تازہ ترین

دھونی عالمی کپ میں ’گاڈ فادر‘ کے طور پر اتریں گے

نئی دہلی//سابق ہندوستانی کپتان اور موجودہ وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی 30 مئی سے ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں‘ گاڈ فادر’ کے طور پر اتریں گے ۔ دھونی انگلینڈ کی سر زمین پر ہونے والے عالمی کپ کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہوں گے ۔ وہ اس ٹورنامنٹ میں واحد ایسے کھلاڑی کے طور پر اتریں گے جس نے 300 سے زائد میچ کھیلے ہیں۔ اپنا چوتھا عالمی کپ کھیلنے جا رہے دھونی اب تک ہندوستان کی طرف سے 338 ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔ اس ورلڈ کپ کی 10 ٹیموں میں دیگر کوئی کھلاڑی ایسا نہیں ہے جس نے 300 میچ کھیلے ہیں۔  ہندوستان کو اپنی کپتانی میں 2011 میں عالمی کپ جتا چکے ہیں اور 2015 کے عالمی کپ میں سیمی فائنل تک پہنچانے والے 37 سالہ دھونی کا یہ آخری ورلڈ کپ ہوگا۔ دھونی اپنے آخری ورلڈ کپ کو ایک اور خطابی جیت کے ساتھ یادگار بنانا چاہتے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم میں کپتان وراٹ کوہلی 227 میچ، نائب کپتان روہت ش

جنید عالمی کپ ٹیم میں شامل نہ کئے جانے سے ناراض

اسلام آباد// عالمی کپ کی ٹیم سے باہر کئے جانے کے بعد پاکستان کے تیز گیند باز جنید خان نے منہ پر کالی پٹی باندھ کر سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے ۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں عالمی کپ 30 مئی سے شروع ھورہا ہے جس کے لئے پیر کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔ جنید نے سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کرنے کے ساتھ لکھا، "میں کچھ نہیں کہنا چاہتا. سچ کڑوا ہوتا ہے ۔ "حالانکہ انہوں نے کچھ دیر بعد یہ فوٹوہٹا دی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے حال ہی میں تیز گیندباز محمد عامر اور واھب ریاض کو 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ جنید کی عالمی کپ ٹیم میں جگہ یقینی مانی جا رہی تھی لیکن عالمی کپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران انہوں نے کافی رن دیئے جس کی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر کا راستہ دکھایا دیا گیا۔ پانچ میچوں کی سیریز میں پاکست