تازہ ترین

ضلعی کرکٹ ٹورنامنٹوں سے کرکٹ جنون میں زبردست اضافہ:پرویز رسول

سرینگر// جموں و کشمیر کے مشہور کرکٹر پرویز رسول نے کہا کہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے جو کام گزشتہ ستر برسوں میں نہیں کئے تھے وہ کام اب صرف گزشتہ دو برسوں کے دوران کئے گئے ہیں۔ پرویز رسول نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی طرف سے گزشتہ برس سے شروع کئے گئے ضلع سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹس سے جموں و کشمیر میں کرکٹ کے جنون میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے گزشتہ دو برسوں سے ضلع سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹس کا اہتمام کیا ہے جو گزشتہ ستر برسوں کے دوران کبھی نہیں ہوا ہے ۔پچھلے سال 13سو ٹیموں نے ان ٹورنامنٹس میں شرکت کی جبکہ امسال 16 سو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جموں کشمیر میں ان ٹورنامنٹس سے کرکٹ کا جنون پیدا ہوا ہے ۔ پرویز نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن یہاں ایک ٹرف وکٹ بھی نہیں بنا سکی جبکہ گزشتہ دو برسوں کے دوران یہاں پانچ ٹرف وکٹوں پر کام چل رہا ہے ۔  

خواتین کاانٹرکالج ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ

سرینگر//خواتین کاانٹرکالج ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کشمیر یونیورسٹی کے فشیکل ایجوکیشن وسپورٹس شعبے میں اختتام پزیرہوا۔اس ٹورنامنٹ میں 22کالجوں کی طالبات نے شرکت کی۔فائنل مقابلے میں منگلوار کو وومنزکالج مولاناآزادروڈ نے  ڈگری کالج کرگل کو ایک کڑے مقابلے میں شکست دیدی۔اس موقعہ پر منعقدہ تقریب پر ڈاکٹر نثار احمد خان کارڈنیٹر ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس اور ندیم احمد ڈاراسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ٹیموں میں انعامات اوراسناد تقسیم کیں۔ڈاکٹر نثار نے لہہ اور کرگل کی ٹیموں کی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ستائش کی ۔