تازہ ترین

ملنگا کو آخری اوور دینے کا فیصلہ درست رہا:روہت

حیدرآباد/انڈین پریمیئر لیگ -12 کے ہائی وولٹیج فائنل مقابلے کو آخری گیند پر صرف ایک رن سے جیتنے کے بعد ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ فیصلہ کن آخری اوور لست ملنگا جیسے تجربہ کار بولر کو دینے کا فیصلہ درست رہا۔ہٹ مین نام سے مشہور روہت نے میچ کے بعد آخری اوور کی حکمت عملی پر کہاکہ میں آخری اوور ہردک پانڈیا کو دینے پر غور کر رہا تھا لیکن میں ایسے بولر کو گیند سپرد کرنا چاہتا تھا جس نے پہلے بھی ٹیم کے لئے ایسی صورت میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ لست ملنگا چمپئن ہے اور بہت تجربہ کار بھی ہیں۔ وہ ٹیم کے لئے بہت برسوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔چنئی کو جیتنے کے لئے آخری چھ گیندوں پر نو رن چاہئے تھے ۔ ملنگا کی پہلی گیند پر ایک رن گیا۔ دوسری گیند پر رویندر جڈیجہ نے سنگل چرا لیا۔ تیسری گیند پر شین واٹسن نے دو رن لئے لیکن چوتھی گیند پر واٹسن دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ

پلیئرز کا فائٹ بیک کرنا خوش آئند ہے: انضمام الحق

 لاہور/پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کا فائٹ بیک کرنا خوش آئند ہے، اسپنر شاداب خان کی رپورٹس مثبت آئی ہیں، امید ہے ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہوجائیں گے، محمد حفیظ بھی فٹ ہیں اور جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ہم میچ تو نہیں جیت سکے لیکن 373 رنز بننے کے باوجود گرین شرٹس نے جس عمدگی کے ساتھ کم بیک کیا ہے، یہ بڑی خوش آئند بات ہے، پلیئرزنے زبردست فائٹ کی ہے، عممومی طورپراتنے بڑے ہدف پر ٹیم کا مورال گرجاتا ہے لیکن پاکستانی ٹیم نے شاندار مقابلہ کیا ،یہ اچھی علامت ہے، چیف سلیکٹر نے امید ظاہر کی کہ جس طرح پاکستانی ٹیم نے دوسرے میچ میں عمدہ کھیل پیش کیا، اس کے بعد گرین شرٹس کو سیریز کا تیسرے میچ جیتنا چاہیے، دوسروں کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ پاکستان جیت کر ورلڈ کپ کا حصہ بنے۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ ابھی سیریز کے تین اور میچز ہیں