تازہ ترین

ابراہیم قریشی ضلع سرینگر کی بیڈ منٹن چیمپین شپ میں کامیاب

سرینگر//مردوں کے سنگلززمرے میں نوجوان ابراہیم قریشی نے 26ویں ضلع سرینگر کی بیڈ منٹن چیمپین شپ جیت لی۔13 برس کے ماہر شٹلرابراہیم قریشی نے شیرکشمیراسٹیڈیم میں اشفا ق احمد کو21-19 21-18 سے ہرایا۔قریشی نے15برس سے کم کے زمرے میں بھی امان میر کو شکست دیدی۔خواتین کے زمرے میں عذراقادر نے ہادیہ انورکو21-15 21-11سے ہراکرفائنل جیت لیا۔بڑوں کے سنگلزمیں 35سالہ سنجیواروڑانے اوزیرکاچروکو21-15 21-17.سے ہرایا۔کمشنرسیکریٹری یوتھ سروسزاینڈسپورٹس ہردیش کمار نے اس موقعہ پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔  

سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ جاری | ٹی آر سی گرائونڈ اور پولوویو میں14میچ کھیلے گئے

سرینگر//جموں کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے اہتمام سے جاری سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ میں ٹی آر سی گراونڈ میں 4 میچ اور پولو گراونڈ میں 6میچ کھیلے گئے ۔ٹی آر سی گراونڈ پر بچھائے گئے مصنوعی ٹرف پرپہلا میچ رحیم گرینس فٹبال کلب اور جہلم سپورٹس فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ رحیم گرینس فٹبال کلب نے صفر کے مقابلے میں 2گول سے جیت درج کی۔دوسرے میچ میں لون سٹار فٹبال کلب اور جہانگیر سپورٹس فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں لون سٹار فٹ بال کلب نے جہانگیر سپورٹس کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔تیسرا میچ جموں کشمیر سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ الیون اور رئیل کشمیر انڈر 18 فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔رئیل کشمیر انڈر 18 فٹبال کلب نے ایک گول سے جیت درج کرلی۔چوتھا میچ جموں وکشمیر پاور ڈیولمپنٹ کارپوریشن الیون اور رئیل کشمیر فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے