ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی نمبر 1 پوزیشن مزید مستحکم

لندن/عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی نمبر ون پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔متحدہ عرب امارات میں کیویز کو 3 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے 2 پوائنٹس مزید بڑھ گئے جس سے پاکستان کے پوائنٹس 138 ہوگئے جب کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں فتح پانے والی بھارتی ٹیم نے اپنے پوائنٹس 124 سے بڑھاکر 127 کرلئے،  آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، پاکستان کے ہاتھوں شکستوں کے بعد 4 پوائنٹس کا خسارہ برداشت کرنے کے باوجود نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر ہے، جنوبی افریقہ چھٹی، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں پوزیشن پر ہے۔بیٹسمینوں میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار ہے، فخرزمان پانچویں پوزیشن کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل دوسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں، شعیب ملک 28 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بولرز میں راشد خان کے بعد شاداب خان دوسری پوزیشن پر ہیں، فہیم اشرف

شاہین آفریدی کی امیدوں پر بارش نے پھیرا پانی ، وقار کا 28 سالہ پرانا ریکارڈ توڑنے سے بال بال چُوکے

کراچی/پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ پہلا میچ نیوزی لینڈ نے جیتا تھا جبکہ دوسرے میں پاکستان کو جیت ملی تھی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کو سیریز کا مشترکہ فاتح قرار دیا گیا۔ میچ میں بارش کی وجہ سے پاکستان کے تیز گیند شاہین شاہ آفریدی بھی ایک ریکارڈ اپنے نام کرنے سے بال بال چوک گئے۔دراصل شاہین شاہ آفریدی نے تین میچوں کی اس سیریز کے پہلے دو میچ میں شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 8 وکٹ جھٹکے تھے اور انہیں وقار یونس کا 28 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید چار وکٹیں درکار تھیں۔ انہوں نے تیسرے ون ڈے میں ایک وکٹ لے بھی لیا تھا ، مگر اس کے بعد ہی بارش ہوگئی اور پھر میچ کھیلا ہی نہیں جاسکا۔خیال رہے کہ وقار یونس نے 1990میں نیوز ی لینڈ کے خلاف سیریز میں 11وکٹیں حاصل کرکے کسی بھی انڈر19بالر کی جانب سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں زیادہ وکٹیں لینے

آئی لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں نیروکا نے رئیل کشمیر کو2گول سے ہرایا

سرینگر//رئیل کشمیرفٹبال کلب کو آئی لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں منی پورکے نیروکا ایف سی نے صفر کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دیدی۔رئیل کشمیر ایف سی کو کھیل کے پانچویں منٹ میں ہی اپنی برتری قائم کرنے کا موقعہ ملا تھا لیکن دانش کی خوبصورت کوشش پر نیروکا ایف سی کے اٹلی کے گول کیپر نے گول میں بدلنے سے بہترین انداز میں روکا۔نیروکا نے اس کے بعددھواں دار جوابی حملہ کیااور وہ گول کرنے میں کامیاب ہوئے ہوتے لیکن راونن دھرم راج کا بہترین پاس رئیل کشمیر کی گول لائن سے کئی انچوں سے چھوٹ گیا۔کھیل کے پندرہویں منٹ میں رئیل کشمیر ایف سی ایک بار پھرجیت کے قریب تھا مگر کریزو ہیڈر کی کک نے گول بچایا ۔نیروکانے کھیل کے28ویں منٹ میں کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔اس موقعہ پر اشوک سنگھ کے بہترین پاس کو فیلکس چڈھی نے گول میں تبدیل کردیا ۔ اس گول کے بعد نیروکا کا حوصلہ بڑھا اور کھیل کے پہلے نصف تک تماشائی بہترین فٹبال سے مح

آفریدی کا کراچی کنگز کے ساتھ سفر ختم ہونے کا امکان

لاہور؍ فرنچائز کی طرف سے ٹی ٹین لیگ میں شرکت نہ کرنے کے لیے دباؤ بڑھنے پر آل راؤنڈر شاہد آفریدی کسی دوسری ٹیم کو جوائن کرنے کا سوچنے پر مجبور ہو گئے۔ذرائع کے مطابق آفریدی ٹی ٹین لیگ میں آئیکون پلیئر اور پختونز ٹیم کی قیادت کیلیے تیار ہیں، دوسری جانب کراچی کنگز کی خواہش ہے کہ وہ صرف پی ایس ایل میں حصہ لیں، آل راؤنڈر نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا۔امکان یہی ہے کہ وہ کراچی کنگز کے اسکواڈ میں برقرار رہنے کے بجائے ڈرافٹ میں شمولیت کیلئے اپنا نام دے دیں گے، وہاں کیٹیگری کے مطابق کوئی بھی ٹیم انھیں منتخب کر سکے گی۔

سپورٹس سٹیڈیم راجوری کی تعمیرہنوزنامکمل

 راجوری//یہ لمحہ فکریہ نہیں تواورکیاہے کہ دس سال پہلے راجور ی سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیرشروع کی گئی لیکن ایک دہائی کاعرصہ گزرنے کے باوجود پروجیکٹ مکمل نہیں ہوئی ۔اتناہی نہیں ضلع میں بہت سے دیگرپروجیکٹ بھی سست روی کاشکارہیں جن کی تکمیل کیلئے عوام راجوری گزشتہ کئی برسوں سے انتظارکررہی ہے۔ذرائع کے مطابق سپورٹس سٹیڈیم راجوری کی تعمیرکاٹھیکہ ایک مقامی ٹھیکے دارکودیاگیاتھا،اوربھاری رقومات پروجیکٹ کی تعمیرپرصرف ہوچکی ہے لیکن فنڈس کی کمی کی وجہ سے تعمیررک گئی ہے۔متعددبارسول سوسائٹی،طلباء اورکھلاڑیوں نے اس مسئلے کوضلع انتظامیہ اورریاستی حکومت کے نوٹس میں لایالیکن اس کے باوجود سپورٹس سٹیڈیم راجوری کی تعمیرکاپروجیکٹ جوں کاتوں پڑاہواہے۔ایک مقامی شخص نے کہاکہ اس وقت جب نوجوان منشیات کی طرف مائل ہورہے ہیں توایسے میں راجوری میں تعمیرہونے والا سٹیڈیم سے نوجوانوں کی توانائی کھیل کودمیں صرف ہوسکتی ہے ل

دویندر سنگھ رانا نے شطرنج کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی

 جموں //نیشنل کا نفرنس کے صوبائی صدر اور ممبرا سمبلی دویندر سنگھ رانا نے2018میں سری لنکا میں ہوئی 14ویں ایشیائی سکول شطرنج چمپئن شپ میں مجموعی طور پر 4میڈل جیتنے والی شطرنج کھلاڑی ارشی کوتوال کی حوصلہ افزائی کی ۔اس دوران این سی صوبائی صدر نے کہاکہ بین الا قوامی شطرنج چمپئن شپ میں نمائندگی کر کے ریاست جموں وکشمیر کا نام روشن کرنے پر ارشی کوتوال نے دیگر لڑکیوں کیلئے ایک مثال قائم کی ہے ۔دویندر سنگھ رانا نے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ لڑکیوں کو پڑھائی کیساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے موقعہ فراہم کیا جانا چاہئے تاکہ وہ اپنی قابلیت ثابت کرتے ہوئے والدین و ملک کا نام روشن کرسکیں ۔موصوف نے کہاکہ جموں خطہ کے باصلاحیت نوجوانوں نے حالیہ کچھ عرصہ میں کھیلوں کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطہ کا نام روشن کیا ہے۔یاد رہے بین الا قوامی

اے ٹی پی فائنلزسے ہٹے نڈال

لندن//اسپین کے رافیل نڈال چوٹ کی وجہ سے اس مہینے سے شروع ہونے جا رہے سیزن کے آخری ٹورنامنٹ اے ٹی پی فائنلس ٹینس ٹورنامنٹ سے ہٹ گئے ہیں جس سے سربیا کے نوواک جوکووچ کے لیے سال کا اختتام نمبر ایک کھلاڑی کے طور پر کرنا بھی یقینی ہو گیا ہے ۔ دنیا کے موجودہ نمبر ایک کھلاڑی نڈال اے ٹی پی ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی تھے لیکن چوٹ کی وجہ ان کے سیزن کا بھی یہیں اختتام ہو گیا۔ نڈال نے بتایا کہ انہیں اپنے سیدھی ٹانگ ٹخنے کا آپریشن کرانا ہے جبکہ ان کے پیٹ میں بھی پریشانی ہے جس کی وجہ سے وہ گذشتہ ہفتے پیرس ماسٹرز میں بھی نہیں کھیل سکے تھے ۔ہسپانوی کھلاڑی کے اگرچہ فائنلس سے ہٹنے کا سیدھا فائدہ سربیا کھلاڑی کو ہوا ہے جو اب سال کا اختتام دنیا کے سرفہرست کھلاڑی کے طور پر کریں گے جو اب رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔ اس دوران دنیا کے 10 ویں نمبر کے کھلاڑی امریکہ کے جان اسنر نے اے ٹی پی فائنلس میں جگہ بنا ل

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا کوشرمناک شکست

پرتھ/ تیز گیندباز ڈیل اسٹین کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو  اتوار کو اسی کے میدان میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ۔اس طرح سے آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے اپنی ون ڈے کرکٹ کی47سالہ تاریخ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ آسٹریلوی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 38.1 اوورز میں 152 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، اس کے  جواب میں جنوبی افریقہ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 29.2 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا۔آسٹریلوی ٹیم 38.1 اوور میں محض 152 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلوی ٹیم اپنے تین وکٹ محض آٹھ رن پر گنوانے کے بعد مقابلے میں نہیں آ سکی۔ا یلیکس کیری نے 33 اور نویں  نمبر کے بلے باز ناتھن لٹرنائل نے 34 رنز بنا کر آسٹریلیا کو کسی طرح 152 تک پہنچایا۔مین آف دی میچ بنے اسٹین

جب تک جان ہے کرکٹ کھیلتا رہوں گا: سرفراز احمد

دبئی/پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جب تک ہے جان، کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ دبئی میں میڈیا سے خصوصی انٹرویو کے دوران سرفراز احمد سے سوال کیا گیا کہ کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن حسن خان نے آپ کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کا مشورہ دیا ہے۔ جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا ارادہ کرکٹ کھیلنے کا ہے،جب تک جان ہے، ہمت ہے، کھیلتا رہوں گا،باقی جہاں تک کسی بھی فارمیٹ کی کپتانی کا سوال ہے،یہ بورڈ کی صوابدید ہے،جو بھی فیصلہ ہو، قبول کروں گا۔تینوں طرز کی کرکٹ میں کپتانی، کیپنگ اور بیٹنگ کی تہری ذمہ داریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی قیادت ہمیشہ ہی دباؤ والا کام ہوتی ہے،ان خوش نصیبوں میں سے ہوں جس کو کرکٹ کی سمجھ بوجھ رکھنے والے سینئرز کی رہنمائی حاصل ہے، معین خان، اعظم خان، ندیم خان اور دیگر مشکل وقت میں حوصلہ بڑھاتے ہیں،انھوں نے یہی سکھایا ہے کہ کیریئر میں اتار چڑھاؤ اتے

کھیلو انڈیا پروگرام

 جموں //سانبہ ضلع میں کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت لڑکیوں کے مختلف زمروں میں مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ۔گور نمنٹ ہا ئر سکینڈری سکول گگوال میں ’سپورٹس فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ‘ کے عنوان سے منعقدہ ان مقابلوں میں لڑکیاں بیڈمنٹن ،اتھلیٹک ،فٹ بال ودیگر کھیلوں میں شرکت کر رہی ہیں ۔ان مقابلوں کے دوران بطور مہمان خصوصی شامل ہونے والی آئی سی ڈی ایس پروگرام آفیسر سانبہ جوتی رانی نے لڑکیوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کریں ۔اس دوران والی بال کے انڈر 20زمرے میں گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول گگوال نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ کبڈی کے مذکورہ زمرے میں گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول راجپورہ اور کھو کھو کے انڈر 17زمرے میں گور نمنٹ ہائی سکول ناران نے فتح حاصل کی ۔فٹ بال کے مقابلے میں بھی گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول راجپورہ کامیاب رہا ۔وہیں انفرادی مقابلوں میں

سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کی محسن خان کی تجویز

 کراچی/پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیلئے نوتشکیل شدہ کرکٹ کمیٹی درد سر بن گئی، کمیٹی کے سربراہ محسن خان کی جانب سے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کی قیادت سے ہٹانے والے بیان سے ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ابھی پی سی بی جسٹس قیوم رپورٹ کے حوالے سے اٹھنے والے تنازع پر ہی وضاحتیں دے رہا تھا کہ کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان نے بھی ایک منفرد بیان داغ دیا۔محسن خان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کیلئے بوجھ ہے انہیں اس ذمہ داری سے الگ کر دینا چاہیے۔کمیٹی کے سربراہ کا بیان عین اس وقت سامنے آیا ہے جب نیوزی لینڈ سے سیریز کا آغاز ہو رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے محسن خان کے بیان کو غیر ضروری اور نامناسب قرار دیا ہے۔پی سی بی نے مسلسل تنقید کے بعد جسٹس قیوم رپورٹ پر یوٹرن لے لیا۔ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی بھی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کے بیان سے خوش نہیں ہے۔ کمیٹی کا چیئرمین بننے سے

شعیب ملک سوشل میڈیا پر زیر گردش بیٹے کی جعلی تصاویر سے پریشان

  لاہور/ شعیب ملک نے اپنے بیٹے کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر کو جعلی قرار دے دیا۔شعیب ملک کا کہنا ہے کہ نظر آنے والی تصاویر بڑی خوبصورت اور بڑے پیارے بچے نظر آرہے ہیں لیکن ہماری طرف سے تاحال بیٹے کی کوئی تصویر منظر عام پر نہیں لائی گئی۔یاد رہے کہ جب سے حیدرآباد دکن میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا بیٹے اذلان کی آمد ہوئی ہے، دنیا بھر میں موجود سوشل میڈیا صارفین خوبصورت بچوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اسٹار پلیئرز کی جوڑی کا بچہ قرار دے رہے ہیں۔کئی صارفین بڑی دلچسپ تصاویر بھی شئیر کررہے ہیں، ایک نے کسی میچ کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی ہے جس میں شعیب ملک نے بابر اعظم کو اٹھایا ہوا ہے۔

کنزر میں دی بُگ پریمیر لیگ اختتام پذیر

سرینگر//کنزر میں دی بُگ سُپر لیگ سیزن فسٹ اختتام پذیر ہوا جس میں2ٹورنامنٹوں کے فائنل کھیلے گئے۔دی بُگ سُپر لیگ سیزن 1 کا فائنل میچ دِی بُگ اور رائیل راون پور ہ کے درمیان کھیلا گیا جبکہ دوسرا فائنل میچ نذیر الیون اور RCCرمبیل کے درمیان کھیلا گیا۔نذیر الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7رنوں سے فائنل اپنے نام کیا۔اس ٹورنامنٹ میں شارق مشتاق ملک کو مین آف دی میچ جبکہ عاشق احمد قرہ کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔اس موقعہ پر پی ایچ ای اریگیشن اور فلڈ کنٹرول کے سیکریٹری فاروق احمد شاہ مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے شبیر احمد شیخ نامی مقامی نوجوان کی ایسے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی ستائش کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اِن کھیل سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اس دوران علاقے کے لوگوں نے شبیر احمد شیخ کی ایسی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہاہے کہ جسمانی طور پوری طرح ناخیز ہونے کے باوجود شبی

ٹی 20دلنہ چمپینئز ٹرافی2018: خمینی کرکٹ کلب فائنل میں فاتح

سرینگر//ہائر سیکنڈری سکول دلنہ بارہمولہ کے سپورٹس سٹیڈیم میں خمینی کرکٹ کلب اور بلیو سٹار دِلنہ کے درمیان ’’ دِلنہ چمپئنز ٹرافی 2018‘‘ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ فائنل میں خمینی کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے 20اُوروں میں 239 رن بنائے ۔ عاصم نے 15گیندوں پر63 رن بنائے جبکہ میر مُزمل نے دھواں دار بلے بازی کرکے 72 رن جوڑے۔ جیت کا تعاقب کرنے اتری بلیو سٹار کی پوری ٹیم صرف 92رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔خمینی کرکٹ کلب کے بلال اکبر نے 3، ساجد نے 3 اور مُزمل نے 2؍ وکٹیں حاصل کئے۔خمینی کرکٹ کلب نے فائنل 148 رنوں سے جیت لیا۔ میر مُزمل کو مین آف دِی میچ جبکہ بلال اکبر کو مین آف دی سیریٖز قرار دیا گیا۔    

تیسرا سکھ پریمئر لیگ

جموں// تلاب تلو بابا جھولے شاہ گرائونڈ میں خالصہ کرکٹ کلب کی طرف سے منعقدہ تیسرے سکھ پریمئر لیگ کے افتتاحی میچ میں  خالصہ کرکٹ کلب جموں نے میڈیا الیون کو شکست دی۔ میڈیا الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے  مقررہ20آوروں میں151رنز بنائے جس میں امیت کمار نے 48گیندوں میں 73رنز ، سنیل بالی نے 22گیندوں میں16رنز جبکہ نیتن کنورتا نے19گیندوں کا سامنا کرکے 15رنز بنائے۔خالصہ کرکٹ کلب کی طرف سے  سریندر سنگھ، پرتپال سنگھ، گرپریت سنگھ اور ہرجندر پال سنگھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔اپنی پاری کی شروعات کافی اچھی رہی اور کل 15آوروں میں ہدف کو پار کرکے میچ جیت لیا جس میں ہر جندر پال نے37گیندوں میں62رنز ، سریندر سنگھ نے 19گیندوں میں27رنز جبکہ کول پریت  نے9گیندوں کا سامنا کرکے 15رنز بنائے۔اس موقع پر جموں کشمیر ہاکی کے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری گر دیپ سنگھ بخشی جو بطور چیف گیس

سودیشی منچ بھارت کے زیر اہتمام رام بن کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

رام بن //ضلع کے نوجوانوں کی توانائی کو مثبت طریقہ سے استعمال کرنے اورمنشیات کی بدعت کا خاتمہ کرنے اور ایک صحت مند اور جرائم سے پاک سماج تعمیر کرنے کے مقصد کیلئے سودیشی منچ بھارت (SMB) نے جموں و کشمیر پولیس کے اشتراک سے رام بن میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اصغر ملک نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ،جس میں وادی چناب کی 30 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں علی برادر ٹیم نے میترا ٹیم کو شکست دیکر افتتاحی میچ اپنے نام کر دیا ۔سودیشی بھارت منچ کے صدر  نیرج سنگھ ،ایس ایچ او رام بن وجے کوتوال ،ڈاکٹر مسعود اقبال کے علاوہ بہت سے معزز شہری اور کھیلوں کے شائقین اس موقعہ پر موجود تھے ۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈپٹی ایس پی نے کہا کہ دیگر سپورٹس ٹورنامنٹوں کے مقابلہ میں یہ پروگرام بیش قیمتی ہے۔انہوںنے کہا کہ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا مقصد سپورٹس ٹیلنٹ کی پر

جموں اتھلیٹ کلب نیجموں ہاف میراتھن کاانعقاد

جموں//جموں اتھلیٹ کلب کے زیراہتمام جموں ہاف میراتھن کاانعقادکیاگیا جوگزشتہ روز صبح جموں یونیورسٹی مین گیٹ سے شروع ہوئی اورپاناچوک ودیگرچوکوں وراستوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ مین گیٹ جموں یونیورسٹی پہنچ کراختتام پذیرہوئی جس کامقصد صحت مندطرززندگی کوفروغ دیناتھا۔جموں ہاف میراتھن میںجموں اتھلیٹ کلب اورجموں رنرس کلب کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے حصہ لیا۔شرکاء نے دوڑمیں جوش وجذبے کے ساتھ حصہ لیا۔یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق شرکاء نے کہاکہ ہم ملکھاسنگھ کے نقش وقد م کی پیروی کرکے صحت مندطرززندگی کوفروغ دینے کے خواہشمندہیں تاکہ لوگوں بالخصوص نوجوانوں میں یہ بیداری پیداہوکہ کھیل کوداوردوڑانسان کی بہتراورصحت مندزندگی کیلئے کتنی ضروری ہے۔جموں اتھلیٹ کلب کے مطابق 11 نومبر2018 کوبھی ایک دوڑکااہتمام کیاجارہاہے جس کیلئے شرکاء اپنی رجسٹریشن www.jammuathletesclub.comپرکرواسکتے ہی

کشتواڑ میں کھیلو انڈیا کے تحت کبڈی ٹورنا منٹ کا افتتاح

کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے بھارتیہ ودیا مندر ہائر سیکنڈری سکول کشتواڑ میں’’ کھیلو انڈیا ‘‘کے تحت کبڈی ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ،جسکا اہتمام کشتواڑ ضلع کبڈی ایسو سی ایشن نے جے اینڈ کے امیچیر کبڈی ایسو سی ایشن اورجے اینڈ کے سٹیٹ سپورٹس کونسل کے اشتراک سے ’’کھیلو انڈیا‘‘ کے تحت کیا ہے۔ اس موقعہ پر پرنسپل بھارتیہ ودیا مندر ہائر سیکنڈری سکول رام سیوک شرما ، جے اینڈ کے سپورٹس کونسل کے کبڈی کوچ انکُش گپتا، ضلع یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے اہلکار ،مختلف سکولوں کی کبڈی ٹیموںاور بی وی ایم ایچ ایس ایس کے طلاب بھی موجود تھے۔ٹورنامنٹ میں مختلف سکولوںکے کل ملا کر انڈر17 عمر کے لڑکوں کی8ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔اس موقعہ پر ڈی سی کشتواڑ نے طلاب کو ایسی کھیلوں میںشرکت کرنے پر زور دیا جن میں جسمانی کارکردگی ملوث ہو،جس سے جسم کی فٹنس برقرار رکھنے

سانبہ میں کھیلوانڈیاکے تحت فٹ بال اوراتھلیٹکس مقابلے

سانبہ//کھیلوانڈیا کے تحت یہاں سپورٹس سٹیڈیم سانبہ میں ضلع کے نڈاورسمبھ بلاکوں کھلاڑیوں نے اتھلیٹکس اورفٹ بال مقابلوں میں حصہ لیا۔فٹ بال مقابلوں میں انڈر17 عمرزمرے میں نڈایف سی نے ششونکیتن ،ہائرسکینڈری سکول کو،انڈر20 عمرزمرے میں کرتارایف سی نے ایچ ایس ایس نڈکوہرایا۔اتھلیکٹس مقابلوں میں لانگ جمپ، ڈسکس ،تھرو، شاٹ پٹ اورٹریک ایونٹس میں 199کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اس دوران میچوں کواومیکیشورسنگھ،دھرم پال تھاپا،سنجیوسنگھ اورسنجے شرما نے تعاوند یا۔  

۔7واں جے اینڈ کے گالف ایسو سی ایشن ٹورنامنٹ

سری نگر//گورنر کے صلاح کار خورشید احمد گنائی نے قومی اور بین الاقوامی سطح کے گالف کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ملکوں میں کشمیر کے سفیر کے طور پر کام کر کے اسے ایک پُر امن اور منفرد سیاحتی مقام کے طور پر اُجاگر کرنے میں اپنا رول ادا کریں۔خورشید گنائی رائیل سپرنگس گالف کورس میں ساتویں جے اینڈکے گالف ایسو سی ایشن ٹورنامنٹ کے جیتنے والوں میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اُنہوںنے کہا کہ اس طرح کے مقابلے منعقد کرانے سے یہ بات واضع ہوجاتی ہے کہ کشمیر ایک منفرد اور محفوظ سیاحتی مقام ہے۔کشمیر کی سیر لوگوں کو کرنی چاہئیں اور خاص طور سے سیاحوں اور گالفروں کو یہاں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوجاناچاہئیں۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس طرح کے ٹورنامنٹوں سے کشمیر کی سیر پر آنے والے سیاحوں کی توجہ مرکوز کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔ خورشید گنائی نے پچھلے چند مہینوں کے دوران سیا

تازہ ترین