تازہ ترین

سرفراز سینئر کھلاڑیوں کی بدترین فارم سے پریشان

لندن؍پاکستان کے کپتان سرفراز احمد بھی سینئر کھلاڑیوں خاص طور پر شعیب ملک کی بدترین فارم سے پریشان ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد سابق کپتان کے کیریئر پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں۔سرفراز احمدنے شعیب ملک کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینئر کرکٹر ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کا تجربہ آئندہ میچوں میں کام آئے گا، مجھے یقین ہے کہ ان کی طرف سے ایک اچھی اننگز آنیکو ہے، شاید بھارت کے میچ میں ہو۔کپتان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی ٹیم پراعتماد ہے، ہم صورتحا ل بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم ہر میچ کو فائنل کی طرح کھیلیں گے۔ کرکٹ میں منصوبوں پر عمل کرنا بہت اہم ہوتاہے۔ وہ ٹیم جواپنے منصوبوں پر عمل کرتی ہے،وہ میدان مار لیتی ہے۔ یہ آسٹریلیا کے خلاف ہمارے میچ کا خلاصہ ہے۔اگر ہم دو سے تین اوور اور کھیل لیتے تو ہم ہدف تک پہنچ جاتے۔ ہم نے مکمل طور پر

شاندار سنچری بنانے کے بعد وارنر نے کہا’میرا نہیں ،سب بیگم کا کمال ہے‘

لندن؍آسٹریلوی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں شاندار سنچری بنا ڈالی، میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اپنی بیگم کی تعریفوں کے پْل باندھتے ہوئے سارا کریڈٹ انہیں دے دیا۔ڈیوڈ وارنر کا بعد از میچ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ان کی پرفارمنس کے پیچھے سب ان کی بیگم کینڈیس وارنر کا کمال ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ برے وقت میں انہیں کیسے حوصلہ دیتی رہیں۔واضح رہے آسٹریلوی کھلاڑیوں اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹائون ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد دونوں 12ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈیس وارنر نے بال ٹیمپرنگ کاذمہ دار خود کو قرار دے دیا تھا اور کہا تھا کہ جو کچھ ہوا اس میں قصور ان کا اپنا ہے،کیوں کہ وارنر کو میری وجہ سے طنزیہ جملے سننے پڑے تھے۔وارنر سے شادی انہوں