تازہ ترین

بارش سے 50ہزار روہنگیا متاثر،10ہلاک

 ڈھاکہ//بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع کاکس بازار میں شدید مانسونی بارش اور اس کی وجہ سے تودے گرنے سے اب تک 50ہزار روہنگیا متاثر ہوئے ہیں اور جھوپڑی نما 5000 پناہ گاہیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ اس کی وجہ سے اب تک کم از کم 10لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ کاکس بازار ضلع میں دو جولائی سے اب تک کم از کم 58.5سینٹی میٹر(تقریباً دو فٹ)بارش درج کی گئی ہے ۔اس ضلع میں میانمار میں فوج کی کارروائی کے بعد 10لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ گزین مختلف راحت کیمپوں میں رہ رہے ہیں اور زیادہ تر نے رہنے کے لئے جھوپڑی نما گھر بنا رکھا ہے ۔انٹرنیشنل آرگینائزیشن فار مائگریشن (آئی او ایم)کے ترجمان نے کہا کہ جولائی کے پہلے دو ہفتوں میں پناہ گزین کیمپوں میں شدید بارش سے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے جس میں تقریباً 4،889ترپال اور باسوں سے بنائے گئے گھر تباہ ہوگئے ۔پناہ گزینوں کے

حکومت پاکستانی جیلوں میں قید483ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کرائے

نئی دہلی//پاکستان کی جیلوں میں قید483 ہندوستانی ماہی گیروں کا مسئلہ پیر کے روز راجیہ سبھا میں اٹھا یا گیا اور حکومت سے ان کی رہائی کر انے کا مطالبہ کیا گیا۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے لیڈر وی وجے سائی ریڈی نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ستمبر میں ان کی ریاست کے 12 ماہی گیراور نومبر میں 34 ماہی گیروں کو پاکستانی بحری پولس نے پکڑ لئے اور انہیں کراچی جیل میں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ ان ماہی گیروں کو پاکستان نے ہندوستانی سمندری حدودسے پکڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 483 ہندوستانی ماہی گیر پاکستانی جیلوں میں بند ہیں اور انہیں رہا نہیں کرایا جا سکا ہے ۔  مسٹر ریڈی نے کہا کہ آندھرا پردیش کے ماہی گیر کام کے لئے گجرات گئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ان ماہی گیروں کے اہل خانہ کے ساتھ اس وقت کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملے

پاکستان میں پولیو کے 45نئے معاملات پائے گئے

اسلام آباد// پاکستان کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں پولیو کے چار مزید معاملات سامنے آنے کے بعد اس برس اب تک پورے ملک میں یہ تعداد بڑھ کر 45پر پہنچ گئی ہے ۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) پولیو وائرولوجی لیباریٹری کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور، جھیلم، بنو اور لکی مروات سے پولیو کے چار نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں نو مہینے کا لڑکا، جھیلم میں چار برس کی لڑکی، بانو میں چھ مہینے کے لڑکے اور لکی مروت میں 12مہینے کی لڑکی میں پولیو کی بیماری کے وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ۔ نمونے گزشتہ مہینہ حاصل ہوئے تھے ، لیکن اتوار کو اس کی تصدیق کی گئی۔خیال رہے کہ اس برس اب تک پورے ملک میں پولیو کے 45معاملات سامنے آچکے ہیں جبکہ گزشتہ برس صرف 12معاملات سامنے آئے تھے ۔ یہی نہیں 2017میں تو پولیو کے صرف آٹھ معاملات سامنے آئے تھے ۔ طبی دنیا

زرداری کے ریمانڈ کی مدت 14دن بڑھی

اسلام آباد//دارالحکومت اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلس پارٹی(پی پی پی) کے نائب صدر آصف زرداری کی پارک لین بدعنوانی معاملے میں ریمانڈ کی مدت 14دن بڑھادی ہے ۔ سابق صدر کو آج قومی احتساب بیورو(نیب)نے جسٹس محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا۔بیورو نے نائب صدر کی ریمانڈ کی مدت 14دن بڑھانے کی اپیل کی۔نیب کی اپیل کو قبول کرتے ہوئے عدالت نے زرداری کی ریمانڈ کی مدت 14دن بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 29جولائی کو پھر پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے زرداری کے بچوں بلاول ،آصفا اور بختاور کو ہفتے میں دو بار اپنے والد سے ملنے کی اجازت دی ہے ۔یواین آئی  

۔44طیارہ حادثوں میں سے اب تک صرف 27 کی تحقیقات مکمل: راجناتھ سنگھ

 نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے مختلف طیارہ حادثوں کی تحقیقات کے لئے درج 44 معاملات میں کورٹ آف انکوائري تشکیل دیا گیا تھا جس میں سے اب تک صرف 27 کی ہی جانچ مکمل ہوئی ہے ۔  مسٹر راجناتھ سنگھ نے پیر کے روز ایوان میں اضافی سوالات کے جواب میں کہا کہ ایئر فورس کے پاس کل 118 اے این -32 ٹرانسپورٹ طیارے ہیں، لیکن صرف انہی طیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے جو ہوا میں پرواز کرنے کے لئے ہر طرح سے قابل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 55 اے این -32 طیاروں کو 'اپ گریڈ' کیا جا چکا ہے اور باقی کو کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان طیاروں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے جنہیں اپ گریڈ نہیں کیا گیا ہے ، لیکن اس سے پہلے یہ دیکھا جاتا ہے کہ وہ 'ایئروردی' یعنی اڑنے کے قابل ہے بھی یا نہیں۔  وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ جون میں اروناچل پردیش