک میں داخل ہونے کے لئے جعلی پاسپورٹ استعمال کرنے کے الزام میں 6 مارچ سے اس جیل میں رکھا گیا ہے ۔گلوبو ایسپورٹ نیوز پورٹل کی اطلاع کے مطابق پیراگوئے کے حکام نے حکم دیا ہے کہ راجدھانی اسونسیئن کے مضافات میں واقع اس جیل میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضابطوں پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وکلاء کے علاوہ تمام ملاقاتیوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ جیل کے تمام عملے کو حفاظتی دستانے اور ماسک پہننے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ تمام قیدیوں کو روزانہ صحت سے متعلق جانچ کرائی جائیں گی ۔واضح رہے کہ بچوں کے ایک خیراتی پروگرام میں حصہ

اولمپکس ملتوی کرنے پر فیصلہ چار ہفتوں کے اندر:صدرآئی او سی

ماسکو//عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال جولائی میں جاپان کے ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس کے انعقاد کے بارے میں خطرے کے درمیان بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باک نے اتوار کو کہا کہ اولمپکس ملتوی کرنے کا فیصلہ چار ہفتوں کے اندر لیا جائے گا۔ٹوکیو اولمپکس کا 24 جولائی سے نو اگست تک انعقاد ہونا ہے ۔ ایتھلیٹ کمیونٹی کے بھیجے گئے خط میں باک نے کہاکہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ ملاقات میں ہم نے کورونا کے بارے میں دنیا بھر کے حالات اور اولمپک پر اس کے پڑنے والے اثرات کے بارے میں بات کی جس میں اسے ملتوی کرنا بھی شامل تھا۔ ہم اس کے بارے میں کافی محنت کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس بارے میں فیصلہ اگلے چار ہفتوں کے اندر اندر لے لیا جائے گا۔ آئی او سی صدر کے مطابق جاپان میں کورونا کی وجہ سے حالات سدھرنے کے بعد ٹوکیو اولمپکس کے لیے مقررہ وقت میں کرانے

جاپانی وزیر اعظم کا اولمپکس ملتوی کرنے کا اشارہ

ٹوکیو//جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ اگر ملک میں اولمپک کھیلوں کو کورونا وائرس کے وبائی امراض کے سبب محفوظ طریقے سے منعقد کرنا ممکن نہ ہوا تو ٹوکیو اولمپکس کو ملتوی کیا جاسکتا ہے ۔کوڈو نیوز کے حوالے سے آبے نے پیر کی صبح کہا کہ اگر کھیلوں کو سلامتی کے ساتھ منعقد کرنا مشکل ہوا تو ، ہمیں کھلاڑیوں کی صحت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ آئی او سی اس بارے میں حتمی فیصلہ کرے گا ، ہم اسی خیال کے حامل ہیں کہ منسوخی کرنا کوئی علاج نہیں ہے ۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باک نے اتوار کے روز کہا کہ ٹوکیو میں 2020 موسم گرمااولمپکس کے ممکنہ التوا کے بارے میں حتمی فیصلہ چار ہفتوں میں کیا جائے گا۔اس دوران امریکی ایتھلیٹکس فیڈریشن کی گورننگ باڈی ، یو ایس اے ٹریک اینڈ فیلڈ (یو ایس اے ٹی ایف) نے زور دیا کہ وہ ٹوکیو میں 2

کورونا وائرس کا قہر | ریال میڈرڈ کلب کے سابق صدر چل بسے

میڈرڈ/ریال میڈرڈ فٹ بال کلب کے سابق صدر لورینزو سانز کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔سپینش فٹ بال کلب کے سابق صدر کی عمر 76 برس تھی ، وہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج تھے۔سانز 1995سے 2000تک کلب کے صدر رہے، ان کے کلب نے 2 بار چیمپئنز لیگ ٹائٹل حاصل کیا۔  

حفیظ کو پی سی بی کی وارننگ | پالیسی معاملات پر تبصرے سے گریز کریں

کراچی/پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے محمد حفیظ کو پاکستانی ٹیم کی پالیسی سے متعلق معاملات پر تبصرے سے گریز کی وارننگ جاری کی ہے۔وسیم خان کا کہنا ہے کہ کیا غلط ہے اور کیا صحیح، حفیظ کو اس پر تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ان کا یہ بیان محمد حفیظ کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئٹ کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس میں حفیظ نے کرکٹر شرجیل خان کی فٹنس سے متعلق تبصرہ کیا تھا۔وسیم خان کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کو ٹیم میں آنے کے لیے فٹنس پر کام کرنا ہوگا، پی ایس ایل میں شرجیل خان فٹ نہیں تھے۔وسیم خان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ حفیظ اپنی کرکٹ پر توجہ دیں اور دوسرے کھلاڑیوں کی فکر نہ کریں۔ میں ذاتی طور پر حفیظ سے بات کروں گا۔ جب دنیا کا کوئی کھلاڑی ساتھی کرکٹر کی پرفارمنس پر تبصرہ نہیں کرتا تو ہمارے کھلاڑیوں بھی چاہیے کہ ایسا نہ کریں۔شرجیل خان پر پی سی بی نے بدعنوانی سے متعلق ش

آئی او سی سے اولمپک طے وقت پر کرانے کے فیصلے کا جائزہ لینے کا مطالبہ

نئی دہلی/ٹوکیو اولمپک طے وقت پر کرانے پر آمادہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) سے اپنے فیصلے کا جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے ۔ٹوکیو اولمپک 24 جولائی سے نو اگست تک منعقد ہونا ہے ۔آئی او سی اور جاپان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود اولمپک طے وقت پر منعقد ہونا ہے ۔لیکن اسپورٹس اینڈ رائٹس الائنس (ایس آراے ) اور ورلڈ پلئیر ایسوسی ایشن (ڈبلیوپي اے ) نے آئی او سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے فیصلے کا جائزہ لے اور ساتھ ہی اس مسئلے کے بارے میں کھلاڑیوں سے بات کرے ۔دنیا کے 168 ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس 'کووڈ 19' کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 11،248 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ قریب 269،482 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں تمام کھیل مقابلے یا تو آگے کی تاریخ کے لئے ملتوی کئے جا چکے ہیں یا پھر منسوخ کر دئے گئے

کیا کورونا سے دنیائے کرکٹ بھی مالی بحران کا شکار ہورہاہے؟

لاہور/کورونا وائرس نے کرکٹ کی دنیا میں مالی بحران کا ٹریگر دبا دیا،امیر ترین بھارتی بورڈ بھی کفایت شعاری اختیار کرنے پر مجبور ہوگیا، ملتوی ہونے والی 6.8بلین ڈالر کی آئی پی ایل غیر ملکی کرکٹرز کے بغیر بھی ممکن ہوگئی تو براڈ کاسٹرز اور ٹائٹل اسپانسر معاہدوں میں بھاری خسارہ ہوگا، کنٹریکٹ پلیئرز اور سالانہ فیس کا 20 فیصد وصول کرنے والے بورڈز بھی رقم سے محروم ہوں گے۔آسٹریلیاکو بھارت کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز نہ ہونے سے 174ملین ڈالرز کا نقصان ہوگا،ہنڈرڈ لیگ پر بھاری سرمایہ کاری کرنے والے ای سی بی کی تشویش بھی بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں بھارتی بورڈ نے رواں ماہ کے آغاز میں آئی پی ایل فاتح ٹیم کی انعامی رقم آدھی کرنے کا اعلان کردیا گیا، گذشتہ ہفتے یہ فیصلہ کیا گیا کہ سلیکٹرز میں سے صرف چیف ہی فرسٹ کلاس میں ہوائی سفر کرسکے گا،6.8بلین ڈالر مالی حجم

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر پی کے بنرجی کا انتقال، ہندوستانی فٹ بال کے ایک دور کا خاتمہ

کولکتہ/ ہندوستان کے عظیم فٹبالر، سابق اولمپین اور سابق کوچ پردیپ کمار بنرجی کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ 83 سال کے تھے۔ ان کے خاندان میں دو بیٹیاں ہیں۔پردیپ کمار بنرجی ہندستانی فٹ بال میں پی کے بنرجی کے نام سے مقبول تھے۔ ان کے انتقال سے ہندوستانی فٹ بال میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے بنرجی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ بنرجی گزشتہ کافی عرصے سے بیمار چل رہے تھے اور انہوں نے کولکتہ کے ایک نجی اسپتال میں جمعہ کو آخری سانس لی۔وہ گزشتہ دو ہفتوں سے اسپتال میں آئی سی یو میں داخل تھے۔ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا ہوا تھا۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے نمونیا اور سانس کی بیماری کا شکار رہے تھے۔ انہیں پارکنسن، دل کی بیماری اور بھولنے کی بیماری بھی تھی۔ وہ لائف سپورٹ سسٹم پر تھے۔ ان کے انتقال سے ہندوستانی فٹ بال کے ایک دور ختم ہو گیا۔بنرجی 1962 میں جکارتہ ایشیائی کھیلو

کورونا کے خوف کے درمیان اولمپک مشعل جاپان پہنچی

ٹوکیو/ خطرناک کورونا وائرس کے خوف کے درمیان ٹوکیو اولمپک کی مشعل جمعہ کو جاپان پہنچ گئی۔ٹوکیو اولمپک 24 جولائی سے نو اگست تک منعقد ہونا ہے۔اولمپک مشعل کو ایتھنز سے لے کر ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ٹوکیو 2020 گو متسوشما میاگی واقع جاپان کے فضائیہ ٹھکانے پر جمعہ کو پہنچا۔تین بار کے اولمپک طلائی فاتح تادہیرو نومورا اور ساوری یوشیدا نے طیارے سے مشعل کو وصول کیا اور انتظار کر رہے ٹوکیو 2020 کے صدر یوشرو موری کے حوالے کر دیا۔ان دونوں کھلاڑیوں اور موری کو ایتھنز میں مشعل برداری کرنے والی تقریب میں جاپانی وفد کا حصہ ہونا تھا لیکن اس وفد کو ہی تحلیل کر دیا گیا تھا۔سمجھا جاتا ہے کہ موری نے جاپان فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کوجو تاشما سے ملاقات کی تھی جو منگل کو کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔سابق جاپانی وزیر اعظم موری نے کم تعداد میں جمع افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں اس تقریب کا سلامتی کے ساتھ ا

کورونا کے خوف کے درمیان اولمپک مشعل جاپان پہنچی

ٹوکیو/ خطرناک کورونا وائرس کے خوف کے درمیان ٹوکیو اولمپک کی مشعل جمعہ کو جاپان پہنچ گئی۔ٹوکیو اولمپک 24 جولائی سے نو اگست تک منعقد ہونا ہے۔اولمپک مشعل کو ایتھنز سے لے کر ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ٹوکیو 2020 گو متسوشما میاگی واقع جاپان کے فضائیہ ٹھکانے پر جمعہ کو پہنچا۔تین بار کے اولمپک طلائی فاتح تادہیرو نومورا اور ساوری یوشیدا نے طیارے سے مشعل کو وصول کیا اور انتظار کر رہے ٹوکیو 2020 کے صدر یوشرو موری کے حوالے کر دیا۔ان دونوں کھلاڑیوں اور موری کو ایتھنز میں مشعل برداری کرنے والی تقریب میں جاپانی وفد کا حصہ ہونا تھا لیکن اس وفد کو ہی تحلیل کر دیا گیا تھا۔سمجھا جاتا ہے کہ موری نے جاپان فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کوجو تاشما سے ملاقات کی تھی جو منگل کو کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔سابق جاپانی وزیر اعظم موری نے کم تعداد میں جمع افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں اس تقریب کا سلامتی کے ساتھ ا

کورونا کے خوف کے درمیان اولمپک مشعل جاپان پہنچی

ٹوکیو/ خطرناک کورونا وائرس کے خوف کے درمیان ٹوکیو اولمپک کی مشعل جمعہ کو جاپان پہنچ گئی۔ٹوکیو اولمپک 24 جولائی سے نو اگست تک منعقد ہونا ہے۔اولمپک مشعل کو ایتھنز سے لے کر ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ٹوکیو 2020 گو متسوشما میاگی واقع جاپان کے فضائیہ ٹھکانے پر جمعہ کو پہنچا۔تین بار کے اولمپک طلائی فاتح تادہیرو نومورا اور ساوری یوشیدا نے طیارے سے مشعل کو وصول کیا اور انتظار کر رہے ٹوکیو 2020 کے صدر یوشرو موری کے حوالے کر دیا۔ان دونوں کھلاڑیوں اور موری کو ایتھنز میں مشعل برداری کرنے والی تقریب میں جاپانی وفد کا حصہ ہونا تھا لیکن اس وفد کو ہی تحلیل کر دیا گیا تھا۔سمجھا جاتا ہے کہ موری نے جاپان فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کوجو تاشما سے ملاقات کی تھی جو منگل کو کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔سابق جاپانی وزیر اعظم موری نے کم تعداد میں جمع افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں اس تقریب کا سلامتی کے ساتھ ا

ٹوکیو اولمپکس 2020 ملتوی نہیں ہوں گے: جاپان

 ٹوکیو/جاپان دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود اولمپک گیمز 2020 ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور اس کی میزبانی کے لیے پر عزم ہے۔جاپان کی کابینہ کے چیف سیکریٹری یوشی ہدا سوگا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت 24 جولائی سے شروع ہو کر اگست میں ختم ہونے والے اولمپکس مقابلوں کے انعقاد کے لیے تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے اور حکام انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق پارلیمنٹ میں ایک رکن کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سوگا کا کہنا تھا کہ حکومت اولمپکس ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی اور نا ہی اس طرح کا کوئی منصوبہ زیرِ غور ہے۔یوشی ہدا کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خود جاپان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس پھیلنے کے سبب کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں اور متعدد ممالک کی معیشتوں

کرسٹیانو رونالڈو بدستور قرنطینہ میں موجود

لاہور/ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظراسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی ان دنوں سیلف آئیسولیشن میں ہیں۔یووینٹس کلب کے ساتھی فٹبالر ڈینلی روگینی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد رونالڈو پرتگال واپس آکر اپنے گھر پر ہیں۔ اتوار کو تماشائیوں کے بغیر یوونٹس اور انٹرمیلان کا میچ ہوا تھا جس میں کرسٹیانو رونالڈو کے کلب نے دوصفر سے کامیابی پائی تھی، اس فتح پر سب نے ہاتھ ملاکر خوشی کا اظہارکیا تھا،  اس میچ میں انھوں نے ڈینیلی کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئرکیا تھا۔برطانوی میڈیا میں دکھائی جانے والی تصاویر میں اسٹار فٹبالر کو گھر کی بالکونی کے باہر بغیر شرٹ کے دھوپ انجوائے کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔