جنوب ایشیائی کھیلوں میں شاندار کارکردگی

 جموں //جنوب ایشیائی کھیلو ں میں ملک کی جانب سے گریپلنگ چمپئن شپ میں بہتر ین کا ر کر دگی کا مظاہر ہ کر نے کے سلسلہ میں جموں میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک پروگرا م کا اہتمام کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کے علا وہ ایسوسی ایشن کے متعدد اراکین نے بھی شرکت کی ۔اس تقریب کے دوران تنظیم کے جموں و کشمیر کے صدر وکرم سنگھ بڈوال نے کھلاڑیوں کی تعریف کر تے ہوئے ان کی جانب سے چمپئن شپ میں دکھائی گئی کارکردگی کی تعریف کی ۔انہو ں نے کہاکہ مذکورہ چمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے کل 13میڈل حاصل کئے ہیں جن میں 9گولڈ میڈل بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو سہولیات کی قلت کے باوجود بھی ریاستی دستے نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا ۔وکرم سنگھ بڈوال نے چمپئن شپ میں بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی وہ ریاست کا نام روشن کرینگے ۔  

تازہ ترین