تازہ ترین

چوتھی بار خطاب کے لئے چنئی اور ممبئی آمنے سامنے

حیدرآباد/ آئی پی ایل کی تاریخ کی دو سب سے زیادہ کامیاب ٹیمیں چنئی سپر کنگس اور ممبئی انڈینس اتوار کو ہونے والے ٹورنامنٹ کے 12 ویں ایڈیشن کے فائنل میں چوتھی بار خطاب کے لئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے ۔چنئی اور ممبئی آئی پی ایل میں تین تین بار خطاب جیت چکی ہے اور دونوں ٹیمیں چوتھی بار خطاب اپنے نام کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گی ۔ آئی پی ایل کی تاریخ کے دو سب سے زیادہ کامیاب کپتانوں چنئی کے مہندر سنگھ دھونی اور ممبئی کے روہت شرما ایک دوسرے کو چیلنج پیش کرنے کے لئے کمر کس چکے ہی۔. ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے میں ممبئی چوٹی اور چنئی دوسرے نمبر پر تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے کوالیفائر میں مقابلہ ہوا تھا جس میں ممبئی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ چنئی نے دوسرے کوالیفائر میں کل وشاکھاپٹنم میں دہلی کیپٹلس کو شکست دے کر آٹھویں بار فائنل میں جگہ بنائي تھی۔ چنئی نے اس سے پہلے 2008، 2010، 2011، 2012، 201

انگلش شائقین نے ڈیوڈ وارنر کی شرٹ پر ’چیٹس‘ لکھ کرسوشل میڈیا پر پھیلا دیا

برسبین/ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ آسٹریلوی کرکٹرز کو ورلڈ کپ میں انگلش شائقین کی فوج سے سخت تنقید کا سامنا رہے گا۔’ بارمی آرمی ‘ نے ڈیوڈ وارنر کی ورلڈکپ شرٹ والی تصویر پر’چیٹس‘ لکھ کر سوشل میڈیا پر پھیلانا شروع کردیا، اسی طرح اسٹارک اور لیون کو’ ریگمال‘ سے گیند کو خراب کرتے دکھایا گیا۔آسٹریلوی کوچ لینگر نے کہاکہ ہم اس صورتحال کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہیں۔