تازہ ترین

ایشیا کپ کا میلہ آج سے دبئی میں سجے گا

 دبئی/ ایشیا کپ 2018 کا میلہ آج سے متحدہ عرب امارات میں سجے گا جس کے لیے ٹرافی کی دبئی میں رونمائی کر دی گئی۔ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارا ٹیم کمبی نیشن شاندار ہے اور سب کا فوکس ایشیا کپ پر ہے، اچھے میچز ہوں گے جب کہ ورلڈ کپ کیلئے ہمارا سفر جاری ہے، چیمپئنز ٹرافی کے وقت ٹیم ینگ تھی لیکن اب تجربات سے گزرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی، شاداب خان، فخر زمان کی پرفارمنس میں دن بدن بہتری آ رہی ہے، وننگ پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ بڑا ایونٹ ہے اس میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان کے خلاف میچ کا انتظار ہے، ہم ٹائٹل جیتنے کیلیے آئے ہیں اس لئے ہر میچ اہم سمجھ کر کھیلیں گے۔سری لنکن ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ ماضی کی بات بھول چکے ، اب فوکس اچھا کھیل

آسٹریلین کرکٹ ٹیم اشتعال انگیز نہیں بداخلاق ہے: معین علی

لندن/برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر معین علی کو بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں ملوث معطل آسٹریلوی کرکٹرز کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے۔خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق معین علی نے اخبار دی ٹائمز کو بتایا کہ ’آسٹریلیا واحد ٹیم ہے جس کے خلاف میں پوری زندگی کھیلا اور اسے واقعی ناپسند کیا۔‘انگلش آل راو¿نڈر کا کہنا ہے کہ ’آسٹریلیا سے ناپسندگی کی وجہ صرف اس لیے نہیں کہ وہ کرکٹ میں ہمارا پرانا دشمن ہے بلکہ اس کی وجہ وہ جس طرح لوگوں اور کھلاڑیوں کو بے عزت کرتے ہے۔‘معین علی کہتے ہیں کہ انھیں بال ٹمپرنگ کی پاداش میں ایک سال کی پابندی کی سزا پانے والے سمتھ، وارنر اور بین کرافٹ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں ملوث قومی کرکٹ ٹیم کے معطل کپتان سٹیو سمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سال کی پابندی ع