تازہ ترین

کشمیریونیورسٹی انٹر ڈیپارٹمنٹل فٹبال ٹورنامنٹ،زکورہ کپمس سیمی فائنل میں داخل

سرینگر//کشمیریونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس وفزیکل ایجوکیشن کے اہتمام سے جاری انٹرڈیپارٹمنٹل فٹبال ٹورنامنٹ میں زکورہ کیمپس نے الیکٹرانکس شعبے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔زکورہ کیمپس نے جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں الیکٹرانکس شعبے کو صفر کے مقابلے چھ گولوں سے شکست دیدی۔زکورہ کمپس کے محسن نے دو،جبکہ لبیب،مومن،سیف اور باسط نے ایک ایک گول اسکورکیا۔میچ یونیورسٹی کے مرکزی فٹبال میدان میں کھیلاگیا۔ ڈائریکٹر آئی اوٹی زکورہ کپمس پروفیسرجی ایم بٹ اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر بشارت علی نے فاتح ٹیم کو مبارکباددی اورامیدظاہر کی کہ زکورہ کپمس کھیل سرگرمیوں میں مزید بہترکارکردگی کامظاہرہ کرے گا۔اس دوران زکورہ کپمس نے انٹر ڈیپارٹمنٹل روڈ ریس میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔  

بھارت پاکستان میچ کی ٹکٹ 5 لاکھ روپے میں بکنے لگی

ساؤتھمپٹن/پاک بھارت ورلڈکپ میچ کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات کر لیے گئے، مسلح پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا جب کہ میچ کے ٹکٹس پانچ لاکھ روپے تک میں فروخت ہونے لگے۔روایتی حریفوں کا ٹکراؤ اتوار کو اولڈ ٹریفورڈ میں ہونا ہے، دونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی کے سبب منتظمین غیرمعمولی حفاظتی انتظامات کر رہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق میچ میں کسی گڑبڑ کی کوئی انٹیلی جنس رپورٹ تو موجود نہیں مگر پھر بھی حکام سیکورٹی میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے، انگلینڈ میں عموماً ایسا ہوتا تو نہیں البتہ پاک بھارت مقابلے کے دوران مسلح پولیس اہلکار اسٹیڈیم کے اطراف اور سٹی سینٹر میں گشت کریں گے،ٹیم ہوٹل میں بھی سخت سیکورٹی ہے اورسادہ لباس اہلکار آنے جانے والوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ میچ ٹکٹس کیلئے آئی سی سی کو 5 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں، گراؤنڈ میں محض 25 ہزار شائقین کی گنجائش ہے،