تازہ ترین

ابراہیم قریشی ضلع سرینگر کی بیڈ منٹن چیمپین شپ میں کامیاب

سرینگر//مردوں کے سنگلززمرے میں نوجوان ابراہیم قریشی نے 26ویں ضلع سرینگر کی بیڈ منٹن چیمپین شپ جیت لی۔13 برس کے ماہر شٹلرابراہیم قریشی نے شیرکشمیراسٹیڈیم میں اشفا ق احمد کو21-19 21-18 سے ہرایا۔قریشی نے15برس سے کم کے زمرے میں بھی امان میر کو شکست دیدی۔خواتین کے زمرے میں عذراقادر نے ہادیہ انورکو21-15 21-11سے ہراکرفائنل جیت لیا۔بڑوں کے سنگلزمیں 35سالہ سنجیواروڑانے اوزیرکاچروکو21-15 21-17.سے ہرایا۔کمشنرسیکریٹری یوتھ سروسزاینڈسپورٹس ہردیش کمار نے اس موقعہ پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔  

سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ جاری | ٹی آر سی گرائونڈ اور پولوویو میں14میچ کھیلے گئے

سرینگر//جموں کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے اہتمام سے جاری سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ میں ٹی آر سی گراونڈ میں 4 میچ اور پولو گراونڈ میں 6میچ کھیلے گئے ۔ٹی آر سی گراونڈ پر بچھائے گئے مصنوعی ٹرف پرپہلا میچ رحیم گرینس فٹبال کلب اور جہلم سپورٹس فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ رحیم گرینس فٹبال کلب نے صفر کے مقابلے میں 2گول سے جیت درج کی۔دوسرے میچ میں لون سٹار فٹبال کلب اور جہانگیر سپورٹس فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں لون سٹار فٹ بال کلب نے جہانگیر سپورٹس کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔تیسرا میچ جموں کشمیر سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ الیون اور رئیل کشمیر انڈر 18 فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔رئیل کشمیر انڈر 18 فٹبال کلب نے ایک گول سے جیت درج کرلی۔چوتھا میچ جموں وکشمیر پاور ڈیولمپنٹ کارپوریشن الیون اور رئیل کشمیر فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے

یونائیٹڈ کرکٹ کلب نے چمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کو اپنے نام کرلیا

سری نگر/ یونائیٹڈ کرکٹ کلب نے اتوار کے روز ٹی آر سی گرائونڈ میں ویلی کرکٹ کلب کو 19 رنوں سے شکست دیکر چمپئنز ٹرافی 2019 کے دوسرے ایڈیشن کو اپنے نام کرلیا۔چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکٹ فریٹرنٹی ڈل گیٹ نے کیا تھا اور اس میں وادی کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ویلی کرکٹ کلب نے فائنل مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ یونائیٹڈ کرکٹ کلب نے 29 اعشاریہ پانچ اوورس میں 200 رنز بنائے ۔ لطیف نے 56 جبکہ زاہد نے 26 رنز بنائے ۔ ویلی کرکٹ کلب کے لئے جاوید نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کا تعاقب کرنے اتری ویلی کرکٹ کلب ٹیم مقررہ 30 اوورس میں محض 181 رنز بنا پائی اور یوں ٹورنامنٹ کا فائنل 19 رنز سے ہار گئی۔ یو سی سی کے لئے سید ساگر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ساگر کو گیند اور بلے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ مقابلے کے بع

وراٹ کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی، ہاردک کو آرام

ممبئی/قومی سلیکٹرز نے ٹیسٹ اور محدود اوورز کی کپتانی کو وراٹ کوہلی اور روہت شرما کے درمیان تقسیم کرنے کی قیاس آرائیوں اور تجاویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے وراٹ کو ویسٹ انڈیز کے آئندہ دورے کے لئے تینوں فارمیٹ میں کپتان مقرر کیا ہے جبکہ مہندر سنگھ دھونی کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے اور آل راؤنڈر ہردک پانڈیا کو اس دورے سے مکمل طور آرام دیا گیا ہے ۔ ہندستان کو اگست-ستمبر میں ہونے والے ویسٹ انڈیز کے دورے میں تین ٹوئنٹی -20، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ کھیلنے ہیں۔ یہ دو ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہوں گے ۔ روہت شرما ون ڈے اور ٹوئنٹی -20 میں نائب کپتان ہوں گے جبکہ اجنکیا رہانے ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے ۔ اس دورے کے لئے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کو جگہ نہیں ملی ہے جنہوں نے خود کو اس دورے کے لئے دستیاب قرار نہیں دیا تھا۔ ایک چونکانے والے فیصلے میں آل راؤنڈر ہردک پانڈیا کو آرام دیا گیا ہے

شعیب اختر نے یوٹیوب پرریکارڈ توڑ ڈالا | 28روز میں 10لاکھ سبسکرائبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے

لاہور/پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر آج کل ٹی وی چینلز کے ساتھ ساتھ اپنے یوٹیوب چینل پر بھی جلوہ افروز ہوتے ہیں، انکی ماہرانہ رائے اور تجزیے پوری دنیا کے کرکٹ شائقین میں خاصے مقبول ہو رہے ہیں۔فاسٹ باؤلر کو یوٹیوب کی جانب سے 28روز میں 10لاکھ سبسکرائبر حاصل کرنے اوردنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر رپیوڈی پائے کا ریکارڈ توڑنے پر گولڈن بٹن پیش کیا گیا ہے۔راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے شعیب اختر نے ٹوئٹرپر گولڈن بٹن کے ساتھ اپنی نئی تصویراپلوڈ کی اور اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے چاہنے والوں کے لئے ویڈیو پیغام جاری کیا۔ویڈیو پیغام میں انہو ں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں موجود ہر اْس مداح کا شکریہ جو مجھے پسند کرتا ہے۔واضح رہے کہ آج کل یوٹیوب پر معروف شخصیات کی جانب سے اپنیذاتی چینلز بنائے جا رہے ہیں۔ زی

ویسٹ انڈیز دورے سے الگ ہوئے دھونی، سیاچن میں کر سکتے ہیں ٹریننگ

نئی دہلی /اپنے فیصلوں سے سب کو چونکانے کے لئے مشہور سابق ہندوستانی کپتان اور تجربہ کار وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے اگلے ماہ ہونے والے ویسٹ انڈیز کے دورے سے خود کو الگ کر لیا ہے اور ممکن ہے کہ اب وہ سیاچن میں فوج کے ساتھ ٹریننگ کر سکتے ہیں۔دھونی کے اس فیصلے سے سلیکٹرز کا درد سر ختم ہوگیا ہے جنہیں اب یہ فیصلہ نہیں کرنا ہوگا کہ دھونی کو ونڈیز دورے سے باہر کردیا گیا ہے ۔ سابق کپتان نے اتوار کو اس دورے کے لیے ہونے والی سلیکٹرز کی میٹنگ سے قبل ہی خود کے دستیاب نہ ہونے کی بات کہی۔ دھونی علاقائی فوج کے پیراشوٹ ریجمنٹ میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ہیں اور فوج سے ان کی محبت جگ ظاہر ہے ۔ دھونی نے ورلڈ کپ میں ہندوستان کے ابتدائی میچ میں کیپنگ کرتے ہوئے جو دستانے پہنے تھے ان پر فوج کی قربانی کی علامت بنی ہوئی تھی۔ اگرچہ آئی سی سی کے اعتراض کی وجہ سے انہیں یہ علامت ہٹانی پڑی تھی۔سابق کپتان خو

ویسٹ انڈیز دورے سے الگ ہوئے دھونی، سیاچن میں کر سکتے ہیں ٹریننگ

نئی دہلی /اپنے فیصلوں سے سب کو چونکانے کے لئے مشہور سابق ہندوستانی کپتان اور تجربہ کار وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے اگلے ماہ ہونے والے ویسٹ انڈیز کے دورے سے خود کو الگ کر لیا ہے اور ممکن ہے کہ اب وہ سیاچن میں فوج کے ساتھ ٹریننگ کر سکتے ہیں۔دھونی کے اس فیصلے سے سلیکٹرز کا درد سر ختم ہوگیا ہے جنہیں اب یہ فیصلہ نہیں کرنا ہوگا کہ دھونی کو ونڈیز دورے سے باہر کردیا گیا ہے ۔ سابق کپتان نے اتوار کو اس دورے کے لیے ہونے والی سلیکٹرز کی میٹنگ سے قبل ہی خود کے دستیاب نہ ہونے کی بات کہی۔ دھونی علاقائی فوج کے پیراشوٹ ریجمنٹ میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ہیں اور فوج سے ان کی محبت جگ ظاہر ہے ۔ دھونی نے ورلڈ کپ میں ہندوستان کے ابتدائی میچ میں کیپنگ کرتے ہوئے جو دستانے پہنے تھے ان پر فوج کی قربانی کی علامت بنی ہوئی تھی۔ اگرچہ آئی سی سی کے اعتراض کی وجہ سے انہیں یہ علامت ہٹانی پڑی تھی۔سابق کپتان خو

جے اینڈ کے کرکٹ ایسوسی ایشن کے چنائو ڈرامہ بازی

سرینگر//جموں وکشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن میں الزامات و جوابی الزامات کے بیچ جنوبی ضلع اننت ناگ کی کرکٹ ایسو سی ایشن کے ساسق عہدیداروں نے انتخابات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ’’ ڈرامہ بازی‘‘ سے تعبیر کیا ہے۔ سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران ڈسڑکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن اننت ناگ کے سابق عہدیداروں نے ایسو سی ایشن کے انتخابات کو’’ڈرامہ بازی‘‘ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات ضوابط اور آئین کے تحت ہونے چاہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں ہوئے انتخابات کی کوئی بھی اعتباریت نہیں۔ انہوں نے کہا ’’جموں وکشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو اس کرسی پر مزہ آیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھلاڑی ایسو سی ایشن کو جنگی اکھاڑہ میں تبدیل کرنا نہیں چاہتے۔ وسیم جان نے کہا’’ انتخابات کے انعقاد کا اندازہ اس بات سے لگا

پولو گراؤنڈ میں سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ جاری

سرینگر//جموں وکشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پولو گرائونڈ میں سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ تکمیل کی جانب شدومد سے چل رہا ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر پانچ پانچ میچ کھیلے جارہے ہیں۔پہلا میچ یونایئڈڈ فٹبال کلب اور شایئنگ سٹار فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ میں شایئنگ سٹار فٹبال کلب گراونڈ میں مقررہ وقت پر نہ پہنچ سکا جس کی بنیاد پر یونایئڈڈ فٹبال کلب کو واک اوور پوائنٹ حاصل ہوئے۔دوسرا میچ اتحاد فٹبال کلب نوگام اور علی جانہ بی فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں اتحاد فٹبال کلب نوگام نے صفر کے مقابلے میں چار گول سے جیت درج کی۔تیسرا میچ زبرون فٹبال کلب اور کشمیر سایئن فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔میچ میں زبرون فٹبال کلب نے کشمیر سائین فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ٹی آر سے گراونڈ میں دو میچ منعقد ہوئے جس میں پہلا میچ سولنہ فٹبال کلب اور فورٹ ویو فٹبال کلب کے درمیان ک

انگل دو مارشل آرٹ، انڈرو سٹیڈیم میں تقریب

سرینگر/انڈور سٹیڈیم سرینگر ہانگل دو مارشل آرٹ کا ایک پروگرام منعقد ہوا، جسمیں کئی نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خواجہ فاروق رینزو شاہ مہمان خصوصی تھے۔ جنہوں نے ہانگل دوکو کشمیر کا قدیم ترین مارشل آرٹ جتلاتے ہوئے اسے آگے بڑھانے پر زور دیا۔ اس موقع پر کئی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔    

بڈگام پرئمیرکرکٹ لیگ:آر سی سی ہفرو اور خان پورہ رائلز نے میچ جیت لئے

سرینگر//بڈگام پرئمیرکرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کے چوتھے دن آر سی سی ہفرو اور سجادالیون رائتھن کے درمیان مقابلہ ہو ا۔سجادالیون رائتھن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کافیصلہ کیااور16اورزمیں89 رنوں کااسکور کیا جبکہ اس کے تین کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔آر سی سی ہفرونے 14.5اورزمیں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کیااور میچ میں جیت درج کرلی ۔دوسرے مقابلے میں اوریجنل ناگام کا مقابلہ خان پورہ رائلز سے ہوا۔خان پورہ رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کافیصلہ کیااور206رنوں کا اسکورکھڑاکیا۔اس کے جواب میں اوریجنل ناگام کی ٹیم 15اورز میں 10کھلاڑیوں کے نقصان پر98رن ہی بنا سکی ۔خان پورہ رائلز نے اس طرح یہ میچ جیت لیا۔   

سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ | پولوگرائونڈ میں 3اور ٹی آر سی میدان میں2میچ کھیلے گئے

سرینگر//جموں کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن کے اہتمام سے جاری سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں  بدھ کوپانچ میچ کھیلے گئے جن میں سے پولو گراونڈ میں تین میچ کھیلے گئے جبکہ دو میچ ٹی آر سی گراونڈ میں کھیلے گئے۔پولو گراونڈ میں پہلا میچ نوگام فٹبال کلب اور سیون سٹار فٹبال کلب حضرت بل کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایک گول کرکے میچ برابری پر ختم کردیا۔دوسرا میچ بمنہ یونائٹڈ فٹبال کلب اور گرین ویلی فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کرکے میچ برابری پر ختم کردیا۔تیسرا میچ حسن آباد فٹبال کلب اور رنگرریٹھ ویئرر فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔حسن آباد فٹبال کلب نے اس پورے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں چار گول سے رنگرریٹھ فٹبال کلب پر جیت درج کرلی۔ادھر ٹی آر سی گراونڈ میں دو میچ کھیلے گئے پہلا می

ضلعی کرکٹ ٹورنامنٹوں سے کرکٹ جنون میں زبردست اضافہ:پرویز رسول

سرینگر// جموں و کشمیر کے مشہور کرکٹر پرویز رسول نے کہا کہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے جو کام گزشتہ ستر برسوں میں نہیں کئے تھے وہ کام اب صرف گزشتہ دو برسوں کے دوران کئے گئے ہیں۔ پرویز رسول نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی طرف سے گزشتہ برس سے شروع کئے گئے ضلع سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹس سے جموں و کشمیر میں کرکٹ کے جنون میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے گزشتہ دو برسوں سے ضلع سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹس کا اہتمام کیا ہے جو گزشتہ ستر برسوں کے دوران کبھی نہیں ہوا ہے ۔پچھلے سال 13سو ٹیموں نے ان ٹورنامنٹس میں شرکت کی جبکہ امسال 16 سو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جموں کشمیر میں ان ٹورنامنٹس سے کرکٹ کا جنون پیدا ہوا ہے ۔ پرویز نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن یہاں ایک ٹرف وکٹ بھی نہیں بنا سکی جبکہ گزشتہ دو برسوں کے دوران یہاں پانچ ٹرف وکٹوں پر کام چل رہا ہے ۔  

خواتین کاانٹرکالج ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ

سرینگر//خواتین کاانٹرکالج ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کشمیر یونیورسٹی کے فشیکل ایجوکیشن وسپورٹس شعبے میں اختتام پزیرہوا۔اس ٹورنامنٹ میں 22کالجوں کی طالبات نے شرکت کی۔فائنل مقابلے میں منگلوار کو وومنزکالج مولاناآزادروڈ نے  ڈگری کالج کرگل کو ایک کڑے مقابلے میں شکست دیدی۔اس موقعہ پر منعقدہ تقریب پر ڈاکٹر نثار احمد خان کارڈنیٹر ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس اور ندیم احمد ڈاراسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ٹیموں میں انعامات اوراسناد تقسیم کیں۔ڈاکٹر نثار نے لہہ اور کرگل کی ٹیموں کی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ستائش کی ۔  

انٹر سکول شاداب انڈر14ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

سرینگر//شاداب ہائراسکینڈری اسکول ملہ باغ کے اہتمام سے یہاں 14برس سے کم عمر لڑکوں کیلئے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوا۔شاداب انڈر14ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاح اسکول کی پرنسپل نزہت وڈیرہ نے کیا۔انہوں نے ٹورنامنٹ میں شریک تما م ٹیموں کا خیرمقدم کیا اور ان کی کامیابی کی دعاکی۔اس ٹورنامنٹ میںوادی کے16اسکولوں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔افتتاحی مقابلہ ڈی پی ایس بڈگام اور سینکٹوریم اسکول سوپور کے درمیان کھیلا گیا ۔    

عالمی چیمپئن بننے پر برطانیہ بھر میں جشن

لندن/آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے عالمی کپ میں شاندار کامیابی پر ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ نے انگلش ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔انگلینڈ کی شاندار فتح پر ملکہ برطانیہ نے میزبان ٹیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ  ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم کے لیے بھی پیغام دیا کہ نیوزی لینڈ نے بھی فائنل اور پورے ٹورنامنٹ میں متاثر کن کھیل پیش کیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ دوسری جانب انگلینڈ کے عالمی چیمپئن بننے پر برطانیہ بھر میں جشن کا سماں ہے۔ لندن کے تاریخی لارڈز میدان میں بھی انگلش تماشائیوں نے بھرپور جشن منایا۔نوجوان، بچے، بوڑھے اور خواتین اپنی ٹیم کی تاریخ ساز کامیابی پر رقص کر رہے تھے۔ انگلش کرکٹ ٹیم نے ٹرافی کے ساتھ  پورے گراؤنڈ کا چکر لگایا اور تماشائیوں اور اپنے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔گراؤنڈ کے باہر سڑکوں پر ٹریفک جام تھا اور لوگ ایک دوسرے سے بغل گیر ہو کر مبارک باد دے رہے تھے۔1966 میں انگ

ٹی 20ٹورنامنٹ | ہائرسکینڈری اسکول سلرنے ہائرسکینڈری سالیہ کو ہرایا

اننت ناگ// سیرہمدان اننت ناگ میںاحمداینڈحارث خان چرٹیبل  ٹرسٹ کے اہتمام سے کھیلے جارہے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہائرسکینڈری اسکول سلر اورہائرسکینڈری اسکول سالیہ کے درمیان کھیلا گیا ۔اس میچ میں ہائرسکینڈری اسکول سلر نے ہائرسکینڈری اسکول سالیہ کوشکست دیدی۔ٹاس جیت کر ہائرسکینڈری اسکول سلر نے پہلے بلے بازی کافیصلہ کیااور113رن بنائے جبکہ اُن کے 9کھلاڑٰ ی آوٹ ہوگئے۔ہائرسکینڈری اسکول سالیہ نے 18اورزمیں75 رن بنائے جبکہ ان کے سبھی کھلاڑی آوٹ ہوگئے ۔  

سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ:پولوویوگرائونڈ اور ٹی آرسی میں9مقابلوں کااہتمام

سرینگر//جموں کشمیر فٹبال ایسوسی اشن کے اہتمام سے کھیلے جارہے سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں اتوار کو 9 مقابلے منعقد ہوے جن میں سے 5 میچ پولو ویو گراونڈ میں کھیلے گئے جبکہ 4 میچ ٹی آر سی گراونڈ میں منعقد کئے گئے۔پولوویو میں پہلا میچ رنگرریٹھ فٹبال کلب اور انڈر 15 رائل کشمیر فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں رنگرریٹھ فٹبال کلب نے رائل کشمیر کو 3 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔دوسرا میچ توحید فٹبال کلب اور آئی ایف سی نوگام کے درمیان کھیلا گیا جس میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اس طرح میچ برابری پر ختم ہوا۔تیسرا میچ انڈر 15 لون سٹار فٹبال کلب اور کورٹ روڑ کے درمیان کھیلا گیا جس میں لون سٹار کلب نے کورٹ روڑ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ایک اور میچ علی جان فٹبال کلب اور مجید باغ فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں علی جان فٹبال کلب نے ایک کے مقابلے میں چار گول س

انگلینڈ پہلی بار کرکٹ کا عالمی چمپئن بن گیا

لندن/ انگلینڈ پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا، نیوزی لینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، سپر اوور میں میچ برابر ہونے پر زائد باؤنڈریز پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے تھے اور انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا تھا، لیام پلنکٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کیوی ٹیم کی پہلی وکٹ 29 رنز پر گری جب مارٹن گپٹل 19 رنز بنا کر ووکس کا نشانہ بنے۔کیوی کپتان کین ولیم سن 30 رنز بنا کر پلنکٹ کی گیند پر بٹلر کو کیچ دے بیٹھے، ہینری نکولس نے 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، روس ٹیلر 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔جمی نیشم 19 رنز بنا کر پلنکٹ کا شکار بنے، کولن ڈی گرینڈ ہوم 16 رنز بنا کر ووکس کو وکٹ دے بیٹھے، وکٹ کیپر ٹام لیتھم 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، میٹ ہینری 4 رنز بنا کر آر

فٹبال ایسوسی ایشن کا سالانہ لیگ ٹورنامنٹ

سرینگر// سرینگر کے ٹی آر سی فٹبال گراونڈ میں جموں کشمیر فٹبال ایسوسیشن کے زیر اہتمام سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ میں دو میچ کھیلے گئے۔ پہلا ینگ اقبال فٹبال کلب اور جہلم سپورٹس کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگرچہ ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کی لیکن کامیابی کسی کو نہ مل سکی اسطرح یہ میچ برابری پر ختم ہوا۔دوسرا میچ رائل کشمیر فٹبال کلب اور فوڈ سپلائی الیون کے درمیان کھیلا گیا۔اس میچ میںکے پہلے نصف  کے 13 ویں منٹ میں سہیل احمد نے فوڈ سپلائی الیون کی دفاعی لائن کو توڑتے ہوئے اپنی ٹیم کے لئے پہلا گول کیا۔پورے میچ میں فوڈ سپلائی الیون کے کھلاڑی رائل کشمیر فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کے سامنے بے بس نظر آئے۔رائل کشمیر فٹبال کلب کے شاہد نے 2 گول،سہیل احمد،عامر اور نعش نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 5 گولوں سے جیت دلائی ۔