تازہ ترین

’بہتر فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے تو کامیاب ہوسکتے تھے‘

لندن/پاکستانی ٹیم کے کپتان انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں ٹام کیورن کے رن آؤٹ اپیل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں واضح رن آؤٹ ہونے کے باوجود اپیل نہ کرنے پر کپتان سرفراز احمد نے افسوس کا اظہار کیا ہے، میچ کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوچ مکی آرتھر نے مجھے اس بارے میں بتایا، میرا خیال تھا کہ دونوں بیلز گرچکیں، توقع تھی کہ تھرڈ امپائر اس کو چیک کرکے اصل صورتحال فیلڈ امپائرز کو بتا دیں گے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ناٹنگھم میں ٹیم اچھا مجموعہ تشکیل دینے میں کامیاب ہوگئی تھی، بہتر فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے تو کامیاب ہوسکتے تھے۔یاد رہے کہ 30 گیندوں پر 31 رنز بنانے والے نمبر 8 بیٹسمین ٹام کیورن نے بین اسٹوکس کے ساتھ 61 رنز کی شراکت سے میچ کا پانسہ پلٹنے میں اہم کردار ادا کیا، انہیں 6 پر رن آؤٹ کرنے کا موقع تھا، دوسری ڈ

فوج کے اہتمام سے وولی بال کے دوستانہ

 سرینگر//وٹلب سیکٹر کے تحت فوجی چھائونی پری بل ٹکری نے عوام اورفوج کے درمیان رشتوں کومضبوط بنانے کی غرض سے والی بال کے دوستانہ میچ کااہتمام کیاگیا۔ملنگام کے فوجی کیمپ میں مقامی والی بالی ٹیموں ملنگام،قوئل اورمقام نے ان میں حصہ لیا۔نوجوانوں کوان دوستانہ میچوں کیلئے مدعوکیاگیاجن میں ہر مقابلے میں تین سیٹ کھیلے گئے ۔میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کو چائے اور ریفریشمنٹ پیش کیاگیا۔اس دوران نوجوانوں نے ان مقابلوںمیں فوج کی ٹیموں کے ساتھ شرکت کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کیااوردرخواست کی کہ مستقبل میں بھی ایسے مقابلوں کاہتمام جاری رکھا جائے۔  

تازہ ترین