تازہ ترین

چندریان-2 روانہ،ستمبر کے پہلے ہفتے میں چاند پر اترنے کی امید

حیدرآباد// ہندوستان نے اپنے چاند مشن (چندریان2)کے ذریعہ ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔تکنیکی خرابی کے سبب چندریان 2مشن کو ملتوی کرنے کے 6دن بعد ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو)نے چندریان 2مشن کو 22جولائی پیر کی دوپہر 2.43منٹ پر آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑا۔اس کی الٹی گنتی گزشتہ روز شام 6بج کر 43منٹ سے شروع ہوئی تھی۔جی ایس ایل وی مارک تری جو 600ٹن وزن کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ،چندریان 2کو زمین کے اطراف مدار میں پہنچائے گا۔چندریان 2، 23دنوں تک زمین کا چکر لگائے گا، آہستہ آہستہ وہ زمین کے دائرہ اثر سے باہر نکلے گا۔روانگی کے 30ویں دن وہ چاند کے اطراف مدار میں پہنچے گا۔13دنوں تک چندریان 2چاند کے اطراف مدار میں رہے گا۔چندریان 2، 43ویں دن مدار سے الگ ہوگا اور آہستہ آہستہ سفر کرے گا۔48ویں دن توقع ہے کہ وہ 7ستمبر کو چاند کے جنوبی قطب پر اُترے گا۔اس

اے پی جے عبدالکلام نے چندریان 2کامشورہ دیاتھا

سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبداکلام جو ایرو سائنس داں تھے ، نے دس سال قبل چندریان2کا اسرو کومشورہ دیا تھا۔2008میں چندریان 1نے چاند کی سطح پر پانی کی موجودگی کو پایا تھا۔اس کی تصدیق امریکی خلائی ادارہ ناسا نے بھی کی تھی۔ڈاکٹر کلام نے ممبئی میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرو اور ناسا کو چاہئے کہ وہ چندریان 2مشن میں robotic penetratorلگائے تاکہ چاند پر پانی کے سالموں کی موجودگی کے بارے میں تجزیہ کیاجاسکے ۔انہوں نے کہا تھا کہ اسرو اور ناسا دونوں کو چندریان 2مشن پر کام کرنا چاہئے ۔انہوں نے امریکہ کے کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی امریکہ کے دورہ کے دوران ہوئے تبادلہ خیال کے سیشن میں یہ مشورے دیئے تھے ۔ڈاکٹر کلام نے خلائی سائنس دانوں کو یہ بھی مشورے دیئے تھے کہ وہ 2050تک ایک کیلوگرام کی خلائی گاڑی تیار کریں اور اس کے مصارف 20ہزار امریکی ڈالر سے گھٹاکر 2000امریکی ڈال

مودی سرکار نے 50 دن میں لئے تاریخی فیصلے

نئی دہلی//حکومت نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دوسری بار اقتدار میں آنے کے 50 دن کے اند‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا اعتماد’ کی سمت میں تیزی سے قدم اٹھاتے ہوئے سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود، بنیادی ڈھانچہ کے علاقے اور تعلیم کے شعبہ میں تاریخی فیصلہ لئے گئے ۔ مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے مودی حکومت کی دوسری مدت کے 50 دن کی رپورٹ کارڈ جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا‘‘50 دن کے اندر ، حکومت نے کسانوں، بے روزگار نوجوانوں، مڈل کلاس، تاجروں اور سماج کے تمام طبقات کے لئے بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں تیزی سے ترقی کے لئے تاریخی فیصلے لئے ہیں’’۔ مسٹر جاوڈیکر نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ 50 دن بتاتے ہیں کہ نریندر مودی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) حکومت کی دوسری میعاد زیادہ مؤثر ہوگ

چاند کی سمت ہندوستان کا تاریخی سفر:صدرنشین اسرو سیون

چندریان 2کو کامیابی سے مدار میں چھوڑنے کے بعد ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو)کے سربراہ کے سیون نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستانی خلائی ایجنسی نے 15جولائی کو ہوئی اس تکنیکی خرابی کو دور کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ چندریان 2کو چھوڑا۔انہوں نے کہا’’مجھے یہ کہتے ہوئے کافی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ جی ایس ایل وی ماک 3۔ایم 1نے چندریان 2کو کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں چھوڑا۔یہ چاند کی سمت ہندوستان کا تاریخی سفر ہے۔اس کے سولار پول کے قریب اس کو اتارنے کے لئے کئی سائنٹفک تجربات کئے گئے اور ایسی چیزوں کو تلاش کیا گیا جن کی تلاش نہیں کی گئی تھی‘‘۔انہوں نے کہا ’’اس میں تکنیکی خرابی محسوس کرنے کے بعد اسرو کی ساری ٹیم حرکت میں آگئی۔اس کو دور کرنے کے لئے اگلے دن 24گھنٹے کام کیاگیا۔جلد ہی اس تکنیکی خرابی کی اصل وجہ معلوم کرلی گئی اور درکار تجربات کرتے ہوئے اس خرابی کودو