اولمپکس ملتوی کرنے پر فیصلہ چار ہفتوں کے اندر:صدرآئی او سی

ماسکو//عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال جولائی میں جاپان کے ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس کے انعقاد کے بارے میں خطرے کے درمیان بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باک نے اتوار کو کہا کہ اولمپکس ملتوی کرنے کا فیصلہ چار ہفتوں کے اندر لیا جائے گا۔ٹوکیو اولمپکس کا 24 جولائی سے نو اگست تک انعقاد ہونا ہے ۔ ایتھلیٹ کمیونٹی کے بھیجے گئے خط میں باک نے کہاکہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ ملاقات میں ہم نے کورونا کے بارے میں دنیا بھر کے حالات اور اولمپک پر اس کے پڑنے والے اثرات کے بارے میں بات کی جس میں اسے ملتوی کرنا بھی شامل تھا۔ ہم اس کے بارے میں کافی محنت کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس بارے میں فیصلہ اگلے چار ہفتوں کے اندر اندر لے لیا جائے گا۔ آئی او سی صدر کے مطابق جاپان میں کورونا کی وجہ سے حالات سدھرنے کے بعد ٹوکیو اولمپکس کے لیے مقررہ وقت میں کرانے

جاپانی وزیر اعظم کا اولمپکس ملتوی کرنے کا اشارہ

ٹوکیو//جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ اگر ملک میں اولمپک کھیلوں کو کورونا وائرس کے وبائی امراض کے سبب محفوظ طریقے سے منعقد کرنا ممکن نہ ہوا تو ٹوکیو اولمپکس کو ملتوی کیا جاسکتا ہے ۔کوڈو نیوز کے حوالے سے آبے نے پیر کی صبح کہا کہ اگر کھیلوں کو سلامتی کے ساتھ منعقد کرنا مشکل ہوا تو ، ہمیں کھلاڑیوں کی صحت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ آئی او سی اس بارے میں حتمی فیصلہ کرے گا ، ہم اسی خیال کے حامل ہیں کہ منسوخی کرنا کوئی علاج نہیں ہے ۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باک نے اتوار کے روز کہا کہ ٹوکیو میں 2020 موسم گرمااولمپکس کے ممکنہ التوا کے بارے میں حتمی فیصلہ چار ہفتوں میں کیا جائے گا۔اس دوران امریکی ایتھلیٹکس فیڈریشن کی گورننگ باڈی ، یو ایس اے ٹریک اینڈ فیلڈ (یو ایس اے ٹی ایف) نے زور دیا کہ وہ ٹوکیو میں 2

تازہ ترین