تازہ ترین

براوو، پولارڈ کو عالمی کپ کے ریزرو کھلاڑیوں میں جگہ

سینٹ جانس/ کیرون پولارڈ، ڈیون براوو اور سنیل ایمبرس سمیت 10 کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے 30 مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہونے جا رہے آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے ۔ونڈیز بورڈ میں چیف سلیکٹر رابرٹ ہاس نے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ریزرو کھلاڑیوں میں نئے چہروں کو جگہ دی ہے تاکہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑیوں کا پول تیار ہو سکے اور اگر ضرورت ہو تو ضرورت کے مطابق ہمارے پاس متبادل موجود ہوں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں لگتا ہے کہ پول میں جو بھی کھلاڑی موجود ہیں وہ باصلاحیت اور تجربہ کار ہیں ساتھ ہی نوجوانوں کو بھی موقع دیا گیا ہے جو اپنا تعاون قومی ٹیم کو دے سکتے ہیں۔ اس سے پہلے امید تھی کہ پولارڈ کو 15 رکنی ورلڈ کپ ٹیم میں کسی زخمی کھلاڑی کی جگہ شامل کیا جا سکتا ہے ، اس پر کوئی سرکاری اطلاع نہیں دی گئی لیکن پھر انہیں ریزرو کھلاڑیوں کی فہر

ملک میں ٹیلنٹ نہیں انفراسٹرکچر کی کمی:ہربھجن سنگھ

جالندھر / لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے ہندستانی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے آج صبح گڑھا علاقے کے ایک بوتھ پر ووٹ دیا۔اسپنر نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ملک کی طاقت ہوتے ہیں انہیں اپنے ووٹ کا حق استعمال ضرور کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہت ترقی کی ضرورت ہے ۔ لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کر ایک اچھی حکومت لائیں جو ریاست میں بچوں کے لئے تعلیم اور کھیل کے علاقے کی بہتری کے لئے کام کرے ۔ہربھجن نے کہا کہ جالندھر اور ملک میں ٹیلنٹ کی نہیں بلکہ انفراسٹرکچر کی بھی کمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں داخل ہونے کا ان کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں بہت سارے تجربہ کار لوگ ہیں لہذا میرے پاس سیاست میں آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بحث تھی کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 38 سال کے کرکٹر سے امرتسر لوک سبھ

تازہ ترین