تازہ ترین

افغانستان کیخلاف غیر ضروری اپیلیں ویراٹ کوہلی کو مہنگی پڑگئیں

لندن/آئی سی سی نے بار بار غیر ضروری اپیلیں کرنے پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کردیا۔گزشتہ روز بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 11 رنز سے شکست دیدی تھی تاہم اس دوران ویرات کوہلی بار بار غیرضروری اپیل کرتے رہے جس پر آئی سی سی حرکت میں آگئی اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ویرات کوہلی کو بھاری جرمانہ کردیا اور ڈسپلنری ریکارڈ پر بھی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ کردیا۔افغانستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم اس وقت مجموعی طور پر 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ،ورلڈ کپ میں سب سے شاندار کارکردگی دکھانے والی ٹیم نیوزی لینڈ  11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر جب کہ آسٹریلیا 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔  انگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، سری لنکا 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ، بنگلہ دیش 5 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ، ویسٹ انڈیز3 پ

شعیب اختر کا افغان کرکٹ کے سی ای او کو کامیڈی کرنے کا مشورہ

اسلام آباد/گزشتہ روز افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر ( سی ای او) اسداللہ کے بیان پر سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے کو کامیڈی کرنے کا مشورہ دے دیا۔افغان کرکٹ چیف اسد اللہ نے گزشتہ روز پاکستان سے کہا تھا کہ وہ افغانستان سے کرکٹ سیکھے ، جس پر شعیب اختر نے کہا کہ وہ کامیڈین کا کام زیادہ اچھے انداز میں کرسکتے ہیں، ان کی ناقص کرکٹ مینجمنٹ کے اثرات ورلڈ کپ میں افغان ٹیم کی پرفارمنس پر بھی پڑے ہیں۔  خیال رہے کہ اسد اللہ نے ایک انٹرویو میں ورلڈ کپ کے دوران افغانستان ٹیم کی پرفارمنس کو پاکستانی ٹیم سے کہیں زیادہ بہتر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک میں کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کیلئے افغانستان سے ٹیکنیکل، کوچنگ اور دیگر تعاون کی درخواست کرے ۔