تازہ ترین

گورنر نے بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈس کو ’راجیہ پُرسکار ‘سے نوازا

جموں// گورنر ستیہ پال ملک جو سٹیٹ بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈس کے سربراہ بھی ہیں ، نے  330 سکاؤٹس اینڈ گائیڈس کو انعامات سے نوازا ۔ چار اساتذہ جنہوں نے اس سلسلے میں تربیت حاصل کی تھی کو بھی اسناد اور بیجس سے عطاکئے گئے ۔ گورنر اور گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی ، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولہ کو اس موقعہ پر سکاؤٹس کے سکارف پیش کئے گئے ۔ سیکرٹری سکولی تعلیم سریتہ چوہان ، سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ ، ڈی جی یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سلیم الرحمان بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ گورنر نے انعام حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور اُن کے روشن مستقبل کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے جے اینڈکے سٹیٹ بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈس کی اعلیٰ کارکردگی کی ستائش کی ۔ سکاؤٹس اینڈ گائیڈس تحریک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ یہ قابلِ قدر تحریک ہے جو بچوںکو اعلیٰ قدروں اور بہتر تعلیم سے نو

دنیا میں ورلڈکپ ٹیموں کا اعلان ہو رہا ہے اور یہاں تماشا لگا ہوا ہے: وسیم اکرم

کراچی/پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پوری دنیا ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کے اعلان میں لگی ہوئی ہے اور یہاں تماشا لگا ہوا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ساری دنیا ورلڈ کپ کی تیاری کررہی ہے اور ہم یہاں دوسری بحث میں لگے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں لوگوں کو پتہ ہے کہ ٹیم کا اعلان کب ہو گا، دنیا بھر میں ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کا اعلان ہو رہا ہے اور یہاں تماشا لگا ہوا ہے۔ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹ کا معیار ہونا چاہیے، ایسا نہ ہو کہ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے بھی اسکواڈ کا حصہ بن جائیں۔کوئٹہ میں ہونے والے پی سی بی کی گورننگ باڈی کے اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ آج پی سی بی کی میٹنگ میں جو کچھ ہو