تازہ ترین

پاکستان میں دہشت گردانہ حملہ

 اسلام آباد//پاکستان کے ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں اتوار کو پولس کو نشانہ بنا کر کئے گئے دو دہشت گردانہ حملوں چھ پولس اہلکاروں سمیت 9 لوگوں کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ افتخار شاہ نے بتایا کہ صبح ہوئے پہلے حملے میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے ایک پولس چوکی پر گولی باری کی جس میں دو پولس اہلکاروں کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔انہوںنے بتایا کہ زخمی پولس اہلکاروں کو ان کے ساتھی اسپتال لے گئے جس کے مین گیٹ کے پاس ایک خاتون خودکش حملہ آور نے خود کودھماکہ سے اڑالیا۔ اس دھماکے میں چار پولس اہلکاروں اور تین عام لوگوں کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔ ابھی تک کسی بھی دہشت گرد گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ دونوں حملوں میں کم سے کم 13 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ واضح رہے کہ شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں ڈیرا اسماع

مانگے رام گرگ کے انتقال پر وزیر اعظم،راج ناتھ، نڈا اورکیجریوال کا اظہار تعزیت

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی دہلی یونٹ کے سابق صدر مانگے رام گرگ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔مودی نے ٹویٹ کرکے کہا‘‘ مانگے رام گرگ جی جیسے لیڈر کسی بھی پارٹی کے لئے انمول ہیرے ہیں۔ انہوں نے بے لوث طریقے سے عوامی سطح پر کام کیا اور مختلف کمیونٹی کے درمیان خدمات کے ذریعے بہت سے لوگوں کی زندگی کو متاثر کیا۔ گرگ جی کو ان کے اچھے کاموں کے لئے برسوں تک یاد کیا جاتا رہے گا’’۔مسٹر مودی نے مسٹر گرگ کے ساتھ اپنی جوانی کے دنوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ میں کہا‘‘ گرگ جی کا دہلی سے گہرا ناطہ تھا اور انہیں شہر کے لوگوں نے بے لوث انداز سے خدمت کرتے دیکھا تھا۔ انہوں نے دہلی میں بی جے پی کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا انتقال افسوسناک ہے ۔ ان کے خاندان اور حامیوں کے ساتھ میری تعزیت۔ اوم شانتی’&rs

کنہیا کمار سی پی آئی قومی مجلس عاملہ میں شامل

نئی دہلی//جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبا یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی) کی قومی مجلس عاملہ میں شامل کئے گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کمار پارٹی کے سینئر لیڈر شمیم فیضی کے انتقال کے سبب خالی ہوئی جگہ پرمجلس عاملہ کے رکن بنائے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ کمار نے حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے عام انتخابات میں سی پی آئی کے ٹکٹ پر بیگو سرائے سے الیکشن لڑا تھا۔یو این آئی  

سرکاری اعزاز کے ساتھ شیلا دکشت کی آخری رسومات ادا کی گئیں

نئی دہلی//دارالحکومت نئی دہلی کے نگم گھاٹ پر کانگریس کے مختلف رہنماؤں کی موجودگی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت کی آخری رسومات اد کی گئیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ بھی انھیں الوداع کہنے کے لیے نگم گھاٹ پر موجود تھے۔قبل ازیں محترمہ دیکشت کی لاش کو حضرت نظام الدین میں واقع ان کی رہائش سے کانگریس کے ہیڈکوارٹر لایا گیا جہاں مختلف سیاسی پارٹیوں کے اہم لیڈران نے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔81برس کی محترمہ دیکشت لمبے وقت سے علیل تھیں۔ انھیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے ہفتے کے روز دوپہر دو بجکر 55 منٹ پر آخری سانس لی۔ وہ 1998سے 2013 تک مسلسل تین بار دہلی کی وزیر اعلیٰ رہ چکی ہیں۔  سابق وزیر اعلیٰ دیکشت کے آخری دیدار کے لیے ان کی لاش کو اتوار کی صبح حضرت نظام الدین میں واقع ان کی رہائش گاہ پر لایا گیا تھا جہاں بی جے

حج 2019 : 300 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ لکھنو سے جدہ کیلئے روانہ ، محسن رضا نے دکھائی ہری جھنڈی

لکھنو//اترپردیش سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ تین سو عازمین پر مشتمل عازمین کا پہلا قافلہ لکھنو سے جدہ کے لئے روانہ ہوگیا ہے۔ علی میاں ندوی کے نام سے منسوب سروجنی نگر میں واقع حج ہاوس میں حکومت اتر پردیش کے وزیر محسن رضا نے عازمین کو پھول پیش کرتے ہوئے قافلے کو ہری جھنڈی دکھائی۔حکومت اتر پردیش کے کابینی وزیر لکشمی نائرائن چودھری مصروفیت کیسبب  افتتاحی تقریب میں شریک نہ ہو سکے۔ تاہم اہم لوگوں اور علما کی دعاوں کے ساتھ عازمین نیک آرزووں اور صادق تمناوں کے ساتھ مبارک اور اہم فریضے کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوگئے۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عازمین کے لئے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں اورامید کی جارہی ہے کہ چھ اگست تک جاری رہنے والا روانگی کا یہ سلسلہ بحسن وخوبی انجام کو پہنچ جائے گا۔