بڈگام کرکٹ ایسوسی ایشن کا قیام | سابق ممبر اسمبلی آغا روح اللہ صدر مقرر

بڈگام// وسطی ضلع بڈگام میں گزشتہ روز کرکٹ ایسوسی ایشن تشکیل دی گئی اور سابق ایم ایل اے بڈگام آغا سید روح اللہ مہدی کو ایسوسی ایشن کا صدر مقرر کیا گیا۔ایسوسی ایشن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بڈگام میں منعقدہ ایک میٹنگ جس میں ضلع بڈگام کے مختلف کرکٹ کلبوں کے نمائندوں نے شرکت کی، میں ضلع میں کرکٹ کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ضلع کرکٹ ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا۔میٹنگ کے اختتام پر سابق ایم ایل اے بڈگام آغا سید روح اللہ مہدی کو بہ اتفاق رائے ایسوسی ایشن کا صدر مقرر کیا گیا جبکہ سید اسرار کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ فیاض احمد بٹ کو خزانچی اور الٰہی فیضان کو سینئر نائب صدر بنایا گیا۔سید وسیم کو جوائنٹ سیکریٹری، منظور احمد کو نائب صدر، گلزار احمد خان اور داؤد احمد کو کوآرڈی نیٹر بنایا گیا۔ایسوسی ایشن کے ایگزیکیٹو ارکان میں امتیاز ملہ اوم پورہ، فاروق احمد

مستفیض اور مشفق کے دم پر بنگلہ دیش فائنل میں

ڈبلن// مستفیض الرحمن (43 رن پر چار وکٹ) کی شاندار بولنگ اور مشفق الرحیم (63) کی بہترین نصف سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو پیر کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سہ رخی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 247 بنائے جبکہ بنگلہ دیش نے 47.2 اوور میں پانچ وکٹ پر 248 رن بنا کر ویسٹ انڈیز کو چونکا دیا۔ مستفیض الرحمن کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔اس شکست سے ویسٹ انڈیز کو کوئی نقصان نہیں ہوا کیونکہ وہ پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی تھی۔ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان فائنل 17 مئی کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپنر شائي ہوپ نے 108 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 87 رن بنائے جبکہ کپتان جیسن ہولڈر نے 76 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے 62 رن بنائے ۔ سنیل امبریش نے 23، ر

این سی خاتون لیڈر اور ڈائریکٹر سکمز گورنر سے ملاقی

سرینگر//سکمز صورہ کے ڈائریکٹر پروفیسر عمر جاوید شاہ نے راج بھون میںگورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے گورنر کو اس ادارے میں قائم مختلف شعبوں کی کارکردگی اور انتظامی نوعیت کے معاملات کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے پروفیسر شاہ پر زور دیا کہ وہ صحت شعبۂ کے اس اہم ادارے میں اعلیٰ تعلیمی اور تحقیقی معیار کو ہر صورت میں برقرار رکھیں۔ انہوں نے لوگوں تک معیاری طبی سہولیات پہنچانے کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔ادھرراشٹریہ سویم سوک سنگھ ( آر ایس ایس) کے جموں وکشمیر کے لئے پرانت پرچارک روپیش کمار نے یہاں راج بھون میںگورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے عوامی اہمیت کے حامل مختلف معاملات پر گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس دوران جموں اینڈ کشمیر نیشنل کانفرنس وومنز وِنگ کی ریاستی صدر شمیمہ فردوس نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی۔شمیمہ فردوس نے بانڈی پورہ میں مع

تازہ ترین